
Waseem Malik
@iwaseemmalik • 25,223 subscribers
Journalist | Covering Law & Supreme Court of Pakistan
Shorts
Videos

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی تقریر میں عمران خان کی جیل میں حالتِ زار اور ملاقاتوں پر پابندی کا شکوہ کیا۔ انہوں نے تقریر کے اختتام پر جب یہ کہا کہ "جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے"، تو ویڈیو کے 9ویں سیکنڈ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اس بات پر تالیاں بجا رہی ہیں۔ سہیل آفریدی کے خطاب کے بعد پورے 17 سیکنڈز تک ہال تالیوں سے گونجتا رہا، اور یہ سلسلہ تب رکا جب اسٹیج سیکریٹری نے تالیوں کی گونج میں ہی اگلے مقرر کا نام اناؤنس کیا۔
Waseem Malik156,969 次观看 • 17 天前

سپریم کورٹ کی جانب سے مختص کمرے کا قبضہ لے لیے جانے اور بے دخل کیے جانے کے باوجود صحافی برادری نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں جاری رکھنے کے لیے ایک منفرد حل تلاش کر لیا۔ سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر واقع گرین بیلٹ اب عملی طور پر ’’پریس روم‘‘ بن چکا ہے، جہاں صحافی شدید گرمی اور دیگر موسمی حالات کے باوجود عدالتی کارروائیوں کی کوریج اور رپورٹنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواست اور پرخلوص مطالبہ ہے کہ وہ اس نئے، منفرد اور غیر روایتی ’’پریس روم‘‘ کا افتتاح اپنے دستِ مبارک سے فرمائیں اور شکریہ کا موقع دیں۔
Waseem Malik46,648 次观看 • 1 个月前

مجھ پر تو یزید کی بیت لازم نہیں ہے، یزید سے بھی دوستی، حسین کو بھی سلام، میں یہ نہیں کرسکتا سر !! ۲۶ویں ترمیم کی سماعت کے دوران سینئر وکیل اکرم شیخ نے جب آئینی ترمیم بینچ سے کہا کہ آپ یہ مقدمہ نہیں سن سکتے، آپ کیوں اسرار کرتے ہیں کہ یہی بینچ ہی مقدمہ سنے؟ تو جواب میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم اسرار نہیں کرہے، یہ ۲۶ویں ترمیم کی منشا ہے، آرٹیکل ۱۹۱ کے ہوتے ہوئے صرف آئینی بینچ ہی سن سکتا ہے یہ مقدمہ، تو اکرم شیخ نے جواب دیا کہ “مجھ پر تو یزید کی بیت لازم نہیں ہے، یزید سے بھی دوستی، حسین کو بھی سلام، میں یہ نہیں کرسکتا سر”۔ اکرم شیخ کے دلائل پر جسٹس امین الدین خان برہم ہوگئے !!
Waseem Malik329,177 次观看 • 9 个月前

جیو کا اعزاز !! 5:39 پر جیو نیوز نے اعزاز سید کی خبر بریک کی کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر، نوٹفکیشن جاری، 5:40 پر اعزاز سید کا بیپر لیا گیا اور 5:41 پر نیوز کاسٹر نے معذرت کی اور کہا کہ یہ فیک نوٹفکیشن تھا۔ تین منٹ میں ہی خبر بریک کرنے سے معزرت کرنے تک کا “اعزاز” بھی جیو نیوز کو حاصل ہوگیا۔
Waseem Malik265,974 次观看 • 7 个月前

190 ملین پاؤنڈ کیس بنانے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل مکمل اور سزا ہونے کے بعد، قانونی طور پر نیب کا اڈیالہ جیل میں ان کی قید سے اب کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔ لیکن نیب وفاقی حکومت سے بھی دو ہاتھ آگے بڑھ کر دونوں قیدیوں کی 'قیدِ تنہائی' کے خلاف دائر درخواست پر متحرک نظر آ رہا ہے۔ عدالت میں نیب کا اصرار ہے کہ چاہے 7 ماہ سے قیدیوں کی کسی سے ملاقات نہ کروائی گئی ہو، پھر بھی اسے قیدِ تنہائی ہرگز نہیں کہا جا سکتا؛ بلکہ بیرسٹر سلمان صفدر اور تحریک انصاف محض ایک ماحول بنا رہے ہیں۔ نیب نے یہ عجیب دعویٰ بھی کیا کہ اس معاملے میں قیدیوں کی بہن اور بیٹی متاثرہ فریق ہی نہیں ہیں، انکی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے۔ پروگرام خبر نشر میں سینئر صحافی نصرت جاوید اور عدنان حیدر کے ساتھ گفتگو
Waseem Malik21,801 次观看 • 18 天前

