Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

آپ حلفاً کوئی بتا سکتا ہے ہاتھ کھڑا کر کے کہ مجھے فلاں میجر نے بھیجا ہے؟ ​مجھے فلاں کرنل نے کہا تھا عوام راج کے اس ایونٹ میں، اس کنونشن میں جانا ہے؟ ​کوئی کہہ سکتا ہے؟ ​الزام ہی لگانا ہے نا کہ جو پاکستان کے عام لوگوں...

85,993 görüntüleme • 1 ay önce •via X (Twitter)

9 Yorum

Waqas Hashmi profil fotoğrafı
Waqas Hashmi1 ay önce

@iqrarulhassan اب تبدیلی کے لیے کسی مسیحا کا انتظار نہیں، عوام خود آگے آئے گی۔ #اب_عوام_راج_ہوگا

Samina Farid profil fotoğrafı
Samina Farid1 ay önce

@iqrarulhassan اسٹیبلشمنٹ کو بھی ہمیشہ اپنے مطلب کے وڈیرے اور روایتی سیاستدان ہی پسند آئے، اور بدلے میں ان جماعتوں نے عوام کا صرف استعمال کیا۔ جب تک یہ ساز باز ختم نہیں ہوگی اور نیا سسٹم نہیں آئے گا، عام بندے کی تقدیر نہیں بدلے گی

Saeed Laang profil fotoğrafı
Saeed Laang1 ay önce

@iqrarulhassan اقرار بھائی بالکل صحیح کہا آپ نے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہر نئی اور اچھی شروعات میں لوگوں کی باتیں سننی پڑتی ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں، عوام کا راج ہی اصلی راج ہے

Chaudhary profil fotoğrafı
Chaudhary1 ay önce

@iqrarulhassan Iqrar Ul Hassan ASKARI TATTOO TOUT

Badar khalil profil fotoğrafı
Badar khalil1 ay önce

@iqrarulhassan آپ کی حیثیت کیا ہے ؟؟

Abdul Wajid Rahman profil fotoğrafı
Abdul Wajid Rahman1 ay önce

@iqrarulhassan 🤣

I profil fotoğrafı
I1 ay önce

@iqrarulhassan Dandiya party

Chaudhary profil fotoğrafı
Chaudhary1 ay önce

@iqrarulhassan Love Imran Khan ❤️ Love Pakistan ❤️ 🇵🇰

Unknown profil fotoğrafı
Unknown1 ay önce

@iqrarulhassan 😁😁

Benzer Videolar

شریف خاندان پاکستان کو توڑنے اور صوبوں کو لڑانے کی سازش کر رہا ہے، آرمی اسٹیبلشمنٹ کے تحفے مریم صفدر نے آج فوج کے ہی بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں فتنۃ الہندوستان کے بیانیے کو دفنا دیا ہے اور مودی کے بیانیے کی تائید کر دی ہے کہ پاکستان دھشتگرد ملک ہے، ساری قوم کو فوج نے خیبر پختونخواہ اور خصوصاً بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان پر لگایا ہوا تھا، ہندوستان نے پاکستان کا پانی بند کیا ہوا ہے پاکستان سے جنگ کی میزائل اور ڈرون مارے اور آج مریم صفدر کہتی ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ مجھے تھریٹ میرے پڑوسی ملک سے کم ہے، لیکن میرے پڑوسی صوبوں سے زیادہ ہے، وہاں سے دہشت گردی پنجاب میں آتی ہے، اس خاندان کو شرم نہیں آتی یہ اپنی شادیوں میں مودی کو بلاتے تھے، یہ فتنہ عورت پاکستان کی عوام کو لڑوا رہی ہے، بلوچستان میں بیوروکریسی کی اکثریت پنجاب سے ہیں بلوچستان کو تو وفاق میں اس کے کوٹے کی نوکریاں تک نہیں دی جاتیں اور پنجاب ہی کے لوگ بھرتی کر دیے جاتے ہیں، شریف خاندان نے پاکستان کو صرف کاروبار بنایا ہوا ہے یہاں سے پیسے چوری کرو اربوں روپے کے جہاز خریدو اور اپنے ملک برطانیہ لوٹ جاؤ۔ #مینڈیٹ_چور_شریف_مافیا #مینڈیٹ_چور_اردلی_حکومت

