
Sher Afzal Khan Marwat
@sherafzalmarwat • 438,290 subscribers
Member Parliament, Advocate SC, Human Rights activist, LLM (Intl Law) UK, LLM (Human Rights), MS (Criminology), LLB, GDL. This account is co-managed by SMT.
Shorts
Videos

عمران خان کے حکم پر کل بروز ہفتہ دن 11 بجے اسلام آباد کے تمام باشعور لوگ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے لئے ایف نائن پارک، گیٹ نمبر 01، مہران گیٹ (جی نائن) کے سامنے اکٹھے ہوں جہاں سے ہم ریلی کی صورت میں ایف سِکس پریس کلب جایئں گے جہاں پر عظیم و شان احتجاج کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لئے میرے پولیٹیکل کورڈینیٹر Wajahat Sami سے واٹس ایپ پر رابطہ کرلیں 03334204070
Sher Afzal Khan Marwat8,561,293 Aufrufe • vor 2 Jahren

پختون کلچر ڈے کی تقریب سے شیر افضل خان مروت کا خطاب: "1992 میں عمران خان نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا۔ اس کے بعد اپنی ذاتی زندگی اور وسائل کو قوم کی خدمت کے لیے وقف کرتے ہوئے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال قائم کیا، جبکہ نمل یونیورسٹی اور القادر یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے بھی قائم کیے۔ اور آج، تقریباً تین برس سے وہی شخص قید میں رہتے ہوئے بھی اس قوم کے حقِ آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ صرف ایک شخصیت کی داستان نہیں، بلکہ خدمت، قربانی اور عزم کی ایک تاریخ ہے۔ یہ ہماری پہچان ہے، یہ ہمارا فخر ہے۔" شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat44,016 Aufrufe • vor 14 Tagen

عمران خان کو ملنے والا یہ ریلیف کسی احسان سے کم نہیں، بلکہ تین سال کی طویل جدوجہد کے بعد ملا ایک معمولی سا قانونی ریلیف ہے، جس کے لیے سپریم کورٹ تک جانا پڑا۔ آٹھ ماہ تک ملاقاتوں سے محرومی، مناسب طبی سہولیات نہ ملنا اور بلڈ پریشر جیسے مسائل کے باوجود انہیں مسلسل مشکلات کا سامنا رہا۔" شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat108,110 Aufrufe • vor 1 Monat

"جو لوگ مجھے استعفے کا طعنہ دے رہے ہیں، پہلے وہ خود اپنا استعفیٰ جمع کرائیں۔ ان سب کی انتخابی مہم تو میں نے چلائی ، جولوگ اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگ تک نہیں کر سکتے تھے، میں ان سب کے حلقوں میں گیا، ان لوگوں کو ہاتھ سے پکڑ کر ان کی مہم چلائی۔ اُس وقت خوف ، ڈر اور دباؤ کا ماحول تھا، اگر میں میدان میں نہ نکلتا تو شاید پارٹی کا وجود ہی خطرے میں پڑ جاتا۔" شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat50,715 Aufrufe • vor 24 Tagen

الحمدللہ! اغوا کیے گئے پولیس امن کمیٹی لکی مروت کے اہلکار بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔ یہ میری قوم کے لیے ایک اہم اور خوشی کا موقع ہے۔ لکی مروت میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہم نے ہمیشہ بات چیت، جرگے اور باہمی مشاورت کا راستہ اختیار کیا ہے۔ میری اپنے لوگوں سے اپیل ہے کہ امن کو ہر صورت مقدم رکھیں اور علاقے کے بہتر مستقبل کے لیے متحد رہیں۔ میری قوم کا امن، عزت اور تحفظ میری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے میری کوششیں جاری رہیں گی۔
Sher Afzal Khan Marwat78,380 Aufrufe • vor 1 Monat

پاکستان کی غیور اور باشعور قوم جو اپنا حق لینا جانتی ہے جنہوں نے ہمیں دوتہائی اکثریت سے جتوایا ہے، خان صاحب کی کال پر اس قوم نے ہمیشہ پر امن احتجاج ریکارڈ کروا کر یہ ثابت کیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم بھی اس قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔۔!!
Sher Afzal Khan Marwat1,494,527 Aufrufe • vor 2 Jahren

