
Marriyum Aurangzeb
@Marriyum_A • 1,390,033 subscribers
Senior Minister Government of Punjab 🇵🇰 • WhatsApp 💬: https://t.co/PNsnHA2v5h
Shorts
Videos

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے عالمی ادارہ محنت آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو کی وفد کے ہمراہ ملاقات، مزدوروں اور صنعتی ورکرز کی فلاح و بہبود، لیبر قوانین، راشن کارڈ، رہائش، صحت و تحفظ اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے اقدامات پر تبادلہ خیال۔ آئی ایل او سربراہ نے پنجاب میں ورکرز کے لیے راشن کارڈ، اپارٹمنٹس اور فلاحی اقدامات کو سراہا اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو UN-Habitat Scroll of Honour ملنے پر مبارکباد دی۔
Marriyum Aurangzeb45,015 views • 13 days ago

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ عمان پنجاب کی معاشی ترقی کا نیا باب رقم کر رہا ہے۔ عمانی وزیر زراعت و آبی وسائل سے ملاقات میں شریمپ فارمنگ، مویشیوں کی برآمد اور جدید زراعت میں تعاون پر ٹھوس پیش رفت ہوئی۔ پنجاب کے باصلاحیت اور ہنرمند نوجوانوں کے لیے مسقط میں روزگار کی راہ میں حائل ویزا پابندیاں ختم کرنے پر عمانی قیادت کی آمادگی خوش آئند اقدام ہے۔
Marriyum Aurangzeb50,026 views • 15 days ago

A historic day for the people of Punjab, Pakistan 🇵🇰 A proud moment as Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif’s visionary initiative Apni Chhat, Apna Ghardelivering more than 200,000 homes across Punjab has been recognized among the Top 5 affordable housing projects in the world and honoured with the prestigious UN-Habitat Scroll of Honour Award. The largest and fastest affordable housing initiative of its kind is transforming lives by turning the dream of a home into a reality for thousands of families, providing security, safety, dignity and a better future for generations to come. Honoured to represent Punjab at this proud moment in Muscat, Oman. This award belongs to the people of Punjab and is a testament to CM Maryam Nawaz Sharif’s vision of a prosperous, empowered and dignified Punjab. #ApniChhatApnaGhar #UNHabitat
Marriyum Aurangzeb53,476 views • 16 days ago

مسقط میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عمانی وزیر برائے ہاؤسنگ و اربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید سے اہم ملاقات۔ عمانی وزیر نے "اپنی چھت اپنا گھر" پراجیکٹ کی تعریف کی اور اسے بلا سود ہونے کی وجہ سے بہترین ماڈل قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زائد افراد کو 260 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں اور سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ 5 سالوں میں کم آمدن والے افراد کے لیے 5 لاکھ گھروں کی فراہمی کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
Marriyum Aurangzeb46,422 views • 14 days ago

پنجاب کے بچوں کے لیے پڑھائی کا انداز بدلنے جا رہا ہے! وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نئے نصاب کی منظوری دے دی جس سے کتابوں کا بوجھ 25 فیصد کم ہوگا، ہر کتاب میں QR کوڈ کے ذریعے ویڈیو سبق ملے گا اور کلاس ون سے بارہویں تک AI کی تعلیم شامل ہوگی۔ اساتذہ کی مینٹل ہیلتھ ٹریننگ، بچوں کے لیے آن لائن کونسلنگ اور سکولوں میں جسمانی سزا کے خاتمے پر بھی کام ہوگا۔
Marriyum Aurangzeb73,922 views • 27 days ago

ورلڈ بینک کے وفد سے انتہائی اہم اور تعمیری ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلی مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب میں ڈیجیٹائزیشن، PITB اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے 5G اور ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی، زراعت کی ترقّی، کسان کارڈ، سپر سیڈرز، اور نہری نظام کی بہتری جیسے انقلابی اقدامات پر گفتگو۔ اس کے علاوہ STEP کے ذریعے 300 ارب کے صنعتی انقلاب، نوازشریف IT سٹی، AI آفس کے قیام اور ای کامرس کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ ورلڈ بینک کے وفد نے اینٹی سموگ اقدامات کو سراہا، آخر میں وفد کو 25 سال بعد بحال ہونے والے پنجاب کے روایتی تہوار بسنت میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
Marriyum Aurangzeb52,298 views • 19 days ago

