
Irfan Khan
@irfijournalist • 9,166 subscribers
Bureau Chief Azaad Digital Peshawar Journalist, Contributing to the Digital world of journalism, Former host current affairs show on Mashriq TV.
Shorts
Videos

اس کو کہتے ریاست کے اندر ریاست یہ کسی دہشت گردوں کا حملہ نہیں بلکہ پشاور کے علاقہ گھڑی قمر دین میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا آآدانہ تبادلہ ہورہا ہے گولیوں کی اس تھرتھراہٹ سے اگر یہ بچہ یا کوئی بے گناہ جاں بحق ہوتا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہے کوئی کہ اس بے لگام مخلوق کو لگام دے
Irfan Khan177,703 Aufrufe • vor 1 Tag

بتایا جارہا ہے کہ پشاور کے ایک اسسٹنٹ کمشنر کے سکیورٹی گارڈ بغیر خاتون پولیس اہلکار کے ایک گھر میں داخل ہوئے گھر کے سربراہ کو گالیاں دیتے ہوئے باہر نکالا اور گاڑی میں ڈالنے کی ویڈیو آپ کے سامنے ہے جرم کیا ہے ، کیا بے لگام افسر شاہی کو اس طرح کے اختیارات قانون نے دئیے ہیں یا پھر انہوں نے اپنی ریاست قائم کی ہے
Irfan Khan123,845 Aufrufe • vor 22 Tagen

یہ ٹریفک اہلکاروں کو ہو کیا گیا ہے ہاتھ میں پستول، گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا، شہری کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا، گالیاں دینا، گریبان پھاڑنا قانون کے کس کتاب میں اس طرح کی تشدد کی اجازت دی گئی ہے یا پھر کیا معاشرے میں عدم برداشت اور مایوسی اس بڑھتی چلی جارہی ہے کہ اپنے آپ پر قابو پانا مشکل ہوتا جارہا ہے
Irfan Khan36,004 Aufrufe • vor 14 Tagen

خیبرپختونخوامیں گزشتہ 12 سال سے نام نہاد تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے اور یہ حال ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ضلع خیبر میں سرکاری سکولوں کی لنڈی کوتل، لوئے شلمان شین پوخ میں قائم ملک امروز کلی کا واحد گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خستہ حالی کا شکار ہے سکول میں بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جبکہ سینکڑوں طالبات کے لیے صرف ایک خاتون ٹیچر تعینات ہے
Irfan Khan24,711 Aufrufe • vor 10 Tagen

عوامی آگاہی ویڈیو گاڑی پارک کرتے وقت تمام دروازوں کو چیک کیا کریں
Irfan Khan49,562 Aufrufe • vor 26 Tagen

پشاور کے صحافیوں نے وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی طبیعت صاف کردی صحافی شیبا حیدر کا بنوں آپریشن سے متعلق سوال شفیع جان کو برا لگا جواب دینے کی بجائے کالا چینل کالا چینل کہتے رہے صحافی لحاظ علی نے شفیع جان کی طبیعت صاف کرتے ہوئے کہا کہ سوال خیبرپختونخوا سے متعلق ہورہا ہے آپ بلوچستان کی مثال دیتے ہیں بات کسی اور طرف لیکر جاتے ہیں صوبے سے متعلق سوال پوچھا ہے تو جواب دیں
Irfan Khan18,538 Aufrufe • vor 10 Tagen
2:00
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

یہ ہے خیبرپختونخوا کی وہ مثالی پولیس جس کا 12 سال تک ڈھنڈورا پیٹا گیا ایک پولیس اہلکار وزیراعلی سہیل آفریدی کو کہہ رہا ہے کہ مجھے صرف ایک ہزار روپے راشن کی مد میں ملتے ہیں ہمارے پیسوں سے سرکار ( خیبرپختونخوا حکومت ) نے ہیلی کاپٹر خریدے ہمیں یعنی پولیس کو گاڑیوں کیلئے پٹرول تک نہیں دیا جا رہا
Irfan Khan16,822 Aufrufe • vor 15 Tagen

