
Mudassar Saeed
@mudsays • 6,257 subscribers
Journalist, Senior Executive Producer North Geo News | Old Ravian
Shorts
Videos

یہ ملیحہ ہاشمی ہیں جو سر تا پا پی ٹی آئی کی کارکن ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ خود کو صحافت کے لبادے میں اوڑھنے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، شہباز گِل کے سوشل میڈیا مافیا کا حصہ ہیں، مشینی ری ٹویٹ فیکٹری کے ساتھ جڑی ہیں، ان کے نو مئی کے ٹوئٹس آپ کو یاد ہوں گے، جس ادارے کی ہائرنگ تھیں انہی کے کرم سے آج بھی زبان درازی جاری ہے۔ خواتین صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک بطور خاص ان کے سپرد ہے۔ ان خاتون کارکن کی ایک یادگار ویڈیو👇👇👇 Call Them Out
Mudassar Saeed342,044 просмотров • 7 месяцев назад

یاد ماضی میں آپ کے بھی بہت قصے گواہ ہیں میرے پاس۔۔ جن کے آپ سپوت تھے سے جن کو آپ پیارے ہوئے تک کی مکمل داستان ہے۔ الزام لگاتے ہوئے تھوڑا حیا سے کام لیا کریں، آپ جانتے ہیں آپ جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹے پراپگنڈے کو پھیلا کر ڈالر بنا رہے ہیں۔ دہائیوں کی صحافت کے بعد آپ کہاں کھڑے ہو گئے ہیں جناب Sabir Shakir امید ہے آپ اس پیغام کو حتمی سمجھیں گے۔
Mudassar Saeed182,102 просмотров • 7 месяцев назад

کاشف عباسی کی یہ گفتگو سنی تو میرا ذہن ماضی میں چلا گیا۔ جولائی 2018 میں جب آج ٹی وی کی انتظامیہ نے عاصمہ شیرازی کو فون کر کے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز لندن سے گرفتاری دینے پاکستان آ رہے ہیں آپ کا ویزا لگا ہوا ہے کسی اور کے پاس نہیں آپ فوری لندن چلی جائیں کیونکہ سارا میڈیا اسی جہاز پر واپس آ رہا ہے، عاصمہ شیرازی نے لندن پہنچ کر نواز شریف اور مریم نواز کے انٹرویوز کیے جو چینل کے لیے ایکسکلوسیو تھے، چینل پر پروموشن چلتے ہی جنرل فیض نے مالکان کو فون کر کے کہا یہ انٹرویوز چلے تو اس کے بعد چینل نہیں چلے گا۔ انٹرویوز روک دیے گئے۔ ساری فلائیٹ اینکرز اور صحافیوںں سے فُل تھی مگر جب عاصمہ شیرازی واپس پہنچیں تو ان کے لینڈ کرنے سے پہلے "صرف ان کے" خلاف سوشل میڈیا پر کمپین کا طوفان آ چکا تھا، جیسے باقی میڈیا صحافتی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹھیک کر رہا تھا صرف عاصمہ شیرازی نے غلط کیا تھا۔ واپسی کے چند روز بعد عاصمہ شیرازی کو رابطہ کر کے بتایا گیا کہ آپ کے نام پر ادارے نے کراس لگا دیا ہے۔ اب آپ نہیں بچیں گی۔ الیکشن کے بعد عمران خان صاحب کی حکومت آئی تو بنک سے کال آئی کہ آپ کے بنک اکاؤنٹ اسٹیٹمنس نکلوائی گئی ہیں۔ عاصمہ شیرازی کا مکمل ٹیکس آڈٹ ہوا، ان کی والدہ، بہن بھائیوں کے اکاؤنٹس کے آڈٹ ہوئے۔ عاصمہ شیرازی کے ایک قریبی دوست کے دوست ایسٹ ریکوری یونٹ میں تھے، انہوں نے بتایا کہ ہم نے احکامات کے مطابق عاصمہ شیرازی کے خلاف پورا یورپ، یوکے، امریکا چھان مارا مگر ہمیں کچھ نہیں ملا۔ اسی دوران عاصمہ شیرازی کے گھر میں دو بار نامعلوم افراد گھسے، ایک شخص کی ساتھ والے گھر سے ریکی کرنے کی نشاندہی ہوئی، پولیس نے عاصمہ شیرازی اور محلے کے معتبر لوگوں کو جمع کیا اور کہا آپ کو معلوم ہے یہ کون لوگ تھے، ہم ان کا کچھ نہیں کر سکتے۔ سوشل میڈیا پر آئے روز کمپین کے بعد ایک کالم کو بے بنیاد بنیاد بنا کر نیشنل براڈ کاسٹ پر عاصمہ شیرازی کے خلاف پریس کانفرنسیں کی گئیں، پروگرام ہوئے، سوشل میڈیا پر حجاب میں لپٹی طوائف سات روز تک ٹرینڈ کرتا رہا۔ ایک وفاقی حکومت کی پوری وفاقی کابینہ نے عاصمہ شیرازی کی کردار کشی مہم میں فخریہ حصہ لیا۔ اس سے پہلے غداری کا ٹرینڈ حامد اور عاصمہ شیرازی کے خلاف چلا۔ اسد طور معاملے پر پریس کلب کے باہر تقریر کرنے پر عاصمہ شیرازی اور حامد میر کے خلاف بغاوت کے مقدمات۔ تضحیک، تذلیل، گالم گلوچ اور پتا نہیں کیا کیا اس دوران ہوا۔ یہاں تک کے بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ مگر تب سب ٹھیک تھا، کئی صحافی دوستوں کے گھر پی ٹی آئی کے راہنما بیٹھ کر پلاننگ کرتے تھے عاصمہ شیرازی کی کردار کشی کیسے کرنی ہے، الزام کیا لگانا ہے، ٹرینڈ کیا ہونا چاہیے۔ اسی دوران کئی صحافی دوستوں نے پی ٹی آئی کی قربت میں عاصمہ شیرازی کا سوشل بائیکاٹ شروع کر دیا۔ بات سمیٹتے ہوئے: جو آج غلط ہے تب بھی غلط تھا۔ مگر تب کئی دوستوں کی دوستیاں ان کی اخلاقیات کی راہ میں رکاوٹ تھیں، سب اچھا لگ رہا تھا، آج سب برا لگ رہا ہے مگر ہے تو وہی صورتحال۔ موجودہ صورتحال میں میری ہمدردیاں اور دعائیں کاشف عباسی اور ان کے فیملی کے ساتھ ہیں۔ ان پر پابندی اور سختیوں کا کوئی جواز نہیں۔
Mudassar Saeed68,416 просмотров • 6 месяцев назад