Qasim Khan Suri

22,964 görüntüleme • 28 gün önce

میں آج اس بات پر بہت افسوس کرتا ہوں کہ کل عمران خان کی بہن علیمہ خان کے گھر کی چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی گئی۔علیمہ خان کے بیٹے، جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کو اغوا کیا گیا۔علیمہ خان کے بیٹے کی پی ٹی آئی کے کسی بھی ایونٹ میں کوئی تصویر تک نہیں ہے۔جس طرح اسے اغوا کیا گیا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک میں ریاست ماں کے جیسی نہیں ہے۔ظلم و جبر کا نظام ہے، اس ملک میں قانون کا کوئی احترام نہیں ہے۔عدالتوں میں وہ سکت نہیں رہی کہ شہریوں کو محفوظ رکھ سکیں۔آج علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیرشاہ کو اغوا کیا گیا۔میں مریم نواز سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جس طرح پنجاب پولیس کر رہی ہے یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔اتنا ظلم کریں، جتنا کل کو برداشت کر سکیں۔ہم نے تو ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے، ہم ہمیشہ قانون کے احترام کی بات کرتے ہیں۔اب تمام راستے اور حدود کراس کر دی گئی ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عدلیہ ہمیں میرٹ کے مطابق انصاف دے۔جو 8 دنوں کا ریمانڈ دیا گیا ہے، کس بنیاد پر دیا گیا ہے۔واضح ہو گیا ہے کہ یہ سب کچھ حکومت کی ایما پر ہو رہا ہے۔حکومت نے عدالت پر اثر انداز ہو کر سب کچھ کیا ہے۔پنجاب کی فاشسٹ حکومت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے، آپ کے حربوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ہم اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے اور ظلم کی تاریک رات جلد ختم ہوگی۔

Asad Qaiser

36,456 görüntüleme • 1 yıl önce

یہ کیسی جہالت ہے! آئین کے تحفظ کی تحریک کے جلسے میں جانا ہے مگر عمران خان کے نعرے لگاتے ہوئے ملکی قانون کو روندنا ہے۔۔۔ عمران خان جو بات بات پر rule of law اور مغربی جمہوریتوں کی بات کرتے ہیں؛ خود پاکستان میں ان کے اندھے مقلد نہ آئین کی پرواہ کرتے ہیں نہ قانون کی۔ کسی مغربی ملک میں لگے پولیس ناکے کو ایسے توڑ کر دکھائیں فوراً گولی مار دی جاتی ہے کیونکہ کوئی دہشتگرد بھی ہو سکتا ہے۔ اس طرح عمران خان کے نعرے مارتے ہوئے قانون روندتے ہوئے کوئی نکل جائے اور خدانخواستہ اگر جلسے میں کچھ ہو جائے تو یہی لوگ کہیں گے کہ فوج / اسٹیبلشمنٹ نے کروایا ہے۔ اگر سیکورٹی کے لئے ناکے لگائے ہیں کہ چیکینگ کی جا سکے تو توڑ کر گزرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ اگر کوئی جوان اس بات پر گولی مار دے تو پھر آپ کہیں گے کہ انقلاب چاہئے اس ظلم کے خلاف۔ خدارا اس ملک کو احمقوں کی آماجگاہ یا جنگلی معاشرہ نہ بنائیں۔ قانون کا احترام کریں صرف لفّاظی میں نہیں اپنے عمل سے۔

Gharidah Farooqi (T.I.)

