
Rauf Klasra
@KlasraRauf • 2,249,589 subscribers
Journalist~MA English Literature&Msc Pol Com Goldsmith College~London. Translated Balzac, Pushkin, Tolstoy, Chekhov, Garcia, Mario Puzo&Greek Tragedies in Urdu.
Shorts
Videos

یہ آڈیو کلپ مجھے انڈیا سے میرے ایک دوست نے بھیجا ہے۔ ان کا کہنا ہے یہ کلپ وہاں انڈیا کے واٹس ایپس گروپس میں اسی کیپشن کے ساتھ (انگریزی) میں فاروڈ ہو رہا ہے۔ ویسے کہیں سے لگ رہا ہے یہ لڑکی سرائیکی سپیکنگ نہیں بلکہ کیرالہ کی ہے؟ خدا بعض انسانوں کو پیدائشی طور پر کتنا ٹیلنڈڈ پیدا کرتا ہے۔ Suchetha Satish, a phenomenally talented singer from Kerala, India Kerala Tourism RAKESH VAID
Rauf Klasra215,110 Aufrufe • vor 2 Tagen

آج اسلام آباد کے ایک بڑے صاحب نے مجھے فون کر کے کھری کھری سنا دیں کہ ہم کوئی ایکشن لیں تو آپ میں سے کون کون فون کر کے سفارشیں کرتا ہے۔۔۔ مجھے لگتا ہے اسلام آباد دھیرے دھیرے مر رہا ہے۔۔ اس کی تباہی میں سب نے حصہ ڈالا ہے۔ جس چوبیس کلومیٹر کے شہر میں چار سو ہاوسنگ سوسائٹیز ہوں اور مزید قائم ہورہی ہوں،پہاڑوں ندی نالوں جنگلات چرند پرند جانوروں کی مکین گاہوں پر بلڈزر چل رہے ہوں وہاں انسانی زندگی کب تک محفوظ ہوگی۔ ابھی ایران ایونیو کی طرف مارگلہ کے پہاڑوں کے دامن میں پہاڑ کاٹ کر نئی ہاوسنگ سوسائیٹز بن رہی ہیں جو آنے والے برسوں میں مزید بربادی لائیں گی۔ اسلام آباد کب تک سلامت رہے گا؟ Capital Development Authority - CDA, Islamabad Sohail Raja Khurram Nawaz Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Dr. Tariq Fazal Ch.
Rauf Klasra89,691 Aufrufe • vor 3 Tagen

جتنا دھوکا آج تک عمران خان کے ساتھ کیا گیا وہ کسی اور کے ساتھ نہیں ہوا۔عمران خان کی ہر ملاقات کی ریکارڈنگ ہوتی ہے۔ لفظ بہ لفظ ریکارڈ ہوتا ہے۔اس ریکارڈنگ میں تو خان صاحب خود کہتے سنے گئے ہیں میرے ساتھ ہر دفعہ دھوکا ہو جاتا ہے۔ان تک کون کون سے لارے خان کو لگائے گئے اور کس نے لگائے؟ باخبر اینکر منیب فاروق کے سنسنی خیز انکشافات مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Muneeb Farooq
Rauf Klasra54,766 Aufrufe • vor 2 Tagen

وزیر ماحولیات ڈاکٹر مصدق ملک کی پمز پر گفتگو سنیں تو آپ کا دل کرے گا انہیں ڈائیلاگز ڈیلیوری پر آسکر ایوارڈ دیا جائے۔ کہیں سے نہیں لگتا وہ حکومت ہیں اور یہ ان کی حکومت کی ناکامی ہے۔وزیروں نے اب یہ نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے کہ وہ وزیر بن کر بھی گفتگو ایسے کرتے ہیں جیسے وہ اپوزیشن لیڈر یا ٹی وی اینکر یا صحافی ہوں اور ان کا دور دور تک حکومت یا اس کی نالائقیوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Shehbaz Sharif Fawad Ahmed Nasrullah Malik
Rauf Klasra80,348 Aufrufe • vor 4 Tagen

