
Mirza Shahzad Akbar
@ShazadAkbar • 227,474 subscribers
Lawyer, Former Advisor to Prime Minister IK on Accountability & Interior,Human Rights, hopeful for a better Pakistan🇵🇰
Shorts
Videos

🚨🔴 بریکنگ نیوز | انتہائی اہم ⚖️ حماد اظہر کا آج لاہور کی عدالت میں جج کے سامنے انتہائی اہم بیان! 🔴 مکمل بیان پڑھیے اور اصل آڈیو سنیے۔ "میں نے پہلے وہ فیٹف (FATF) والا سارا کیس جو ہے، وہ آپ کے سامنے رکھ دیا کہ یہ کل ہمارے لیے جو ہو رہا ہے یہاں پہ، یہ ہمارے لیے اس فورم میں ایک پرابلم کریئیٹ کرے گا، اور جس طرح ہم اس فورم سے نکلے ہیں، میرے سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ اور جو اس کے ہمارے اوپر سنگین نتائج آنے والے تھے، اور جہاں جہاں پہ پریشانی تھی اس چیز کی، وہ بھی میرے سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ خیر، بہرحال، وہ تو وہ جانیں اور فیٹف کا فورم جانے، لیکن یہ چیزیں جو ہیں، میں ہنڈرڈ پرسنٹ کہتا ہوں کہ یہ ہمارے حق میں نہیں جائیں گی۔ دوسری چیز یہ ہے کہ دیکھیں، میں بھی ایک وکیل ہوں۔ اس عدالت کا، لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ کل میں یہاں پہ کھڑا ہوں، میری جگہ کوئی اور ملزم ہوگا۔ آپ جج ہیں، آپ کی جگہ کوئی اور جج ہوگا۔ لیکن اس عدالت کا جو وقار ہے، جو نیک نامی ہے اور جو احترام ہے، وہ قائم رہنا چاہیے۔ Institutions are more important than personalities. اب ہم یہاں پہ کر کیا رہے ہیں؟ اس میں یہ دیکھیے۔ ساڑھے تین سال بعد پراسیکیوشن نے اپنا ورژن بدل لیا۔ پہلے خود مان رہے ہیں ایف آئی آر میں کہ حماد اظہر موقع پہ موجود نہیں۔ ایف آئی آر کے اندر جو لوگ موقع پہ موجود ہیں، ان میں میرا نام ہی نہیں ہے۔ ساڑھے تین سال سے کسی جگہ انہوں نے ذکر نہیں کیا۔ اُس دن میں گکھڑ منڈی میں موجود تھا، جو کافی سو کلومیٹروں کے فاصلے پر ہے لاہور سے۔ آج انہوں نے میرے سے ڈنڈا اور وہ بھی برآمد کر لیا، پٹرول بم۔ مطلب یہ کہ ہم تھوڑا سا تو احترام کریں اس عدالت کا اور اس کے قانون کا، جس کو ہم اس طرح blatantly misuse and abuse کر رہے ہیں۔ پچھلی دفعہ میں آیا تو یہاں پہ مجھے بڑی اچھی طرح یاد ہے کہ انہوں نے کہا کہ جی ابھی کچھ ریکور نہیں ہوا۔ آج کہہ رہے ہیں کہ پچھلی دفعہ ہی ریکور کر لیا تھا ہم نے۔ یعنی اپنی پچھلی دفعہ کی اسٹیٹمنٹ بدل لی اور ایک contemptuous قسم کی حرکت کی انہوں نے۔ چلیں، آخری چیز آ جاتے ہیں۔ سترہ دن سے میں ریمانڈ میں ہوں۔ پولیس کے، نہیں، سترہ دن پچھلے، اس سے پہلے اکیس دن، ٹھیک ہے؟ پچھلے سترہ دن کا میرے سیل کے اوپر لگا ہوا ہے کیمرہ۔ نکال کے دیکھیں، کوئی بندہ میرے پاس آیا ہے تفتیش کرنے؟ میرے سیل کا دروازہ کھول کے مجھے کوئی باہر لے کے گیا ہے؟ ریکارڈ موجود ہے، منگوا لیں۔ ابھی بات سچ کا سچ اور جھوٹ ثابت ہو جائے گا۔ اور اگر میں سچا ثابت ہوتا ہوں تو کیا کل جھوٹی ایف آئی آر کے اوپر جو قوانین ہیں... مجھے سپریم کورٹ کے ایک جج نے بڑا عرصہ پہلے کہا تھا۔ وہ مجھے ملے، انہوں نے مجھے کہا کہ حماد بیٹا، جب بھی تم اگلی دفعہ آؤ اقتدار میں، تو سپریم کورٹ کے میرے اس جج کی اس بات کو یاد رکھنا کہ جعلی ایف آئی آر کے اوپر سخت سے سخت سزا ہے، اور جعلی گواہی دینے کے اوپر سخت سے سخت سزا ہے۔ اس کو تم نے ضرور لاگو کرنا ہے، کیونکہ جب تک اس کو تم لاگو نہیں کرو گے، یہ ہمارا سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا۔ یہ ایسے ہی ایف آئی آرز میں نمبر دے دیتے ہیں، ایسے ہی ٹھپے لگا کے آگے، کیا نام ہے، کبھی ایک بیان دے دیا، کبھی دوسرا بیان دے دیا۔ اچھا، آپ بندہ خود لاجکلی سوچیں، چلیں میں ملزم نہیں ہوں۔ ساڑھے تین سال گزر گئے اس واقعے کو، نو مئی کے۔ پٹرول بم اور ڈنڈا، یہ چیزیں اب برآمد ہو سکتی ہیں؟ مطلب وہ ساڑھے تین سال پٹرول بم اور ڈنڈا سنبھال کے رکھے گا؟ مطلب ایک کامن سینسیکل سی بات ہے، لاجیکل بات ہے۔ مجھے ابھی یہاں، میں بیٹھا ہوا تھا کرسی پہ، تو میرے وکیل بتا رہے تھے کہ یہاں پہ جو دوسرے میرے کولیگز آئے ہوئے ہیں، پارٹی کے بھی، وہ مجھے بتا رہے تھے کہ آپ کا جو کیس ہے، اکیس دن کا فزیکل ریمانڈ اور سترہ دن کا فزیکل ریمانڈ، بعد میں اڑتیس دن بنتے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ کے بار روم میں بھی ڈسکس ہو رہا تھا کہ ایسے کبھی پہلے ہوا ہی نہیں کہ ایک پرچہ، جو سیاسی پرچہ، جس کا سب کو پتا ہے کہ جعلی تھی، جس کے اندر موقع پہ ملزم بھی موجود نہیں ہے، اس کو ہم نے اکیس دن اور سترہ دن کا فزیکل ریمانڈ دے دیا۔ اور آج اوپر سے اس کے اوپر ایک اور سونے پہ سہاگہ یہ جو contemptuous چیز ہوئی ہے کہ جو برآمدگی اپنی طرف سے شو کر رہے ہیں، جو پچھلی دفعہ شو نہیں کی تھی، یعنی وہ رپورٹیں بھی بدل گئی ہیں۔ میرا فرانزک ٹیسٹ ہوا ہے کافی دن پہلے، ہفتہ دس دن ہو گئے ہیں، وہ جو سارا سوشل میڈیا... کہاں ہے اس کی رپورٹ؟ نکالیں میرا جیو ٹیگنگ، گکھڑ منڈی کی نکلے گی۔ نکالیں میری اس کے اوپر فرانزک کی رپورٹ۔ کیا میرا کوئی میچنگ ہو رہی ہے وہاں پہ جو لوگ وہاں موجود تھے، ان کے ساتھ؟ نہیں ہو رہی۔ تو پھر ہم کیوں اس عدالت کا بھی وقت ضائع کر رہے ہیں، اس عدالت کا وقار بھی تباہ کر رہے ہیں؟ دیکھیں، کل میں اکثر یہ افسروں کو بھی یہ بات کہتا ہوں کہ کل یہ ایکسکیوز نہیں مانی جائے گی کہ اوپر سے پریشر تھا۔ بھائی، بات یہ ہے کہ اگر آپ اتنے بدنصیب ہیں کہ اپنی چھوٹی سی نوکری بچانے کے لیے آپ جھوٹی گواہیاں دینے کے لیے تیار ہیں، آپ بے گناہوں پہ ناانصافی کرنے کے لیے تیار ہیں، تو آپ سے بدنصیب آدمی کوئی نہیں۔ کل روزِ حشر یہ قلم گواہی دے گا، یہ کاغذ گواہی دیں گے، آپ کا حلق گواہی دے گا۔ یہی ایسی عدالت لگے گی، صرف فرق یہ ہے کہ میرے علاوہ سب کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ میں بھی کٹہرے میں کھڑا ہوں گا، باقی سب بھی۔ اس دن میرا پورا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کہے گا اُس دن، اُس دن اللہ تعالیٰ کہے گا کہ اُس دن جو تم کہتے تھے کہ اپنی نوکری بچانے کے لیے اوپر سے مجھے پریشر تھا، اور میں نے... آج بلاؤ اُس اوپر والے کو اور بچاؤ اپنے آپ کو اس عذاب سے جو میں تمہیں دینے لگا ہوں۔ اُس کو بلاؤ۔ تو یہ ایک فیکٹ ہے، فیکٹ ہے۔ تو یہ جناب، یہ ساری چیزیں ہو رہی ہیں۔ بڑے بدنصیب ہیں وہ لوگ جو آج بے گناہوں پہ ظلم کر رہے ہیں، ناانصافی کر رہے ہیں، صرف اپنی پوسٹیں بچانے کے لیے۔ مجھے بڑا دکھ ہوا، مجھے آج بڑا دکھ ہوا کہ پچھلی دفعہ جب مجھے، میں سمجھا کہ جی ٹھیک ہے، کسی چیز کی ریکوری نہیں ہوئی کیونکہ میں موقع پہ موجود نہیں تھا۔ آج ریکوری انہوں نے کیسے کر لی؟ یہ تو کیس اب بہت آگے جائے گا۔ یہ تو شاید کیس اب ہائی کورٹ تک جائے، سپریم کورٹ تک جائے گا، اور میں اس کیس کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، کیونکہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں کہ میں وہاں پہ موجود نہیں تھا۔ کیسے انہوں نے یہ ریکوری ڈال دی ہے؟ تو جج صاحب، آپ پہ بھی احترام سے یہ ایک چیز، ذمہ داری لاگو ہوتی ہے کہ جہاں پہ اس طرح کا mala fide behaviour شو ہوتا ہے، جہاں پہ اس طرح کا contemptuous behaviour شو ہوتا ہے، جہاں پہ عدالت کے سامنے ایسے جعلی دستاویز رکھے جاتے ہیں، جن کو چینج کیا جاتا ہے ایک کے بعد دوسری جگہ، جہاں پہ اس حد تک فورجری اور جھوٹ پیدا کیا جا رہا ہے کہ کامن سینسیکل بات ہی نہیں ہے کہ ساڑھے تین سال بعد پٹرول بم اور ڈنڈا جو ہے، وہ ریکور ہو سکتا ہے؟ اور کس نے تفتیش کی میرے سے؟ نکالیں ریکارڈنگ، نکالیں اس کی، میرے سیل کی۔ سترہ دن سے مجھے وہاں پہ آپ نے نکالا ہی نہیں دو ہفتے سے، تو آپ نے تفتیش کس نے کی میرے سے آ کے وہاں پہ؟ تو یہ سر ساری چیزیں ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس عدالت کے وقار کو آج مجروح کیا گیا ہے۔ ہمارے کریمنل جسٹس سسٹم کو، جو کہتا ہے کہ بے گناہ کو ایک دن بھی فزیکل ریمانڈ نہیں دینا چاہیے، اس کو بھی مجروح کیا گیا۔ مجھے اڑتیس دن کے، اب الحمدللہ مجھے حوالات کے فرش پہ گھر سے بہتر نیند آتی ہے، وہ مجھے کوئی پرابلم نہیں ہے۔ لیکن جو اس ملک کے ہمارے کریمنل جسٹس سسٹم کے ساتھ کیا گیا، کیونکہ میں اس انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کے ساتھ وابستہ رہا ہوں، میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کر چکا ہوں، تو میں ان سارے قوانین کو جانتا ہوں۔ اور میں جانتا ہوں کہ اس کو کس طرح اب abuse کیا جا رہا ہے اور ہماری محنت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ شکریہ۔"
Mirza Shahzad Akbar222,041 Aufrufe • vor 1 Monat