علیمہ خان صاحبہ، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 16 شہریوں کو پُرامن اجتماع کا حق دیتا ہے۔ اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر بند کرنا اور سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں انتہائی تشویشناک ہیں، یہ اقدامات اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روح کے منافی ہیں۔ شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat31,904 Aufrufe • vor 17 Tagen

پختون کلچر ڈے کی تقریب سے شیر افضل خان مروت کا خطاب: "ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کیمرے کے سامنے کھڑا کرکے جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی کا الزام تسلیم کروایا گیا، مگر انہیں کبھی اس الزام کے دفاع کا مؤثر موقع نہیں دیا گیا۔ خود ڈاکٹر صاحب نے بعد میں کہا کہ ان سے یہ اعتراف زبردستی کروایا گیا تھا۔ ہم نے اپنے قومی ہیرو کو برسوں پابند رکھا اور انہیں انصاف کے اس حق سے محروم رکھا جس کے وہ حقدار تھے۔ ڈاکٹر صاحب دنیا سے رخصت ہوگئے، لیکن یہ قرض آج بھی ہم پر باقی ہے۔ پاکستانیوں، کان کھول کر سن لو، ان پر عائد کیا گیا یہ الزام آج تک ثابت نہیں ہوا۔" شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat26,173 Aufrufe • vor 14 Tagen

جو لوگ مجھ پر الزام تراشی کرتے ہیں، وہ بھی سن لیں: جس دن خان صاحب باہر آئیں گے، اُس دن میں خود منظر سے ہٹ جاؤں گا۔ جو لوگ مجھے اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، انہیں واضح کر دوں کہ خان صاحب کی واپسی کے بعد مجھے کسی عہدے یا مقام کی ضرورت نہیں۔ مجھے اپنی خدمات کا جو صلہ ملا، وہی میرے لیے کافی ہے۔ خان صاحب کا حکم ہمیشہ میرے لیے سر آنکھوں پر ہے۔" شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat48,763 Aufrufe • vor 1 Monat

🚨 بریکنگ نیوز | شیر افضل خان مروت کا پی ٹی آئی قیادت کو دوٹوک پیغام — دورۂ ملتان کے موقع پر اہم اعلان...!! "خان کی رہائی کے لیے احتجاج کی ذمہ داری مجھے واپس دی جائے، میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ملک گیر تحریک برپا کر سکتا ہوں۔ موجودہ قیادت احتجاج کا بہترین وقت ضائع کر چکے ہیں، اگر یہ موقع بھی گنوا دیا تو مؤثر احتجاج نہیں کر سکیں گے۔" چند دن تک میں آپ کا انتظار کروں گا۔" شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat88,754 Aufrufe • vor 1 Monat

بریکنگ🚨🚨 🚨علی امین خان گنڈا پور نے وہ کر دکھایا جو اس فستایت کے دور میں شاید کوئی بھی نہ کر پاتا۔ 🚨اس وقت لاکھوں کی تعداد میں وہ عوام کو لے کر اسلام اباد داخل ہو چکے ہیں اور اس وقت جی نائن کراس کر رہے ہیں۔ 🚨پارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ جب قافلے اسلام اباد پہنچیں گے، تو ہم نے ان کو جوائن کرنا ہے لہذا اس فیصلے کے تحت، میں پہلی دفعہ اس جلوس میں شامل ہو رہا ہوں۔ 🚨میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارا جلوس احتجاج ہر حالت میں پرامن ہے، اسلام اباد اور پنڈی کے لوگ اب ہمیں جوائن کریں۔ 🚨رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپ اپنی پشت کا خیال رکھیے۔ یہ جو رینجرز کے جوانوں پر گاڑی چڑھائی گئی ہے عین شاہدین، نے ویڈیو بنائی ہے کہ یہ ان کی اپنی کارستانی ہے، اور جن کو گولیاں لگ رہی ہیں وہ اپنی پیٹ کا خیال رکھیں۔۔۔۔🚨ہم لاچار اور مجبور پولیس اور رینجر پر گولیاں چلانے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی پشت پناہی کرنے والے ہیں۔ شکریہ
Sher Afzal Khan Marwat696,001 Aufrufe • vor 1 Jahr

