
Sana Ullah BALOCH
@Senator_Baloch • 190,869 subscribers
Former Senator/MNA/MPA (Parliamentarian) | Democratic Governance Expert | UNDP Adviser 🇸🇱,🇸🇴 & 🇵🇰| Stanford CDRL Fellow | Balochistan, Pakistan
Shorts
Videos

جیو والے #بلوچستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کی ذحمت گوارا نہیں کرتے - یہ لیں اس سال کے اوائل میں The Black Hole میں #NFC کے مسلہ پر ھم نے اپنا #مقدمہ پیش کیا اور انڈیا و پاکستان کے وسائل کی تقسیم پر بھی بات کی - مکمل ویڈیو Black Hole کے یو ٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں -
Sana Ullah BALOCH16,696 Aufrufe • vor 19 Tagen

فواد بھائی انسان کا علم کسی بھی موضوع پر کم ہو یا تو اس موضوع پر مکالمہ (جو اب پاکستان میں تہذیب و اخلاق سے عاری بحث و گالی گلوچ میں تبدیل ہوگیا ہے ) سے گریز کرے- یا پھر کوشش کرے کہ کچھ وقت مطالعہ کو دے دے تاکہ معاملہ سمجھ میں آسکے - میں کم عمر رکن اسمبلی بنا 1997 میں - میاں نواز شریف کی حکومت تھی - اس عرصہ میں بلوچستان میں کوئی مسلح مزاحمت نہیں تھی تاہم بوچستان کے ہر گھر میں بے روزگاری، بھوک، مایوسی، اندھیرا اور خوشحال مستقبل کے حوالے سے امکانات مسدود ہوتے جارہے تھے - میں نے تاریخی تناظر میں ، جسمیں پاکستان کے پہلے مارشل لاء کیخلاف بابو #نوروز_خان کی مزاحمت کا حوالہ بھی دیا - انکی مزاحمت ون یونٹ اور مارشل لاء کیخلاف تھا- انکی جدوجہد #بلوچوں کے وقار کےساتھ کلواڑ کیخلاف تھی، بلوچستان کی شناخت کے خاتمے کیخلاف - اس بزرگ شخص کو پاکستان میں مارشلاء کے خلاف مزاحمت کے استعارے کے طور پر پڑھانے کی بجائے آپ اسے بھارت کا ایجنٹ اور بیرونی سازش کی بنیاد پر مزاحمت کرنے والا کردار بتاتے ہیں - یہی سے وہ زہنی اور شعوری فا صلہ جہاں آپ مارشل لاء کیخلاف مزاحمت کو بیرونی سازش اور ھم آہین و قانون کیلے جدوجہد قرار دیتے ہیں - مجھے اندازہ ہے کہ آپ اور ۂزاروں قارئین #بلوچستان کو بغیر سنے اور بغیر پڑھے سمجھنا چاہتے ہیں جو ممکن نہین - اگر وقت ملے تو تقریر کا یہ حصہ ضرور سنیں اگر مکمل تقریر سننے سے دلچسپی ہے تو لنک 👇
Sana Ullah BALOCH38,180 Aufrufe • vor 3 Monaten

میں نے افریقی ملک #کینیا، #صومالیہ و #سریلیون جیسے ممالک میں قریبا 10 سال گزارے، #لاقانونیت کی جو #درندہ صفت، #بدصورت و #وحشیانہ لہر پاکستان میں چل پڑا ہے کہیں نہیں دیکھا- یہ سب کچھ بتدریج کئی عشروں کی غیر منصفانہ، #عدم مساوات، غیر فطری سماجی و سیاسی انجینرنگ کا نتیجہ ہے. 💔
Senator (R) Sana Ullah BALOCH152,075 Aufrufe • vor 3 Jahren

#پنجاب فی مربع کلومیٹر 2 کروڑ , #سندھ 1 کروڑ 45 لاکھ - جبکہ #بلوچستان کو 20 لاکھہ حال ہی میں قومی اسمبلی میں خواجہ آصف صاحب Khawaja M. Asif نے #بلوچستان کو ہزاروں ارب روپے دینے کا طعن دیا - میں نے اسلام آباد The Black Hole میں بین الصوبائی مالیاتی تقسیم (NFC)کے حقاہق سامنے رکھے - کاش قومی سمبلی میں بلوچستان کے نماہندہ کوہٹہ پر لڑ جھگڑنے کی بجاہے اعداد و شمار سے اپنی تاریخی محرومیوں و بے انصافی کا مقدمہ پیش کرتے- Umar Cheema Hamid Mir حامد میر
Sana Ullah BALOCH22,411 Aufrufe • vor 4 Monaten

