
Rauf Klasra
@KlasraRauf • 2,247,078 subscribers
Journalist~MA English Literature&Msc Pol Com Goldsmith College~London. Translated Balzac, Pushkin, Tolstoy, Chekhov, Garcia, Mario Puzo&Greek Tragedies in Urdu.
Shorts
Videos

ایک دلچسپ واقعہ کا آنکھوں دیکھا احوال جب عمران خان نے وزیرداخلہ محسن نقوی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں پرینک کھیلا جب وہ ان سے مذاکرات کررہے تھے؟ وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج سینٹ میں پوری سنجیدگی سے اپنے تئیں عمران خان کی “غیرسنجیدگی” کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا اور میں اس وقت پریس گیلری میں موجود تھا۔ چھبیس نومبر 2024 کو اڈیالہ جیل کا گیٹ کھلا۔ عمران خان نے بشری صاحبہ اور علی امین گنڈاپور اور عوام کے لیے ویڈیو ریکارڈ کرانی تھی جب وہ سب اسلام آباد سے باہر ہجوم کے ساتھ بیٹھے تھے۔ ڈیل کے تحت خان نے انہیں ڈی چوک جانے سے منع کرنا تھا۔ پہلے تو دو گھنٹے تک عمران خان نے ان سب کو انتظار کرایا اور پھر جب وہ ملے تو سرکاری فون کیمرہ آن ہوا تو کہا رکو ویڈیو بیرسٹر گوہر کے فون سے بنے گی۔ جب بیرسٹر گوہر کا کیمرہ آن ہوا تو خان نے پھر روک دیا۔ کہنے لگے ویڈیو پیغام یہاں نہیں وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہو کر ریکارڈ کرائیں گے۔ محسن نقوی صاحب اس پر بھی راضی ہوگئے اور عمران خان کو سلاخوں کے پیچھے لے جایا گیا۔ جب وہ سلاخوں پیچھے پہنچے اور کیمرہ آن ہوا تو پھر بولے رکیں۔ سب نے پوچھا اب کیا ہوا؟ عمران خان نے کہا آج ویڈیو ریکارڈ نہیں کراتے کل کرائیں گے۔ مکمل تفصیلات 👇
Rauf Klasra192,046 次观看 • 11 天前

مجھے لگتا ہے 2022 کے بعد جیسے وفاق اور پنجاب میں PTI کو واپس نہیں آنے دیا گیا اس طرح اب خیبرپختونوا میں بھی ان کی حکومت واپس نہیں آئے گی۔پنجاب میں پرویز الہی کا سال باقی تھا لیکن پرویز الہی کی جگہ خالی کرائی گئی تو اگلوں نے محسن نقوی کو وزیراعلی کرسی پر بٹھا دیا اور پرویز الہی جیل میں بیٹھے تھے۔ عمران خان زمان پارک میں محاصرے میں تھے۔ یہی اب وزیراعلی سہیل آفریدی کے ساتھ ہوا ہے۔ ویسے تو کل کا کچھ پتہ نہیں لیکن اگر ماضی میں پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلے اور ان کے بھیانک نتائج دیکھے جائیں جن کا فائدہ سیاسی مخالفین/اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا، مجھے تو 2029 تک پی ٹی آئی خیبرپختونوا میں واپس آتی نظر نہیں آ رہی۔۔ ؟ 👇
Rauf Klasra198,413 次观看 • 12 天前

پی ٹی آئی سینٹر مشعال یوسفزائی نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزائی کو لائیو پروگرام میں روسٹ کر کے رکھ دیا۔ مشعال آن فائر۔۔۔ 🔥 Neo News Fawad Ahmed Mashal Yousafzai🇵🇰 Ali Muhammad Khan Barrister Gohar Khan Sher Afzal Khan Marwat Asad Qaiser Barrister Syed Ali Zafar Khawaja M. Asif Khawaja Saad Rafique Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Nasrullah Malik Omar Ayub Khan salman akram raja Dr. Tariq Fazal Ch. Sardar Ayaz Sadiq Azam Nazeer Tarar Senator Tallal Chaudry Shah Mahmood Qureshi Mehmood Khan Achakzai Sana Ullah Khan Mastikhel Malik Aamir Dogar Ishaq Dar Palwasha Khan SenatorSherryRehman Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i Sohail Afridi Shaukat Ali Yousafzai PTI Shahid Khattak Mehmood Khan Achakzai 👇
Rauf Klasra65,979 次观看 • 5 天前

