
Saqib Bashir
@saqibbashir156 • 185,959 subscribers
Journalist @92newschannel | ex @ExpressNewsPK @etribune | Court Reporter | Ex President Islamabad High Court Journalists Association | Tweets are my own.
Shorts
Videos

لیگی ایم این اے دانیال چوہدری ۔۔۔ کی گفتگو سنیں ۔۔ جو عام آدمی کے حالات کو ابتر قرار رہے دے رہے ہیں پچھلے تین سال بزنس نا ہونے کی بات کر رہے ہیں لیکن کہہ رہے ہیں اگلے دو سال میں بہتر ہو گا " اس چیز کے اوپر تو دوسری رائے نہیں کہ پاکستان میں جو مہنگائی ہے جو غربت سے نیچے لوگ ہیں ہم ایک بزنس مین فیملی ہیں لوگوں کے جو حالات ہیں نا ۔۔۔ سفید پوش لوگوں کے ۔۔۔ ان کو دیکھ کر بڑا ہی ڈر لگتا ہے اللہ تعالیٰ ان کے لئے بھی آسانیاں پیدا کرے دیکھیں آپ کی مارکیٹ پچھلے تین سال سے سلو ہے کاروبار کوئی نہیں یہ اس چیز سے ہر کوئی ایگری کرے گا نا وہ رئیل اسٹیٹ کا (کاروبار) ہے نا وہ انڈسٹری ہے نا کچھ ہے میں تو ان ساروں سے کہتا ہوں کہ کتابی نمبروں سے تو ہم ایگری کرتے ہیں بہت یہ ہو گیا وہ ہو گیا ایک وقت تھا جو عام شلوار قمیض پہنتا تھا وہ قلف پے آگیا قلف والا جو تھا وہ بہتر ہو گیا یہاں (اب) تو قلف والوں کی جوریاں نکل کے وہ پھٹے ہوئے شلوار قمیض پر آگئے ہیں تو آئی تھنک کہ مستقل پالیسی چاہئے آپ کی مارکیٹ ریوایو ہو آپ کی گروتھ ڈریون اکانومی ہو وزیر اعظم بڑے کلیئر ہیں اگلے دو سال میں چیز بہتر ہوں گئیں "
Saqib Bashir20,217 просмотров • 4 дней назад

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی ، شیخ وقاص اکرم پر چڑھ دوڑے ۔۔۔۔۔ سخت جواب !! " شیخ ( وقاص اکرم) صاحب اگر (10 جون احتجاج میں) آسکتے ہیں تو شرکت کریں وگرنا کسی کی آلہ کاری نا کریں " وزیر اعلی سہیل آفریدی کا پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کو جواب
Saqib Bashir94,817 просмотров • 1 месяц назад

متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد کچہری سے اس وجہ سے گرفتار کر لیا گیا کیونکہ وہ آج عدالت طلبی پر دو بجے پیش نہیں ہوئے عدالت نے وارنٹ نکال دئیے پھر وہ اڑھائی بجے پیش ہو گئے لیکن وارنٹ منسوخ نہیں کئے گئے حالانکہ ملزم کی عدالت پیشی پر منسوخ ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ ورانٹ صرف عدالت پیشی یقینی بنانے کے لئے ہوتے ہیں حیران کن ہے
Saqib Bashir451,097 просмотров • 8 месяцев назад

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے اضافی ٹول کا معاملہ کیسے کھلا ؟؟؟ یہ وکیل محمد جلال حیدر ہیں جو کچھ عرصہ قبل موٹروے پر جا رہے تھے اضافی ٹول ان سے وصول کیا گیا انہوں نے اس نوٹیفکیشن کی تلاش شروع کی وہ بڑی مشکل ان کو ملا انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ چیلنج کیا آج ہائیکورٹ نے اس نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے ان کی زبانی ہی ان کی مختصر کہانی سن لیں
Saqib Bashir30,351 просмотров • 16 дней назад

نان ایم ٹیگ اور ایم ٹیگ گاڑیوں میں کم بیلنس پر 50 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا این ایچ اے کا 30 مئی 2025 کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ، وکیل محمد جلال حیدر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ " این ایچ اے قانون کی دفعہ 10 کے تحت صرف ٹول وصول کیا جا سکتا ہے اس قانون میں نان ایم ٹیک گاڑیوں پر جرمانے اور ایم ٹیگ کم بیلنس گاڑیوں پر جرمانے کا ذکر موجود نہیں اس کے باوجود این ایچ اے ان دونوں کیٹیگریز میں بغیر قانون کے جرمانہ وصول کر رہا ہے "
Saqib Bashir31,762 просмотров • 18 дней назад

سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے نیشنل پریس کلب ووٹ پر پہرہ دینے کا حق ادا کر دیا 40 گھنٹے سے سے سوئے نہیں اپوزیشن اتحاد کی طرف سے ووٹوں کی گنتی میں نمائندہ کے طور پر موجود تھے 24 گھنٹے گنتی ری کاونٹنگ ہوتی رہی ۔۔۔ 14 سال پہلے پریس کلب میں تبدیلی کے لئے جاگو گروپ بنانے اور آخرکار تبدیلی میں بھرپور کردار ادا کرنے والے مطیع اللہ جان کی زبانی 24 گھنٹے کی روداد سنیں ۔۔ !!
Saqib Bashir191,208 просмотров • 4 месяцев назад

3 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو "نان ایم ٹیگ اور ایم ٹیک کم بیلنس گاڑیوں پر جرمانے" کو روکنے کا حکم دیا تھا آج 9 جولائی ہے اور درخواست گزار وکیل جلال حیدر آج 9 جولائی کو بتا رہے ہیں کہ ابھی این ایچ اے کو نوٹس ریسیو کروایا ہے ان کے بقول National Highways & Motorway Police (NHMP) ابھی بھی اضافی جرمانہ لے رہا ہے این ایچ اے کو اس پر وضاحت جاری کرنی چاہیے آخر کیوں عدالتی آرڈرز پر عمل نہیں ہوا ؟
Saqib Bashir17,759 просмотров • 10 дней назад

امریکہ میں موجود صحافی احمد نورانی کا بھائی بازیابی کے 5 ماہ بعد پہلی بار منظر عام پر آگیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کے بعد والدہ کے ہمراہ میڈیا سے جذباتی گفتگو " میرا بھائی کی صحافت سے کوئی تعلق نہیں مجھے باہر جانے کی اجازت دیں میں اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں میرا فری لانس کام سات ماہ میں ختم ہو چکا میری زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے میں محمد علی ہوں میں الیکٹریکل انجینئر ہوں میرے ساتھ چھ سات ماہ پہلے جو کچھ ہوا وہ آپ جانتے ہیں میں صحافی احمد نورانی کا چھوٹا بھائی ہوں میرا احمد نورانی کے کام کے ساتھ ، صحافت یا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں میں انجینئر کے طور پر کام کرتا رہا ہوں فری لانسر کے طور پر دو تین سال سے کام کر رہا ہوں میرے لاپتہ ہونے کی وجہ سے میرا سارا کام بہت زیادہ متاثر ہوا بند ہو گیا میری موبائل ڈیوائس جس میں پروفیشنل ڈیٹا تھا وہ بھی واپس نہیں کیا گیا میرے اکاؤنٹ بند کروا دئیے گئے پھر عدالت کے حکم پر کھولے تو کچھ وقت کے بعد دوبارہ بنک اکاؤنٹس بند کر دئیے گئے سعودی عرب کا ورک ویزہ لیا تقریبا 9 لاکھ روپے خرچ آیا ،میں نے ایک لاکھ روپے کا ٹکٹ بک کروایا ایف آئی اے کی جانب سے مجھے آف لوڈ کر دیا گیا ساڈھے آٹھ گھنٹے مجھے حراست میں رکھا گیا اداروں کے حوالے سے دھمکی دی گئی پہلے آدھے گھنٹے کے بعد اگلے آٹھ گھنٹے پانی تک مجھے نہیں دیا گیا پھر آف لوڈ کی اسٹیمپ لگا کر مجھے آف لوڈ کر دیا گیا (ہائی کورٹ میں پی سی ایل سے نام نکلوانے کے کیس کو) ابھی آگے سے آگے کیا جا رہا ہے میرا نام کیوں پی سی ایل پر ڈالا گیا مجھے بتایا جائے یہ مستقل ہراساں کرنا اور بلیک میلنگ ہے جو کچھ پہلے میرے ساتھ ہوا میں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا اس پر بات نہیں کروں گا میرے ساتھ جو ہوا اس کی وجہ سے ذہنی اور فزیکلی میں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا مجھے بتایا جائے ایسا ظلم میرے ساتھ کیوں کیا جا رہا ہے میرا درخواست ہے کہ میرا نام پی سی ایل سے ہٹایا جائے میرا کام پچھلے سات ماہ سے بند ہے اس ملک میں مجھے میری فیملی کو مستقل تھرہٹس ہیں مجھے مستقل ہراساں کرنے کا سامنا ہے میری فیملی کے بھی بنک اکاؤنٹس بند ہیں میں اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں اگر میں یہاں نہیں کرسکتا تو باہر جانے کی اجازت دی جائے "
Saqib Bashir336,784 просмотров • 8 месяцев назад

