
Sher Afzal Khan Marwat
@sherafzalmarwat • 438,290 subscribers
Member Parliament, Advocate SC, Human Rights activist, LLM (Intl Law) UK, LLM (Human Rights), MS (Criminology), LLB, GDL. This account is co-managed by SMT.
Shorts
Videos

عمران خان کے حکم پر کل بروز ہفتہ دن 11 بجے اسلام آباد کے تمام باشعور لوگ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے لئے ایف نائن پارک، گیٹ نمبر 01، مہران گیٹ (جی نائن) کے سامنے اکٹھے ہوں جہاں سے ہم ریلی کی صورت میں ایف سِکس پریس کلب جایئں گے جہاں پر عظیم و شان احتجاج کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لئے میرے پولیٹیکل کورڈینیٹر Wajahat Sami سے واٹس ایپ پر رابطہ کرلیں 03334204070
Sher Afzal Khan Marwat8,561,293 views • 2 years ago

عمران خان کو ملنے والا یہ ریلیف کسی احسان سے کم نہیں، بلکہ تین سال کی طویل جدوجہد کے بعد ملا ایک معمولی سا قانونی ریلیف ہے، جس کے لیے سپریم کورٹ تک جانا پڑا۔ آٹھ ماہ تک ملاقاتوں سے محرومی، مناسب طبی سہولیات نہ ملنا اور بلڈ پریشر جیسے مسائل کے باوجود انہیں مسلسل مشکلات کا سامنا رہا۔" شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat108,110 views • 1 month ago

"جو لوگ مجھے استعفے کا طعنہ دے رہے ہیں، پہلے وہ خود اپنا استعفیٰ جمع کرائیں۔ ان سب کی انتخابی مہم تو میں نے چلائی ، جولوگ اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگ تک نہیں کر سکتے تھے، میں ان سب کے حلقوں میں گیا، ان لوگوں کو ہاتھ سے پکڑ کر ان کی مہم چلائی۔ اُس وقت خوف ، ڈر اور دباؤ کا ماحول تھا، اگر میں میدان میں نہ نکلتا تو شاید پارٹی کا وجود ہی خطرے میں پڑ جاتا۔" شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat50,715 views • 23 days ago

الحمدللہ! اغوا کیے گئے پولیس امن کمیٹی لکی مروت کے اہلکار بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔ یہ میری قوم کے لیے ایک اہم اور خوشی کا موقع ہے۔ لکی مروت میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہم نے ہمیشہ بات چیت، جرگے اور باہمی مشاورت کا راستہ اختیار کیا ہے۔ میری اپنے لوگوں سے اپیل ہے کہ امن کو ہر صورت مقدم رکھیں اور علاقے کے بہتر مستقبل کے لیے متحد رہیں۔ میری قوم کا امن، عزت اور تحفظ میری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے میری کوششیں جاری رہیں گی۔
Sher Afzal Khan Marwat78,380 views • 1 month ago

پاکستان کی غیور اور باشعور قوم جو اپنا حق لینا جانتی ہے جنہوں نے ہمیں دوتہائی اکثریت سے جتوایا ہے، خان صاحب کی کال پر اس قوم نے ہمیشہ پر امن احتجاج ریکارڈ کروا کر یہ ثابت کیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم بھی اس قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔۔!!
Sher Afzal Khan Marwat1,494,527 views • 2 years ago

علیمہ خان صاحبہ، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 16 شہریوں کو پُرامن اجتماع کا حق دیتا ہے۔ اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر بند کرنا اور سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں انتہائی تشویشناک ہیں، یہ اقدامات اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روح کے منافی ہیں۔ شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat31,904 views • 17 days ago

جو لوگ مجھ پر الزام تراشی کرتے ہیں، وہ بھی سن لیں: جس دن خان صاحب باہر آئیں گے، اُس دن میں خود منظر سے ہٹ جاؤں گا۔ جو لوگ مجھے اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، انہیں واضح کر دوں کہ خان صاحب کی واپسی کے بعد مجھے کسی عہدے یا مقام کی ضرورت نہیں۔ مجھے اپنی خدمات کا جو صلہ ملا، وہی میرے لیے کافی ہے۔ خان صاحب کا حکم ہمیشہ میرے لیے سر آنکھوں پر ہے۔" شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat48,763 views • 1 month ago

🚨 بریکنگ نیوز | شیر افضل خان مروت کا پی ٹی آئی قیادت کو دوٹوک پیغام — دورۂ ملتان کے موقع پر اہم اعلان...!! "خان کی رہائی کے لیے احتجاج کی ذمہ داری مجھے واپس دی جائے، میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ملک گیر تحریک برپا کر سکتا ہوں۔ موجودہ قیادت احتجاج کا بہترین وقت ضائع کر چکے ہیں، اگر یہ موقع بھی گنوا دیا تو مؤثر احتجاج نہیں کر سکیں گے۔" چند دن تک میں آپ کا انتظار کروں گا۔" شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat88,754 views • 1 month ago

