
Saqib Bashir
@saqibbashir156 • 187,791 subscribers
Journalist @92newschannel | ex @ExpressNewsPK @etribune | Court Reporter | Ex President Islamabad High Court Journalists Association | Tweets are my own.
Shorts
Videos

اندازہ کریں ڈر خوف کبھی ختم نہیں ہوتا کسی نا کسی صورت میں رہتا ہے ۔۔ جنرل ضیاء کے دور میں کمشنر راولپنڈی رہنے والے سابق سینئر بیوروکریٹ سعید مہدی کہتے ہیں " جنرل ضیاء مجھے کہنے لگے کہ کمشنر صاحب یہ نئی جیل جو بن رہی ہے اڈیالہ جیل یہ کب مکمل ہوگی ؟ تو میں نے کہا سر وہ تقریبا مکمل ہے۔ کہنے لگے آپریٹو کب تک ہوگی؟ میں نے کہا مزید دو سے تین ہفتوں میں ۔ جنرل ضیاء was keen کہ جیل (کی جگہ) جہاں بھٹو کو پھانسی لگی تھی وہ ختم کر دی جائے۔ تاکہ اس کی کوئی یادگار نہ بن جائے یا رہ جائے۔ That's why he was very keen کہ اڈیالہ جیل جلد سے جلد مکمل ہو ، اس کے بعد انہوں نے پوچھا کہ قیدیوں کی کچھ کلاسز ہوتی ہیں وہاں کون کون سی کلاس ہے ؟ میں نے کہا سر بی اینڈ سی۔ بی از بیٹر کلاس۔ انہوں نے کہا دیکھو بابا کوئی پتہ نہیں ہے کسی دن مجھے یا اپ کو جانا پڑ جائے تو اے کلاس بھی بنا دو۔ کم از کم جیل میں ارام سے تو رہیں گے"
Saqib Bashir143,853 views • 10 days ago

اسلام آباد ایف 10 میں کشمیر احتجاج مظاہرے کے خلاف درج مقدمے میں گرفتار 60 ملزمان میں سے 59 ملزمان کی پولیس نے شناخت کر لی اور اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان سے آتشی اسلحہ ، جھنڈے اور ڈنڈے برآمد کرنے ہیں مزید تفتیش بھی کرنی ہے ملزمان کے وکلا نے 18 سال سے کم عمر بچے کو اور دیگر ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
Saqib Bashir131,196 views • 11 days ago

لیگی ایم این اے قیصر احمد شیخ کے آج 14 اگست پر 5 لیٹر فری پٹرول دینے اعلان پر ۔۔۔ ذرا عوام کی لائن ملاحظہ کریں سر پکڑ لیں گے کہ 5 لیٹر یعنی کہ 1625 روپے کا فری پٹرول ۔۔۔ ڈلوانے کے اتنے لوگ پہنچے ہوئے ہیں کہ شاید نمبر آتے آتے تین گھنٹے لگ جائیں پھر گرمی الگ ہے چلیں کچھ لوگ تو مستحق ہوں گے پھر یہ بھی مان لیتے ہیں کہ پٹرول دینے والے کے مستحق ہونے نا ہونے کی شرط نہیں لگائی لیکن پھر بھی سوال یہ ہے جتنے یہ کھڑے ہیں کیا تمام ہی 5 لیٹر پٹرول یعنی 1625 روپے لینے کے مستحق والے ہیں جواب ہے ایسا ممکن نہیں پھر ایسا کیوں ہے ؟ جواب ہے یہ عوام کا مجموعی مائنڈ سیٹ بن چکا ہے بے شک گرمی تین چار گھنٹے لگ جائیں فری کے 1625 روپے تو ہوں گے نا ۔۔۔ !!
Saqib Bashir211,517 views • 19 days ago