زرداری صاحب وزیر اعظم سے اس ملاقات میں کدھرے غصے میں کیوں نظر آرہے ہیں ؟؟
Saqib Bashir166,783 просмотров • 5 месяцев назад

صحافی کاشف عباسی Kashif Ali Abbasi کی خبر کے مطابق 'ون کانسٹیٹیوشن ایونیو' معاملے نے حکومت کے اندر بھی پھڈا ڈال دیا " وزیر اعظم نے کل ون کانسٹیٹیوش ایونیو آپریشن روکنے کا حکم دیا تو سی ڈی اے نے ون کانسٹیٹیوشن آپریشن روکنے کے ساتھ ساتھ پورے اسلام آباد میں تجاوزات اور سرکاری زمینیں واگزار کرانے کے خلاف آپریشن روک دیا اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ وزارت داخلہ نے امیر غریب تفریق کے بغیر آپریشن کا فیصلہ کیا تھا اب اگر ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے خلاف آپریشن نہیں ہو گا تو باقی اسلام آباد میں بھی آپریشن اس وقت تک نہیں ہو گا جب تک ون کانسٹیٹیوشن معاملہ طے نہیں ہو جاتا "
Saqib Bashir86,802 просмотров • 2 месяцев назад

" جہاں تک مجھے پتہ ہے عمران خان کی جس آنکھ کی بیماری کا بتایا جا رہا ہے اس کے علاج کے لیے (پمز میں) وہاں ڈاکٹر ہی موجود نہیں جہاں ان کا لایا گیا تھا " عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا معاملہ کھول دیا " اس کی وضاحت یا تصدیق نہیں ہو سکی کہ (عمران خان کی) بیماری کی نوعیت کیا تھی ہماری تشویش ہے کہ یہ ایک سیریس کنڈیشن ہے اور یہ اس کے لئے ایکسپرٹ میڈیکل کیئر required ہے ہر آنکھوں کا ڈاکٹر اس کا علاج نہیں کر سکتا بلکہ خاص آنکھوں کے ڈاکٹر جنہوں نے اسپیشل ٹریننگ یا اس قسم کی بیماری تجربہ لیا ہوا ہو وہ اس کا علاج کر سکتا ہے جہاں تک ہمیں پتہ ہے اسلام آباد کے جس ہسپتال میں خان صاحب لے جایا گیا اس میں اس طرح کے ڈاکٹرز نہیں ہیں اس بیماری کے پیچھے کوئی اور بیماری ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ بیماری شروع ہوتی ہے اس لئے اس طرح کی بیماریوں کے بھی خان صاحب کے ٹیسٹ ہونے چاہییں اور (آنکھ کی ییماری) کے ایکسپرٹ کو ان کا علاج کرنا چاہیے اس لئے خان صاحب تک ہمیں رسائی دی جائے "
Saqib Bashir155,975 просмотров • 5 месяцев назад

نور مقدم کیس " کبھی صلح کے لئے دباؤ آیا یا کوئی آفر ہوئی ؟ یا کسی طرف سے کبھی 5 سال میں دھمکی سے پیچھے ہٹانے کی کوشش ہوئی ؟ سپریم کورٹ سے مجرم کی سزائے موت کے حتمی فیصلے کے بعد شوکت مقدم سے سپریم کورٹ کے باہر میرا سوال ۔۔۔ !! شوکت مقدم اس کا جواب دیتے جذبات پر قابو نا رکھ سکے اور آنکھوں سے آنسو نکل آئے
Saqib Bashir44,411 просмотров • 1 месяц назад