نواب بگٹی کی شہادت 26 اگست 2006 کو جنرل شرف کے بلوچ کش فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہوا - 2006 کے بعد 2020 تک بلوچستان اسمبلی میں نواب بگٹی کو خراج عقیدت و فوجی آپریشن کی مذمت میں کو ئی قرداد پیش نہ ہوسکا - 2020 میں بی این پی کے رہنماوں نے ایک مشترکہ قرداد اسمبلی میں لے آہے - قرداد کو روکنے کیلے کافی کوششیں ہوئیں - سرکاری اراکین باہر نکل گئے ، کورم کو توڑنے کی کوشش ہوئی- لیکن ان تمام سازشوں و کوششوں کو ناکام بنا کر بالآخر تاریخ اور ریکارڈ کو درست کرنے کیلے بی این پی کے ممبران اسمبلی ڈٹے رہے- بلوچستان کے حالات اور شہید نواب بگٹی کو خراج عقیدت کے کلمات - #viralvideoシ #NawabBugti #Balochistan #SanaBaloch #BNP #26August #missingperson
Sana Ullah BALOCH51,760 Aufrufe • vor 1 Jahr

#پنجاب کے بچوں کو سکولوں میں #بلوچ کے بارے میں کیا پڑھایا جاتاہے- کچھ بنیادی اور دانستہ غلطیاں جو مجھے جماعت اوّل کی ایک کتاب بین الصوبائی سلیبس کا موازانہ کرتے ہوے نظر آیا- واضح رہے کہ بلوچستان کے سلیبس کو جدید اور عصری تقاضوں کے ھم آہنگ کرنے کیلے میں نے مفصل قرداد پیش کی تاکہ بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ اور تعلیم میں جدید رجحانات کو فروغ دیا جاسکے - لیکن سابقہ حکومتیں اس مسئلہ پر گھونگے اور بہرے ہی رہے- #Balochistan #Pubjab #Curriculum #Education
Sana Ullah BALOCH34,097 Aufrufe • vor 1 Jahr

#بلوچستان میں عملا مارشل لاء ہے - اخبارات اور میڈیا خوف کے باعث اہل #پاکستان کو حقیقت دیکھانے سے قاصر ہے- بی این پی نے سردار اختر مینگل کی قیادت میں چھ ہفتے کے کم مدت میں پورے صوبے کے ایک کروڑ عوام کیاستھ بلواسطہ و بلاواسطہ پرامن جمہوری احتجاج کیذریعہ منسلک رہا - کوہٹہ سمیت 11 اضلاع میں جلسہ، سیمینار ، احتجاج، بار کونسلز سے خطاب اور عوامی ریلیاں منعقد ہوئیں - یہ کوہٹہ کے جلسہ کی ایک جھلک ہے - باقی تفصیلات کیلے - BNP Balochistan National Party اور اختر مینگل صاحب Akhtar Mengal کے handle کو فالو کریں 👇
Sana Ullah BALOCH24,004 Aufrufe • vor 1 Jahr

بلوچستان کے غیرت مند نوجوانوں اور قومی جذبہ سے سرشار ماؤں بہنوں کی فورسز کے ہاتھوں سڑکوں پر شہادت، زخمی تذلیل، لاٹھی چارج، گوادر جلسہ میں روکنے کی عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں - موجودہ کٹھ پتلی صوبائی حکومت کو قطعا یہ اختیار نہیں کہ وہ عوام کو کسی بھی جگہ جلسہ و جلوس سے روکے - گوادر سے لیکر ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ غازیخان تک بلوچ اپنے وطن پر مچی، جلسہ، جرگہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں - میں بی این پی، این پی، یکجہتی کمیٹی ، نواب ثناءاللہ زہری سمیت ہر بلوچ گروہ، جماعت و شخصیات سے اپیل کرتا ہوں کہ معمولی سے اختلافات کو بھلا کر اس قومی تذلیل کے روکنے کیخلاف ایک قومی ایجنڈہ پر بحث و مباحثہ و فیصلہ کیلے یکجا ہوں - یہ وقت اختلافات کو بھلا کر آنیوالی نسلوں کی حقوق کے محافظ بننے کا ہے -
Sana Ullah BALOCH31,472 Aufrufe • vor 1 Jahr

