
Rauf Klasra
@KlasraRauf • 2,254,227 subscribers
Journalist~MA English Literature&Msc Pol Com Goldsmith College~London. Translated Balzac, Pushkin, Tolstoy, Chekhov, Garcia, Mario Puzo&Greek Tragedies in Urdu.
Shorts
Videos

آپ سے ایک تعلق رہا ہے لہذا کوشش کی ہے تلخی نہ ہو لیکن کیاکریں جواب دینا پڑے گا۔ مجھے چینل میں آئے صرف دو تین ماہ آئے ہوئے تھے۔ کون سا چینل دو ماہ میں ریٹنگز پر نکالتا ہے؟شاید آپ کو کبھی نکالا گیا ہو۔ آفتاب اقبال صاحب کا کلپ شئیر کررہا ہوں سن لیں کس وجہ سے نکالا گیا تھا۔ آپ کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے یہ کافی ہے۔ آپ کی اس وقت کیا حیثیت تھی کہ میں آپ کو فون کرتا کہ مجھے جنرل نکال رہے ہیں اور آپ میری مدد کرو اور مل کر بتائوں گا؟ اچھا لطیفہ گھڑ لیا ہے۔ جہاں تک ارشد شریف کی بات ہے آپ نے جو ارشد اور اس کی فیملی پر بدزبانی ٹوئٹر پر کی ہوئی ہے اور ا سکی بیوی کے بارے میں جو کچھ فرمایا تھا اس کے بعد بھی آپ ارشد کے وارث ہیں؟ آپ کو کسی نے بتایا تھا کہ آپ کے بارے گیلا تیتر والی ویڈیو ارشد شریف نے بنوائی تھی لہذا آپ کی تو ارشد اور اس کی بیوی سے سخت دشمنی چل رہی تھی۔ ارشد کے آپ کے بارے خیالات کو مجھ سے بہتر کون جانتا ہے۔ میں تو الٹا اس کو آپ کے حوالے سے بہت ٹھنڈا کرتا رہتا تھا ورنہ وہ بھی آپ کا بھی وہ وہی حشر کرتا جو اس نے ایک اور صاحب کا گوادر میں کیا تھا جب اس نے بھی آپ کی طرح ارشد اور اس کی بیوی کے بارے بدزبانی کی تھی۔ آپ کب سے ارشد کے سگے بن گئے ؟ اپنے گندے ٹوئٹس یاد ہیں جو ارشد/بیوی پر آپ نے کیے تھے؟ جب آپ اور چند آپ جیسے دیگر ارشد کے سارے دشمن اس کے گرد اچانک اکٹھے ہوئے تھے اور وہ بھولا/سادہ انسان آپ لوگوں کے چکر میں آیا تو میں نے اسے میسج بھیجا تھا کہ ان تین چاروں سے بچنا یہ سب تمہارے پرانے دشمن ہیں۔ انہیں تمہارے ساتھ پلانٹ کیا جا رہا ہے ۔ یہ تمہارے سابقہ دشمن/اب جعلی ہمدرد تمہیں گھیر کر شکاریوں کے سامنے ڈالیں گے۔ وہ میسجز آج بھی میرے پاس موجود ہیں۔ ارشد کے لہو کو آپ جسیوں نے بیچا ہے۔ ڈالرز کمائے ہیں۔اس کی لاش کو بیچا ہے۔ میں نے ایک دوست کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی جس کے گواہ موجود ہیں۔ اسے بتایا تھا یہ سب تمہارے پرانے دشمن تمہیں مروانے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ہم دیہاتی لوگ دوستوں کو بانس پر چڑھا کر نہیں مرواتے۔ مطلب آپ جیسا بندہ کیسے ارشد کا دوست یا خیرخواہ ہوسکتا تھا جو اس کے بارے ٹوئٹر پر مسلسل بدزبانی کرتا رہا ہو اور اس کی بیوی کی کردار کشی کرتا رہا ہو ؟حیرانی ہے آج آپ ارشد کی قبر کے وارث بن بیٹھے ہیں جو واہ واہ کر کے اسے مققل گاہ تک لے گئے تھے۔ آپ لوگ اتنے بے رحم ہیں کہ اپنے بدلے لینے کے لیے ارشد کے جعلی ہمدرد بن گئے۔اس کے پانچ بچوں پر بھی رحم نہیں کیا۔ جہاں تک بار بار جواب کی بات ہے آپ کو نے میرے ٹوئٹ پر لکھا تھا جس پر میں نے آپ کو اہمیت دے کر جواب دیا اور آپ چھت سے جا لگے۔ میں نے آپ کو کبھی آپ کے کسی ٹوئٹ پر نہیں لکھا ۔ اب آفتاب اقبال زرا سنیں جھوٹ کون بول رہا ہے۔ آپ فرما رہے ہیں ریٹنگز کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔ افتاب صاحب کو سنیں کیون نکالا گیا۔ ویسے اگر مجھے رینٹنگز پر نکالا جارہا تھا تو آپ کو میری فکر کیوں لاحق ہوگئی تھی۔ یہ میرا اور آفس کا ایشو تھا۔ بہرحال آفتاب اقبال کا کلپ سنیں اور اپنے جھوٹ پر کچھ شرمندگی ہونے کی کوشش کریں 😎
Rauf Klasra269,180 views • 8 days ago