لیں جی پیش خدمت ہے آستین کا سانپ۔۔ شہباز گِل۔۔ جس نے عمران خان کے دو فون چوری کر کے ایجنسیوں کے حوالے کیے، دورانِ گرفتاری تمام تفصیلات بھی فراہم کیں اور جواب میں اپنے پاکستان سے نکلنے کا راستہ لیا۔ عمران خان کی اپنی تحقیاتی ٹیم نے تحقیقات کے بعد خان کو بتایا کہ جناب یہ ہے وہ آستین کا سانپ اور گھر کا بھیدی جس نے لنکا ڈھائی ہے۔ دو دو گواہیاں حاظر ہیں۔
Mudassar Saeed60,233 просмотров • 6 месяцев назад

ہمیں یاد ہے جب شہباز گل کمپنی اور کابینہ وزراء نے آپ کو پوری تیاری کروا کے بھیجا تھا اور آپ پورے پروگرام میں کاغذ ہی ڈھونڈتی رہیں جو آخر تک نا ملے، آپ کی بعد میں خوب کلاس ہوئی کیونکہ عاصمہ شیرازی نے پروگرام میں آپ کی دھجیاں اڑا دی تھیں، جو کاغذ آپ کو دیے گئے ان پر عاصمہ شیرازی کے لیے گالیاں بھی تحریر تھیں، وہ کاغذ سلیم صافی نے پکڑا اور آپ کو شرمندہ کیا۔ آپ پروگرام میں اپنا حشر نشر ملاحظہ فرمائیں۔ Aliya Hamza Malik Saleem Safi Asma Shirazi
Mudassar Saeed62,649 просмотров • 7 месяцев назад

جب ایک سیاسی جماعت کے ”مخبر“ کو بچانے کے لئے ”معتبر ترین صحافی کی تگڑی گواہی آ جائے تو سمجھ لیں معاملہ گڑ بڑ ہے۔ 😊
Mudassar Saeed46,619 просмотров • 6 месяцев назад