" ہم نے تمام اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا اور دفاعی تعاون کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے یہ وہی بات ہے جو ہمارے اقوام عالم کے اندر کسی دور میں بھٹو صاحب نے یہ خواب دیکھا تھا " چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں 14 اگست کے روز منعقدہ تقریب سے خطاب "اب اس ملک کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں میں دیا ہے ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اس ملک کو فتنے سے ، فساد سے ، انتشار سے اور نفرت کی سیاست سے ہم لوگوں نے اس کو دور رکھنا ہے اس کو محبت سے سینچنا ہے اپنے تمام جذبات کو اور اس کی تمام جو یکجہتی ہے اکائیاں ہیں ان اکائیوں کو یکجا کر کے رکھنا ہے ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اخلاص محبت اور ادب کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اقوام عالم میں ان پچھلے دو سالوں میں پاکستان نے جو چیزیں حاصل کیں ہیں اور دفاعی لحاظ سے بھی اور سفارتی لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ نے ہمارے اوپر خاص کرم کیا اور ہمیں امن کا نمائندہ بنا کر دنیا میں اجاگر کیا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی بڑی کرم نوازی ہے اس کی بڑی رحم دلی ہے otherwise کسی زمانے میں پاکستان کا اس طرح کا کوئی نام نہیں تھا ممتاز حیثیت نہیں تھی یہ ممتاز حیثیت ہمیں پچھلے دنوں ہمارے ڈپلومیٹک رویے اور کاوشیں جو ہمارے ان لوگوں سفارت کاروں نے کیں ان کے وجہ سے پاکستان اس وقت ممتاز حیثیت رکھتا ہے دفاعی لحاظ سے دیکھیں تو پاکستان کے لئے سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم نے تمام اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا اور دفاعی تعاون کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے یہ وہی بات ہے جو ہمارے اقوام عالم کے اندر کسی دور میں بھٹو صاحب نے یہ خواب دیکھا تھا اور یہ سوچا تھا کہ اقوام عالم میں صرف مسلم مملک اکٹھے ہو کر چلیں "
Saqib Bashir135,973 views • 17 days ago

"معاملہ اس لیے اہم ہے کہ آج (عمران خان سے ملاقات کے لیے) فیملی جب جائے گی ایک یا دو بجے اڈیالہ جیل تو کیا سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ان کی ملاقات کروائیں گے ؟ ایز پر ارڈر آف دا سپریم کورٹ ؟ اور کیا جب وہ فیملی اندر جائے گی عمران خان صاحب سے بات ہوگی تو وہاں سے ہمیں یہ بھی مل سکتی ہے خبر کہ کیا پچھلے ایک ہفتے میں دو دفعہ عمران خان صاحب کے بیٹوں سے بات کروائی ہے سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے یا نہیں؟ تو یہ دو پوائنٹس بڑے میجر ہیں اس ارڈر کے اور یہ ڈائریکٹ کرتے ہیں سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے ساتھ اور اگر ان پر عمل نہیں ہوتا تو سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین کی کاروائی انیشیٹ ہو سکتی ہے کہ پہلا معاملہ تو شفاء کا تھا انتظامیہ اسلام آباد کی تھی اب یہ تو سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل، آئی جی جیل خانہ جات یا پنجاب حکومت کا معاملہ ہے تو وہ چیزیں جو ہیں وہ میرے خیال میں خراب بھی ہو سکتی ہیں تو اب کل کا دن بڑا اہم ہے کہ حکومت کیا باقی دو نکات پر سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق عمل کرتی ہے یا نہیں"
Saqib Bashir46,170 views • 8 days ago

"عمران خان نے کہا رہا ہونے کے بعد اکبر ایس بابر کے گھر جاؤں گا ایک تو یہ بات اب کی نہیں کچھ عرصہ قبل کی ہے پی ٹی آئی کے ایک بڑے مخلص ورکر ہیں جو اس وقت جیل میں تھے ان سے عمران خان نے یہ بات کی تھی وہ ضمانت پر رہا ہو کر باہر آئے تو مجھے بتائی وہ عمران کے بہت قریب ہیں ابھی بھی پی ٹی آئی میں ہیں " اکبر ایس بابر میرا سوال یہ ہے کہ 1. سیل میں کسی قیدی کی ملاقات عمران خان سے نہیں ہو سکتی 2. جیل عدالت میں شریک ملزمان اگر عمران خان کے ساتھ کسی کیس میں ہوں ان میں ہی ہو سکتی ہے وہ صرف ایک نو مئی کا کیس جہاں شریک ملزمان کی لسٹ طویل ہے 3. جی ایچ کیو کیس کی جیل سماعت ہوئے تقریبا ایک سال گزر چکا ہے 4. جی ایچ کیو جیل سماعتوں میں ملزمان پی ٹی آئی لیڈرز بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے الگ تھلگ ملاقات کسی کی ممکن نہیں صرف بعض اوقات ایک آدھ لیڈر ہو سکتا ہے جس کو عمران خان الگ لے جا کر پارٹی کے لئے پیغام دیتے رہے ہیں بہرحال اس خبر کا ڈائریکٹ سورس اکبر ایس بابر خود ہیں باقی نام کسی کا آئے گا تو اس سے بھی تصدیق کرکے ہی مزید بات ہو سکتی ہے
Saqib Bashir91,831 views • 19 days ago