فیصل آباد کے سینٹر عابد شیر علی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری فیصل آباد کےدرمیان پھڈا۔ جب طلال چوہدری کا متکبر ڈی جی پاسپورٹ عابد شیر علی کو کہے گا بلیو پاسپورٹ بنوانا ہے تو پہلے جائو اور میرے باس وزیر سے سرکاری رقعہ/NOC لائو پھر پھڈا تو ہوگا اور پھر پھڈا ہوا۔ بلیو پاسپورٹ کے ایشو پر عابد شیر علی اور طلال چوہدری کے سینٹ میں سرعام پھڈے کا آنکھوں دیکھا حال۔ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Senator Tallal Chaudry Abid Sher Ali Shehbaz Sharif Directorate General Immigration & Passports Mohsin Naqvi Sardar Ayaz Sadiq Palwasha Khan SenatorSherryRehman Barrister Syed Ali Zafar Bilal Azhar Kayani Khawaja M. Asif Khawaja Saad Rafique
Rauf Klasra51,920 次观看 • 4 天前

گرفتار پی ٹی آئی ایم این اے ثناء اللہ مستی خیل کو قیدی وین میں پارلیمنٹ لایا گیا۔سپیکر ایاز صادق نے ان کے پروڈکشن آڈرز جاری کیے تھے۔ “شکر گزار ہوں حکومت کا ان کی مہربانی سے میری پی ایچ ڈی مکمل ہوگئی ہے۔۔ہم کوئی بلوچ رجمنٹ تھوڑے ہیں۔سیاسی لوگ ہیں” Sardar Ayaz Sadiq Sana Ullah Khan Mastikhel
Rauf Klasra110,948 次观看 • 8 天前

پاکستان میں جن علاقوں میں معدنیات ہزاروں سال سے دفن ہیں، انہیں بالکل نہ چھیڑا جائے۔ وہ معدنیات ایک ہزار سال کے بعد ہوسکتا ہے ہماری نسلوں کے کام آئیں۔ ابھی کوئی فکر نہیں ہم چین، امارات،سعودیہ اور ائی ایم ایف سے قرض مانگ کر گزارہ تو کر ہی رہے ہیں۔ غربت پچاس فیصد بھگت رہے ہیں۔ اپنی ان اربوں ڈالرز کی اتنی قیمتی دھاتوں کو ہوا بھی نہ لگنے دیں کہیں عالمی سوداگر چرا کر نہ لے جائیں۔ ہمارے پاس تو ویسے ہی ان کو نکالنے/استمعال کرنے کی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے ایک ہزار کے بعد کوئی ہماری نسل میں سے ایسے قابل بچے پیدا ہو جائیں جو بیرونی ٹیکنالوجی اور انویسٹر کے بغیر ہی سب کچھ نکال کر پاکستان کو دنیا کا امیر ترین ملک بنا دیں۔ ابھی معدنیات کے خزانوں کو بالکل نہ چھیڑیں۔ جو چیز ہزاروں سال سے دبی ہوئی ہے اسے دبا ہی رہنے دیں۔ ہوسکتا ہے آنے والے زمانوں میں اس معدنیات کی آثار قدیمہ کے ماہرین کے ہاتھوں بھولی بھٹکی کھدائی کی وجہ سے ہمیں دنیا کی قدیم تہذیب ہی مان لیا جائے۔ آپ کی مہربانی ۔ Neo News Fawad Ahmed Mohsin Baig Shehbaz Sharif Ministry of Finance, Government of Pakistan Rashid Langrial Attaullah Tarar Saleem Mandviwalla Sana Ullah BALOCH Sardar Ayaz Sadiq SenatorSherryRehman Palwasha Khan Ali Muhammad Khan Mohsin Naqvi Ali Pervaiz Malik Ahsan Iqbal Khawaja M. Asif Khawaja Saad Rafique Nasrullah Malik
Rauf Klasra69,403 次观看 • 6 天前