ایک ٹک ٹاکر کا ویژن بس اتنا ہی ہوتا ہے اس عورت اور مسٹر پتلومیں کوئی خاص فرق نہیں، یا شاید صرف اتنا کہ یہ والی پاپا کی پری ہے اور پتلو سیلف میڈ! کلک بیٹ کے لیے وڈیو بناؤ واپس چپیڑ مارو، پوسٹ کرو اور داد سمیٹو یہ بھول جاؤ کہ پاپا نے ایک جرنیل کے توسط سے سی ایم بنوا دیا اب تھوڑا بن کر دکھا دوں! جرم بڑھ گیا تو ملزمان مروا دو، کوئی تنقید کرے جیل میں ڈلوا دو، خواتین کے ساتھ ورک پلیس ہراسمنٹ پہ جامع کام کرنے کی بجاے دو چار ٹک ٹاکز بنوا دو! محترمہ کی اپنی جماعت ہراسرز سے بھی پڑی ہے
Mirza Shahzad Akbar43,935 Aufrufe • vor 7 Tagen

جیسا وہ ڈفر ویسا میں ڈفر🚨🚨🚨 کپتان صاحب نے جنرل ندیم انجم اور عمومی سطح پہ فوجیوں کی سیاسی صلاحیت پہ اھم سوال کھڑا کر دیا! ویسے کپتان کہتا ٹھیک ہے، ایک جرنیل کا سویلین معاملات، معیشت یا سیاست سے کیا واسطہ؟ لیکن دیکھ لیں مامے بنے ہیں- ویسے کوئی مانے نا مانے، کپتان صاحب عشق کی منازل طے کرتے ہو ولائت کے درجے کیطرف جاتے نظر آتے ہیں !!
Mirza Shahzad Akbar230,779 Aufrufe • vor 1 Monat

واہ خواجہ صاحب واہ ! ایڈی،7-8 ڈگری سردی، خواجہ صاحب جھوٹ کی بھی حد ہوتی ہے پہلے ایک معشوق کے ذریعے بے نامی جائیدادیں اور پھر دوسری معشوق کے ذریعے جیل میں سہولتیں ٹوٹل حراست میں چار دن جیل اور تقریباً ساڑھے چھ مہینے ہسپتال کے پورے چار کنال کے پورشن میں رہائش پزیر، بیگم، معاشوقیں، 24 گھنٹوں میں سے 20 گھنٹے ، بچے جب مرضی بلا روک ٹوک ، تین تین موبائل ، سپیشل کچن من پسند کھانے، سیکرٹری، ذاتی سٹاف بھی اس رنگ باز کے ساتھ رہتے تھے کیونکہ موصوف جنرل باجوہ کے ایجنٹ کے طور پر ن لیگ میں کام کر رہے تھے ! بے شرمی اور احسان فراموشی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، ویسے! کوئی بولے نہ بولے، معظم تو ضرور بولے گا! کیوں خواجہ صاحب، ٹھیک کہا ناں؟
Mirza Shahzad Akbar43,270 Aufrufe • vor 1 Monat

او نو‼️ وڈی باجی اب تو منصور بھی ساتھ چھوڑ گیا، دوسرے نے اٹالین جوتوں والی اسٹوری کر دی۔ ایسا کرو بھاگ کر چڑیا گھر جاؤ معافی شافی مانگو پتا نہیں کس کے نشانے پہ آ گی ہو کیونکہ کارکردگی والی کوئی اکیلی تم تھوڑی ہو، یہاں ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے! اچھا جب معافی شافی سے فارغ ہو تو میرا جواب ضرور دینا، وہ ایک شاتم رسول کی بیٹی سے مریم نواز کی ملاقات کس نے کروائی؟ جانتے بوجھتے کی یا پھر، کی ہے کر لو جو کرنا ہے والا معاملہ ہے؟ دوسرا ۹ ارب والا جہاز ۱۱ ارب کا ہو گیا، کیسے؟ تیسرا میاں داؤد کے لگانے نامناسب اور غیر اخلاقی الزامات کا جواب یا پھر NCCIA کی کاروائی؟؟؟
Mirza Shahzad Akbar44,117 Aufrufe • vor 1 Monat

بابا جی جان دیو تہاڈی پر آسائش جیل پچھے میں سارا دن پارٹی دیاں لوکاں کولوں گلاں سندا ساں، تہانوں پہلی رات ہی آرام دہ گدہ وی پہنچایا گیا سی، بلکہ مالک صاب وی اس ”شخصیت“ نوں جاندے نے جنہیں ہر دوجے روز تہاڈے واسطے جیل نوں آسان کرن لئی تگ ودو کیتی سی ہور کجھ نہیں تے اس ”محسن“ دی محنت تے احسان مٹی اچ نا رولوں۔۔۔ خواجہ صاب جیل سورے دے غضب دی وجہ نال گئے، گرفتاری نیب نے سسر حضور دے طیش بھر ے حکم تے کیتی ، معافی وی سسر دے غصہ ٹھنڈا ہون تے ملی تے ضمانت وی ہو گئی جدو دل کردا سی ہسپتال چلے جاندے سو ، نیب جیل تے سپیشل گدا لیا ہویا سی باقی ہن تسی جانو تے سسر جانے سانوں کی!!
Mirza Shahzad Akbar83,645 Aufrufe • vor 5 Monaten

اس بچے نے Ahmad Noorani کی شائع کردہ رپورٹ پہ مبنی سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے اثاثوں بارے ایک مستند سوال کیا۔ اسکے بعد فوجی صاحب نے پہلے بات پھیرنے کی کوشش کی کیونکہ غالبا آگاہ ہونگے کہ سٹوری تو درست تھی پھر سوال کے دہرانے پہ بالآخر آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔ اس پوسٹ کو لگانے مقصد یہ واضح کرنا تھا کہ اچھی مستند انوسٹیگیشن پہ مبنی سٹوری دیرپا اور پر اثر ہوتی ہے اور جھوٹ اتنا ہی کھوکھلا جتنا جواب تھا
Mirza Shahzad Akbar173,741 Aufrufe • vor 1 Jahr