یہ پولیس کی وردی میں “تین انجینرز” ہیں جنہیں ناکے پر فون پکڑتے ہی اس میں خرابی کا پتہ چل جاتا ہے اور فون ٹھیک کرنے کا یہ تین تین ہزار روپے لیتے ہیں۔ انیس انیس سال کی سروس ہے۔ فرماتے ہیں ہم پہلی دفعہ پیسے لے رہے تھے۔ میں شرطیہ کہتا ہو یہ سروس میں پہلے دن سے ہی پیسے لے رہے ہوں گے۔ انیس سال کون انتظار کرتا ہے. کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک۔ لاہور کے پولیس افسر کامران فیصل نے ٹھیک بات کی کہ جو ایک دفعہ کرپشن پر برطرف ہو کر بحال ہوتا ہے وہ دوبارہ کرپشن کرتا ہے۔ لیکن یہ بھی طے ہے کہ یہ تینوں بہت جلد بحال ہوں گے۔ کوئی ہمارے جیسا صحافی،کوئی سینئر پولیس افسر، کوئی ایم این اے یا سیاستدان یا بڑا بندہ ان کا سفارشی ہوگا۔ یہ ایک گورکھ دھندہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔ہم لاکھ بیروزگاروں پر ترس کھاتے رہیں،اکثریت نے کرنا انہوں نے یہی کام ہے جو اس ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔ Government of Punjab Punjab Police Official Chief Secretary Punjab Video Courtesy || Raja Liaqat FB
Rauf Klasra124,501 views • 5 days ago

آپ ان دو ویڈیوز کو زرا غور سے دیکھیں۔ ان میں انسانی کردار کو سمجھنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ ایک ویڈیو کلپ 2020 کا ہے۔ مجھے آپ ٹی وی چینل سے نکلے یا نکالے ہوئے کچھ ماہ ہوئے تھے۔ آفتاب اقبال صاحب کا اس وقت کا لہجہ نوٹ کریں اور جو ویڈیو انہوں نے چھ سال بعد آج جاری کی ہے اسے دیکھیں۔ پہلی ویڈیو میں انہیں احساس ہے انہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی تھی۔ غلط کیا تھا۔ انصاف سے کام نہیں لیا۔ ان کے اندر شدید احساس جرم تھا کہ ایک بندے کو منت ترلوں سے چینل لایا تھا اور اب اس کے عمران خان اور فوجیوں کے چرنوں میں گرنے سے انکار کے بعد نکال دیا تھا۔ اس نے بھی لاکھوں کی نوکری چھوڑ دی لیکن جرنیلوں یا عمران خان سے نہ ملا نہ ہی کمپرومائز کیا۔2020 کلپ میں ان کے ہاں ایک بڑے انسان اور پروفینشل انسان والی اپروچ ہے جو اپنی غلطی مانتا ہے۔ جو شرمندہ ہے۔ وہ وہاں مجھے compliment پیش کررہے ہیں۔ میں نے ان کی گفتگو کو کافی سمجھا اور کبھی دل میں بات نہ رکھی اور کبھی ان کے خلاف بات نہ کی۔ اس کلپ میں انہیں اپنی غلطی کا شدید احساس /شرمندگی ہے تو وہیں میرے اسٹینڈ/انکار میں عزت نظر آرہی ہے۔ آج چھ سال بعد آج کی ویڈیو میں ان کا لہجہ اور الفاظ نوٹ کریں۔ ذہن میں رکھیں کہ ان سات برسوں میں نے کبھی آفتاب اقبال کے خلاف کوئی بات نہ کی۔۔
Rauf Klasra85,518 views • 3 days ago