ویسے تو محسن نقوی صاحب کے عروج کو پنڈی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے لیکن اصل میں نقوی صاحب کے عروج کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے انہیں پنجاب میں اچانک وزیراعلی بننے کا چانس دلوایا۔نقوی صاحب کو تو خان کا ساری عمر شکر گزار اور اب جیل میں روزانہ کیک/پھول بھیجنے چاہیں۔ مکمل پروگرام لنک 😔 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Mohsin Naqvi PTI Barrister Gohar Khan Barrister Syed Ali Zafar Shehbaz Sharif
Rauf Klasra127,425 次观看 • 11 天前

مولانا فضل الرحمن نے خوشگوار انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج کل رات کو جلدی سو جاتے ہیں اور جلدی صبح جاگ جاتے ہیں۔ ہم نے مشہوری سنی تھی شہباز شریف صاحب چودہ چودہ گھنٹے کام کرتے ہیں اور پوری رات جاگتے ہیں۔انہیں تو رات کو بھر نیند نہیں آتی۔پھر یہ راز مولانا پر کیسے کھلا کہ نہیں وہ تو جلدی سو جاتے ہیں ؟ مولانا کی زبانی سنیں۔ 👇
Rauf Klasra75,688 次观看 • 7 天前

پاکستان کے علاوہ محمود خان اچکزائی کو پوری دینا اچھی لگتی ہے۔ افغان طالبان تو بہت اچھے ہیں۔افغانوں کے سب سے بڑے ہمدرد ہونے کے باوجود اچکزائی یہ مطالبعہ نہیں کرتے طالبان افغانستان میں الیکشن کرائیں، پارلیمنٹ لائیں، 45 فارم والا وزیراعظم لائیں،لڑکیوں کو تعلیم لینے دیں،دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں۔افغانستان کو نارمل ملک بنائیں۔ وہ ہر وقت پاکستان کو برا بھلا کہیں گے جہاں انہیں عزت مقام ملا، صدر کا الیکشن لڑا،اپوزیشن لیڈر بنایا گیا، لاکھوں کی ہر ماہ تنخواہ،اپوزیشن لیڈر کے طور پر درجنوں مراعات۔۔ لیکن طالبان حکومت سے خوش، پاکستان سے مسلسل ناراض ہیں کہ بلوچستان میں ایک بیان سامنے آیا کہ بندوقیں خرید کر فوج بنائیں گے۔ سب سے برا پاکستان ہے لیکن سب سے اچھا افغان طالبان ہے۔ہماری ہر شے بری ہے اور افغان طالبان حکومت کی ہر بات سونے میں تولنے کے لائق ہے۔۔ ہم سب برے لیکن طالبان سب اچھے۔ کیا ایسی تقریریں وہ اپنے پسندیدہ طالبان کے افغانستان میں کھڑے ہو کر سکتے تھے جو وہ یہاں دھڑلے سے کرتے ہیں اور سب سنتے برداشت کرتے ہیں کہ یہی جمہوریت ہے۔۔۔ Why I believe Moulana Fazal Rehman Should Have Been Given KPK Governorship || Why Achakzai Loves Chaos 👇 Sardar Ayaz Sadiq Shehbaz Sharif Attaullah Tarar Khawaja M. Asif Khawaja Saad Rafique Kamran Murtaza Palwasha Khan Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan Ali Muhammad Khan Mohsin Naqvi Barrister Gohar Khan Barrister Syed Ali Zafar salman akram raja Rana Sana Ullah Khan
Rauf Klasra52,222 次观看 • 6 天前

کیمرہ،مشہوری،دولت اور اسٹارڈرم سنبھالنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔ کیمرہ آپ کا دماغ خراب کر دیتا ہے۔کسی نے سیلفی لے لی تو اپن ہی بھگوان والی فیلنگز آنا شروع ہوجاتی ہے۔حیرانی ہے نانا پاٹیکر نے کیسے سب کچھ ہینڈل کیا؟ اس دن کی کہانی جب ایک ہی مزاج کے دو لوگ ٹکرے تو پھر کس ٹریجڈی نے جنم لیا۔۔؟ 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Nana Patekar #NanaPatekarSaab
Rauf Klasra126,580 次观看 • 15 天前

