
Irfan Khan
@irfijournalist • 10,416 subscribers
Bureau Chief Azaad Digital Peshawar Journalist, Contributing to the Digital world of journalism, Former host current affairs show on Mashriq TV.
Shorts
Videos

بتایا جا رہا ہے کہ یہ مناظر میرعلی وزیرستان کے ہیں جہاں مسلح افراد سرعام گھوم رہے ہیں کل یہاں اگر انٹیلجنس بیسڈ آپریشن شروع ہوتا ہے تو پھر اس کی زد میں وہ سہولت کار بھی آئیں گے جنہوں نے ان کو پناہ دی ہے اور ان کے گھروں کو مسمار بھی کیا جائے گا کیونکہ سکیورٹی اداروں اور گورنر نے پشاور میں منعقدہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں واضح طور پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کیساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا
Irfan Khan38,806 次观看 • 3 天前

ماشاءاللہ امیر صاحب کی داڑھی دیکھیں، کام اور کام کے دام دیکھیں نکلتے وقت شائد باجماعت نماز بھی ادا کی ہوگی جو ان کا ذاتی عمل و فعل ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا اس معاشرے کو منشیات زدہ بنانے ایک پوری نسل کو تباہ و برباد کرنے والے اس نیٹ ورک کے خلاف کیا محض یہ کاروائی، ویڈیو بنانی ہی کافی ہے یا حکومت اس سپلائی لائن کو کاٹ دینگے عدالتیں بھی اپنا کچھ کردار ادا کرینگے یا پھر نوجوان نسل کی اس تباہی و بربادی کا تماشہ دیکھتی رہے گی دیکھیں کہ کس طرح گاڑی کے خفیہ خانوں میں 50 لاکھ روپے سے زائد چرس اور آئس کو مہارت کیساتھ چھپایا تھا
Irfan Khan66,896 次观看 • 8 天前

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش صاحب کا پشاور میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف یا پھر جے یو آئی سیکرٹریٹ کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی جتنا میں جانتا ہوں درویش صاحب درویش صفت، انتہائی ملنسار اور شفیق شخصیت ہیں مگر میری ناقص علم اور معلومات کے مطابق یہ دھواں دار تقریر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کیلئے نہیں بلکہ رنگ روڈ پشاور پر قائم اور تجاوزات میں آنے والے جے یو آئی سیکرٹریٹ کو بچانے کی دھمکی ہے کیونکہ انتظامیہ نے رنگ روڈ پر پیر زکوڑی پل سے چارسدہ روڈ تک دائیں بائیں 52 فٹ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ہٹانے کیلئے متعلقہ افراد کو خبردار کرتے ہوئے انہیں تجاوزات ازخود ہٹانے کی مہلت دی ہے انتظامیہ نے رنگ روڈ کے دائیں بائیں جانب 52 فٹ حدود کو اگر واگزار کرانا ہے تو تجاوزات کے خلاف آپریشن میں شائد جے یو آئی سیکرٹریٹ کا نصف حصہ آتا ہے یہ میری ناقص معلومات ہیں، میری بات غلط بھی ہوسکتی ہیں
Irfan Khan31,666 次观看 • 9 天前

اس کو کہتے ریاست کے اندر ریاست یہ کسی دہشت گردوں کا حملہ نہیں بلکہ پشاور کے علاقہ گھڑی قمر دین میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا آآدانہ تبادلہ ہورہا ہے گولیوں کی اس تھرتھراہٹ سے اگر یہ بچہ یا کوئی بے گناہ جاں بحق ہوتا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہے کوئی کہ اس بے لگام مخلوق کو لگام دے
Irfan Khan182,491 次观看 • 3 个月前

تاریخ کی پہلی اور منفرد اغوا کاری ہے جس میں وزیراعلی سہیل آفریدی اپنے گن مین اور کیمرہ مین سمیت پولیس گاڑی میں بیٹھ کر اغوا کئے جارہے ہیں جہاں انہیں ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کی بھی آزادی دی گئی ہے سہیل آفریدی صاحب خدا کیلئے اگر اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے واپس آجاؤ لیکن یہ پشتو فلموں والی اداکاری چھوڑ دو، آپ خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹیو ہیں، اداکار نہیں
Irfan Khan75,322 次观看 • 1 个月前

راتوں رات بی آر ٹی کی بسیں پشاور سے پنجاب منتقلی کی بریکنگ نیوز دینے والے خواتین وحضرات کو علم ہو کہ پشاور بی آر ٹی کیلئے مزید 27 نئی بسیں آج صبح چمکنی ڈپو پہنچ گئیں بی آر ٹی پشاور کے لیے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہو گئی بی آر ٹی بسوں کی مجمعوی تعداد 296 ہو گئی سوشل میڈیا پر نئی بسوں کی نقل و حمل کی ویڈیوز کو گمراہ کن انداز میں پیش کیا گیا، ٹرانس پشاور سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے دعوؤں کے برعکس نئی بسیں پشاور سے باہر نہیں بلکہ پشاور لائی جا رہی تھیں، ٹرانس پشاور •تمام 52 نئی بسوں کی پشاور آمد سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے گمراہ کن دعوؤں کی حقیقت واضح ہوگئی، ٹرانس پشاور
Irfan Khan31,140 次观看 • 20 天前

بتایا جارہا ہے کہ پشاور کے ایک اسسٹنٹ کمشنر کے سکیورٹی گارڈ بغیر خاتون پولیس اہلکار کے ایک گھر میں داخل ہوئے گھر کے سربراہ کو گالیاں دیتے ہوئے باہر نکالا اور گاڑی میں ڈالنے کی ویڈیو آپ کے سامنے ہے جرم کیا ہے ، کیا بے لگام افسر شاہی کو اس طرح کے اختیارات قانون نے دئیے ہیں یا پھر انہوں نے اپنی ریاست قائم کی ہے
Irfan Khan124,357 次观看 • 3 个月前

کیا یہ ہے وہ شعور جو عمران خان نے اپنے ارکان اسمبلی کو دیا ہے یہ بیہودہ اور اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرنے والا پی ٹی آئی رکن اسمبلی خیبرپختونخوا حکومت کا ترجمان وزیر اطلاعات شفیع جان ہیں کسی سے لاکھ سیاسی اختلاف سہی مگر کیا اسمبلی فلور پر ایک خاتون مریم نواز کی ذاتی زندگی سے متعلق یہ گفتگو حکومت کی ترجمانی کرنے والے کو زیب دیتی ہے
Irfan Khan47,647 次观看 • 1 个月前