#بلوچستان کے ہر گلی، کوچہ، گاؤں ، شہر و شاہراہ پر آپکو #کربلا کے مناظر ملینگیں - بوڑھی مائیں ، پردہ دار خواتین، شیر خوار بچے اور آہوں و سسکیوں کے مناظر - یہ #لندن ہائی وے ہے جسے RCD Road کہتے ہیں جو براستہ ایران پاکستان کو ترکی اور یورپ سے ملاتی ہے - آج یہ 1 مارچ 2025 کے مناظر ہیں - کل #رمضان شروع ہونیوالا ہے - اور #بلوچستان کے تمام گزرگاہیں، شاہراہ بند ہیں - ایک سال سے #بلوچستان کا مسہلہ ایک کل جہتی #بحران کی شکل اختیار کرگیا ہے - معیشت تباہ، حکمرانی انتہا درجے کے تنزل کا شکار، آنتظامی و حکومتی امور 4 مربع کلومیٹر کے ریڈ زون میں محصور تصوراتی محلات و اسمبلی کی عالیشان عمارت و گورنر ہاؤس کی مرمت سمیت بندر بانٹ کے ایک ایسے عمل میں مصروف جیسے ڈوبتی ناؤ سے ہاتھ صاف کرنا - #MissingPerson #Balochistan
Sana Ullah BALOCH18,754 Aufrufe • vor 1 Jahr

بلوچستان میں ملک کے سب سے زیادہ قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کی چیک پوسٹیں قائم ہیں، جن میں فرنٹیئر کور، پولیس، لیویز، ایکسائز اور کسٹمز شامل ہیں۔ ان چیک پوسٹوں کی بھرمار نے ایک غیر رسمی، غیر دستاویزی معیشت کو جنم دیا ہے، جو جبر اور غیر قانونی ٹیکس وصولی پر مبنی ہے۔ تخمینہ ہے کہ ان چیک پوسٹوں پر ہر سال تقریباً 300 ارب روپے جمع کیے جاتے ہیں—جو کہ بلوچستان کے سرکاری ترقیاتی بجٹ سے تین گنا زیادہ ہے۔ یہ رقم کسی رسمی نظامِ احتساب سے نہیں گزرتی بلکہ مختلف غیر مجاز حلقوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ اس نظام نے مقامی آبادی پر گہرے سماجی و نفسیاتی اثرات مرتب کیے ہیں، جن میں تذلیل، خوف، اور بداعتمادی کا ماحول شامل ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے رویے اور چیک پوسٹوں کی کثرت نے عوام میں LEAs کے خلاف شدید نفرت اور ناراضگی پیدا کی ہے۔ یہ سلسلہ بلوچستان اور اسلام آباد کے درمیان سیاسی بداعتمادی کی ایک بڑی وجہ بن چکا ہے۔ یہ تلار چیک پوسٹ کی صورتحال ہے جو گوادر اور ضلع کیچ کے مابین واقع ہے- #Balochistan
Sana Ullah BALOCH13,724 Aufrufe • vor 1 Jahr

پانچ سال تک اسمبلی میں #بلوچستان کی تعلیمی زبوں حالی و تباہی پر مسلسل احتجاج کرتے رہے- 3سال1/2 جام کمال نے ضائع کر دئیے - ڈیڑھ سال محنت کرکے ، بیوروکریسی کی مشکلات پیدا کرنے کے بعد 10 ہزار اساتذہ کی تعیناتی کا ٹیسٹ ہوا تو عدالت کے زریعہ رکاوٹ کھڑی کرادی گئی - 20 لاکھ بچے اساتزہ سے محروم و 5 ہزار اسکول تقریبا بند - بلوچستان کے ساتھ یہ زیادتی دانستہ طور پر کیا جاتا ہے - دیدہ و نادیدہ قوتیں صوبہ کا اختیار و ترقی کے عمل کو ہمیشہ محدود رکھنا چاہتے ہیں -
Sana Ullah BALOCH18,085 Aufrufe • vor 2 Jahren
Keine weiteren Inhalte verfügbar