سینٹر مشعال یوسفزائی نے سہیل آفریدی کی اس آخری “بغاوت بھری” تقریر کو مسترد کر دیا جس میں جھنڈے کو سلام نہ کرنے اور پاکستانی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کا کہا گیا تھا۔ مشعال کا کہنا ہے وہ تقریر انہوں نے سنی تھی۔ایسی تقریر کرنے کے حالات تھے نہ ماحول تھا نہ ہی وہ ہماری پارٹی کا بیانہ تھا۔ مکمل پروگرام لنک 👇 via pinkystudytips Neo News Fawad Ahmed Mashal Yousafzai🇵🇰 Ali Muhammad Khan Barrister Gohar Khan Sher Afzal Khan Marwat Asad Qaiser Barrister Syed Ali Zafar Khawaja M. Asif Khawaja Saad Rafique Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Nasrullah Malik Omar Ayub Khan salman akram raja Dr. Tariq Fazal Ch. Sardar Ayaz Sadiq Azam Nazeer Tarar Senator Tallal Chaudry Shah Mahmood Qureshi Mehmood Khan Achakzai Sana Ullah Khan Mastikhel Malik Aamir Dogar Ishaq Dar Palwasha Khan SenatorSherryRehman Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i Sohail Afridi Shaukat Ali Yousafzai PTI Shahid Khattak Mehmood Khan Achakzai 👇
Rauf Klasra37,823 次观看 • 5 天前

میں نے ڈاکٹر جنید کاشر سے پوچھا انہوں نے پچھلے کئی سالوں سے یورپ،مڈل ایسٹ اور ایشیائی معاشروں میں عورتوں اور مردوں کے بانجھ پن پر ریسرچ کی ہے، سب سے زیادہ بانجھ پن کس خطے میں پایا جاتا ہے؟ اکسفورڈ یونیورسٹی سے چھبیس سال کی عمر میں genetic science میں پی ایچ ڈی اور ابھی خلیفہ یونیورسٹی (متحدہ عرب امارات) میں ریسرچ/فیکلٹی کے اہم ممبر ڈاکٹر جنید کا اہم جواب سنیں۔ Born In Multan, PhD From Oxford At 26yrs Age In Genetic Science & Now Springing Big Surprises In Research. Complete Podcast Link 👇 University of Oxford جامعة خليفة للعلوم والتكنولوجيا Alfaisal University مستشفى الملك فيصل التخصصي ومركز الأبحاث Ministry of National Health Services, Pakistan Drug Regulatory Authority of Pakistan Council of Islamic Ideology وزارة الصحة ووقاية المجتمع - MOHAP UAE دائرة الصحة - أبوظبي هيئة الصحة بدبي Dubai Health
Rauf Klasra46,804 次观看 • 6 天前

ملتان میں ملزم توقیر کی تیز رفتار گاڑی سے کچل کر مارے گئے پندرہ سالہ بدقسمت بچے کے بارے انکشاف ہوا ہے، باپ بچپن میں مرگیا تو مرحوم کے بھائی نے بیوہ بھابی سے شادی کر لی لیکن بھتیجا نہ رکھا۔بچے کے نانا کو پتہ چلا تو وہ اسے یتیم خانے جمع کرا گیا۔ اس دل خراش ٹریجڈی کی ملتان سے دل دہلا دینے والی تفصیلات سنیں کہ غربت اور یتیمی کیا کیا رنگ دکھاتی ہے، صحافی ناصر محمود شیخ سے سنیں۔ 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Chief Secretary Punjab Punjab Police Official RPO Multan Official CPO Multan Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Multan
Rauf Klasra28,345 次观看 • 4 天前

علامہ راجہ ناصرعباس نے بغیر لگی لپٹی سب کچھ بتا دیا کہ ڈیڈ لاک کن باتوں پر ہوا۔حکومت عمران خان کے ایشو پر نہیں مانی تو پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ پلان/کاروائی پر راضی نہیں ہوئی۔ چلیں کوئی نہیں اپنی اپنی ضد پر قائم رہ کر اب دونوں کا رانجھا راضی تو ہو جائے گا۔۔ ویڈیو/دانیال ہاشمی Senator Allama Raja Nasir Daniyal Hashmi
Rauf Klasra156,888 次观看 • 20 天前