اندازہ کریں یہ ذہنی مریض عدیل راجا اے بی این نیوز کا پروڈیوسر ہے، ارشد شریف شہید کا جگری یار مگر سوال: 👈وہ کون تھا جو ارشد شریف کو باہر بھجوانے میں آلہ کار بنا؟؟؟ 👈وہ کون تھا جس نے ارشد شریف فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو ضروری دستاویزات فراہم کرنے کی بجائے کہا کہ فون گُم گیا ہے؟؟؟ 👈 وہ کون تھا جو ہر وقت ارشد شریف سے رابطے میں تھا مگر کہا مجھے نہیں پتا وہ کن لوگوں کے پاس رہ رہا تھا؟؟؟ 👈وہ کون تھا جس نے شہادت سے پہلے ارشد شریف سے فون پر بات کی مگر تحقیقات میں بتایا کہ کوئی خاص بات نہیں ہوئی بس کام کی بات ہوئی؟؟؟
Mudassar Saeed44,427 просмотров • 6 месяцев назад

ماں صدقے جائے شہباز گل۔۔ ساتھ مخصوص سوال بھی لگا دیتے اور بتاتے کہ ایسا سوال کسی نے نہیں کیا کہ عمران خان کے ساتھ فوجی قیادت بھی تو ہر چیز کی ذمہ دار تھی تو پھر صرف سیاسی قیادت پر الزام دھرنا سلیکٹیو انصاف ہے۔۔ یہ لو پورا سوال سنو۔ باقی کسی دن تم نے عاصمہ شیرازی کے نام پر صرف کھا کے مر جانا ہے۔ موبائل چور۔
Mudassar Saeed32,095 просмотров • 5 месяцев назад

محسن نقوی نے عمران خان کے علاج کے معاملے پر علیمہ خان کی سیاست اور بیرسٹر گوہر کی بیچارگی کو کھول کر رکھ دیا۔۔ 👇👇👇👇👇 ہم نے کہا عمران خان کا چیک اپ کرنا ہے، ساتھ جانے کے لیے آپ اپنے ڈاکٹر کا نام دے دیں جواب میں کہا گیا ڈاکٹر نہیں فیملی کا بندہ لے جائیں، پھر ہمیں قاسم زمان کا نام دیا گیا۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ پھر کہا گیا آپ پہلے ایک ہفتے کے لیے عمران خان کو اسپتال منتقل کر دیں تو ہم مانیں گے۔ میں نے جواب دیا ایک نہیں دو ہفتے کے لیے کر عمران خان کو اسپتال بھیج دیں گے اگر ڈاکٹرز کہیں گے تو۔۔ تین روز تک ان کی وجہ سے عمران خان کا چیک اپ ڈیلے ہوا۔۔ ہم نے چیک اپ کے دن بیرسٹر گوہر کو انفارم کیا کہ آپ جیل آ جائیں ڈاکٹرز کے ساتھ آپ اندر چلے جائیں اور خود چیک اپ کے دوران آپ وہاں رہیں،، اڑھائی بجے کا انہیں ٹائم دیا، ایک گھنٹہ اڈیالہ میں انتظار کرتے رہے مگر پھر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ پارٹی سے مشاورت ہوئی ہے میں نہیں آ سکتا۔۔ ان کے انکار اور چیک کے اپ کے بعد ہم نے پھر رابطہ کیا کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی، قائد حزب اختلاف سینیٹ اور بیرسٹر گوہر تینوں آ جائیں اپنے ڈاکٹرز کو بھِی لے آئیں۔۔ جواب ملا کہ ڈاکٹرز تو لاہور میں ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ اور بیرسٹر گوہر پمز آئے اور ان کے ڈاکٹرز فون پر تھے، ڈیڑھ گھنتہ بریفنگ ہوئی، ان کے ڈاکٹرز نے کہا بہترین علاج ہو رہا ہے ہم مطمئن ہیں۔ اس موقع پر میں نے پھر کہا کہ اپنے ڈاکٹرز سے پوچھیں کہ کوئی ایسا ٹیسٹ رہ گیا ہے جو آپ کے ڈاکٹرز کروانا چاہئیں ہم تیار ہیں۔۔ اس کے بعد جب سب واپس گئے تو علیمہ خان نے پارٹی کے لوگوں کو کہا اور یہ ہمارے پاس موجود ہے کہ اگر ہم سب کچھ مان گئے تو ایشو ختم ہو جائے گا۔۔ علیمہ خان کی وجہ سے تین دن تک عمران خان کا چیک اپ نہیں ہو سکا، پی ٹی آئی کے سیاسی لیڈر عمران خان کے علاج پر آن بورڈ ہوتے تھے مگر علیمہ خان ہر چیز کو ویٹو کر دیتی تھیں۔ ان کی اپنی نیت میں کھوٹ ہے۔
Mudassar Saeed23,323 просмотров • 4 месяцев назад

