
Muhammad Kashif Meo
@KashifViews • 23,651 subscribers
Column Writer, Political Analyst, Vlogger, https://t.co/QHYTxTgkIE
Shorts
Videos

بریکنگ نیوز: درجنوں اسرائیلی طیارے ایرانی فضائی حدود کے قریب آئے اور پھر واپس چلے گئے. انقلابی بڑھکیں مارنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے. امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا حتمی مرحلہ ناگزیر ہے. نیتن یاہو نے بھی ادھورا کام "مکمل" کرنے کا عندیہ دیا ہے. ایران میں ایلومینیم پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ’ایرانی ایلومینیم کمپنی‘ (IRALCO) میں شدید دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہی ہیں۔ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’تھیوڈور روزویلٹ‘ مشرقِ وسطیٰ کی جانب جا رہا ہے اور امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں تعینات اضافی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے، صرف ہنگامی کارروائیوں کیلئے مخصوص عملہ تعینات رہے گا. رائٹرز کٹ مطابق امریکی محکمہ خارجہ دیگر خلیجی ممالک میں واقع امریکی سفارت خانوں سے بھی کچھ عملے اور ان کے اہل خانہ کو لازمی طور پر واپس بلانے کے احکامات جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے. امریکہ نے ٥ ایرانی شہریوں، چار کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں. جنوبی ایران کے علاقے سیرک میں تین سے چار زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں ار علاقے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے دیئے ہیں لیکن ابھی تک دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی. سعودی وزارتِ توانائی نے تصدیق کی ہے کہ شیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے سے ایک فلپائنی اور ایک نیپالی شہری ہلاک ہو گئے، ایک پاکستانی اور بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں. امریکہ نے 5 ایرانی شہریوں، چار کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں. جنوبی ایران کے علاقے سیرک میں تین سے چار زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں ار علاقے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے دیئے ہیں لیکن ابھی تک دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی..
Muhammad Kashif Meo317,413 görüntüleme • 19 gün önce

مولانا فضل الرحمٰن کا آج کا یہ بیان بہت خطرناک ہے. مولانا کو اس غلط فہمی سے باہر نکل آنا چاہئے کہ وہ اسٹبلیشمنٹ کو ہرا سکتا ہے.... یہی غلط فہمی عمران خان کو ہوئی تھی اور آج عمران خان کا انجام سب کے سامنے ہے. مولانا کو یہ بھی ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ مولانا کے پاس عمران خان جیسا سوشل میڈیا نہیں ہے. عمران خان کے سوشل میڈیا کو بیرونی قوتوں کی سہولت کاری بھی حاصل تھی لیکن آج اس سوشل میڈیا کا کیا حال ہے یہ مولانا کے سامنے ہے. ٹی ایل پی والے بھی خود کو بہت طرم خان سمجھتے تھے. راستے بند کرنا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے میں وہ بھی بہت تیز تھے... آج وہ کہاں ہیں یہ بھی مولانا کو پیش نظر رکھنا چاہئے. مولانا کو عمر کے اس حصے میں فہم و دانش سے کام لینا چاہئے. ریاست کو چیلنج کرنا کسی طور درست نہیں.... اگر عمران خان ستر سال کی عمر میں جیل جا سکتا ہے تو مولانا بھی جا سکتا ہے....... آصف زرداری اور شہبازشریف کو مولانا سے مل کر صورتحال پر قابو پانا چاہئے ورنہ نقصان پاکستان کا ہو گا.
Muhammad Kashif Meo19,157 görüntüleme • 7 gün önce

بریکنگ نیوز: امریکہ نے ایرانی سرزمین پر ایک عارضی ایئربیس بنایا اور کئی گھنٹوں تک ایرانی سرزمین پر زمینی آپریشن کر کے اپنے اہلکار کو صحیح سلامت لے گئے. بڑھکیں مارنے والے انقلابی کچھ بھی نہ کر سکے اور آجتک مسلمان ملکوں پر حملوں اور امریکہ اسرائیل کیخلاف بڑھکیں مارنے کے کچھ بھی نہیں کر سکے ہیں. انقلابیوں کی صلاحیت صرف امریکہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ہر روز عیاں ہو رہا ہے. انقلابیوں کی پہلی اور آخری ترجیح صرف مسلمان ملکوں کی تباہی ہے. پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور پاکستان ہر حملے کا جواب دیتا ہے، اسلئے ان کے شر سے محفوظ ہے ورنہ یہ پاکستان کو بھی ایسے ہی نشانہ بنا رہے ہوتے.
Muhammad Kashif Meo51,828 görüntüleme • 1 ay önce