تعلقات/دوستیوں کی بھی انسانوں کی طرح طبعی عمر ہوتی ہے۔ ایک مرحلے پر پہنچ کر وہ بھی مر جاتی ہیں۔ کبھی محسن نقوی صاحب ہمارے مولانا فضل الرحمن صاحب کے بہت عزیز/برخودار کا درجہ رکھتے تھے، آج انہیں نقوی صاحب کا نام سننا تک گوارا نہیں بلکہ رپورٹر کا سوال کرنا ہی اچھا نہیں لگا۔ Maulana Fazl-ur-Rehman Mohsin Naqvi
Rauf Klasra49,923 次观看 • 7 天前

اس دفعہ جو کام ہمارے پیارے محسن نقوی نے اسلام آباد کے ساتھ کر دیا ہے وہ آج تک نہیں ہوا۔وزیرداخلہ کے طور پر یہ کام رحمن ملک بھی کرتے رہے، چوہدری نثار، شیخ رشید اور رانا ثناء اللہ بھی کرتے رہے لیکن آپ تو اس کام کو next level تک لے گئے ہیں۔ اتنا بھی خوفزدہ اور دہشت زدہ ہونے کی کیا ضرورت تھی کہ دس دن پہلے ہی پورے شہر کو قلعہ میں بدل دیا۔ کچھ تو خود پر اعتماد کرتے۔ لگتا ہے اس دفعہ پوری بندرگاہ کے کنٹنیرز نقوی صاحب بھاری کرائے پر اٹھا کر دس دن پہلے ہی لے آئے ہیں اور اب مستقبل میں امپورٹ ایکسپورٹ اسلام آباد سے ہوگی۔ وہ شہر جہاں ٹرک تک نہیں دیکھا جاتا تھا وہاں اب ہر ایک انچ پر کنٹنیر لا کھڑا کیا ہے۔ لگتا ہے چوبیس کلو میٹر کے شہر میں چوبیس سو کنٹنیرز لا کھڑے کیے ہیں۔ اب تو لگتا ہے اگلے پانچ دنوں میں ہر گھر، گلی اور نکڑ پر بھی ایک ایک کنٹنیر لگے گا۔ شاید کم ہی پڑ جائیں تو مزید کنٹنیرز ہی بیرون ملک سے امپورٹ کرنے پڑیں گے۔ نقوی صاحب یہ حفاظتی سے کم آپ کے panic اور paranoid مزاج کو ظاہر کررہا ہے۔ شہر کو نارمل رہنے دیں۔ آپ نے حفاظتی نظام کے نام پر شہر کی شکل اور حالت بگاڑ کر رکھ دی ہے۔ زیادہ سے زیادہ آپ کو شہر کے انٹری پوائنٹس کو کور کرنا تھا آپ نے الٹا شہر اور شہریوں کو اندر سے ہی ان دیوہیکل کنٹینرز میں ہی قید کر دیا اور چابیاں جیب میں ڈال کر نکل گئے ہیں۔ ویڈیو/زاہد بلوچ Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Islamabad Police Raja Khurram Nawaz Palwasha Khan
Rauf Klasra236,323 次观看 • 1 个月前

مولانا فضل الرحمن آخرکار ملتان پھٹ پڑے۔اگر مگر کے بغیر سب کو ایک ہی صف میں کھڑا کر کے رگڑ دیا۔صدر زرداری،وزیراعظم&اسٹیبلشمنٹ پر حملوں کے بعد حیران کن طور پر 55 سال بعد ذوالفقار علی بھٹو کو بھی اس خطرناک لڑائی میں کھینچ کر درمیان میں لے آئے۔پی پی پی کراس فائرنگ میں پھنس گئی۔ مکمل لنک 👇
Rauf Klasra52,227 次观看 • 8 天前

آپ کی آنکھوں سے لگ رہا ہے آپ آج کے مزاکرات کی ناکامی سے کافی مایوس ہوئے ہیں؟ بیرسٹر گوہر سے رپورٹر کا سوال۔ یقینا مزاکرات کا انجام اچھا نہیں ہوا لیکن میں نے ابھی ایک بندے کے ساتھ ٹچ رکھا ہے شاید اس سے help مل سکتا ہے، پی ٹی آئی چیرمین کا پرسرار جواب Barrister Gohar Khan
Rauf Klasra136,259 次观看 • 21 天前