اسلام آباد میں کیا کیا خوفناک وارداتیں ہورہی ہیں۔ائی الیون سیکٹر ہر سال میں کیوں بارش پانی میں ڈوب جاتا ہے تو یہ ہوش ربا ویڈیو دیکھیں۔پانی کے فطری نالے میں مٹی /پتھر بھر کر اس پر دکانیں اور پلازے بنا کر بیچ دیے گئے۔ یہ کام سی ڈی اے کی مدد سے بغیر نہیں ہو سکتا جو اب وہاں آپریشن کرنے پہنچی ہوئی ہے۔ لوگوں کے گھر ڈوب گئے۔ گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور چند لوگ نالے کو بیچ کر کروڑں کمال کر نکل گئے۔ رپورٹ رانا اشرف Capital Development Authority - CDA, Islamabad Sohail Mohsin Naqvi Shehbaz Sharif Sardar Ayaz Sadiq Raja Khurram Nawaz Abdul Qadir Patel Bilal Azhar Kayani Palwasha Khan Rana Ashraf
Rauf Klasra64,931 Aufrufe • vor 4 Tagen

خبریں آرہی ہیں کہ وزیر اور وزارتیں اب وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات ماننے سے انکاری ہورہی ہیں- کہیں بارش کا پہلا قطرہ محسن نقوی تو ثابت نہیں ہوئے جنہوں نے سرعام اپنے وزیراعظم کا پرفارمنس آڈٹ کر کے دوسرے وزیروں کو بھی حوصلہ دے دیا ہے بلکہ شہباز سپیڈ کے آگے اپنا سپیڈ بریکر رکھ دیا کہ اب اس پر سے گزر کر دکھائو۔۔ چند اہم انکشافات اور خبریں۔ 👇 via YouTube
Rauf Klasra116,865 Aufrufe • vor 7 Tagen

آج بہت سارے لوگ اس ٹوئیٹ کو سات سال بعد ری ٹوئٹ کر رہے ہیں کہ خان صاحب،نواز شریف کی صحت کے لیے کتنے دعاگو/فکر مند تھے۔ خدا کا کرنا ہوا وزیراعظم عمران خان کی دل سے کی گئی دعا سے نواز شریف لندن میں مکمل صحت یاب ہوگئے تو پھر خان صاحب کو اپنی دعا قبول ہونے پر افسوس بھی بہت ہوا 😄
Rauf Klasra283,802 Aufrufe • vor 17 Tagen

آج ہمارے کولیگ دوست انصار عباسی نے خبر دی ہے کہ سانحہ پمز کے بعد چند گھنٹوں میں مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ دیا تھا لیکن وزیراعظم نے منظور نہیں کیا۔ میں نے تین دن پہلے اپنے وی لاگ میں کہا تھا وزیراعظم شہباز شریف کی اپنی بھلائی اس میں ہے کہ وہ اپنے وزیر کا استحفا قبول نہ کریں۔اس میں ان کا وزیر سے زیادہ اپنا ذاتی فائدہ زیادہ ہے۔ اپنی اس رائے کے پیچھے چند وجوہات بھی بتا دی تھیں۔
Rauf Klasra73,004 Aufrufe • vor 5 Tagen

ایران/ امریکہ جنگ نے بڑی بڑی پاکستانی شخصیات کی چُولیں ہلادیں ، دُبئی میں ہزاروں پاکستانیوں کا دس ارب ڈالرز پھنس گیا ۔۔ دبئی سے واپس پاکستان آنے والے یہ ڈالر اب کن کن کی جبیبوں میں جارہے ہیں؟ کہتے ہیں جب خدا دینے پر آتا ہے تو چھت پھاڑ کر دیتا ہے۔ لگتا ہے اس وقت پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے۔ جو ارب پتی پاکستان سے دس ارب ڈالرز نکال کر دوبئی لے گئے تھے وہ اب خود ہی پاکستان کو زیادہ محفوظ سمجھ کر وہی پیسہ واپس لا رہے ہیں۔۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے چھبتے ہوئے سوالات ہیں جن کے جوابات سرکاری حکام کو دینے چاہیں۔ چند اہم خبریں اور اہم باتیں مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Rabeea Nasrullah Malik Rashid Langrial Bilal Azhar Kayani Ishaq Dar Ministry of Finance, Government of Pakistan Saleem Mandviwalla
Rauf Klasra47,631 Aufrufe • vor 3 Tagen

