
Awaam Raaj Official
@PkAwaamRaaj • 23,943 subscribers
Official account of #AwaamRaaj Tehreek #Pakistan. Public service Social justice The voice of the youth For a strong, empowered and prosperous Pakistan.
Videos

آپ حلفاً کوئی بتا سکتا ہے ہاتھ کھڑا کر کے کہ مجھے فلاں میجر نے بھیجا ہے؟ مجھے فلاں کرنل نے کہا تھا عوام راج کے اس ایونٹ میں، اس کنونشن میں جانا ہے؟ کوئی کہہ سکتا ہے؟ الزام ہی لگانا ہے نا کہ جو پاکستان کے عام لوگوں کے اقتدار کی بات کر رہا ہے، اس تحریک کے لیے بڑا آسان ہے کہہ دو کہ اسٹیبلشمنٹ لے کر آ رہی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ وڈیروں کو لائی، اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ جاگیرداروں کو لائی، اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ امیر زادوں کو لائی۔ اسٹیبلشمنٹ نے کبھی پاکستان کے عام آدمی کی بات نہیں ہونے دی۔یہ تحریک پاکستان میں پہلی بار عام آدمی کے اقتدار کی، آپ کے اقتدار کی بات کر رہی ہے۔ ساری دنیا کی طرح جیسے مڈل کلاس کے لوگ وزیر اعظم اور صدر بنتے ہیں، اسی طرح کی ایک تحریک پاکستان میں برپا کرنا چاہتی ہے۔تو آپ سب سے ریکویسٹ ہے کہ گھر جا کے، دوستوں سے، رشتہ داروں سے بہت کچھ سننے کو ملے گا۔ لیکن تاریخِ انسانی میں کوئی ایسی تحریک نہیں ہے کہ جسے اپنی ابتداء میں، اپنے آغاز میں لوگوں کی تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو۔ سید اقرار الحسن عوام راج پائندہ آباد #اب_عوام_راج_ہوگا
Awaam Raaj Official85,993 views • 1 month ago

پاکستان کی سیاست میں سیاستدان تب تک اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں بولتے جب تک وہ حکومت میں ہوتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی حکومت ختم ہوتی ہے، وہ "حقیقی آزادی" یا "ووٹ کو عزت دو" کا نعرہ لگانے لگتے ہیں۔ جب تک حکومت میں رہتے ہوئے کوئی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید نہ کرے، تب تک ان کے نعرے جعلی اور دکھاوا معلوم ہوتے ہیں۔ #اب_عوام_راج_ہوگا
Awaam Raaj Official72,471 views • 1 month ago
No more content to load