
Shafi Jan
@ShafiJanPTI • 81,820 subscribers
Minister for Information and PRs and Science Technology & Information Technology Khyber Pakhtunkhwa | Member Provincial Assembly (PK-92 Kohat)
Shorts
Videos

بار بار گھر پر ریڈ کیا جا رہا ھے اور عمران خان کے نظریے پر کھڑے رہنے کی سزا دی جارہی ھے ۔ یاد رکھیں کہ ہم پختون ہیں پرامن لوگ ہیں چادر چار دیواری کا اور دوسروں کی عزت کا تحفظ بھی کرتے ہیں اور اپنا تحفظ بھی جانتے ہیں ۔ چادر چار دیواری کا تقدس پامال نہ کریں صوبہ بھی یہی ہے ملک بھی یہی ہے اور ہم بھی یہی ہیں ہم سب نے یہیں رہنا ہے چیزوں کو اس نہج پرنہ لے کر آئے۔ پاکستان کا سوچیں یہ ہم سب کا ہے۔
Shafi Jan325,517 просмотров • 15 дней назад

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں سینئر پارٹی قیادت کا اہم اجلاس! وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارٹی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، بالقسط لانگ مارچ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال اور مشاورت کی گئی. اجلاس میں قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، صوبائی صدر جنید اکبر خان، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور صوبائی وزیر شفیع جان نے شرکت کی
Shafi Jan132,934 просмотров • 17 дней назад

وزیر اعلی سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے حوالے سے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی صاحب پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں بروز جمعہ 2 اکتوبر شام 4 بجے موجود ہوں گے۔ وہ تمام افراد جو لانگ مارچ کے لیے چندہ دینا چاہتے ہیں، وہ اپنا چندہ براہِ راست وزیراعلیٰ صاحب کو دے سکتے ہیں۔
Shafi Jan132,414 просмотров • 26 дней назад

اگر ذاکر اللہ کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری وفاقی حکومت، متعلقہ وفاقی وزراء اور اختیار ولی پر عائد ہوگی۔ذاکر اللہ کا شفاف ٹرائل کیا جائے، الزام ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی ہو، ورنہ انصاف دیا جائے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذاکر کا شفاف اور آزادانہ ٹرائل کیا جائے۔ اگر وہ قصوروار ثابت ہوتے ہیں تو ہم خود قانون کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، لیکن اگر وہ بے قصور ثابت ہوں تو پھر ان پر الزام لگانے والوں کو بھی جواب دینا ہوگا۔ گزشتہ 2 ماہ سے دہشت گردی کے بیانیے کے ذریعے لانگ مارچ اور خیبرپختونخوا حکومت کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذاکر کی جان و سلامتی یقینی بنانا ریاستی ذمہ داری ہے۔ #ShafiJan #KhyberPakhtunkhwa #Justice
Shafi Jan102,872 просмотров • 24 дней назад

واپسی نشته۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا Sohail Afridi کا حیات آباد ٹول پلازہ کے مقام پر کارکنوں کے نام پُرجوش پیغام، سائیکل، موٹرسائیکل، گاڑیوں اور جوتوں پر کپڑا مار لیں، جلد صوابی کی کال دینے والا ہوں، پھر واپسی نہیں ہوگی۔ وزیراعلی کا صوابی پلان کے بعد واپسی نہ کرنے کا اعلان #عوامی_مزاحمت_کی_للکار #جاگ_اٹھا_وطن_خان_کیلیے
Shafi Jan69,611 просмотров • 19 дней назад

پاکستان ہماری ایمان کا حصہ ہے آپ اپنا فیصلہ کرے کہ آپ نے انڈیا کیساتھ رہنا ہے یا پاکستان کیساتھ؟
Shafi Jan93,690 просмотров • 29 дней назад