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سنکیانگ میں معروف ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر آمد، جہاں انہوں نے جدید ڈیری فارمنگ اور ملک پروسیسنگ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں لائیو اسٹاک کی بہتری اور فروغ کے منصوبے نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں، دیہی خواتین کی مالی خودمختاری اور مویشیوں کی افزائشِ نسل کے خصوصی پراجیکٹس کامیابی سے جاری ہیں، جبکہ مویشیوں کو فربہ کرکے میٹ پروڈکشن کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ چین کے اشتراک سے پنجاب میں جدید ملک و ڈیری پروسیسنگ پراجیکٹ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
Marriyum Aurangzeb142,801 views • 1 month ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اجلاس میں صوبہ بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ورکرز کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے، ناکارہ کمپنیوں کو فارغ کر کے ایک ہفتے میں سیلف آپریشن فعال کرنے اور ہر تحصیل میں بیٹ سسٹم نافذ کرنے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے 80 فیصد سے کم کارکردگی والی کمپنیوں کو وارننگ اور 50 فیصد سے کم پر فارغ کرنے کا حکم دیا جبکہ دیہی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر اٹھانے اور کم از کم متبادل ایام میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Marriyum Aurangzeb22,962 views • 8 days ago

بدمعاش غنڈے اور سڑک چھاپ اپنے گھروں میں اپنی بہنوں سے اسی طرح مخاطب ہوتے ہیں .کیا غیرت مند پٹھان اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سے اس طرح مخاطب ہوتے ہیں؟ عمران خان نے اِس طرح کے لوگوں کو پروان چڑھایا ہے۔ یہ ہے نو مئی کے مجرموں کی اصلیت۔ اسی غلیظ ذہنیت نے ملک اور سیاست کو گندا کیا ہے۔ یہ ہی غلیظ ذہنیت نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔ جو اِس غلیظ اور گھٹیا ذہنیت کو سپورٹ کریں ،وہ بھی ایسے ہی ہیں۔ انہی غلیظ بیانات کی وجہ سے نو مئی کا مجرم کہتا ہے میں امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہ لوگ معاشرے کی غلاظت کے ذمہ دار ہیں. یہ ہے خیبر پختونخواہ کا وزیرِ اعلیٰ جو غیرت مند اور خواتین کی عزت کرنے والے پٹھانوں کی نماندگی کر رہا ہے ، خیبر پختونخواہ کے عوام پر ترس آتا ہے دل دکھتا ہے
Marriyum Aurangzeb1,137,827 views • 2 years ago

تاریخ میں پہلی بار وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے 65 ہزار آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کا انقلابی فیصلہ، امام مسجد معاشرے کا قابل تکریم فرد ہے اس کی معاشی معاونت اب حکومت کی ذمہ داری ہو گی، محلے کے چندے پر انحصار غیر مناسب تھا، مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ۔
Marriyum Aurangzeb468,316 views • 11 months ago

Remarkable success in our environmental efforts. Following CM Maryam Nawaz Sharif's directive, the first anti-smog gun operation in Kahna, Lahore, has reduced the Air Quality Index (AQI) from 666 to 170. This 70% decrease in air pollution has been scientifically analyzed & confirmed by our advanced environmental monitoring system. Our commitment to utilizing modern technology to combat smog and safeguard citizens' health remains absolute.
Marriyum Aurangzeb343,122 views • 1 year ago

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی چین کے صوبہ سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری چن شیاوجیانگ سے ملاقات۔ زراعت، آبپاشی، میکانائزیشن، لائیوسٹاک اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ جدید واٹر مینجمنٹ، ڈیجیٹل کراپ مانیٹرنگ، آزمودہ چینی بیج اور کارپوریٹ فارمنگ کے تجربات سے استفادہ، وفود کے تبادلوں اور عوامی روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ #MaryamNawazInChina
Marriyum Aurangzeb61,747 views • 1 month ago

قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں مری کی ہمہ جہت اور پائیدار بحالی کا تاریخی مشن پوری قوت سے جاری ہے۔ چار بڑے آبی منصوبے مکمل کر کے روزانہ سات لاکھ گیلن اضافی پانی کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے جبکہ دریائے جہلم سے بلک واٹر سپلائی کے انقلابی منصوبے پر کام تیز ہے۔ چالیس سال بعد راولپنڈی مری کشمیر روڈ کی شاندار کشادگی، لینڈ سلائیڈنگ کا مستقل سدباب، مال روڈ پر پنجاب کے پہلے ایمفی تھیٹر اور ہل ویو پارک کا قیام، بانسرا گلی وائلڈ لائف پارک میں منفرد ایلیویٹڈ برج اور تاریخی عمارات کی اصل حالت میں بحالی ملکہ کوہسار کا کھویا ہوا قدرتی وقار اور سیاحتی حسن زندہ کر رہے ہیں۔
Marriyum Aurangzeb19,010 views • 20 days ago

پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پہلی بار زراعت، ٹرانسپورٹ، بھٹوں، ویسٹ برننگ اور دیگر شعبوں میں ڈیٹا، جدید ٹیکنالوجی اور عملی اقدامات پر مبنی جامع حکمتِ عملی اپنائی گئی۔ گزشتہ سال لاہور میں کووڈ کے بعد صاف ہوا کے حوالے سے بہترین صورتحال دیکھنے میں آئی، جبکہ آج پنجاب کے کھیتوں میں 10 ہزار سپر سیڈرز فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے جدید طریقے سے کاشتکاری میں مصروف ہیں۔ سپر سیڈر کی لاگت کا 60 فیصد پنجاب حکومت اور 40 فیصد کسان ادا کرتا ہے، جو کسان دوست پالیسی اور سموگ کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب کے عملی عزم کا ثبوت ہے۔
Marriyum Aurangzeb11,303 views • 12 days ago

وزیراعلی خیبر پختونخواہ مسلسل اپنے عہدے اور آفس کی بے توقیر ی اور تضحیک کروا رہے ہیں 2014 میں ڈی چوک پہ قبریں کھودنے والے ، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پہ حملہ کرنے والے ایک دفعہ پھر ریاست پہ حملہ آور ہیں 'اوئے آئی جی' 'اوئے ایس ایس پی' ، 'اوئے وزیراعظم' 'میں تمہیں گھسیٹوں گا' والا جتھہ پھر سے حملہ آور ہے پولیس کے سر پھاڑنے، پولیس کی آنکھیں پھوڑنے والے غنڈے پھر سے حملہ آور ہیں 'مار دو'، 'جلا دو'، 'آگ لگادو' والے غنڈے ایک دفعہ پھر ریاست پہ حملہ آور ہونے کے لئے آ رہے ہیں دنیا کے کسی مہذب ملک میں کوئی بھی ریاست پہ جتھے لے کر حملہ آور نہیں ہوسکتا فارن فنڈڈ فتنہ ایک دفعہ پھر پاکستان کے خلاف حملہ آور ہے یہ غنڈے سیاسی جماعت نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کے تحت پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کرنے والوں کے سہولت کار ہیں سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھ کر پی ٹی آئی ریاست کے خلاف ہمیشہ دہشت گردی کرتی ہے یہ ڈی چوک میں قبریں کھودنے والا منحوس ٹولہ ہے یہ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے وہی شرپسند ہیں فتنے کا فسادی انداز نہ بدلا اور نہ بدلے گا ملک ڈیفالٹ سے کیوں بچ گیا؟ اس کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں دھرنا دنیا میں پاکستان کی سفارتی عزت کی بحالی کے خلاف ہے؟ جس کی تباہی چڑھا کر گئے تھے 27 ستمبر کو 2014 کا 'ری پیٹ' دھرنا اور 9 مئی نہیں ہونے دیں گے فارن فنڈد فتنہ ایک دفعہ پھر سے اپنے ہی ملک کی پولیس اور رینجرز کے سرپھاڑنے کے لئے تیار ہے فتنہ و فساد ٹولہ ایک دفعہ پھر ایمبولینسز جلانے اور آگ لگانے کے لئے تیار ہے فتنہ و فساد ٹولا ایک دفعہ پھر پولیس پر پٹرول بم برسانے کو تیار ہے فتنے اور فسادی غنڈے پاکستان کے عوام کے کاروبار، روزگار، نوجوان کی تعلیم اور مزدور کے رزق کے خلاف ہیں
Marriyum Aurangzeb20,422 views • 26 days ago