بریکنگ نیوز: ایران کے جنوب مشرقی علاقے سراوان میں ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں. ایرانی فورسز ڈرونز اور راکٹوں کے ذریعے حملے کر رہے ہیں. مسلح افراد بھی بھاری ہتھیاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں اور جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے. امکان ہے کہ مسلح افراد کو امریکی اور اسرائیلی مدد حاصل ہو گی اور اگر یہ آگے بڑھنے میں کامیاب ہو گئے تو انقلابیوں کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی. یہ مسلح افراد آگے بڑھنے میں کامیاب ہو گئے تو امریکہ ان مسلح افراد کو فضائی سپورٹ مہیا کر سکتا ہے. انقلابیوں کیلئے یہ ایک نئی مشکل پیدا ہو رہی ہے.
Muhammad Kashif Meo27,183 görüntüleme • 1 ay önce

سوات میں پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ہونے والے خـودکـش دھـمـاکے کے بعد ایک پولیس اہلکار فتنہ الخوارج کو للکارتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو میدان میں آ کر مقابلہ کرو. جب فورسز کا جذبہ ایسے جوان ہو تو پھر فتنہ الخوارج ہو یا فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ہوں.. ان کا آخری ٹھکانہ جہنم کی آگ ہی ہو گی.
Muhammad Kashif Meo33,503 görüntüleme • 3 ay önce

بریکنگ نیوز: امریکہ نے تقریباً چھ گھنٹے مسلسل ایران پر فضائی حملے کئے اور سو سے زائد ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے. امریکی افواج نے فضائی حملوں میں دو سرکاری آئل ٹینکرز، دفاعی تنصیبات، ریڈار سسٹمز، بحری اثاثوں اور مواصلاتی مراکز پر حملے کئے. پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی گئی ہے جبکہ انقلابیوں نے جواب میں اردن، کویت اور بحرین پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں. اردن نے ١٣ بیلسٹک میزائلوں میں سے دس فضا میں ہی تباہ کر دیئے اور تین بیلسٹک میزائل کھلی جگہ پر گرے جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا. انقلابیوں نے آج بھی اردن کے شہر عقبہ تک میزائل پہنچا دیئے لیکن بلکل ساتھ ہی اسرائیلی شہر ایلات پر حملہ نہیں کیا جبکہ وہاں بھی امریکی اثاثے موجود ہیں. انقلابیوں کا اسرائیل سے سچا پیار چھپائے نہیں چھپ رہا. انقلابیوں کے ترجمان نے امریکی اڈے رکھنے والوں کو خطرناک نتائج کی دھمکی دی ہے لیکن اس میں اسرائیل کا ذکر نہیں ہے جبکہ بحرین اور کویت پر بھی بیلسٹک میزائل اور ڈرونز ے حملے جاری ہیں اور بحرین نے تیسرا الرٹ جاری کیا ہے. نوٹ: آج کے امریکی حملوں سے انقلابیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ انقلابیوں کے میزائل اور ڈرونز کچھ خاص تباہی نہیں کر سکے.
Muhammad Kashif Meo15,286 görüntüleme • 2 ay önce

بریکنگ نیوز: انقلابیوں نے حوثیوں کی مدد کیلئے اسلحہ کی خفیہ سپلائی بھی بھیج رہے ہیں اور ایران سے درجنوں کمانڈرز بھی بھیجے ہیں جو کہ ڈرونز اور میزائل حملوں میں حوثیوں کی رہنمائی کرتے ہیں اور باب المندب کو بند کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں. یمنی بحریہ نے حوثیوں کیلئے ایک اور سپلائی پکڑی ہے اور یمنی فورسز حوثیوں کیخلاف زبردست کارکردگی بھی دکھا رہے ہیں. حوثیوں کے ساتھ انقلابیوں کے کمانڈرز بھی مارے جا رہے ہیں اور یمنی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے. انقلابیوں کی مشکلات ہر جگہ بڑھ رہی ہیں. ایران میں بھی اور انکی پراکسیز کی بھی ٹھکائی ہو رہی ہے. عنقریب اس خطے میں انقلابیوں اور انکی پراکسیز مزید کمزور ہوں گی اور خطے میں امن بحال ہو گا.
Muhammad Kashif Meo12,957 görüntüleme • 2 ay önce