آزاد کشمیر کے نئے نوجوان وزیراعظم افتخار گیلانی لندن سے پڑھ کر آئے ہیں۔ کیا انہیں خود سیاسی/مورال گراونڈ پر انکار نہیں کر دینا چاہئے تھا کہ میں پہلے الیکشن ہار گیا تھا۔ اب ٹیکنوکریٹ سیٹ پر آیا ہوں۔ میں اس بڑے عہدے کو ڈیزور نہیں کرتا۔ کیا اس پورے سیاسی طور پر بنجر خطے میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں بچا جو وہ ایسا عہدہ لینے سے انکار کر دے جس کا وہ حقدار نہ ہو۔۔ ایک بھی نہیں بچا۔۔؟ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Shehbaz Sharif Nawaz Sharif Maryam Nawaz Sharif Ishaq Dar Dr. Tariq Fazal Ch. Fawad Ahmed Nasrullah Malik Junaid Akbar Ali Muhammad Khan Barrister Syed Ali Zafar Abdul Qadir Patel Syed Agha Rafiullah Hina Rabbani Khar Nafisa Shah Khawaja M. Asif Khawaja Mateen Khawaja Saad Rafique Jannat Bilal Khar Senator Aon Abbas Buppi Muhammad Hanif Abbasi Attaullah Tarar
Rauf Klasra102,809 Aufrufe • vor 7 Tagen
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

اسلام آباد کا آخری مئیر سی ڈی اے کا ایک ٹھیکدار تھا جس کی واحد کوالیفیکشن یہ تھی اس نے چند طاقتور لوگوں کو ایف الیون اور مری میں گھر بنا کر دیے تھے۔ نواز شریف صاحب کے تیسرے دور حکومت میں ایک ٹھیکدار پیسوں/تعلقات کی طاقت پر شہر کا مئیر بن گیا تھا۔ پچھلے دس سال سے سی ڈی اے کو بابوز ہی چلا رہے ہیں اور شہر کی حالت دیکھ لیں۔کیا اسلام آباد کو اپنی اسمبلی اور مئیر ملے گا؟ اسلام آباد کے ایم این اے راجہ خرم نواز کا اہم جواب سنیں۔ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Raja Khurram Nawaz Capital Development Authority - CDA, Islamabad Sohail Abdul Qadir Patel Sardar Ayaz Sadiq Sohail Mohsin Naqvi Palwasha Khan Ahsan Iqbal Shehbaz Sharif
Rauf Klasra27,699 Aufrufe • vor 3 Tagen

صوبوں پر ہونے والی اے آر وآئی چینل پر محمد مالک کی گریٹ ڈیبٹ میں آخر مجھے حقائق کو سامنے رکھ کر کڑوا سچ بولنا پڑا جو کوئی نہیں سننا چاہتا۔ ون یونٹ کے بعد باقی صوبے بحال کر دیے مگر ہماری رولنگ ایلیٹ کی بے ایمانی چیک کریں کہ پاکستان بننے کے بعد ملک کو مالی مدد فراہم کرنے والی بہاولپور ریاست کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ۔۔ 2012 میں پنجاب اسمبلی میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب اور بہاولپورکے نام سے دو صوبوں کی قرارداد پیش اور پاس کی گئی اب چودہ سال بعد پھر مکر گئے ہیں۔ سنجیدگی کا عالم دیکھیں آج تک اس قرارداد پر کچھ کام نہیں ہوا۔ الٹا دوبارہ بحث چھیڑ دی۔ عوام ساتھ زیادتیوں کی بھی سن لیں سرائیکی علاقوں/سائوتھ کی آبادی 31 فیصد ہےمگر پنجاب کے بجٹ میں انہیں صرف 12 فیصد دیا گیا ہے۔ اب گنجی کیا نہائے اور نچوڑے ؟ Mohammad Malick ARY NEWS
Rauf Klasra94,881 Aufrufe • vor 13 Tagen