ڈی جی آئی ایس پی آر پختونوں سے معافی مانگو۔ یہ پورے خیبرپختونخواہ کی توہین ہے۔ آپ نے آج یہ زبان استعمال کر کے یہ ثابت کردیا کہ جو سہیل آفریدی نے کہا تھا وہ ٹھیک کہا تھا۔ تم پختونوں کے وزیر اعلی کے بارے میں یہ کہہ رہے ہو تو عام پختون کے ساتھ کیا کیا سلوک ہوا ہوگا؟
Shafi Jan951,586 просмотров • 10 месяцев назад

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق چلنے والی خبر جھوٹ، بے بنیاد اور من گھڑت ہے، جو اُن کے خلاف جاری پروپیگنڈے کا ہی ایک تسلسل ہے اپنی خواہشات کو "ذرائع" کے نام سے پیش کرنے والے سن لیں؛ سہیل آفریدی کہیں نہیں جا رہے! وہ 4 اکتوبر 2026ء کو اسلام آباد کی جانب آ رہے ہیں، تاریخ یاد رکھیں ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے...
Shafi Jan94,504 просмотров • 1 месяц назад

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 27 ستمبر بالقسط لانگ مارچ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس!
Shafi Jan78,566 просмотров • 1 месяц назад

پولیس لائنز پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا، معاونِ خصوصی برائے محکمہ داخلہ طارق سعید مروت، رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب، آئی جی پولیس اور دیگر افسران کے ہمراہ شہید پولیس اہلکار محمد آفاق کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ شہید کے جسدِ خاکی پر پھول رکھے، انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے بھائی و دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔ پولیس اہلکار متھرا، پشاور میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے شہید ہوا تھا۔ شہید پولیس اہلکار نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔شہداء ہمارا فخر ہے، انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس فورس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ #ShafiJan #Peshawar #KhyberPakhtunkhwaPolice
Shafi Jan78,527 просмотров • 1 месяц назад

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا Sohail Afridi کا منگا بازار مردان میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب آج مردان میں ہر جگہ دفعہ 804 نافذ ہے، میں سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، ملک بھر سے عوام نے اپنے پارلیمنٹیرینز کی قیادت میں کل صوابی پہنچنا ہے، ہم صوابی میں آپ کا استقبال بھی کریں گے اور خیال بھی رکھیں گے، عمران خان سے محبت کرنے والے ہر حال میں صوابی پہنچیں گے، گاڑی میسر نہ ہوئی تو موٹر سائیکل، وہ بھی نہ ہوئی تو سائکل پر، یہاں تک کہ پیدل بھی پہنچنا پڑا تو پہنچیں گے، اس بار لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہوں گے کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہو گی، ہم ظالمانہ ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ایک کروڑ بزدلوں سے ایک ہزار بہادر بہتر ہوتے ہیں، صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، ہمارا پرامن احتجاج آگے بڑھے گا، پرامن رہنا ہے، کسی بھی سازش کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیں گے۔ #عوامی_مزاحمت_کی_للکار
Shafi Jan40,605 просмотров • 17 дней назад

جو اس سسٹم کا سب سے بڑا بینیفشری ہے، جس نے کہا سسٹم کولیپس ہو چکا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم شہداء کے جنازوں میں شرکت نہیں کرتے۔ کوہاٹ میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تو ہم سب وہاں پہنچے، شہداء کے جنازوں میں شرکت کی اور انہیں کندھا دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا خود کوہاٹ گئے۔ لیکن اگر ہم کل شہداء کے جنازے میں شرکت کے لیے جاتے تو ہمیں گرفتار کر لیا جاتا۔ ہماری نقل و حرکت تک محدود کر دی گئی ہے۔ ہم اسمبلی بھی خطرہ مول لے کر آئے ہیں، باہر نکلیں تو سادہ لباس میں ملبوس کوئی شخص ہم پر بندوق تان کر ہمیں اغوا کر سکتا ہے۔ نہ ہماری پولیس ہماری بات سن رہی ہے، نہ ایف آئی آر درج ہوتی ہے اور نہ عدالتیں ہماری فریاد سنتی ہیں۔
Shafi Jan66,463 просмотров • 1 месяц назад