بتایا جارہا ہے کہ یہ پشاور حسن خیل کا علاقہ ہے جہاں گزشتہ شب کالعدم تنظیم کی جانب سے فقیری بانڑ چیک پوسٹ میں بارودی مواد پھینکا گیا گزشتہ شب نہ پھٹنے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے کوشش کی گئی تاہم ٹپکے میں رکھے ہوئے بارودی مواد پھٹنے سے بم ڈسپوزل سکواڈ اہلکار خائستہ رحمن شہید ہوگئے سوال یہ ہے کہ قبائلی اور جنوبی اضلاع تو دور کی بات کیا پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت کی رٹ بحال ہے
Irfan Khan18,192 Aufrufe • vor 17 Tagen

پولیس سٹیشن میں کھڑی گاڑی کو ورکشاپ لے جاکر اس میں سے بیٹری اور دیگر سامان کو کیوں تبدیل کیا جارہا ہے گاڑی کو کس جرم میں تحویل میں لیا گیا پولیس کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے اور ایس ایچ او یا دیگر پولیس اہلکار کسی کی گاڑی میں سے سامان کیوں اتار یا تبدیل کر رہے ہیں کسی ایک پولیس اہلکار کا یہ عمل نہ صرف پوری محکمہ پولیس سے نفرت میں تبدیل کرتی ہے بلکہ ان کی بدنامی کا باعث بھی بنتی ہے
Irfan Khan25,015 Aufrufe • vor 25 Tagen

سیاست کے امام جب سیاستدان اور حکومتیں مسائل کے گرداب میں پھنس جاتے ہیں اور اس دلدل میں یہ حکمران اور سیاسی جماعتیں دھنستی چلی جاتی ہیں جب سیاسی رہنماؤں کو اپنی ہی جماعتوں میں سیاسی راہ کی تلاش میں مشکلات درپیش ہوں جب اسٹیبلشمنٹ یا پھر سیاستدانوں کو کسی نظام کی بساط لپیٹنے میں رکاوٹیں حائل ہوں وہاں مولانا فضل الرحمن ان سب کیلئے آخری امید ثابت ہوتے ہیں اور اس مشکل سے حکومت وقت اور سیاستدانوں کو نکال لیتے ہیں مگر جب بھی مولانا فضل الرحمن تنہائی کا شکار ہوتے ہیں تو پھر کوئی بھی ان کی مدد کیلئے آنے کو تیار نہیں ہوتا وزیراعلی سہیل آفریدی کی جماعت کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہونے کے باوجود بجٹ پاس کرنے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ ان کے اپنی ہی پارٹی کے 30 سے زائد ارکان اسمبلی ناراض ہیں اس مشکل سے نکلنے کیلئے سہیل آفریدی نے مولانا فضل الرحمن سے مدد مانگتے ہوئے مفتی محمود مرکز پشاور سیکرٹریٹ میں ملاقات کی مولانا نے کہا ہم بسم اللہ سے شروع کرتے ہیں اور صحافی والناس پر سوال ختم کرتے ہیں
Irfan Khan44,096 Aufrufe • vor 1 Monat

20 منٹ کی بارش کے بعد قلعہ بالا حصار پشاور کے سامنے مرکزی شاہراہ پرسمندر کا منظر پی ٹی آئی 12 سال میں پشاور میں نکاس آب کا ایک نظام تو ٹھیک کر نہیں سکتے اور باتیں اور دعوے کرتے ہیں ملک ٹھیک کرنے کے ٹک ٹاک کی دنیا سے زمینی دنیا پر اترکرکچھ نظر آئے گاناں پشتو میں ویڈیو بنانے والا شخص کہہ رہا ہے کہ یہ عمران خان کےُ ان 350 ڈیم میں بنیادی ڈیم ہے جس میں پانی کچھ زیادہ ہوگیا ہے اس طرح کی لہریں بڑے بڑے سمندر میں بھی دیکھنے کو نہیں ملیں گی
Irfan Khan11,336 Aufrufe • vor 11 Tagen