
khaled anam خالد انعم
@khaledanam1 • 15,504 subscribers
Tamgha e Imtiaz & internatinal award winning actor/singer/educationist and social activist. CEO CEEP(children education and entertainment portal )
Videos
0:34
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

"حافظ" کی فوج کا یہ حال ہے اگر "کافر" کی فوج سے پھر کیا گلہ کریں
khaled anam خالد انعم123,737 просмотров • 5 месяцев назад

تیر ٹیڑھا ہو گیا ہے پھٹ گئی کب کی پتنگ کھال اوڑھے شیر کی گھومیں گدھا لومڑ کے سنگ داڑھیوں میں اب نہیں تنکا وہاں تو بانس ہے اسلحہ ہے پاس لیکن پھر بھی اکھڑی سانس ہے خوف کا عالم یہ ہے کہ سب کو چڑھ جائے بخار بھول سے بھی سن لے کوئی نام_قیدی 804 جتنے بھی اپلوں کو کل باہر تھا پھینکا آپ نے مت کے ان کو کس لیئے پھر سے لگے ہیں تھاپنے کچھ بھی ہو گوہر تو گوہر ہی رہے گا نہ حضور لگتے ہونگے آپ کو کھجی چھوہارا اور کھجور دانت ہیں باقی نہ مونہہ میں اور نہ آنتیں پیٹ میں زنگ خوردہ انکی عقلیں کھوپڑی کے کریٹ میں جانتے ہیں ہم یہاں پر کیا ہے اچھا کیا برا بارہا گھونپا ہے کس نے پیٹھ میں اپنی چھرا ہو رہا ہے جو یہاں جمہوریت کے نام پر سب ہی سر کو پیٹتے رہ جائینگے انجام پر آپ کے یوں چاہنے سے کچھ نہیں ہو گا یہاں آخرش ہو گا وہی چاہے گا جو رب_جہاں وقت تھوڑا ہے کہا جمہور کا سن لیجیئے راہ جو سیدھی ہے اب اس راہ کو چن لیجیئے کوئی نعرہ بھی نہ ہو نہ ب نہ س اور نہ ہی ش بس إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۔۔۔۔ خ۔ا۔
khaled anam خالد انعم389,090 просмотров • 2 лет назад

بیشرم ہیں ہم بیغیرت ہیں اور پھر بھی مہو حیرت ہیں کہ خون یہ کیسا ہے جو سڑکوں پر بہتا ہے رات اور دن یہ خون بہایا ہے کس نے انسان ہے کوئی یا ہے جن کیوں آگ لگی ہے گلی گلی مرجھائی سی کیوں ہے کلی کلی کیوں چہرے سب کے زرد ہوئے دامن آلود_گرد ہوئے کیوں نظریں ہیں سہمی سہمی کیوں ماند پڑی گہما گہمی کانوں کو سب ہیں بند کیئے گل کر ڈالے آنکھوں کے دیے سب اپنی بولی بولتے ہیں بس اڑنے کو پر تولتے ہیں ایسے میں کس کی کون سنے کیا چاہت کے کوئی گیت بنے تم کہتے ہو کہ "ہم حق ہیں" پھر کیوں تم سب کے رنگ فق ہیں کیوں سچی بات چھپاتے ہو کیوں دبے پاوں پھر جاتے ہو کروانے ظلم سے چارہ گری کہہ دوں میں اور اک بات کھری تم جیسے جو ہیں سیاستدان سب بیچ چکے اپنا ایمان کچھ اور ہی ہیں کب ہیں انسان پیاری ہے فقط تمہیں اپنی جان جلتا ہے وطن تو جلنے دو تم اپنی حکومت کرتے رہو اور پاس تمہارے ہے جو بم بس اس کو بیٹھ کے سیتے رہو ارے ملک کی بھی کچھ فکر کرو آدھا تو ہاتھ سے نکل گیا جو ہے گر وہ بھی پھسل گیا تو جتنا مال کمایا ہے جو کچھ بھی تم نے کھایا ہے وہ کسی کام نہ آوے گا آخر کو بس پچھتاوے گا تو لوگ جو بولیں بس وہ مان مت کر تو اور اپنا نقصان مجبور سہی یہ خلق مگر با خدا ذرا معذور نہیں سب ایک طرف ہیں چور چکار پر سب پر بھاری آٹھ سو چار(804) تم کو تو فقط ہے فکر_جان اس کو ہے پیارا پاکستان ارباب_ حکومت مردہ باد ہم زندہ باد پائندہ باد تم چور لٹیرے اور قاتل ہم حق ہیں اور تم ہو باطل تم آقا ہو نہ عالیجاہ بذدل ہو بھگوڑے ہو ہر گاہ تم کسی طرح منظور نہیں انجام تمہارا دور نہیں خ۔ا۔
khaled anam خالد انعم141,133 просмотров • 1 год назад

