khurram Mushtaq's banner
khurram Mushtaq's profile picture

khurram Mushtaq

@khurramchaudry107,852 subscribers

Realist, Liberal, Politically Secular,Reformist. Ex Chairman MEPCO, industrialist , Law Graduate. Bibliophile.

Shorts

جو بھونکتا ہے اسے بھونکنے دو ، جیو ہماری بیٹیو ، دل کھول کر جئیو ، ہنسو کھیلو ، کودو، ناچو ۔ زندگی کی ہر خوشی ہر کامیابی حاصل کرو ۔

جو بھونکتا ہے اسے بھونکنے دو ، جیو ہماری بیٹیو ، دل کھول کر جئیو ، ہنسو کھیلو ، کودو، ناچو ۔ زندگی کی ہر خوشی ہر کامیابی حاصل کرو ۔

70,544 views

Videos

khurramchaudry's profile picture

آج پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارے کے حادثے کی ویڈیو بار بار دیکھی… سلو کر کے، ریورس کر کے، پھر دوبارہ سلو کر کے۔ نہ جانے کیوں دل پر ایک عجیب سی ضرب لگی۔ شاید اس لیے کہ ایسے لمحے انسان کو زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یاد دلاتے ہیں: زندگی بے حد رینڈم ہے، غیر متوقع ہے، اور ہماری تمام منصوبہ بندیاں ایک نادیدہ لمحے کے سامنے کتنی بے بس ہیں۔ سوچتا ہوں وہ دونوں نوجوان پائلٹس جب صبح گھر سے نکلے ہوں گے تو ان کے ذہن میں کیا کیا ہوگا؟ کتنے خواب، کتنے ارادے، کتنی پلاننگز… شاید شام کو واپس جا کر گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا خیال، آنے والے کل کے منصوبے، مستقبل کی امیدیں۔ اور پھر ایک لمحہ… صرف ایک لمحہ… اور سب کچھ ختم۔ مزید حیرت ان لوگوں پر ہوتی ہے جو سڑک پر اپنی روزمرہ زندگی میں مصروف تھے۔ کوئی موٹر سائیکل پر، کوئی رکشے میں، کوئی پیدل… کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا کہ اگلے چند نینو سیکنڈز میں آسمان سے ایک جلتا ہوا طیارہ ان کے سامنے آ گرے گا اور زندگی ہمیشہ کے لیے ایک خوفناک یاد میں بدل جائے گی۔ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کے سامنے سے گزر رہا تھا اور اچانک خودکش دھماکہ ہوا۔ وہ کالا دھواں، وہ چیختے لوگ، وہ اڑتے جسم… وہ منظر آج بھی ذہن کی قید سے آزاد نہیں ہوا۔ ملکوال میں ایک ٹرین کو بس چیرتے دیکھا تھا… بکھرے جسم، کٹا ہوا سر سگنل کے اوپر پڑا ہوا… بعض مناظر آنکھوں سے نہیں، روح پر ثبت ہو جاتے ہیں۔ کبھی فلپائن کے زلزلے کی ویڈیو دیکھتا ہوں جہاں ایک ماں اپنی بوڑھی ماں کو چھوڑ کر پہلے اپنے بچے کو اٹھا کر بھاگتی ہے، پھر زلزلہ رکنے پر واپس آ کر اپنی ماں کو سنبھالتی ہے… اور سوچتا ہوں زندگی کیسے ہماری ترجیحات، ہمارے معنی، ہماری محبتوں کے مرکز بدل دیتی ہے۔ انسان کل کے منصوبے بناتا ہے، جیسے کل اس کی ملکیت ہو۔ حالانکہ حقیقت شاید صرف اتنی ہے کہ زندگی اور موت کے درمیان کبھی کبھی ایک سیکنڈ بھی حائل نہیں ہوتا۔ ہم سب اپنے اپنے خوابوں، منصوبوں اور مصروفیات میں گم ہیں… مگر کائنات شاید ہر لمحہ ہمیں یہی یاد دلاتا ہے کہ تم مسافر ہو مالک نہیں۔

khurram Mushtaq

31,413 views • 1 month ago

khurramchaudry's profile picture

اینکر Mohammad Malick صاحب نے جو سکینڈل بریک کیا ہے، یہ صرف ٹپ آف دی آئس برگ ہے۔ پاور سیکٹر میں کھمبوں/پولز اور 132kV ٹرانسمیشن لائن کے کمپوننٹس کی procurement کے اندر ایک منظم مافیا بیٹھا ہوا ہے۔اسلام آباد کے کہ ایک انتہائی فربہہ صحافی ان کی payroll پر ہیں۔ محکمہ اور ایجنسیز تک میں لوگون کے انٹرسٹ کریٹ کئیے ہوئے ہیں۔ ایک سابقہ ڈسکو ملازم جو لوئر ڈویژن کلرک تھا ، جو کرپٹ پریکٹسز پر سروس سے dismissed ہوا، مبینہ طور پر ایک چینی کمپنی کا نمائندہ/سول ڈسٹری بیوٹر بن کر مارکیٹ پر قابض ہے۔ مقابلے میں آنے والی کمپنیوں کے خلاف شکایات، کیسز، departmental inquiries اور دباؤ کا ایسا نظام بنایا جاتا ہے کہ competition ختم ہو جائے۔ حیرت یہ ہے کہ جب چند کمپنیوں نے 50% تک کم ریٹس دیے تو ٹینڈر کینسل کر کے شرائط بدل دی گئیں، اور آخرکار کام پھر اسی کمپنی کو مل گیا۔ یہ ایک مکمل case study ہے۔ اگر تحقیقاتی ادارے، محمد مالک صاحب یا Awais Leghari صاحب واقعی اس کی تہہ تک جانا چاہیں تو میں دستاویزی ثبوت اور متعلقہ مواد دینے کو تیار ہوں۔ اصل سوال یہ ہے: آخر اس procurement cartel کے پیچھے کون کون سے stakeholders کھڑے ہیں؟

khurram Mushtaq

17,807 views • 2 months ago

No more content to load