اسی اسلام آباد میں ماضی میں ایک درخت کاٹنے پر لوگوں کو ایف آئی آر اور سزا کا خوف ہوتا تھا، مگر اب جس بے دردی سے درختوں کا قتل عام جاری ہے اس میں سب کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ رہا ہے۔ این آئی ایچ کے ساتھ یہ علاقہ پہلے جنگل تھا اب صاف میدان ہے، یہاں پچاس سال پرانے درخت کاٹے گئے ہیں جو پیپر ملبری نہیں تھے،، اطلاعات کے مطابق یہ ڈی ایچ اے اسلام آباد ہے، کسی نے سی ڈی اے سے اجازت طلب کرنے کی زحمت بھی نہیں کی ورنہ مل ہی جانی تھی، سی ڈی اے کی نرسری کو بھی ختم کر کے اس میں شامل کیا جا رہا ہے، مگر کون پوچھے گا، موسمیاتی تبدیلی سامنے نظر آ رہی ہے، پارلیمان سخت ترین قانون سازی کرنے کی بجائے چُپ ہے، اسلام آباد انتظامیہ خود محو تماشا ہے۔ پھر شکوہ کس سے؟؟ Capital Development Authority - CDA, Islamabad Rauf Klasra #Islamabad
Mudassar Saeed28,576 просмотров • 5 месяцев назад

جناب شہباز گل صاحب: آدھی کیوں، پوری ویڈیو دیکھیں ناں۔۔ یہ آپ کا ہی تو دور تھا، 30 مئی 2021، Asad Ali Toor کے بازوؤں سے رستے خون میں آپ کی حکومت کے ہاتھ رنگے تھے، جنرل فیض، جنرل باجوہ کے نامعلوم، جس کے بعد اسد طور پر آپ جھوٹے زخموں کا الزام لگا کر مذاق اڑاتے رہے۔ سنیں Asma Shirazi کی للکار، اس خطاب کے بعد آپ کی حکومت میں عاصمہ شیرازی کے خلاف غداری کا مقدمہ کیا گیا تھا، گھر میں گھسنے کی کوششیں ہوئیں،، آدھا نہیں پورا سچ چلائیں۔
Mudassar Saeed30,866 просмотров • 7 месяцев назад

ترجمان تحریک انصاف ملیحہ ہاشمی صاحبہ: اگر آپ نے کبھی چمچہ گیری سے ہٹ کر صحافت کی ہو تی تو پتہ چلتا کہ سوال کسے کہتے ہیں، سوال کیوں کیا جاتا ہے، جواب رکارڈ پر کیسے لائے جاتے ہیں، جواب دینے والے کو وقت کیسے دیا جاتا ہے، اس کی بات کو کیسے سنا جاتا ہے۔ آپ تو پی ٹی آئی کی پریس کانفرنسیں کرتی رہی ہیں۔ 👇
Mudassar Saeed28,216 просмотров • 6 месяцев назад

Absolutely right Absa! This is a story of struggle of all women journalists in media who are intent-fully belittled by most of the chauvinists. They will never acknowledge you for being a woman, they are afraid of it. A journalist is a journalist “not male or female”, lack of gender sensitivity among most ‘informed media men’ is disappointing. More power to you Absa Komal Asma Shirazi and the women power in media.
Mudassar Saeed25,893 просмотров • 6 месяцев назад

شہباز گل پھر Asma Shirazi کے خلاف جھوٹی ویڈیو لے آیا ہے۔!!! یہ لوگوں کو بیوقوف سمجھتا ہے۔۔۔ یہ لو اصلی ویڈیو جو آپ کے دور حکومت میں آپ کے اسی پراپگنڈے کے جواب میں آپ کے منہ پر ماری تھی۔۔ نواز شریف کی دوہا ایئر پورٹ پر ٹیلی فونک پریس کانفرنس جس میں پاکستان اور عالمی میڈیا کے کئی صحافیوں نے سوال جواب کیے تھے۔۔۔ پھر لو👇👇👇👇 #FakeNews
Mudassar Saeed25,674 просмотров • 7 месяцев назад