
PPP
@MediaCellPPP • 1,084,532 subscribers
Official twitter account of the Secretariat of Chairman Pakistan Peoples Party @BBhuttoZardari.
Shorts
Videos

میرے کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں! میرا آپ سے حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کا وعدہ ہے۔ انشاء ﷲ جو حقوق پاکستان کے شہریوں کو حاصل ہیں وہی حقوق انتخابات میں کامیابی کے بعد کشمیری بہن بھائیوں کو بھی حاصل ہونگے۔ 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ Bilawal Bhutto Zardari #MirpurMainTeerChaleyGa
PPP253,948 просмотров • 1 месяц назад

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سسٹم کے مسائل پر بحث بزنس فورم کے بجائے پارلیمان میں بحث کروانے کا مطالبہ کردیا۔ میں خود کسی بھی وفاقی وزیر یا پھر حکومت کے نمائندے سے بحث کرنے کیلئے تیار ہوں کہ اصل مسائل کیا ہے؟ کیوں سسٹم آخر کولیپس ہوا! Bilawal Bhutto Zardari
PPP11,815 просмотров • 3 дней назад

کورنگی اور لانڈھی کے انڈسٹریل ایریا کیلئے 4 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں تاکہ مقامی لوگوں کو مزید سہولیات دی جاسکیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں جس کیلئے حکومت سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی دن رات کوشاں ہے۔ صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کورنگی 5 کے فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب Syed Nasir Hussain Shah
PPP17,442 просмотров • 13 дней назад

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں سے میرپور ڈویژن کے بعد مظفرآباد ڈویژن میں بھی انٹرنیٹ بحال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیوز کانفرنس میں انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ نیوز کانفرنس کے دوران مظفرآباد میں انٹرنیٹ بحالی پر مقامی صحافی کا اظہار ستائش چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ کی بحالی پر مظفرآباد کے عوام کو مبارک باد دی Bilawal Bhutto Zardari #VotePeDakaNamanzur #ووٹ_پہ_ڈاکہ_نامنظور #KashmirPeDakaNamanzur
PPP44,425 просмотров • 1 месяц назад

پاکستان میں ہتھیار بند علیحدگی پسند قوتیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور بی ایل اے آپس میں رابطے میں ہیں اور ان کا مرکز افغانستان میں ہے، ہندوستان ان سب کا سہولت کار ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان انہوں نے وضاحت کی کہ قوم پرستوں کے حوالے سے ان کا بیان دراصل علیحدگی پسند قوتوں کے حوالے سے تھا، الفاظ کے چناؤ میں ان سے غلطی ہوئی۔ Bilawal Bhutto Zardari
PPP18,876 просмотров • 22 дней назад

دریاؤں کے کناروں سے لیکر پہاڑوں کی چوٹی تک گلگت بلتستان کی زمین پر گلگت بلتستان کے عوام کا حق ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی پیغام جاری کردیا گلگت بلتستان کے عوام کے حقِ ملکیت کا خواب پاکستان پیپلز پارٹی نے حقیقت میں بدل دیا۔ جو لوگ کہتے تھے کہ یہ ممکن نہیں، ہم نے تاریخی قانون سازی کے ذریعے 28 ہزار مربع کلومیٹر زمین کے مالکانہ حقوق کو قانونی تحفظ دیا اور ثابت کیا کہ عوام کے حقوق صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے محفوظ ہوتے ہیں۔ اب اگلا مرحلہ اس قانون پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کا ہے۔ اس مقصد کے لیے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مضبوط حکومت اور بھاری اکثریت ضروری ہے تاکہ حقِ ملکیت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اگر کوئی دوسری جماعت آئی تو وہ یہ قانون اٹھا کر پھینک دے گی۔ ہمارا عزم ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی زمین کا حقیقی مالک بنایا جائے گا اور ان کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ 7 جون کو گھروں سے نکلیں، اپنے حقِ ملکیت، اپنے مستقبل اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں۔ Bilawal Bhutto Zardari #GBMainTeerChaleyGa
PPP62,148 просмотров • 3 месяцев назад

"آج کا دن میرے لیے سیاسی اور ذاتی طور پر بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ میں اپنی والدہ کا کیا ہوا ایک وعدہ پورا کرنے جارہا ہوں اور ہم اس ملک کی آئین سازی کا عمل جو ہماری سب سے اہم ذمہ داری ہے اس سلسلے میں ہم میثاق جمہوریت میں کیا گیا عدالتی اصلاحات کا وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں۔” چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری Bilawal Bhutto Zardari
PPP321,336 просмотров • 1 год назад

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں نیشنل اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی عادل بازئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوندزادہ حسین بھی موجود تھے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور ندیم افضل چن موجود تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین کے درمیان پارلیمانی امور اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے درخواست کی کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہوکر فعال کردار ادا کریں، جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور قائدین حزب اختلاف نے پارلیمان میں قانون سازی کے حوالے سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے کہا کہ آپ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں عمران خان کی اسپتال منتقلی اور علاج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جمہوری روایت ہے۔ Bilawal Bhutto Zardari
PPP17,274 просмотров • 23 дней назад

محسن نقوی کی جانب سے سسٹم کے کولیپس کی بات انتہائی اہم ہے۔ اگر اشارہ موجودہ نظام کی طرف ہے تو سوال یہ ہے کہ نظام ہی خطرے میں ہو تو اختلاف کی گنجائش کہاں رہ جاتی ہے؟ اور اگر 1973 کے آئینی نظام کی بات ہے تو اسے چلنے ہی کب دیا گیا؟ آئین ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مگر اسے بارہا پامال کیا گیا۔ Bilawal Bhutto Zardari
PPP16,346 просмотров • 23 дней назад

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب Bilawal Bhutto Zardari
PPP44,802 просмотров • 3 месяцев назад

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میرپور ڈویژن کے انتخابات سے قبل عوام سے بڑی تعداد میں باہر نکل کر تیر کے نشان پر مہر لگانے کی اپیل 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ ہم ملکر کشمیر کی قسمت بدلیں۔ #MirpurMainTeerChaleyGa Bilawal Bhutto Zardari
PPP24,806 просмотров • 1 месяц назад

PPP has decided that while we are not in the position to join the federal government, nor are we interested in taking ministries in such a setup, we also don’t want to see political chaos in the country. We don’t want to see a perpetual crisis in our country – Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari in a press conference after the CEC meeting.
PPP268,381 просмотров • 2 лет назад

یونیورسٹی روڈ کی تکمیل عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، جس پر 80 سے 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور انشاء ﷲ 15 ستمبر تک سڑک مکمل طور پر موٹر ایبل ہو جائے گی۔ 2.7 کلومیٹر حصے پر کے فور منصوبے کی اگمینٹیشن کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اگلے ماہ ای وی بسوں کی نئی کھیپ، ای وی ٹیکسیز اور پنک اسکوٹیز بھی بڑی تعداد میں دستیاب ہوں گی۔ سندھ کی ترقی صرف دعووں اور اشتہارات تک محدود نہیں، بلکہ عملی اقدامات کی صورت میں عوام کے سامنے نظر آ رہی ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن Sharjeel Inam Memon
PPP10,851 просмотров • 20 дней назад