گزشتہ 3 ماہ سے ہم ڈاکٹر ہنری کسنجر بنے ہوئے تھے آبنائے ہرمز کھلوا رہے تھے، مگر لوگ پاکستان کے حالات سننا چاہتے ہیں تو عید پر میں نے منجی توڑنے کی بجائے لوگوں سے ملاقاتیں کیں، حالات یہ تھے کہ میرا جس آدمی سے رابطہ ہوا، جنہوں نے عید قربان سے 3,4 مہینے پہلے منافعے کی غرض سے جانور اوسطاً 55 ہزار روپے میں خریدے پھر خرچ کیا، جانور پالے، تو عید پر وہ جانور اوسطاً 48 ہزار میں بکے، کئی لوگ تو ایسے تھے جن کے جانور بکے ہی نہیں، پھر بازاروں میں کئی دکانداروں سے ملاقات ہوئی، انہوں نے قسمیں کھا کھا کر بتایا کہ گزشتہ 50 سالوں میں ہم نے اتنی مندی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر دیکھی، سینئر صحافی نصرت جاوید
Waseem Malik42,150 次观看 • 1 个月前

شاہ زیب خانزادہ صاحب کے لکھے ہوئے ڈرامے کیس نمبر 9 کا جو کلپ انہوں نے شیئر کیا اُس میں ایک اہم سین ہے کہ جہاں وکیل صاحبہ جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں: “اگر فاضل وکیل کو ابھی بھی اعتراض ہے تو میں ان کی تسلی کے لیے چاہوں گی کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ سامنے رکھا جائے، جو اس ملک کے چیف جسٹس ہوتے اگر 26ویں آئینی ترمیم منظور کرکے ان کا راستہ نہ روکا جاتا۔” مخالف وکیل فوری جواب میں کہتا ہے: “ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نا ہوتا میں تو کیا ہوتا، پارلیمنٹ ملک کا سپریم ترین ادارہ ہے اور وہ 26ویں ترمیم منظور کرچکا ہے۔” لیکن دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس سین کا اتنا اہم اور براہِ راست مکالمہ ہر پل جیو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موجود قسط نمبر 17 سے غائب ہے ! ریفرنس کیلئے لنک موجود ہے۔
Waseem Malik147,333 次观看 • 8 个月前

ٹی ایل پی احتجاج پر بدترین کریک ڈاؤن کو 36 گھنٹے سے زائد گزر گئے، مگر سعد رضوی، انس رضوی، شہدا یا زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں، ہائبرڈ نظام سے تو یہی توقع تھی، مگر شرمناک کردار وہ طبقہ ادا کرہا ہے جو خود کو پروگریسیو اور لبرل کہلواتا ہے، جنہیں آئین، قانون اور انسانی آزادیوں کا علمبردار ہونا چاہیے تھا، وہ اپنے نظریاتی مخالفیں پر گولیوں کی بوچھاڑ سے خوش ہیں، انہیں کچلے جانے پر مبارکبادیں دے رہے ہیں، یہ تو ٹی ایل پی سے بھی زیادہ متشدد سوچ کے نکلے ہیں، یہ لبرل نہیں، خونی لبرلزم ہے!
Waseem Malik159,786 次观看 • 9 个月前

میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب سے اس حلقے میں الیکشن کی تاریخ دی گئی میرے یا میرے دفتر سے آپکو کوئی کال نہیں آئی، لیکن اگر 23 نومبر کو کوئی بدمزگی ہوئی، رات کو ووٹوں کے ساتھ ہیر پھیر ہوئی تو میں اپنی عوام کے سامنے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ صبح کی روشنی نہیں دیکھ پاؤ گے، صبح کچھ ہوا تو رات کا اندھیرا نہیں دیکھ پاؤ گے، وزیر اعلی پختونخواہ سہیل آفریدی کا عمر ایوب کے حلقے میں جلسے سے خطاب !
Waseem Malik117,985 次观看 • 8 个月前