24 کلومیٹر کے اسلام آباد میں تقریبا تین سو سے زائد ہائوسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف، اس چھوٹے سے شہر کو آخر کتنی ہائوسنگ سوسائٹیز چاہئیں۔ دیکھا جائے تو لگتا ہے ہر ایک کلومیٹر پر دس سے بارہ ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں۔ یہ شہر کیسے زندہ رہےگا؟ اسلام آباد کے ایم این اے راجہ خرم نواز کا جواب سنیں مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Shehbaz Sharif Capital Development Authority - CDA, Islamabad Mohsin Naqvi Sohail Sardar Ayaz Sadiq Syed Naveed Qamar Ishaq Dar Bilal Azhar Kayani Rashid Langrial Khawaja M. Asif Khawaja Saad Rafique Junaid Akbar Hina Rabbani Khar Palwasha Khan Raja Khurram Nawaz Shazia Atta Marri Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i Dr. Tariq Fazal Ch. Nilofer Afridi Qazi 🇵🇰🇵🇸🇮🇪 Ahsan Iqbal Attaullah Tarar
Rauf Klasra16,424 Aufrufe • vor 2 Tagen

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی کشیدگی کیا اب ذاتی دشمنی سے بھی آگے نکل چکی ہے جہاں واپسی کا راستہ دونوں کے پاس نہیں بچا؟ میرا سوال موجودہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان پر دوبارہ اعتماد کرنے کو تیار نہیں، سینیر اینکر منیب فاروق کے اہم انکشافات مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Muneeb Farooq Nasrullah Malik Fawad Ahmed
Rauf Klasra18,181 Aufrufe • vor 2 Tagen

میں خود وفاقی وزیر صحت رہا ہوں۔ یمشکل وزارت ہے۔ مجھے سوتے ہوئے بھی اپنی آنکھ کھلی رکھنی پڑتی تھی۔ وزیر بن کر بھی ہر وقت عجیب سا ڈر لگا رہتا تھا۔ سابق وفاقی وزیر برائے صحت اور موجودہ ایم این اے عبدالقادر پیٹل نے پمز ہسپتال میں بچوں کی ٹریجک موت پر اپنے دور کے کا وہ خوف شئیر کر دیا جو انہیں سونے نہیں دیتا تھا۔ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Abdul Qadir Patel Palwasha Khan SenatorSherryRehman Nafisa Shah Naz Baloch Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i Syed Agha Rafiullah
Rauf Klasra62,923 Aufrufe • vor 9 Tagen

میں نے سوال کیا وزیرقانون کی گفتگو سے لگتا ہے حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ چلینج کرے گی۔۔؟ باخبر اینکر منیب فاروق نے ایک اور معنی خیز خطرناک پیش گوئی کر دی۔آپ کو یاد ہے میں نے پی ٹی آئی خواتین سیٹوں کے فیصلے پر اس شام کہا تھا اس فیصلے پر عمل نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ملے گا۔کچھ ملا؟ اب بھی یہی کہوں گا۔اس سے زیادہ نہیں کہ میں نے بھی سکون سے گھر جانا ہے۔۔ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Rabeea Muneeb Farooq
Rauf Klasra115,437 Aufrufe • vor 17 Tagen