منیب فاروق نے نئی بات بتائی ہے کہ نواز لیگ نے اب نیا بیانہ بنا لیا ہے۔وہ مانتے ہیں جو کچھ ہو رہا ہے،ہو تو غلط ہورہا ہے لیکن جن کے ساتھ ہورہا ہے وہ ٹھیک ہورہا ہے”۔ لیکن سوال تو یہ بھی گلگت جانے سے صرف پی ٹی آئی لیڈروں کو روکا گیا، نواز لیگ اور پی پی پی کو نہیں ؟ سینئر اینکر منیب فاروق کی اہم آبزوریشن اور اندر کی بات مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Rabeea Muneeb Farooq
Rauf Klasra29,964 views • 1 day ago

وزارت خارجہ نے پہلی دفعہ سرکاری طور پر تسلیم کیا ہے کہ دوبئی سے 30,000 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس باقاعدہ ویزے تھے اور حکومت پاکستان کو ان ڈی پورٹ ہونے والوں کا “جرم” بھی نہیں بتایا گیا۔ فارن آفس کیمٹی اجلاس سے بڑے انکشافات مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Foreign Office Pakistan Hina Rabbani Khar Shehbaz Sharif
Rauf Klasra57,474 views • 2 days ago

برصغیر کے لوگوں کو گند اور گندگی میں رہنے کی اتنی عادت ہوگئی ہے کہ اب کوئی صفائی کا نام لے تو ہم پہلے بدک جاتے ہیں، پھر مزاحمت اور پھر مذاق اڑاتے ہیں پنجاب میں صفائی کا کام شروع ہوا تو مناظر بہتر لگنے لگے ہیں۔ شہر قصبے کچھ اچھے لگنے شروع ہوئے۔ کل کسی انڈیا لڑکی کا سری لنکا سے ٹریول لاگ دیکھ رہا تھا۔وہ کہنے لگی سری لنکا چھوٹا سا ملک ہے لیکن وہاں ٹوراسٹ جانا پسند کرتا ہے کیونکہ وہاں صفائی ہے جو بھارت میں کم ہے۔ پنجاب میں صفائی پر توجہ دی جارہی ہے جو آپ کو اسلام آباد تک میں نظر نہیں آتی۔ انسانی آنکھوں کو صفائی ہمیشہ اچھی لگتی ہے۔ ہماری آنکھیں گندگی دیکھنے کی برسوں سے عادی ہیں لہذا صفائی دیکھنے اور اسے پسند کرنے اور تعریف کرنے میں ہمیں کچھ وقت لگے گا۔ Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Government of Punjab سعف
Rauf Klasra104,651 views • 7 days ago

“سوشل میڈیا نے ایک دن میں ہی ہماری سروائیکل کینسر ویکسین کی مہم اڑا کر رکھ دی۔پھر میری چھوٹی بیٹی نے نہ صرف باپ کو بچایا بلکہ ان لاکھوں بچیوں کو بھی جن کے والدین انکاری ہوگئے تھے”۔ وزیرصحت مصطفے کمال سے دلوں کو گرمانے والا واقعہ سنیں کہ بیٹیاں کیسے آپ کی زندگی میں فرق ڈال سکتی ہیں۔شاید یہ عام سی بات لگے لیکن اس وقت ویکسین کے حوالے سے پھیلے خوف اور ڈر کی فضا میں اتنا بڑا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔ دو دن تک گھر میں ٹینشن رہی۔۔ اپنی بیٹی کو اس “خطرے “کا سامنا کرنے کا فیصلہ کب اور کیسے ہوا؟ مکمل پروگرام 👇 via YouTube Neo News Syed Mustafa Kamal Shehbaz Sharif Ishaq Dar Fawad Ahmed Nasrullah Malik Rabeea
Rauf Klasra16,697 views • 1 day ago

