
Irfan Khan
@irfijournalist • 9,485 subscribers
Bureau Chief Azaad Digital Peshawar Journalist, Contributing to the Digital world of journalism, Former host current affairs show on Mashriq TV.
Shorts
Videos

تاریخ کی پہلی اور منفرد اغوا کاری ہے جس میں وزیراعلی سہیل آفریدی اپنے گن مین اور کیمرہ مین سمیت پولیس گاڑی میں بیٹھ کر اغوا کئے جارہے ہیں جہاں انہیں ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کی بھی آزادی دی گئی ہے سہیل آفریدی صاحب خدا کیلئے اگر اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے واپس آجاؤ لیکن یہ پشتو فلموں والی اداکاری چھوڑ دو، آپ خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹیو ہیں، اداکار نہیں
Irfan Khan73,048 просмотров • 2 дней назад

اس کو کہتے ریاست کے اندر ریاست یہ کسی دہشت گردوں کا حملہ نہیں بلکہ پشاور کے علاقہ گھڑی قمر دین میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا آآدانہ تبادلہ ہورہا ہے گولیوں کی اس تھرتھراہٹ سے اگر یہ بچہ یا کوئی بے گناہ جاں بحق ہوتا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہے کوئی کہ اس بے لگام مخلوق کو لگام دے
Irfan Khan181,888 просмотров • 1 месяц назад

یہ پانچ وقت کے نمازی بھی ہونگے پشاور میں بھورے سے اور رنگ دیکر چائے میں استعمال ہونے والی پتی کس طرح بنائی جاتی ہے
Irfan Khan15,468 просмотров • 6 дней назад

آپ کو دو ائیر کنڈیشنڈ لگے ہیں اور ہم گرمی سے بدحال ہے ایکسین چارسدہ کے دفتر میں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز
Irfan Khan159,206 просмотров • 2 месяцев назад

بتایا جارہا ہے کہ پشاور کے ایک اسسٹنٹ کمشنر کے سکیورٹی گارڈ بغیر خاتون پولیس اہلکار کے ایک گھر میں داخل ہوئے گھر کے سربراہ کو گالیاں دیتے ہوئے باہر نکالا اور گاڑی میں ڈالنے کی ویڈیو آپ کے سامنے ہے جرم کیا ہے ، کیا بے لگام افسر شاہی کو اس طرح کے اختیارات قانون نے دئیے ہیں یا پھر انہوں نے اپنی ریاست قائم کی ہے
Irfan Khan124,250 просмотров • 2 месяцев назад

عوامی آگاہی ویڈیو گاڑی پارک کرتے وقت تمام دروازوں کو چیک کیا کریں
Irfan Khan49,594 просмотров • 2 месяцев назад

یہ ٹریفک اہلکاروں کو ہو کیا گیا ہے ہاتھ میں پستول، گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا، شہری کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا، گالیاں دینا، گریبان پھاڑنا قانون کے کس کتاب میں اس طرح کی تشدد کی اجازت دی گئی ہے یا پھر کیا معاشرے میں عدم برداشت اور مایوسی اس بڑھتی چلی جارہی ہے کہ اپنے آپ پر قابو پانا مشکل ہوتا جارہا ہے
Irfan Khan36,087 просмотров • 2 месяцев назад

پشاور نہیں بلکہ پورے معاشرے کو اس قسم ناسور سے پاک کرنے کیلئے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید عوام پر بہت بڑا احسان کر رہے ہیں اس کام میں ہر شہری سی سی پی او کوسپورٹ کریں پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ تین صوبوں اور اسلام آباد پولیس کو 50 کروڑ روپے سے زائد ڈکیتی اور دیگر جرائم میں انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کا خاتمہ کر دیا گیا سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پولیس مقابلے میں چار بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک، دو فرار ہوگئے گینگ میں دو کا تعلق افغانستان سے تھا ہلاک ہونے والوں میں گینگ کا سرعنہ انتہائی مطلوب ڈکیت وقار بھی شامل ہے جو 15 سال سے منظم جرائم میں سرگرم تھا گینگ مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز سے مشابہ لباس اور آلات، وائرلیس اور دیگر مواصلاتی آلات، وائی فائی جیمرز اور جدید اسلحہ استعمال کرتے تھے
Irfan Khan12,868 просмотров • 18 дней назад

سیاست کے امام جب سیاستدان اور حکومتیں مسائل کے گرداب میں پھنس جاتے ہیں اور اس دلدل میں یہ حکمران اور سیاسی جماعتیں دھنستی چلی جاتی ہیں جب سیاسی رہنماؤں کو اپنی ہی جماعتوں میں سیاسی راہ کی تلاش میں مشکلات درپیش ہوں جب اسٹیبلشمنٹ یا پھر سیاستدانوں کو کسی نظام کی بساط لپیٹنے میں رکاوٹیں حائل ہوں وہاں مولانا فضل الرحمن ان سب کیلئے آخری امید ثابت ہوتے ہیں اور اس مشکل سے حکومت وقت اور سیاستدانوں کو نکال لیتے ہیں مگر جب بھی مولانا فضل الرحمن تنہائی کا شکار ہوتے ہیں تو پھر کوئی بھی ان کی مدد کیلئے آنے کو تیار نہیں ہوتا وزیراعلی سہیل آفریدی کی جماعت کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہونے کے باوجود بجٹ پاس کرنے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ ان کے اپنی ہی پارٹی کے 30 سے زائد ارکان اسمبلی ناراض ہیں اس مشکل سے نکلنے کیلئے سہیل آفریدی نے مولانا فضل الرحمن سے مدد مانگتے ہوئے مفتی محمود مرکز پشاور سیکرٹریٹ میں ملاقات کی مولانا نے کہا ہم بسم اللہ سے شروع کرتے ہیں اور صحافی والناس پر سوال ختم کرتے ہیں
Irfan Khan44,139 просмотров • 3 месяцев назад

لاکھوں کی تعداد کا تاریخی جنازہ شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید
Irfan Khan50,769 просмотров • 4 месяцев назад
2:00
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

خیبرپختونخوامیں گزشتہ 12 سال سے نام نہاد تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے اور یہ حال ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ضلع خیبر میں سرکاری سکولوں کی لنڈی کوتل، لوئے شلمان شین پوخ میں قائم ملک امروز کلی کا واحد گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خستہ حالی کا شکار ہے سکول میں بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جبکہ سینکڑوں طالبات کے لیے صرف ایک خاتون ٹیچر تعینات ہے
Irfan Khan24,912 просмотров • 1 месяц назад