137,226 görüntüleme • 2 yıl önce

آج ان چار صوبوں کو توڑ کر ٹکڑوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے،جب فوج کی حکومت تھی انہی چار صوبوں کو ایک صوبہ مغربی پاکستان بنا کر ون یونٹ لگا دیا تھا،وہ بھی ہماری فوج کی سوچ تھی اور آج صوبوں کو توڑ کر تقسیم کرنا بھی اسی فوج کی سوچ ہے،خواہ مخواہ ایک "کاکے" کو آگے کردیا ہے۔ جب چاہیں پورے مغربی پاکستان کو ایک صوبہ بنا دیں اور جب چاہیں چار صوبوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں، جہاں ہر فیصلے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے اپنے عزائم ہوں وہاں کوئی قومی مفاد نہیں ہوتا۔ ہم نے اس ملک میں رہنا ہے تو خیرخواہی کی بنیاد پر اپنے ضمیر کی بات کرتے ہیں،ہم اپنی بھلائی اسی میں دیکھتے ہیں اور آپ کی بھی خیرخواہی اسی میں دیکھتے ہیں،مگر ان کا مزاج بن گیا ہے کہ ان کو خوشامدگروں کی زبان اچھی لگتی ہے۔ لیکن ہم ملک کو اسٹیبلشمنٹ کی ملکیت نہیں مانتے،یہ ملک ہمارا ہے،ہم اس کے شہری ہیں،اور ریاست عوام کے بغیر کچھ نہیں ہے۔ ہم اصولاً کسی یونٹ بنانے کے خلاف نہیں،دوسرے ملکوں میں بھی یونٹس بنتے ہیں لیکن وقت اور ماحول کو بھی دیکھنا چاہئے۔ ہم نے فاٹا کو صوبے میں انضمام کے وقت بھی کہا تھا یہ فاٹا کے عوام کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے، لہٰذا فاٹا کے عوام سے پوچھ لیا جائے لیکن آپ نے ان پر انضمام تھوپ دیا، آج اس کا کیا حشر ہے؟ اس وقت باجوہ صاحب تھے، جو مجھے کہتے تھے کہ آپ کیوں اس کی مخالفت کرتے ہیں؟ یہ تو ہمارے لیے ضروری ہے اور جب میں نے ان کو جوابات دئے تو چند روز کے بعد مجھے ایک امریکی افسر گھر آ کر ملا، اور اس نے کہا کہ آپ کیوں فاٹا انضمام کی مخالفت کرتے ہیں؟ یہ تو ضروری اور لازمی ہے۔ آج ہمارا جنرل خود مجھے کہتا ہے کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ غلط تھا۔ جب چاہو لوگوں کے سیاسی مستقبل کو داؤ پر لگا دو اور پھر جب چاہو طریقہ بدل دو، آپ کا فیصلہ جو آج ناگزیر ہے،کل آپ کا وہ فیصلہ غلط ثابت ہوتا ہے،کسی ایک فیصلے کی مثال بھی نہیں ملتی جس کے نتائج قوم کی حفاظت میں سامنے آئے ہوں۔ یہ وہ ساری چیزیں ہیں جس پر ڈیبیٹ ہونی چاہئے یک طرفہ فیصلہ مسلط نہ کریں،یہ عوام کا ملک ہے، یہاں عوام نے رہنا ہے،عوام کا مستقبل اس سے وابستہ ہے۔ صوبوں کی تقسیم کے پیچھے کیا مفادات ہیں؟ نمبر ایک، صوبوں کے اندر جو معدنی ذخائر ہیں، آئین کی اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبے اس کے مالک ہیں، صوبوں کے بچے اس کے مالک ہیں، اور یہ چیز انہیں مرکز میں ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری چیز کہ این ایف سی ایوارڈ، قومی محصولات کا جو حصہ صوبوں کو ملتا ہے، وہ اب ستاون فیصد تک پہنچ گیا ہے، اور آئین کہتا ہے کہ اضافہ ہو سکتا ہے، کم ہی نہیں ہو سکتا،یہ بھی ان کو ہضم نہیں ہو رہا۔ اب صوبے تقسیم کرو تاکہ یہ لوگ ازسرِنو معدنیات اور این ایف سی ایوارڈ کے فیصلے پھر سے کریں۔ ہم صوبوں کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ لوگ سب کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی بات تو کرتی ہے، لیکن وہ صرف سندھ کی حد تک کرتی ہے۔اصولی طور پر بات کریں۔ مسلم لیگ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، مرکز میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہے، اور اتنے بڑے قومی سطح کے معاملات کاکے کے حوالے ہیں جس کی حیثیت ایک ذاتی ملازم سے ذیادہ اہم نہیں ہے،وہ کابینہ کا ممبر ہے۔ اسلام آباد ٹیریٹری کے لیے دو کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں۔ ایک کمیٹی میں بھی کاکا جی، دوسرے میں بھی کاکا جی، ایک کی رپورٹ کچھ، دوسری کی رپورٹ کچھ اس میں تضادات ہیں تو پاکستان ہم ان کے حوالے نہیں کرسکتے، یہ قوم کی چیز ہے، قوم کی امانت ہے اسکا فیصلہ بھی عوام نے کرنا ہے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

