
PMLN
@pmln_org • 2,592,745 subscribers
Official Handle of PMLN
Shorts
Videos

لندن میں واپسی کے دن تمام ایئرپورٹس تکنیکی خرابی کے باعث بند ہو گئے اور کمرشل فلائٹس کے مسافروں کو تین سے سات دن مزید رکنا پڑا۔ میرے پاس اپنا جہاز تھا اس لیے میں وقت پر واپس آ گئی۔ کیونکہ میرے لیے تین چار دن صرف دن نہیں، عوام کے تین چار منصوبے ہیں۔ جہاں ہوتی ہوں، وہیں میرا دفتر اور عوام کی خدمت جاری رہتی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
PMLN566,929 просмотров • 1 месяц назад

Punjab also, Excellency, now happens to be the most AI-enabled province. We are investing hugely in AI. Punjab is the only province to have a dedicated AI office. It is called the Office of the AI. And we are trying to implement all that we can, make use of the technology not only in governance, but in everything that we come across, be it health, be it education, be it livestock, be it agriculture. Only this morning I had a meeting with Huawei, and I had meetings with Alibaba. And I am very eager to learn from their AI medical interventions. We have also started that in Pakistan. #MaryamNawazInChina
PMLN175,630 просмотров • 1 месяц назад

9771 پر شناختی کارڈ نمبر سپیس , گاڑی کا نمبر سپیس , صوبے کا پہلا لیٹر سپیس گاڑی/موٹر سائیکل کی رجسٹریشن ڈیٹ لکھ کر بھیجیں اور پروگرام میں رجسٹر ہوں۔ پیٹرول لینے جانے سے پہلے صرف TOK لکھ کر 9771 پر بھیجیں اور ٹوکن نمبر حاصل کریں۔ موٹر سائیکل , تھری ویلرز کو 5 لیٹر پر 500 روپے اور گاڑی کو 10 لیٹر پر 1000 روپے کی رعایت ملے گی۔ پیٹرول پمپ پر ڈبے کے ٹوٹل بل سے ٹوکن کے مطابق 500 یا 1000 روپے کم پے کریں۔
PMLN91,652 просмотров • 1 месяц назад

راولپنڈی میں مہاجرین کی نشستوں پہ کامیابی کے بعد ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جشن #KashmirSherKa
PMLN159,152 просмотров • 2 месяцев назад

عمران خان نے اس دھرتی میں وہ آگ لگائی ہے کہ دشمن نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا لیے ہیں۔
PMLN1,547,877 просмотров • 3 лет назад

72 سالہ لڑکا کہہ رہا ہے کہ میری 75 سالہ بیوی زمان پارک گھر میں اکیلی تھیں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے.اگر 200 تربیت یافتہ دہشتگردوں کے حصار میں بھی اس کی بیوی اکیلی تھی تو کیا اس کے ارد گرد 4,5 ہزار مسلح لوگ ہوں تو یہ اسے محفوظ سمجھے گا؟ وفاقی وزیر میاں جاویدلطیف
PMLN1,237,352 просмотров • 3 лет назад

کاروبار کے لیے اب دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ ہوٹل ہو، پیٹرول پمپ ہو یا کوئی اور کاروبار، پنجاب کے تمام متعلقہ محکمے ایک ہی پلیٹ فارم e-Biz پر موجود ہیں۔ آن لائن اپلائی کریں، 15 دن میں جواب ملے گا۔ تاخیر ہو تو سسٹم خود معاملہ اوپر تک پہنچائے گا۔ درخواست گزار کا فون نمبر بھی محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ رشوت کے لیے کوئی رابطہ نہ کر سکے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
PMLN65,385 просмотров • 1 месяц назад

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور، کثیرالجہتی نظام، بین الاقوامی قانون، مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سیکرٹری جنرل کے اصولی عزم کو سراہا۔ انہوں نے اپنے دورِ منصب کے دوران عالمی امن و سلامتی کے لیے سیکرٹری جنرل کی نمایاں خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے مؤثر، جامع اور نمائندہ اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب کثیرالجہتی نظام کو اہم چیلنجز درپیش ہیں، اقوام متحدہ کا مؤثر کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کے UN80 اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات کے مطابق ہونی چاہئیں، جبکہ تنازعات کی روک تھام، تنازعات کے پرامن حل اور قیامِ امن کے عمل کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کو بھی اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے مکالمے اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا، جن میں امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان کا کردار بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنازعات کے حل اور کشیدگی میں اضافے کی روک تھام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے تنازع کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور اسے یکطرفہ طور پر التوا میں رکھنے کا بھارت کا فیصلہ کسی قانونی بنیاد کا حامل نہیں۔ وزیراعظم نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور انکی ریاست کے قیام کے حق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کو ترقی اور موسمیاتی لچک کے فروغ کے لیے کم لاگت اور رعایتی مالی وسائل تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کو سراہا، جن میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا اہم کردار اور سلامتی کونسل میں اس کی تعمیری شمولیت شامل ہے۔ سیکرٹری جنرل نے مکالمے، ثالثی اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا اور کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
PMLN14,581 просмотров • 11 дней назад

27 تاریخ کو بہاولپور کا ہر باشعور شہری شیر کے حق میں فیصلہ دے گا۔ ہمارے شہر کا جھنگی والا 365 بستروں کا ہسپتال، جدید کڈنی سینٹر اور ہر طرف سڑکوں کا بچھا ہوا جال مسلم لیگ (ن) کی بے لوث خدمت کی گواہی دے رہے ہیں۔ قائد میاں محمد نواز شریف کے ترقیاتی وژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہاتھوں نکھرتی ہوئی خوبصورتی کے بعد بہاولپور کا اعتماد صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) پر ہے۔
PMLN30,915 просмотров • 29 дней назад

بیرون ملک بیٹھے کچھ عناصر بغیر کسی ثبوت کے سوشل میڈیا پر الزامات اور جھوٹی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں۔ نہ کوئی مستند سورس ہوتا ہے اور نہ ہی تصدیق۔ حقیقت یہ ہے کہ سرکاری طیارہ معمول کی تکنیکی کارروائی کے تحت بیرون ملک گیا ہے اور اس پر نہ کسی سرکاری شخصیت نے سفر کیا اور نہ ہی کسی خاندانی فرد نے۔ بے بنیاد دعوے صرف گمراہ کن پروپیگنڈا ہیں۔
PMLN171,740 просмотров • 7 месяцев назад

این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
PMLN648,554 просмотров • 2 лет назад