" کسی وقت میں (اسلام آباد ہائیکورٹ میں) یومیہ دائری 50 سے زیادہ نہیں تھی آج ہم اڑھائی سو کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس انڈیکیٹر سے ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ لوگ کتنا عدالتوں میں آنا چاہتے ہیں " چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں یوم آزادی تقریب سے خطاب "ہم پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنا سب سے جو مختص کیا گیا کردار ہے وہ غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ ہر کسی کا حق ان کے گھروں تک پہنچا دینا ہمارا کام ہے اس مقصد کے حصول کے لئے بینچ اور بار ایک ہی نظام کے دو ستون ہیں ایک مضبوط ، باوقار ، آزاد اور مضبوط عدلیہ نظام کے لئے ناگزیر ہیں جب کہ بینچ کی ذمہ داری ہماری شفافیت اور قانون کے مطابق فیصلوں کے ذریعے عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرنا ہے اس کے لئے میں آپ لوگوں سے یہ بات آج کے موقع پر شئیر کرنا چاہتا ہوں کہ ایک سال پہلے کے بعد آج ہی کے دن دوسری دفعہ آپ سے مخاطب ہوں اس وقت میں اور آج کے وقت میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی عدالتوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ پر لوگوں کا اعتماد کیلکولیٹیڈ طریقے سے دیکھیں سے تو آجُ یومیہ دائری اڑھائی سو کے قریب ہے اس کے باوجود کہ ججز ہمارے پاس کم تھے لیکن کسی وقت میں یومیہ دائری 50 سے زیادہ نہیں تھی آج ہم اڑھائی سو کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس انڈیکیٹر سے ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ لوگ کتنا عدالتوں میں آنا چاہتے ہیں اور کتنا عدالتوں میں ریلیف ملتا ہے جس کی وجہ سے ان کا عدالتوں میں آنا اور مسائل کو لےکر آنا اور ان کے حل کے لئے وہ عدالتوں کا رخ کرتے ہیں "
Saqib Bashir53,268 views • 17 days ago

متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد کچہری سے اس وجہ سے گرفتار کر لیا گیا کیونکہ وہ آج عدالت طلبی پر دو بجے پیش نہیں ہوئے عدالت نے وارنٹ نکال دئیے پھر وہ اڑھائی بجے پیش ہو گئے لیکن وارنٹ منسوخ نہیں کئے گئے حالانکہ ملزم کی عدالت پیشی پر منسوخ ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ ورانٹ صرف عدالت پیشی یقینی بنانے کے لئے ہوتے ہیں حیران کن ہے
Saqib Bashir451,097 views • 10 months ago

" ہم حکومت سے اور مقتدرہ سے بھی بار بار مل کر اس موقف کا بھی اعادہ کر چکے ہیں کہ عمران خان صاحب کو ڈائیلاگ میں شامل کئے بغیر ان کی رائے شامل کئے بغیر کوئی بھی بڑا فیصلہ جو پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہو نہیں لیا جا سکتا اس سے ہم سمجھتے ہیں عدالت سے ہمیں ملاقات کی اجازت دی جائے گی اور میں خاص طور پر مقتدرہ سے اسٹیبلشمنٹ سے بھی یہ درخواست کروں گا کہ وہ بھی ہمیں facilitate کریں اور ٹینشن اور محاذ آرائی کی فضا کم کریں " بیرسٹر سیف کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگو
Saqib Bashir41,810 views • 28 days ago