میری 2003 میں آصف زرداری سے پنڈی کی نیب عدالت کے احاطے میں ملاقات ہوئی جو اس وقت قید میں تھے۔میں دی نیوز کے لیے پروفائل کررہا تھا۔ میں نے ان سے ایک سوال پوچھا تھا کہ قید سے کیا سیکھا ہے؟ کہنے لگے میں نے قید سے صبر کرنا سیکھا ہے۔ میں کتنی بڑی توپ کیوں نہیں، میں یہاں سلاخوں کے پیچھے ایک سپاہی کے رحم و کرم پر ہوں۔ وہ سپاہی چاہے تو میں سو سکتا ہوں ، لائٹ آف ہوسکتی ہے، وہ نہ چاہے تو میرے سر پر بہت بڑا بلب روشن کر کے بھول جائے، اپنا ڈنڈہ سلاخوں پر مار دے یا میرے سیل کے سامنے گزر وقت زور سے کھانسے یا پائوں زمین پر مار دے۔ مجھے اس سپاہی کے ساتھ خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے چاہے میں سابق وزیراعظم کا خاوند ہی کیوں نہیں۔ مجھے جیل میں صبر کرنا ہوگا اور یہی کچھ سیکھا ہے
Rauf Klasra86,256 views • 10 days ago

ہم نے ملک ریاض کے خلاف ایک بڑا سکینڈل بریک کیا تو انہوں نے مجھے پانچ ارب روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس بھیجا۔ میں نے جوابا انہیں دس ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیجا کہ آپ نے ہماری اسٹوری کو غلط کہہ کر میری ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی ہے لہذا ہرجانہ ادا کرو۔ وہ کون سا ایسا سکینڈل تھا جس پر میری ملک ریاض سے ایک بڑی قانونی جنگ شروع ہوگئی تھی۔۔ اہم انکشافات 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Rabeea Sanaullah Khan
Rauf Klasra52,454 views • 8 days ago

محسن نقوی صاحب جب بھی ملک سے باہر جاتے ہیں تو اپنے ساتھ چیرمین سی ڈی اے کو ضرور لے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے چین گئے تو محمد علی رندھاوا کو لے گئے۔واپسی پر ان کی چھٹی ہوگئی۔اب ایران گئے ہیں تو نئے چیرمین سہیل اشرف کو لے گئے ہیں جس پر داخلہ کمیٹی چیرمین راجہ خرم نواز نے کہا ہے وزیرداخلہ خود بھی اجلاس میں نہیں آتے اور جن افسران نے آنا ہوتا ہے ان کو بھی ساتھ لے جاتے ہیں جن سے کمیٹی میں کارگردگی پر سوالات کرنے ہوتے ہیں۔ راجہ صاحب نے کہا نقوی صاحب افسران تو پاکستان چھوڑ جایا کریں۔ ویسے تو محسن نقوی کا امریکہ ایران میں پیغام رسانی کا کام تو سمجھ آتا ہے کہ وہ ایران میں ہیں لیکن نئے چیرمین سی ڈی اے کو ساتھ ایران لے جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ویسے اگر سہیل اشرف صاحب ایک ہفتے سے ایران میں ہیں تو وہ زرا ایرانی افسران/اداروں سے یہ تو سیکھ لیں کہ شہروں کو صاف ستھرا کیسے رکھا جاتا ہے۔ کچھ ٹریننگ لے لیں۔ ہمارے حاکم واپسی پر ایران میں صفائی کی تعریف تو کرتے ہیں لیکن اسلام آباد کو لوٹ کر مزید گندہ کرتے ہیں۔تہران صاف ستھرا اس لیے بھی سب کو لگتا ہے کیونکہ ان حکمرانوں اور بابوز نے اسلام آباد کو گند اور گندگی کا ڈھیر بنا رکھا ہے۔ اگر صاف ستھرے اسلام آباد سے جاتے تو ایرانی صفائی کی تعریف یقینا کرتے لیکن بہت متاثر نہ ہوتے۔ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ سب حکمران اور بابوز دنیا بھر کے صاف ستھرے شہروں کے سیر سپاٹے تو کرتے ہیں اور متاثر ہو کر بھی لوٹتے ہیں لیکن اپنے شہروں کو گند اور گندگی میں رکھ کر کیسے مطمئن رہتے ہیں؟ حکمرانوں، بیورکریٹس سے عوام تک ہمیں گند اور گندگی کیوں پسند ہے؟ Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Rabeea Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Sohail Capital Development Authority - CDA, Islamabad Raja Khurram Nawaz Sardar Ayaz Sadiq SenatorSherryRehman Palwasha Khan Shazia Atta Marri Hina Rabbani Khar Nafisa Shah Ishaq Dar Dr. Tariq Fazal Ch. Anjum Aqeel Khan Khawaja M. Asif Attaullah Tarar
Rauf Klasra60,147 views • 12 days ago