33,926 görüntüleme • 25 gün önce

آپ نے جن افغانوں کو یہ کہہ کر کریڈٹ لیتے رہے کہ ہم نے ان کی اتنے سال مہمان نوازی کی اور پھر جس ذلالت اور انسانیت سے گرے ہوئے انداز میں آپ نے ان کو نکالا اور پھر اب آپ حملہ آور ہوئے اور کس کے کہنے پر حملہ آور ہوئے جس طرح زبیر بھائی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو ایران کے معصوم 136 بچوں کے خون کا قاتل ہے وہ سکول پر بمباری کر رہا تھا اور اس وقت بھی سکول پر بمباری ہو رہی تھی میناب میں جہاں پر کلاس روم میں بچے بیٹھے ہوئے تھے اس ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھی آپ کو افغانستان کی جنگ میں کہہ رہا ہے کہ پاکستان ایز ڈوئنگ اے گریٹ جاب کس کو آپ الو بنا رہے ہیں ہم یہ 25 کروڑ عوام کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں آپ کو بتانا پڑے گا کہ آپ یہی جو آج کابل کے اوپر لوگ بیٹھے ہیں کل آپ کہہ رہے تھے کہ غلامی کی زنجیریں آزاد ہو گئی ہیں پوری قوم کو پتہ ہے آج ایسا کیا ہو گیا کہ آپ بمباریاں کر رہے ہیں سویلینز کو مار رہے ہیں ادھر بھی کیجولٹیز ہو رہی ہیں ہم تو نہیں چاہتے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان امن کی داعی ہے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان ہمیشہ امن کا ایجنڈا لے کر چلتی ہے اور ہم نے بارہا کہا ہے کہ اگر آپ اس مسئلے میں سیریس ہیں تو ہم آپ کو فیسلیٹیٹ کر سکتے ہیں کیوں کہ اس میں سب سے بڑی سٹیک ہولڈر خیبر پختونخواہ کی حکومت ہے وہاں کے قبائلی عوام ہیں آپ نے کس سے پوچھا ہے کیا خیبر پختونخواہ کی حکومت کو اس معاملے میں آن بورڈ لیا گیا ہے یقیناً ہرگز نہیں مجھے پتہ ہے تو کس طرح یہ معاملہ لے کر جا رہے ہیں دوسری بات ایران کے حوالے سے ابھی تک پاکستان کی خارجہ پالیسی اور پاکستان کی ریاستی بیانیہ ایران کے حوالے سے بالکل بھی کلیئر نہیں ہے کہ ہم اس جنگ میں کس طرف کھڑے ہیں خالی بیانوں سے کام نہیں چلتا میں آج یہاں سے کہہ رہا ہوں کہ حکومت جوائنٹ سیشن بلائے جس کا ہم نے مطالبہ کیا ہے اس جوائنٹ سیشن میں قرارداد لے کر آئیں مذمت کریں جو اسماعیل ہنیہ صاحب کو شہید کیا گیا جو رہبرِ معظم تھے جن کا ہمارے دلوں میں ان کے لیے بہت احترام ہے مذمت کریں ان 136 بچوں کی جن کو امریکیوں نے مارا ہے اسرائیلیوں نے صیہونیوں نے مارا ہے 170 سے اوپر ہیں پہلے جب وہ تو 136 رپورٹ ہوئے تھے تو ہم اس میں ساتھ دیں گے آپ تگڑے ہو جائیں۔ ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی

Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan

24,171 görüntüleme • 6 ay önce