وقت گزر جاتا ہے، مگر بچوں کی ہنسی، ان کی معصوم باتیں اور ان کے ننھے قدم دل کے کسی گوشے میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ آج ایک پرانی ویڈیو دیکھتے ہوئے احساس ہوا کہ زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں وہی ہیں جنہیں ہم اکثر معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کا انسان پر سب سے بڑا انعام اولاد، صحت اور محبت ہیں۔ میں خود کو بے حد خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ میرے رب نے مجھے یہ تینوں نعمتیں فراوانی سے عطا کیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی رحمتوں اور نعمتوں کی بارش ہمیشہ بے حساب کی ہے۔ اس نے مجھے زندگی میں توقعات سے کہیں بڑھ کر عزت، محبت، مواقع اور آسائشیں عطا کیں۔ لیکن ان تمام نعمتوں میں جو نعمت میرے دل کے سب سے قریب ہے، وہ میری اولاد ہے۔ ریان، بہرام اور میری پیاری بیٹی میری زندگی کا حاصل ہیں۔ یہ میری محبت، میری امید، میری خوشی اور میرے آنے والے کل کا سرمایہ ہیں۔ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ میری سب سے قیمتی متاع کیا ہے، تو میرا جواب ہمیشہ یہی ہوگا کہ میری اصل دولت میرے بچے ہیں۔ میں ان کا قیدی ہوں، اور یہ وہ قید ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ زندگی کے اس مرحلے پر میری سب سے بڑی خواہش نہ شہرت ہے، نہ دولت اور نہ کوئی منصب۔ میری دعا صرف یہ ہے کہ میں اپنے بچوں کی ایسی تربیت کر سکوں کہ وہ اچھے انسان، باکردار شہری اور معاشرے کے لیے باعثِ خیر بنیں۔ کیونکہ آخرکار انسان کی کامیابی کا پیمانہ اس کی اولاد کے کردار سے ہی ناپا جاتا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال حالات نے ہمیں مختلف ملکوں میں رکھا۔ میرے بچے دبئی اور برطانیہ میں رہے اور میں پاکستان میں۔ ان کی جدائی نے مجھے ہر روز یہ احساس دلایا کہ گھر دیواروں سے نہیں، بچوں کی موجودگی سے بنتا ہے۔ میں نے انہیں بے حد یاد کیا، شاید اتنا جتنا الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔ اور آج، جب میرے بیٹے دبئی سے واپس آرہے ہیں اور میں انہیں لینے ایئرپورٹ جا رہا ہوں، تو دل کی کیفیت بیان سے باہر ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میری دنیا کا ایک گمشدہ حصہ دوبارہ اپنی جگہ لوٹ رہا ہو۔ اولاد دراصل اللہ تعالیٰ کی وہ زندہ دعا ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے پروان چڑھتی ہے۔ جتنا انہیں دیکھتا ہوں، اتنا ہی اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں۔ ریان، بہرام اور میری بیٹی — تم میری کامیابی نہیں، میری دنیا ہو۔ ❤️ الحمدللہ، ہر نعمت پر، ہر آزمائش پر، ہر وصال اور ہر جدائی پر؛ اور سب سے بڑھ کر، تم پر۔ ✨
Sher Afzal Khan Marwat91,594 Aufrufe • vor 2 Monaten

"24 اور 26 نومبر کے احتجاج بالکل پُرامن تھے، اور میں خود اس کا عینی گواہ ہوں۔ اس کے باوجود مجھ پر رینجرز اہلکاروں کے قتل کے مقدمات، بغاوت کے مقدمات اور ریاست دشمنی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ میں پوچھتا ہوں: کیا ہم ریاست دشمن ہیں؟ کیا اپنے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے پُرامن احتجاج کرنا ریاست دشمنی ہے؟ شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat21,869 Aufrufe • vor 16 Tagen

🚨"خیبرپختونخوا میں مزید وقت گزارنے کے بجائے وزیراعلیٰ کو اٹک، میانوالی، بھکر، چکوال، جہلم اور تلہ گنگ جیسے علاقوں کا دورہ کرنا چاہیے تھا، کیونکہ ان اضلاع میں بڑی آبادی موجود ہے اور وہاں سے مارچ کے لیے مؤثر عوامی حمایت حاصل کی جا سکتی تھی۔ " شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat40,860 Aufrufe • vor 1 Monat