اہم ترین، قومی اسمبلی کے حلقے NA-148 ملتان ون کے ریٹرننگ آفس کی صورتحال! ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کے تینوں صاحبزادے ، موسی، حیدر اور قاسم گیلانی PTI کے حمایت یافتہ امیدوار Taimur Malik کے ساتھ کمرے میں موجود ہیں اور بحث و تکرار جاری ہے، موقع پر موجود صحافیوں کا بتانا ہے کہ کمرے کا دروازہ بند کردیا گیا، جبکہ RO آفس کے باہر سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے، تیمور ملک صبح سے RO آفس موجود ہیں اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرہے ہیں، اگر انہیں ہراساں یا گرفتار کرنے کی اطلاعات درست ہیں تو RO جو کہ ریاست کا ملازم ہے، منصفانہ گنتی کرکے فارم 45 کے مطابق رزلٹ دے نہ کہ اپنے آفس کو کسی خاندان کی جاگیر بنائے۔ اس حلقے سے سید یوسف رضا گیلانی صرف 293 ووٹس سے جیتے ہیں جبکہ بیرسٹر تیمور ملک کے 12,665 ووٹس مسترد ہوئے ہیں، اس طرح کے کیسز میں سپریم کورٹ نے 2013 اور 2018 میں یہ اصول طے کردیا تھا کہ جہاں کامیابی کا مارجن مسترد شدہ ووٹوں سے کم ہو وہاں پہلے گنتی اور بعدازاں پولنگ دوبارہ ہوگی۔ ریٹرننگ افسر کی کسی کی ذاتی ملازمت کی بجائے قانون کے مطابق NA-148 کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔
Waseem Malik358,356 次观看 • 2 年前

میرا مشورہ ہے کہ میں شفیع جان بھائی (معاون خصوصی برائے اطلاعات پختونخواہ) سے درخواست کروں گا کہ وہ ایک ہفتے کیلئے “انکی” ٹیوشن کلاسز لیں تاکہ “انکو” بات کرنے کا طریقہ آجائے، وزیر اعلی سہیل آفریدی کا اپنے آبائی علاقے وادی تیرہ اور خود پر لگائے جانے والے حالیہ الزامات سے متعلق سوال پر جواب !!
Waseem Malik92,729 次观看 • 7 个月前

این اے-18 ہری پور کے انتخاب میں عمر ایوب کے الیکشن آفس نے 600 پولنگ اسٹیشنز میں سے فارم 45 کے مرتب کردہ 247 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کی بنیاد پر 25 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری کا دعویٰ کیا ہے۔ جاری کردہ غیرحتمی نتائج کے مطابق شہرناز عمر ایوب نے 80,754 ووٹس کے ساتھ پہلے جبکہ بابر نواز خان 55,987 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Waseem Malik84,438 次观看 • 7 个月前

جنرل ضیاء الحق وردی میں بیٹھا بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ بھٹو کیس کی اپیل سپریم کورٹ میں ہے، عدلیہ آزاد ہے وہ جو فیصلہ دے گی قبول ہوگا، اور پھر عدلیہ نے بھٹو شہید کو سولی پر لٹکا دیا، اور اسی بینچ کے ججز نے بعد میں کہا دباؤ تھا، 40 سال بعد سپریم کورٹ نے بھٹو کیس میں اپنی غلطی تسلیم تو کی مگر سزا کسی کو نہیں ہوئی، اس وقت سزا صرف بھٹو کو نہیں ملی، اس کے ساتھ اس ملک کی عوام تھی جس کے ساتھ مل کر بھٹو شہید اشرافیہ سے لڑ رہے تھے اور ججز نے خوشی سے خود کو استعمال ہونے دیا، جسٹس اطہر من اللہ !!
Waseem Malik98,265 次观看 • 10 个月前

تین بار کے سابق وزیراعظم کی بیٹی وزیراعلیٰ کو عمران خان کے وزیراعلیٰ سے سیکھنا چاہیے، پنجاب حکومت کو پختونخواہ سے سیکھنا چاہیے۔ یہ این اے-18 ہری پور کا پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائی اسکول خان پور ہے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن اس پولنگ اسٹیشن کی جیت پر نعرے لگا رہے ہیں کہ: “دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا”، لیکن پختونخواہ پولیس نہ اُن پر تشدد کر رہی ہے نہ ہی گرفتار، بس ایک طرف کھڑی اپنی ڈیوٹی دے رہی ہے، حلقے کے ہر اس پولنگ اسٹیشن جو ن لیگ جیتی یہی صورتحال ہے۔
Waseem Malik75,388 次观看 • 7 个月前