آج وزیراعلی مریم نواز صاحبہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں PMLN ایم پی اے مننان خان (پی پی 56 )ناروال کے میڈیکل بلز کی مد میں پچاس لاکھ ستاسی ہزار کی منظوری ٹاپ ایجنڈے پر ہے۔ ایم پی اے کو پچاس لاکھ روپے کی منظوری رولز کو ریلکس کر کے ادا کی جائے گی۔ پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی کو بھی میڈیکل بلز کی مد میں دس لاکھ روپے کی منظوری دی جائے گی۔ ریٹائرڈ ایڈیشنل سیکرٹری سبحان بٹ کو بھی ان کے میڈیکل بلز کی مد میں پانچ لاکھ روپے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس آج بارہ بجے ہوگا اور کل 134 کے قریب ایجنڈے میں سمریاں شامل ہیں۔ اور دوسری طرف یہ باپ اپنی کینسر کی مریضہ بیٹی کو مناسب علاج نہ ملنے پر واپس گائوں لے گیا کہ بیٹی نے کہا بابا میں تھک گئی ہوں۔ مجھے گھر لے جائو۔ Maryam Nawaz Sharif
Rauf Klasra116,237 views • 24 days ago

رانا جواد جو اس وقت جیو ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز کے علاوہ انگریزی اخبار دی نیوز کو بھی دیکھتے ہیں،نے پاکستان میں پچھلے 37 سال میں پرنٹ میڈیا سے ٹی وی کے عروج و زوال کو بڑے قریب سے دیکھا ہے۔ رانا جواد کے لاہور سے دی نیشن اخبار سے 37 سال پہلے شروع ہونے والے سفر کی غیرمعمولی کہانی سسپنس اور تھرل سے بھرپور ہے۔ لاہور سے اسلام آباد اور پھر انگریزی اخبار سے ٹی وی سکرین اور وہ اب ڈیجٹل میڈیا تک کا سفر بھی دیکھ رہے ہیں۔ رانا جواد کے کریڈٹ پر بڑی بڑی اسٹوریز ہیں خصوصا 9/11 کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی پنڈی سے گرفتاری ایک عالمی خبر تھی۔ 1990 کی دہائی میں رانا جواد کا انگریزی اخبار دی نیوز لاہور کی کرائم رپورٹنگ میں طوطی بولتا تھا۔ وہ روایتی صحافیوں کی طرح خلیفہ نہیں بنے اور وقت کے ساتھ کام نہیں چھوڑا بلکہ انہوں نے اپنی نیوز سینس/قدر وقت کے ساتھ بڑھائی ہے کم نہیں ہونے دی۔ان کی صحافتی ویلیو بڑھی ہے۔ اس لیے وہ 37 سال کی رپورٹنگ کے بعد بھی آج بھی صحافتی فیلڈ میں پورے قد کے ساتھ موجود ہیں اور جیو کے ڈائریکٹر نیوز ہیں۔ ماضی کی بات کریں تو لاہور دی نیوز کا ایک نوجوان چیف رپورٹر جس نے لاہور میں رپورٹنگ کلچر کو ہی بدل کر رکھ دیا۔ وہ کرائم رپورٹنگ کو نئی بلندیوں پر لے گئے، لاہور کی خطرناک گینگز وار کو کور کیا۔ ایک دن تو لاہور کے 54 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی ہوش ربا خبر بریک کی جن کا کریمنل بیک گراونڈ تھا۔ پورے لاہور شہر میں ہنگامہ مچ گیا۔ تاہم لاہور کے ایک فی میل کالج کے سکینڈل بریک کرنے پر انہیں برسوں کے بعد regrets بھی ہیں۔اس اسٹوری کو بریک کرنے پر مظاہرے ہوئے، اخبار کے دفتر کا گھیرائو کیا گیا۔ عید شو پر ہم رانا جواد کو نیو ٹی وی کی سکرین پر لائے جو وہ عموما نہیں آتے لیکن میرے اصرار پر مروت میں انکار نہ کرسکے کیونکہ ان کا اسٹار Libra ہے جو دوسروں کو خوش کر کےخوش رہتے ہیں اور میں نے ان کی اس اسٹرلوجی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ رانا جواد جیسے صحافی کم ہوں گے جس کے پاس خبروں کے لیے بے شمار سرکاری اور غیر سرکاری نیوز زرائع ہیں۔ اگر آپ پرنٹ سے ٹی وی اور اب ڈیجٹل ایج کے فرق اور عروج و زوال کے بارے جاننا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر گفتگو نہیں ملے گی جہاں بغیر لگی لپٹی کھل کر میڈیا/سیاست کے ہر موضوع پر گفتگو کی گئی۔ آج رات Neo News پر رات 10.03 پر Rana Jawad Rabeea Nasrullah Malik Fawad Ahmed Aalia Rasheed
Rauf Klasra38,934 views • 8 days ago