یہاں جو جتنے لمبے پیسے کما رہا ہے اور روپوں کے بدلے ڈالرز خرید کر باہر ہنڈی کے زریعے بھیج کر بیرون ملک جائیدادیں خرید رہا ہے اسے پاکستان سب سے زیادہ برا لگتا ہے۔ میں نے چند لوگوں سے پوچھا جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں کہ پاکستانیوں نے دس ارب ڈالرز کی دوبئی میں جائیدادیں خریدیں تو یہ پیسہ کہاں سے کمایا؟ جواب ملا یہ سب روپیہ یہیں پاکستان سے کمایا۔ میں نے کہا کمال ہے جس ملک سے آپ نے دس ارب ڈالرز کما کر دوبئی جائیدادیں خریدیں اور اب بھی ہر ماہ ایران جنگ سے پہلے چھ کروڑ ڈالرز باہر بھیج کر جائیدادیں خرید رہے ہیں، وہ ملک اور اس کی اکنامی آپ کے نزدیک بری ہوگئی ہے ؟ آپ نے اس ملک میں ٹیکس نہیں دیا نہ پراپرٹیز ڈیکلیر کیں بلکہ غیرقانونی طریقوں سے پیسہ باہر شفٹ کیا۔ کس ملک میں آپ اتنا پیسہ کما کر ایک روپیہ اس پر ٹیکس نہ دیتے ؟ آپ کو برا بھلا تو اس ملک اور عوام کو کرنا چاہیے کہ آپ نے یہاں سے دس ارب ڈالرز جائز ناجائز کمایا اور ایک روپیہ ٹیکس نہیں دیا الٹا انہی روپوں سے لوکل مارکیٹ سے وہ ڈالرز خریدے ، غیرقانونی طور پر وہی دس ارب ڈالرز باہر بھیجا جو ہم بھاری سود کے ساتھ قرضوں پر لائے تھے لیکن گلہ بھی آپ کو اس ملک اور لوگوں سے ہے کہ یہ برباد ہوگیا تباہ ہوگیا ۔۔ جی ہاں وہ ملک جس سے دس ارب ڈالرز کما کر دوبئی جائیدادیں لے لیں؟ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Rashid Langrial Shehbaz Sharif Bilal Azhar Kayani Ishaq Dar Ministry of Finance, Government of Pakistan SBP Saleem Mandviwalla Palwasha Khan Attaullah Tarar Barrister Syed Ali Zafar Sardar Ayaz Sadiq
Rauf Klasra19,038 Aufrufe • vor 3 Tagen

میرے دور میںICU ائرکنڈیشنر خراب ہوئے تو میں پندرہ منٹس میں پمز پہنچ گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز رانا عمران خان کو لے جا کر اس گرمی میں وہیں بٹھایا جہاں مریض تھے کہ تم بھی یہیں بیٹھو جب تک اے سی سسٹم ٹھیک نہیں ہوتا۔دو گھنٹے میں سب ٹھیک ہوگیا تھا۔۔ سابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پیٹل 👇 via YouTube Abdul Qadir Patel Shehbaz Sharif Syed Mustafa Kamal Sardar Ayaz Sadiq Raja Khurram Nawaz Fawad Ahmed Nasrullah Malik
Rauf Klasra50,728 Aufrufe • vor 9 Tagen

اس سے بڑا زوال شریف خاندان کا کیا ہوسکتا ہے کہ جو فیملی چالیس پچاس سال سے سیاست/اقتدار میں ہے۔جس خاندان میں تین دفعہ کا وزیراعظم نواز شریف،دو دفعہ کا وزیراعظم شہباز شریف، (دونوں معتدد بار وزیراعلی) بیٹا حمزہ وزیراعلی اور اب بیٹی مریم نواز وزیراعلی ہو لیکن ان سب پر جمعہ جمعہ آٹھ دن کا وزیر سنگین چارج شیٹ پڑھ کر سب کو لپیٹ دے اور آپ کچھ نہ کر پائیں۔ بے بسی کی تصویر بنیں رہیں۔ شریف خاندان پر بڑے مشکل وقت آئے ہوں گے لیکن اس سے بڑا سیاسی مشکل وقت کبھی نہ آیا ہوگا کہ انہیں اپنے ہی وزیر محسن نقوی کی سننی پڑ گئی ہیں اور آپ وزیراعظم ہو کر کچھ نہ کر پائیں۔ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Rabeea Nasrullah Malik
Rauf Klasra198,359 Aufrufe • vor 1 Monat