
Shorts
Videos
2:36
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

میں نے پوری زندگی کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ مجھ گناہگار کو رسولُ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوئی ۔ ایک انٹرویو کے دوران میں نے ایک انتہائی نیک شخصیت پروفیسر شہزاد کا خواب سنایا تھا جس کا سیاق و سباق کاٹ کر اسے میرا خواب بنایا گیا ۔ (یہ ہے وہ پورا کلپ ) ۔ میں نے زندگی میں کبھی کسی کے لئیے بد دعا نہیں کی ۔لیکن میں آج پہلی دفعہ ان لوگوں کے لئیے اللہ کے حضور درخواست کرتا ہوں کہ جنہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ سلم کے بارے میں میری گفتگو کو بد دیانتی سے ایڈیٹ کیا اور نہ صرف میری ذات بلکہ اس پاک ذات پر بھی غلیظ اور گھٹیا لوگوں کو کمنٹ کرنے کا موقع دیا ۔ اے اللہ ان پر لعنت برسا اور انہیں رسول اکرم کے دربار میں ذلیل و رسوا کر
Orya Maqbool Jan204,708 次观看 • 1 个月前

آج ایک ایسی شخصیت دنیا سے رخصت ہوگئی جسے نہ ملنے کا دکھ ہمیشہ رہے گا ۔ مولانا مودودی کے بعد میں سب سے زیادہ ان کے علم اور فہم و ادراک سے متاثر ہوا ۔ ڈاکٹر جاوید اکبر انصاری ۔ ایسا ماہر معاشیات و فلسفہُ کہ جس نے علامہ اقبال کی طرح مغرب کا مکمل رد کیا ۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے
Orya Maqbool Jan171,187 次观看 • 2 个月前

اس ملک کے ایک سابقہ وزیر اعظم کی بے بسی اور لاچاری ملاحظہ کریں کہ وہ کس طرح ایکُ تھانے کے انچارج کی دو بچیوں کی عزت و عصمت کی پامالی و بے حرمتی کی شکایت سوشل میڈیا پر کر رہا ہے ۔ دنیا کو کوئی اور ملک ہوتا جہاں انسان بستے تو اب تک سارا میڈیا اور معاشرہ چونک جاتا۔ اب تو اس شخص کو عدالت کا دروازہ بھی حاصل نہیں رہا جسے جا کرکھٹکا سکے ۔ وہاں بھی پہلے پوچھا جائے گا یہ آئینی مسئلہ ہے یا نہیں ۔
Orya Maqbool Jan316,395 次观看 • 6 个月前

افغانستان کا پہلا انڈر پاس کابل کی برکی روڈ پر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ۔ امریکی بیس سال وہاں رہے ، تین ٹریلین ڈالر خرچ کئیے لیکن اسلحہ بارود پر اور اپنے سیکورٹی زون مضبوط بنانے پر مگر امن پھر بھی قائم نہ ہوسکا ۔ آج کابل دنیا کا سب سے پرامن شہر ہے ۔ نظام شریعت کی برکات
Orya Maqbool Jan247,185 次观看 • 5 个月前

یہ ہے وہ جہاز جو دنیا کے سب سے قیمتی جہازوں میں سے ایک ہے اور جسے ایک مقروض اور غریب ملک کی وزیر اعلیٰ نے خریدا ہے اور وکالت کے لئیے لاتعداد بھونپو اور بھانڈ میڈیا پر چھوڑ دئیے گئے ہیں جو روز اس کی وکالت میں جھوٹ بولتے ہیں ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جھوٹ کی بدبو اتنی ہوتی ہے کہ فرشتے کئی فرسنگ دور بھاگ جاتے ہیں
Orya Maqbool Jan132,593 次观看 • 3 个月前

یہ ہوتی ہے عوامی قوت جس نے نہ صرف بنگلہ دیش کی فوج کو پسپا کیا بلکہ ان کی پشت پر کھڑی بھارتی فوج کو بھی بے بس کردیا ۔ حسینہ واجد اور اس کی اسٹبلشمنٹ نے اپنی پوری قوت سے کچلنے کی کوشش کی لیکن اب خوف کا شکار ہے ۔ ڈرو اس وقت سے جب یہ مناظر پاکستان کی سڑکوں پر نظر آنا شروع ہوگئے
Orya Maqbool Jan554,888 次观看 • 1 年前

یہ افغااحمد شاہ ابدالی کا مزار ہے جسے شاہ ولی اللہ نے خط لکھا تھا کہ ہندو مرہٹوں نے پورے ہندوستان پر قبضہ کرلیا ہے ۔ احمد شاہ ابدالی آیا اور 1761 میں پانی پت کی لڑائی ہوئی اور مرہٹوں کو بد ترین شکست ہوئی ۔ وہ نہ آتا تو ہمراہ حال سپین کی طرح ہوتا کہ یہاں بھی ایک مسلمان نہ ملتا
Orya Maqbool Jan165,894 次观看 • 5 个月前

جس ملک میں ساری انتظامی مشنری ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز عمران خان اور پی ٹی آئی کے پیچھے رات دن پڑی ہوں اور عوام کو ڈاکؤؤں اور چوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہو ، وہاں ایسے ہی دل دہلا دینے والے منظر دیکھنے کو ملیں گے ۔ میرا اللہ کی دکھیاروں کو دیکھ رہا ہے، اس کی پکڑ بہت سخت ہے
Orya Maqbool Jan490,723 次观看 • 2 年前

آج پتہ چلا مرے ہوئے یزید کی فوج کو گالیاں دینا کتنا آسان ہوتا ہے ۔ یہی سیدنا زین العابدین نے کوفے والوں سے کہا تھا ہمیں وقت کے یزید کی فوج کے سامنے تمہارے جھک جانے کا زیادہ دکھ ہے ۔ سیدنا حسین کا نام لینا بہت آسان ہے لیکن اس راستے پر ایک قدم چلو تو پتہ چلتا ہے ۔ آپ سے یہ سب سن کر دکھ ہوا
Orya Maqbool Jan421,141 次观看 • 1 年前