شیر سے بھڑانے کو گیدڑروں کو لاتے ہو؟ باز سے لڑانے کو ان چڑوں کو لاتے ہو؟ اس مقابلے پہ ہمیں صرف ہنسی ہی آتی ہے تیرا ایسا کرنا تیری بے بسی دکھاتی ہے کیوں شہد بنانے کو تم بھڑوں کو لاتے ہو؟ کاش یاں ہوتا کسی میں شیوہ_مردانگی سب پہ واضح ہے تمہاری صورت_درماندگی تم کو کوئی نہ ملا ؟ نوٹنکیوں کو لاتے ہو؟ آپ اپنے انتخاب پر بھی تو ڈالو نظر ایسوں سے لازم تھا کہ ہر حال میں کرتے حذر ٹانکنے ریشم میں پیوند پوتڑوں کو لاتے ہو؟ ہاں ہمارے بھائی ہی ہیں وہ مگر بھٹکے ہوئے گر کے آسمان سے کھجور میں اٹکے ہوئے ایسے کند ذہنوں کے ناز کیوں اٹھاتے ہو؟ اب بھی راہ_راست پہ آ جاو یوں نہ ہو خوار مان لو جو کہہ رہا ہے تم سے قیدی آٹھ سو چار قحط_رجال ہے جو ہیجڑوں کو لاتے ہو؟ (تف تمہاری شکلوں پر تف تمہاری عقلوں پر) خ۔ا۔
khaled anam خالد انعم58,642 просмотров • 9 месяцев назад

کیسا ہے یہ گورکھ دھندہ ایسا ہوا قانون یہ اندھا مجرم تو آزاد پھرے ہے گلے ہمارے ہی ہے پھندہ سڑکوں پر ہے مارا ماری ڈاکو چور بنے بیوپاری ذاتی ہو یا ہو سرکاری ہر دھندہ اب ہوا ہے گندہ ایسا ہوا قانون یہ اندھا چور لٹیرے قاتل ڈاکو ایوانوں میں بیٹھے ہر سو ہیں فرعون یزید ہلاکو جائے کہاں اللہ کا بندہ ایسا ہوا قانون یہ اندھا چوروں سے کر بیٹھا یاری چوکیدار نے کی مکاری لٹ گئی اپنی دولت ساری ایسا پھیرا اسنے رندہ ایسا ہوا قانون یہ اندھا اس میزان کو توڑ بھی ڈالو قاضی کا سر پھوڑ بھی ڈالو وقت کا دھارا موڑ بھی ڈالو اب تو بنو اللہ کا بندہ ایسا ہوا قانون یہ اندھا ہمت پکڑو آخری جنگ ہے ایسا جینا تو اک ننگ ان چوروں سے ہر کوئی تنگ ہے سروں پہ مارو ان کے ڈنڈا ایسا ہوا قانون یہ اندھا مارو یا پھر مر جاو سب ڈوبو یا پھر تر جاو سب کام کچھ ایسا کر جاو سب گلے پڑے ان سب کے پھندہ ایسا ہوا قانون یہ اندھا ۔۔۔۔۔ خ۔ا۔
khaled anam خالد انعم28,164 просмотров • 6 месяцев назад

*27 ویں ترمیم کے بعد پاکستانیوں کی دماغی حالت*
khaled anam خالد انعم15,356 просмотров • 9 месяцев назад

لو رخت_سفر بھی باندھ لیا اور رخصت کی تیاری ہے کئی سنگی ساتھی چلے گئے بس اب کے اپنی باری ہے ہم بازی پوری کھیل چکے کبھی ہار گئے تو کبھی جیتے کبھی خون_جگر سے پیاس بجھی کبھی نینوں کی مدھیرا پیتے کئی راتیں جاگ گزاریں ہیں آنکھوں سے لہو بھی برسا ہے کبھی گھور برستے ساون میں من بوند بوند کو ترسا ہے ہر موسم دیکھا بھالا ہے ہر رت جانی پہچانی ہے کوئی چہرہ بھی اب نیا نہیں ہر صورت وہی پرانی ہے اب کس امید پہ بیٹھے ہو یہاں کبھی بہار نہ آئے گی یہ چور لٹیروں کی ٹولی جو بچا ہے سب کھا جائے گی ہر مسند پر ہر منبر پر کسی ڈاکو کو ہی پاو گے جس سمت چلو گے یہاں پہ تم رستے ہی میں لٹ جاو گے...خ۔ا۔
khaled anam خالد انعم12,525 просмотров • 1 год назад
Больше нет контента для загрузки