
M/o Planning, Development and Special Initiatives
@PlanComPakistan • 146,445 subscribers
Official Account of M/o #Planning, #Development & #Special_Initiatives | #PlanningCommission | Govt of Pakistan| Our Mission: Strong Economy Strong Pakistan
Shorts
Videos

پاکستان کا جغرافیہ ہماری سب سے بڑی معاشی طاقت بن سکتا ہے 240 ملین سے زائد آبادی، 1,000 کلومیٹر سے طویل ساحلی پٹی، دنیا کے بڑے گلیشیئر نظاموں میں سے ایک، زرخیز زرعی زمینیں، معدنی وسائل اور ایشیا کے اہم خطوں کو جوڑنے والا جغرافیائی محلِ وقوع، پاکستان کو غیر معمولی صلاحیتوں سے مالا مال بناتے ہیں۔ مگر صرف جغرافیہ ترقی کی ضمانت نہیں، بلکہ اس کا دانشمندانہ استعمال ہی قوموں کو خوشحال بناتا ہے۔ پاکستان کے جیو اسپیشل مستقبل کے لیے پانچ قومی ترجیحات: ◉ اُڑان پاکستان سے ہم آہنگ جامع قومی جیو اسپیشل حکمتِ عملی کی تشکیل۔ ◉ ایک بار معلومات جمع کریں، بارہا استعمال کریں' کے اصول پر مبنی نیشنل اسپیشل ڈیٹا انفراسٹرکچر کا قیام، تاکہ سرکاری اداروں کے مابین معلومات کے محفوظ اور مؤثر تبادلے کو فروغ دیا جا سکے اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ ◉ جی آئی ایس، ریموٹ سینسنگ، مصنوعی ذہانت، سروئنگ اور اسپیشل ڈیٹا سائنس کے شعبوں میں ہزاروں ماہرین کی تیاری کے ذریعے انسانی وسائل میں سرمایہ کاری۔ ◉ زراعت، لاجسٹکس، معدنیات، شہری منصوبہ بندی، انشورنس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں مقامی جیو اسپیشل اسٹارٹ اپس اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کا فروغ۔ ◉ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، ارتھ آبزرویشن اور جیو اسپیشل اختراعات میں بین الاقوامی تعاون کے ساتھ پاکستان کی مقامی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانا۔ پاکستان کی جغرافیائی صلاحیت کو قومی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہی اُڑان پاکستان کا وژن ہے۔ پروفیسر احسن اقبال سروے آف پاکستان اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ پہلے قومی سیمینار "پاکستان کے ڈیجیٹل جغرافیائی مستقبل کی تشکیل" سے خطاب #URAANPakistan #DigitalPakistan #GeospatialIntelligence #NSDI #Innovation #GIS
M/o Planning, Development and Special Initiatives23,209 просмотров • 6 дней назад

صنعتی انقلاب 4.0 اور 5.0 کے تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستان کی بنیاد آج سے نہیں بلکہ برسوں پہلے رکھی جا چکی تھی۔ جب ملک میں مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر گفتگو بھی محدود تھی، اُس وقت پاکستان نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کا سفر شروع کر دیا تھا۔ 2016-17 میں قائم کیے گئے قومی مراکز: ◉ نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (NUST) ◉ نیشنل سینٹر فار سائبر سکیورٹی (ایئر یونیورسٹی) ◉ نیشنل سینٹر فار آٹومیشن اینڈ روبوٹکس (ای ایم ای کالج، NUST) ◉ نیشنل سینٹر فار بگ ڈیٹا اینڈ کلاؤڈ کمپیوٹنگ (LUMS) ◉ نیشنل سینٹر فار GIS اینڈ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی (انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی) ◉ نیشنل سینٹر فار جینومکس ◉ نیشنل سینٹر فار اپلائیڈ میتھمیٹکس اس سفر کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، اس سال تین نئے سینٹرز کھولے جا رہے ہیں۔ ◉ نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ ◉ نیشنل سینٹر فار نینو ٹیکنالوجی ◉ نیشنل سینٹر فار نیو مینوفیکچرنگ یہ قومی مراکز پاکستان کو مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجی، جدید مینوفیکچرنگ اور جدت پر مبنی معیشت کی جانب لے جانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور اُڑان پاکستان کے تحت ملک کو صنعتی انقلاب 4.0 اور 5.0 کے چیلنجز سے ہم آہنگ بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ پروفیسر احسن اقبال سروے آف پاکستان اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے اشتراک سے منعقدہ پہلے قومی سیمینار "پاکستان کے ڈیجیٹل جغرافیائی مستقبل کی تشکیل" سے خطاب #URAANPakistan #DigitalPakistan #Innovation #ArtificialIntelligence #QuantumComputing
M/o Planning, Development and Special Initiatives10,533 просмотров • 6 дней назад