Pls ask Indians who have visited Pakistan about bill. Even ordinary Pakistani shopkeepers/rikshawala, restaurants owners and others wont charge rent or food bill if they come to know you are from India. Thats how Pakistanis are. Listen Virrender Sehwag sb. Vikrant Gupta
Rauf Klasra243,593 views • 1 month ago

چار سینٹرز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ سینٹرز کے کمیٹوں میں FBRافسران پر الزامات کی وجہ اربوں روپوں کی سگریٹ ٹیکس چوری بنا؟ شہباز شریف، محسن نقوی، خواجہ آصف نے بھی پوزیشن لے لی۔ چار سینٹرز/رشتہ داروں کی ملوں کے باہر ایف سی تعینات۔۔ کسٹم کے 100 افسران کے 100 ملین ڈالر اثاثوں کی ہوشربا کی کہانی FBR Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Rashid Langrial
Rauf Klasra88,115 views • 19 days ago

محسن نقوی صاحب دو سال سے زائد وزیرداخلہ ہیں۔انہوں نے سی ڈی اے بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہے جہاں اربوں کے ٹھیکے/ٹھکیدار اہم ہیں۔ابھی شہر کو شنگھائی نیویارک بنانا ہے۔کچھ دن پہلے فرمایا #CDA میں کام کرانے کا ریٹ دس لاکھ روپے ہے۔ اب دو سال وزارت چلانے کے بعد کی یہ ان کی FIA ہے۔😎
Rauf Klasra61,320 views • 19 days ago

اسلام آباد F-6/1 سے رات بارہ بجے تین مسلح افراد ماں باپ/ہمسائیوں کے سامنے گن پوائنٹ پر نوجوان اغوا کر کے لے جاتے ہیں۔ہمسایہ خاتون 15 پر کال کرتی ہے۔ ہزاروں کیمرے ہیں،پولیس چوکی ہے، کوئی پولیس الرٹ نہیں۔کسی نے نہیں روکا۔ گاڑی میں ڈال کر مردان لے جا کر قتل کر دیا۔ ادھر اسلام آباد میں ہمارے وزیرداخلہ کی مصروفیات چیک کریں۔ نہ پولیس ایکٹو ہوئی، نہ کوئی سیف سٹی کیمرہ چلا،نہ اسلحہ کا پتہ چلا۔ یہ ہے ان سب کا پروفیشنلزم اور شہر کی لاقانونیت سے دلچسپی کا عالم۔ بس شہر کے ٹھیکوں اور ٹھیکداروں سے دلچسپی ہے۔ 👎👎👎 Shehbaz Sharif Islamabad Police Mohsin Naqvi Sohail Raja Khurram Nawaz Palwasha Khan SenatorSherryRehman Hina Rabbani Khar Junaid Akbar Ahsan Iqbal Bilal Azhar Kayani Khawaja Saad Rafique Khawaja M. Asif
Rauf Klasra93,859 views • 1 month ago

