
Shorts
Videos

یہ ڈاکٹر تفسیر کا اس وقت کا انٹرویو ہے جب وہ گیارہ میں سے چھ روز نواز شریف کے ساتھ سروسز ہسپتال میں رہا تھا جب پلیٹ لیٹ گرنے کا ڈرامہ رچایا گیا تھا ۔ اس شخص نے اس وقت اس فراڈئیے کا پردہ چاک کیا تھا ۔یہی جھوٹ بول کر فرار ہونے والا شخص عمران خان کا پاکستان میں علاج برداشت نہیں کررہا
Orya Maqbool Jan96,439 views • 17 days ago

یہ افغانستان کا شہر ہرات ہے جس میں عالمی معیار کا شاپنگ پلازہ گذشتہ ھفتے مکمل ہوا ہے ۔ بقول اقوام متحد اس ملک کو کھانے کے لالے پڑے ہوئے ۔ عالمی طاقتیں یہ جھوٹ ملا عمر کے زمانے سے بولتی چلی آئی ہیں ۔ جس اسلامی قوت نے امریکہ سمیت 48 ملکوں کو شکست دی تھی اس سے نفرت تو لازم ہے
Orya Maqbool Jan131,129 views • 24 days ago

ہمیں پاکستان سے صرف اس لئیے محبت ہے کہ یہ اللہ کے نام پر بنا ورنہ یہ اب رہنے کے لئیے جہنم بن چکا ہے ۔ اللہ کے نام پر بننے والے اس ملک پر قابض ظالموں ، آمروں ، قاتلوں ، چوروں اور آخرت کے خوف سے بے نیاز ہو کر اپنے باس کے حکم پر ظلم کرنے والوں سے نجات دلانا اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں
Orya Maqbool Jan55,474 views • 25 days ago
2:36
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

میں نے پوری زندگی کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ مجھ گناہگار کو رسولُ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوئی ۔ ایک انٹرویو کے دوران میں نے ایک انتہائی نیک شخصیت پروفیسر شہزاد کا خواب سنایا تھا جس کا سیاق و سباق کاٹ کر اسے میرا خواب بنایا گیا ۔ (یہ ہے وہ پورا کلپ ) ۔ میں نے زندگی میں کبھی کسی کے لئیے بد دعا نہیں کی ۔لیکن میں آج پہلی دفعہ ان لوگوں کے لئیے اللہ کے حضور درخواست کرتا ہوں کہ جنہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ سلم کے بارے میں میری گفتگو کو بد دیانتی سے ایڈیٹ کیا اور نہ صرف میری ذات بلکہ اس پاک ذات پر بھی غلیظ اور گھٹیا لوگوں کو کمنٹ کرنے کا موقع دیا ۔ اے اللہ ان پر لعنت برسا اور انہیں رسول اکرم کے دربار میں ذلیل و رسوا کر
Orya Maqbool Jan204,708 views • 5 months ago

اس ملک کے ایک سابقہ وزیر اعظم کی بے بسی اور لاچاری ملاحظہ کریں کہ وہ کس طرح ایکُ تھانے کے انچارج کی دو بچیوں کی عزت و عصمت کی پامالی و بے حرمتی کی شکایت سوشل میڈیا پر کر رہا ہے ۔ دنیا کو کوئی اور ملک ہوتا جہاں انسان بستے تو اب تک سارا میڈیا اور معاشرہ چونک جاتا۔ اب تو اس شخص کو عدالت کا دروازہ بھی حاصل نہیں رہا جسے جا کرکھٹکا سکے ۔ وہاں بھی پہلے پوچھا جائے گا یہ آئینی مسئلہ ہے یا نہیں ۔
Orya Maqbool Jan316,635 views • 9 months ago

افغانستان کا پہلا انڈر پاس کابل کی برکی روڈ پر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ۔ امریکی بیس سال وہاں رہے ، تین ٹریلین ڈالر خرچ کئیے لیکن اسلحہ بارود پر اور اپنے سیکورٹی زون مضبوط بنانے پر مگر امن پھر بھی قائم نہ ہوسکا ۔ آج کابل دنیا کا سب سے پرامن شہر ہے ۔ نظام شریعت کی برکات
Orya Maqbool Jan247,341 views • 8 months ago

آج ایک ایسی شخصیت دنیا سے رخصت ہوگئی جسے نہ ملنے کا دکھ ہمیشہ رہے گا ۔ مولانا مودودی کے بعد میں سب سے زیادہ ان کے علم اور فہم و ادراک سے متاثر ہوا ۔ ڈاکٹر جاوید اکبر انصاری ۔ ایسا ماہر معاشیات و فلسفہُ کہ جس نے علامہ اقبال کی طرح مغرب کا مکمل رد کیا ۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے
Orya Maqbool Jan171,426 views • 5 months ago

یہ ہوتی ہے عوامی قوت جس نے نہ صرف بنگلہ دیش کی فوج کو پسپا کیا بلکہ ان کی پشت پر کھڑی بھارتی فوج کو بھی بے بس کردیا ۔ حسینہ واجد اور اس کی اسٹبلشمنٹ نے اپنی پوری قوت سے کچلنے کی کوشش کی لیکن اب خوف کا شکار ہے ۔ ڈرو اس وقت سے جب یہ مناظر پاکستان کی سڑکوں پر نظر آنا شروع ہوگئے
Orya Maqbool Jan555,003 views • 2 years ago

جس ملک میں ساری انتظامی مشنری ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز عمران خان اور پی ٹی آئی کے پیچھے رات دن پڑی ہوں اور عوام کو ڈاکؤؤں اور چوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہو ، وہاں ایسے ہی دل دہلا دینے والے منظر دیکھنے کو ملیں گے ۔ میرا اللہ کی دکھیاروں کو دیکھ رہا ہے، اس کی پکڑ بہت سخت ہے
Orya Maqbool Jan490,808 views • 2 years ago

جب عوام کو حکمرانوں کے گھروں سے مال غنیمت ہاتھ آتا ہے تو ایسے ہی منظر نظر آتے ہیں ۔
Orya Maqbool Jan429,821 views • 2 years ago

یہ ہے وہ جہاز جو دنیا کے سب سے قیمتی جہازوں میں سے ایک ہے اور جسے ایک مقروض اور غریب ملک کی وزیر اعلیٰ نے خریدا ہے اور وکالت کے لئیے لاتعداد بھونپو اور بھانڈ میڈیا پر چھوڑ دئیے گئے ہیں جو روز اس کی وکالت میں جھوٹ بولتے ہیں ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جھوٹ کی بدبو اتنی ہوتی ہے کہ فرشتے کئی فرسنگ دور بھاگ جاتے ہیں
Orya Maqbool Jan132,687 views • 6 months ago