امریکہ میں موجود صحافی احمد نورانی کا بھائی بازیابی کے 5 ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کے بعد والدہ کے ہمراہ میڈیا سے جذباتی گفتگو " میرا بھائی کی صحافت سے کوئی تعلق نہیں مجھے باہر جانے کی اجازت دیں میں اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں میرا فری لانس کام سات ماہ میں ختم ہو چکا میری زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے میں محمد علی ہوں میں الیکٹریکل انجینئر ہوں میرے ساتھ چھ سات ماہ پہلے جو کچھ ہوا وہ آپ جانتے ہیں میں صحافی احمد نورانی کا چھوٹا بھائی ہوں میرا احمد نورانی کے کام کے ساتھ ، صحافت یا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں میں انجینئر کے طور پر کام کرتا رہا ہوں فری لانسر کے طور پر دو تین سال سے کام کر رہا ہوں میرے لاپتہ ہونے کی وجہ سے میرا سارا کام بہت زیادہ متاثر ہوا بند ہو گیا میری موبائل ڈیوائس جس میں پروفیشنل ڈیٹا تھا وہ بھی واپس نہیں کیا گیا میرے اکاؤنٹ بند کروا دئیے گئے پھر عدالت کے حکم پر کھولے تو کچھ وقت کے بعد دوبارہ بنک اکاؤنٹس بند کر دئیے گئے سعودی عرب کا ورک ویزہ لیا تقریبا 9 لاکھ روپے خرچ آیا ،میں نے ایک لاکھ روپے کا ٹکٹ بک کروایا ایف آئی اے کی جانب سے مجھے آف لوڈ کر دیا گیا ساڈھے آٹھ گھنٹے مجھے حراست میں رکھا گیا اداروں کے حوالے سے دھمکی دی گئی پہلے آدھے گھنٹے کے بعد اگلے آٹھ گھنٹے پانی تک مجھے نہیں دیا گیا پھر آف لوڈ کی اسٹیمپ لگا کر مجھے آف لوڈ کر دیا گیا (ہائی کورٹ میں پی سی ایل سے نام نکلوانے کے کیس کو) ابھی آگے سے آگے کیا جا رہا ہے میرا نام کیوں پی سی ایل پر ڈالا گیا مجھے بتایا جائے یہ مستقل ہراساں کرنا اور بلیک میلنگ ہے جو کچھ پہلے میرے ساتھ ہوا میں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا اس پر بات نہیں کروں گا میرے ساتھ جو ہوا اس کی وجہ سے ذہنی اور فزیکلی میں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا مجھے بتایا جائے ایسا ظلم میرے ساتھ کیوں کیا جا رہا ہے میرا درخواست ہے کہ میرا نام پی سی ایل سے ہٹایا جائے میرا کام پچھلے سات ماہ سے بند ہے اس ملک میں مجھے میری فیملی کو مستقل تھرہٹس ہیں مجھے مستقل ہراساں کرنے کا سامنا ہے میری فیملی کے بھی بنک اکاؤنٹس بند ہیں میں اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں اگر میں یہاں نہیں کرسکتا تو باہر جانے کی اجازت دی جائے "
Saqib Bashir336,784 views • 10 months ago

سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے نیشنل پریس کلب ووٹ پر پہرہ دینے کا حق ادا کر دیا 40 گھنٹے سے سے سوئے نہیں اپوزیشن اتحاد کی طرف سے ووٹوں کی گنتی میں نمائندہ کے طور پر موجود تھے 24 گھنٹے گنتی ری کاونٹنگ ہوتی رہی ۔۔۔ 14 سال پہلے پریس کلب میں تبدیلی کے لئے جاگو گروپ بنانے اور آخرکار تبدیلی میں بھرپور کردار ادا کرنے والے مطیع اللہ جان کی زبانی 24 گھنٹے کی روداد سنیں ۔۔ !!
Saqib Bashir191,247 views • 5 months ago

زرداری صاحب وزیر اعظم سے اس ملاقات میں کدھرے غصے میں کیوں نظر آرہے ہیں ؟؟
Saqib Bashir166,783 views • 6 months ago

محسن نقوی کے بیان کی احسن بھون نے بھرپور حمایت کر دی " اس کو پزیرائی ملی ہے میری ساری کمیونٹی نے صوبائی بار نے فون کرکے کہا ہے اس پر کام کریں دیکھیں یہ عوام کے فائدے کے لئے ہے دوسرا سیاست میں موناپلی تھوڑی سائیڈ پے رکھ کر ملک کے لیے سوچیں ، بار کونسل اور وکلا کی اپنی سوچ ہوتی ہے وہ کسی کی سوچ کو فالو نہیں کرتے محسن نقوی نے جو بات کی ہے وہ ہمیں attract کی ہے اسی لیے میں نے گزارش کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ذاتی ایجنڈے چھوڑ کر ملک کی بہتری کے لیے عوام کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہئے اس وقت ملک میں خون بہہ رہا ہے اور ہم ہر لمحے صرف اور صرف اپنی سیاست پر لگے ہوئے ہیں سیاست کو بالاتر رکھتے ہوئے اس ملک کے لئے اس ملک کے عوام اور شہریوں کے لیے اور ملک کی بقا کے لئے کام کرنا ہے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہوں ایک چھت کے نیچے بیٹھ کر اس کا حل نکالیں اور چھوٹے صوبوں کے لئے جو آئین میں رستہ دیا گیا ہے ان کو ساتھ لیکر چلیں"
Saqib Bashir28,766 views • 29 days ago