90 لاکھ بیرونِ ملک پاکستانی تقریباً 40 ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ بھیجتے ہیں، جبکہ 24 کروڑ پاکستانی اپنے ہی ملک میں رہتے ہوئے صرف 40 ارب ڈالر کی برآمدات کرتے ہیں۔ یہ عدم توازن نہ پائیدار ہے اور نہ ہی قابلِ قبول۔ ہماری حقیقی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ آگے بڑھنے کے لیے پاکستان کو 300 سے 400 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ اس کے لیے برآمدات پر مبنی معاشی ماڈل، صنعتی توسیع، اور عالمی مسابقت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ حقیقی معاشی خودمختاری اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنا زرِ مبادلہ خود پیدا کریں۔ جب تک درآمدات برآمدات سے زیادہ رہیں گی، بیرونی انحصار برقرار رہے گا۔ پروفیسر احسن اقبال پاکستان کے برآمدی شعبے کو درپیش چیلنجز اور آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے تناظر میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل Ahsan Iqbal
M/o Planning, Development and Special Initiatives136,194 просмотров • 3 месяцев назад

ایم ایل ون کی گراؤنڈ بریکنگ رواں مالی سال متوقع، ٹرینوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچے گی۔ پاکستان اب معاشی استحکام سے آگے بڑھ کر برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔ جدید اور مؤثر ریلوے نظام لاجسٹکس لاگت میں کمی، صنعتی مسابقت میں اضافے اور عوام کو محفوظ، معیاری اور کم لاگت سفری سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اڑان پاکستان کے تحت پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن سے متعلق وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا مکمل خطاب #PakRailways #ML_1 Ahsan Iqbal Ministry of Railways, Government of Pakistan
M/o Planning, Development and Special Initiatives11,871 просмотров • 8 дней назад

Pakistan has only 30 days of water storage capacity while global benchmark is 120 days. Climate variability is intensifying both floods and droughts. Development financing constraints are affecting long-term infrastructure planning. Watch Planning Minister's Prof Ahsan Iqbal's address at a high-level technical workshop under IFRAP, where he outlined Pakistan’s transition towards resilience-driven development planning in the face of growing climate challenges. #ClimateResilience #WaterSecurity #Development #Pakistan #IFRAP #5EsFramework Ahsan Iqbal
Ministry of Planning and Development63,779 просмотров • 3 месяцев назад

⚠️جعلی ویڈیو کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش! یہ واضح کیا جاتا ہے کہ آکسفورڈ یونین سے متعلق گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں جعلی وائس اوور شامل کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں 145 کے مقابلے میں 180 ووٹ لے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔ یہ جیت گلوبل ساوتھ کے بیانیے کی جیت تھی، جہاں پروفیسر احسن اقبال نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق، عالمی معاشی ناانصافی، اور جمہوری استحصال کے خلاف ایک مضبوط مؤقف پیش کیا، جسے بھرپور حمایت ملی۔ چند مخصوص لابیز ایک قومی اعزاز کو متنازع بنانے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر غلط معلومات پھیلانے میں مصروف ہیں، مگر سچ کو جھوٹ سے نہیں دبایا جا سکتا۔ 📌 اصل حقائق دیکھنے کے لیے منسلک ویڈیو ملاحظہ کریں اور پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں
M/o Planning, Development and Special Initiatives74,840 просмотров • 1 год назад

اس وقت 90 لاکھ پاکستانی بیرونِ ملک سے 40 ارب ڈالر زرِ مبادلہ بھیج رہے ہیں، جبکہ 24 کروڑ افراد پر مشتمل ملک کی برآمدات بھی تقریباً 40 ارب ڈالر ہیں، حالانکہ یہ صلاحیت 400 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ہمارا اصل چیلنج یہی ہے کہ پاکستان کتنی تیزی سے برآمدات پر مبنی اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھتا ہے۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال — میڈیا گفتگو، تخمینۂ غربت و عدم مساوات 2024–25 کی تقریب
Ministry of Planning and Development28,683 просмотров • 5 месяцев назад

Leadership isn’t about power, it’s about purpose. At the MAP Leadership Conference 2025, Prof. Ahsan Iqbal shared how visionary leadership and management excellence can fuel Pakistan’s Fourth URAAN, from Vision to Excellence. Let’s lead the change. #VisionToExcellence #Leadership #MAPConference2025 #PlanningForProgress #URAANPakistan Ahsan Iqbal APP PTV News
Ministry of Planning and Development12,172 просмотров • 9 месяцев назад

🇵🇰🇨🇳 #CPECPhase2: Honorable Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, accompanied by Planning Minister Prof. Ahsan Iqbal, and key Federal Ministers met with Mr. Meng Fanli, Party Secretary of Shenzhen Municipal Committee, and Deputy Party Secretary of Guangdong Provincial Committee in Shenzhen, China. Both sides agreed on exploring opportunities for increased cooperation under CPEC, particularly between Pakistan and Guangdong province. The importance of robust linkages and exchanges among scientists, innovators, and businessmen to harness the true potential for enhanced partnership in science and technology, innovation, and trade and economic cooperation was also highlighted. #Pakistan #China #CPEC #Innovation #EconomicGrowth Prime Minister's Office Ahsan Iqbal Ministry of Information & Broadcasting Chinese Emb Pakistan Pakistan Embassy China CPEC Official CPEC Official The Express Tribune Dawn.com Daily Jang
M/o Planning, Development and Special Initiatives12,943 просмотров • 2 лет назад
2:18
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

Unveiling #iPAS: Redefining Project Management! The Planning Ministry's unwavering commitment to progress shines through iPAS & its empowering tools. Tech & partnerships converge to propel #ePakistan's vision, revolutionizing planning, development & transformation #5EsFramework
M/o Planning, Development and Special Initiatives10,755 просмотров • 2 лет назад
Больше нет контента для загрузки