رانا جواد نے آخر میری دکھتی رگ چھیڑ دی۔کہنے لگے میڈیا نے پارلیمنٹ کی اہمیت کو نیگٹو رپورٹنگ کر کے نقصان کیا ہے۔ میں نے پوچھا اگر وزیراعظم نواز شریف آٹھ ماہ پارلمنٹ نہ جائے،وزیراعظم عمران خان چھ ماہ نہ جائے،وزیراعظم شہباز شریف ایک سال نہ جائے، 340 ارکان اسمبلی ہر ماہ لاکھوں کی تنخواہیں، پرولیجز، الاونس،ٹی اے ڈی اے،مفت لوکل، مفت فیملی سمیت میڈیکل علاج، مفت عالمی ٹریول،فیملی سمیت سفارتی پاسپورٹ،ہر سال بیس بیس کروڑ کے ترقیاتی فنڈز ( بقول شاہد خاقان عباسی تیس فیصد کمشن)، لینے کے باوجود بھی ہاوس میں نہ جائیں اور روز 84 ارکان بھی ہاوس میں موجود نہ ہوں جس سے کورم ٹوٹ جائے،اس میں بھی میڈیا کا قصور ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی توقیر کم کررہا ہے؟ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Rana Jawad Fawad Ahmed Rabeea Nasrullah Malik
Rauf Klasra17,767 views • 6 days ago

چند ماہ پہلے مریم نواز صاحبہ سے لیہ میں برٹش کرنل راس کی تاریخی یادگار کی حالت بارے گزارش کی تھی کہ اگر اسے محفوظ نہ کیا گیا تو یہ بہت غائب ہو جائے گی۔ اسےبچا لیا جائے کیونکہ مقامی لوگ یہاں سے اینٹں تک اکھاڑ رہے تھے۔ ایک لیجنڈ کے مطابق یہاں انگریز سپاہیوں کا قبرستان بھی تھا جن کی پٹھانوں اور سکھوں سے مختلف مقامات پر جنگیں ہوئی تھیں۔ وزیراعلی صاحبہ نے اس ٹوئٹ کے بعد ڈی سی لیہ آصف ڈوگر صاحب کو ہدایات دی تھیں۔ ان چند ماہ میں اس یادگار کو ایک نئی اور خوبصورت زندگی مل گئی ہے۔ اس خطے کی ایک تاریخ بچ گئی۔۔ بہت شکریہ ❤️🙏 Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Government of the Punjab Deputy Commissioner Layyah UK in Pakistan 🇬🇧🇵🇰 Politics UK UK Prime Minister BBC News (UK) BBC News اردو BBC UK Parliament
Rauf Klasra123,887 views • 1 month ago

لاہور 1990 دہائی کی خوفناک گینگ وارز کے عینی شاہد اور اس وقت دی نیوز کے چیف رپورٹر/کرائم رپورٹر رانا جواد سے ہوش ربا تفصیلات سنیں بیس سالہ خوبصورت نوجوان مظہر تبی جو اچھے گھرانے کا لڑکا تھا وہ کیسے راتوں رات پورے لاہور کے لیے دہشت بنا اور ایک دن مارا گیا؟ لاہور میں سیاسی جماعتوں نے کیسے ان طالب علم گینگز کو اپنے مقاصد کے لیے استمعال کیا۔۔ ایک ایسی خوفناک گینگ وار جس نے پورے پنجاب کو متاثر کیا تھا۔ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Rana Jawad Nasrullah Malik Rabeea
Rauf Klasra18,179 views • 6 days ago

Exclusive || US Government has taken up issue with Defence Ministry after $ 2.4billion offer to invest in Pakistan Airport Security surprisingly blocked for some “unknown” reasons, causing huge concerns in Washington. Program link 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Rabeea Khawaja M. Asif DG ISPR Shehbaz Sharif Hina Rabbani Khar Ishaq Dar Bilawal Bhutto Zardari SenatorSherryRehman Junaid Akbar Barrister Gohar Khan Sardar Ayaz Sadiq Attaullah Tarar Mohsin Naqvi U.S. Embassy Islamabad Department of State
Rauf Klasra91,805 views • 1 month ago