بریکنگ نیوز: ایران میں سرکاری اہلکاروں کی مایوسی بڑھ رہی ہے..... یہ اہلکار ببانگ دہل کہہ رہا ہے کہ "طویل برسوں کی ملازمت کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ انقلاب کے وعدے محض کھوکھلے نعرے تھے، معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور ہماری تنخواہیں اب ایک ہفتے کا خرچ بھی پورا کرنے کیلئے بھی ناکافی ہیں۔ امریکی ناکہ بندی اور معاشی پابندیوں نے ایران کی مشکلات بڑھا دی ہیں. زیرزمین بنکروں میں بیٹھے انقلابی رہنما زمینی حقائق کے برعکس فیصلے کر رہے ہیں. آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بھی نہیں روک سکے... ایران میں مہنگائی اور تیل و گیس کی قلت عوام کیلئے بحران بڑھا رہی ہے. امریکی بحریہ کی قیادت میں آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے اور اسی لئے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں ٩٠ ڈالر سے کم پر مستحکم ہیں. انقلابی اب پورے خطے پر حملے کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے. ایران میں اب اندرونی دباؤ بڑھ رہا ہے اور انقلابیوں کا اقتدار لڑکھڑانا شروع ہو چکا ہے. انقلابی اب ایک نئے معاہدے سے ہی اپنا اقتدار بچا سکیں گے. یہی حالات رہے تو بجلی، گیس اور پٹرول کی قلت بڑھتی جائے گی اور ایران میں بجلی کی جگہ لالٹین کا دور آ جائے گا اور اس بار ایران کو پتھروں کے دور میں دھکیلنے کے ذمہ دار امریکہ نہیں بلکہ انقلابی خود ہوں گے.
Muhammad Kashif Meo11,774 görüntüleme • 2 ay önce

علی امین گنداپور خفیہ طور پر 22 رائفلز اور سینکڑوں گولیاں ڈیرہ اسماعیل خان سے زمان پارک منگوا رہا تھا لیکن بھکر میں اسلحہ پکڑا گیا. اسی اسلحہ سے فتنہ خان کی من گھڑت کہانیوں میں حقیقت کا رنگ بھرنا تھا.ان ٹھوس شواہد کے بعد انتشاری ٹولے کو مزید ڈھیل دینا عوام دشمنی ہو گا.
Muhammad Kashif Meo103,439 görüntüleme • 3 yıl önce

بریکنگ نیوز: ایران میں امریکی پابندیوں سے پہلے ہی عوامی احتجاج شروع ہو گیا ہے. ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اپنی پنشن کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور ڈیزل کیلئے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں بھی لگ رہی ہیں. انقلابی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں. فیلڈمارشل کے دورے میں کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوا ہے. انقلابی اپنی شرائط پر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ٹرمپ اپنی طاقت کے نشے میں مبتلا ہے. الی منڈی میں تیل کی قیمتیں کبھی بڑھ رہی ہیں اور کبھی کم ہو رہی ہیں. انقلابیوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز کو دھمکیاں بھی دی ہیں اور کل بھی ایک ٹینکر ناکارہ کر دیا ہے. حالات تصادم کی طرف ہی بڑھ رہے ہیں.
Muhammad Kashif Meo10,851 görüntüleme • 2 ay önce

بریکنگ نیوز: یمن کی فوج نے حوثیوں کیخلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے. رات بھر ایئرسٹرائکس کیں اور آرٹلری کا استعمال بھی کیا گیا ہے. حوثیوں کو پیچھے ہٹنا پڑا اور اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے. حوثیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور یمن کے قبائلی عوام بھی اپنی فوج کے ساتھ ہیں. حوثیوں نے اب سعودی حدود کی خلافورزی کی تو یہ مزید جانی و مالی نقصان اٹھائیں گے کیونکہ یمنی فوج بہت بہترین انداز میں حوثیوں پر حملے کر رہے ہیں. نوٹ: ریاست کیخلاف کوئی بھی ملیشیا کاروائی کرے تو اسے دہشتگرد کہا جاتا ہے. حوثی اپنی سرکاری حکومت کیخلاف دہشتگردانہ کاروائیاں کر رہے ہیں جیسے ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردی کرتی ہے. جس طرح پاکستان میں ٹی ٹی پی کو دہشتگرد کہا جاتا ہے اسی طرح یمن میں حوثیوں کو دہشتگرد گردانا جاتا ہے.
Muhammad Kashif Meo10,946 görüntüleme • 3 ay önce
Daha fazla içerik yok.