بریکنگ🚨🚨 🚨علی امین خان گنڈا پور نے وہ کر دکھایا جو اس فستایت کے دور میں شاید کوئی بھی نہ کر پاتا۔ 🚨اس وقت لاکھوں کی تعداد میں وہ عوام کو لے کر اسلام اباد داخل ہو چکے ہیں اور اس وقت جی نائن کراس کر رہے ہیں۔ 🚨پارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ جب قافلے اسلام اباد پہنچیں گے، تو ہم نے ان کو جوائن کرنا ہے لہذا اس فیصلے کے تحت، میں پہلی دفعہ اس جلوس میں شامل ہو رہا ہوں۔ 🚨میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارا جلوس احتجاج ہر حالت میں پرامن ہے، اسلام اباد اور پنڈی کے لوگ اب ہمیں جوائن کریں۔ 🚨رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپ اپنی پشت کا خیال رکھیے۔ یہ جو رینجرز کے جوانوں پر گاڑی چڑھائی گئی ہے عین شاہدین، نے ویڈیو بنائی ہے کہ یہ ان کی اپنی کارستانی ہے، اور جن کو گولیاں لگ رہی ہیں وہ اپنی پیٹ کا خیال رکھیں۔۔۔۔🚨ہم لاچار اور مجبور پولیس اور رینجر پر گولیاں چلانے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی پشت پناہی کرنے والے ہیں۔ شکریہ
Sher Afzal Khan Marwat696,001 views • 1 year ago

وقت گزر جاتا ہے، مگر بچوں کی ہنسی، ان کی معصوم باتیں اور ان کے ننھے قدم دل کے کسی گوشے میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ آج ایک پرانی ویڈیو دیکھتے ہوئے احساس ہوا کہ زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں وہی ہیں جنہیں ہم اکثر معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کا انسان پر سب سے بڑا انعام اولاد، صحت اور محبت ہیں۔ میں خود کو بے حد خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ میرے رب نے مجھے یہ تینوں نعمتیں فراوانی سے عطا کیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی رحمتوں اور نعمتوں کی بارش ہمیشہ بے حساب کی ہے۔ اس نے مجھے زندگی میں توقعات سے کہیں بڑھ کر عزت، محبت، مواقع اور آسائشیں عطا کیں۔ لیکن ان تمام نعمتوں میں جو نعمت میرے دل کے سب سے قریب ہے، وہ میری اولاد ہے۔ ریان، بہرام اور میری پیاری بیٹی میری زندگی کا حاصل ہیں۔ یہ میری محبت، میری امید، میری خوشی اور میرے آنے والے کل کا سرمایہ ہیں۔ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ میری سب سے قیمتی متاع کیا ہے، تو میرا جواب ہمیشہ یہی ہوگا کہ میری اصل دولت میرے بچے ہیں۔ میں ان کا قیدی ہوں، اور یہ وہ قید ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ زندگی کے اس مرحلے پر میری سب سے بڑی خواہش نہ شہرت ہے، نہ دولت اور نہ کوئی منصب۔ میری دعا صرف یہ ہے کہ میں اپنے بچوں کی ایسی تربیت کر سکوں کہ وہ اچھے انسان، باکردار شہری اور معاشرے کے لیے باعثِ خیر بنیں۔ کیونکہ آخرکار انسان کی کامیابی کا پیمانہ اس کی اولاد کے کردار سے ہی ناپا جاتا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال حالات نے ہمیں مختلف ملکوں میں رکھا۔ میرے بچے دبئی اور برطانیہ میں رہے اور میں پاکستان میں۔ ان کی جدائی نے مجھے ہر روز یہ احساس دلایا کہ گھر دیواروں سے نہیں، بچوں کی موجودگی سے بنتا ہے۔ میں نے انہیں بے حد یاد کیا، شاید اتنا جتنا الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔ اور آج، جب میرے بیٹے دبئی سے واپس آرہے ہیں اور میں انہیں لینے ایئرپورٹ جا رہا ہوں، تو دل کی کیفیت بیان سے باہر ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میری دنیا کا ایک گمشدہ حصہ دوبارہ اپنی جگہ لوٹ رہا ہو۔ اولاد دراصل اللہ تعالیٰ کی وہ زندہ دعا ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے پروان چڑھتی ہے۔ جتنا انہیں دیکھتا ہوں، اتنا ہی اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں۔ ریان، بہرام اور میری بیٹی — تم میری کامیابی نہیں، میری دنیا ہو۔ ❤️ الحمدللہ، ہر نعمت پر، ہر آزمائش پر، ہر وصال اور ہر جدائی پر؛ اور سب سے بڑھ کر، تم پر۔ ✨
Sher Afzal Khan Marwat91,594 views • 2 months ago

🚨"خیبرپختونخوا میں مزید وقت گزارنے کے بجائے وزیراعلیٰ کو اٹک، میانوالی، بھکر، چکوال، جہلم اور تلہ گنگ جیسے علاقوں کا دورہ کرنا چاہیے تھا، کیونکہ ان اضلاع میں بڑی آبادی موجود ہے اور وہاں سے مارچ کے لیے مؤثر عوامی حمایت حاصل کی جا سکتی تھی۔ " شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat40,860 views • 1 month ago

مجھے پارٹی کی کسی کال میں شامل نہیں کیا جاتا، اور میری عادت نہیں کہ میں بن بلائے کسی احتجاج میں جاؤں۔ جس رویے کا میں بلاوجہ اور بلاکسی قصور کے سامنا کر رہا ہوں، ایسے میں میرے لیے یہ ممکن نہیں۔ البتہ ایک بات ضرور کہوں گا: اگر جمعرات کو واقعی ہر چوک کو ڈی چوک بنا دیا گیا تو یقین رکھیں کہ 27 ستمبر کی ہڑتال بھی کامیاب ہوگی۔ لیکن اگر جمعرات کا احتجاج بھی مؤثر نہ ہو سکا اور اس کے بعد کوئی واضح احتجاجی کال نہ دی گئی تو سمجھ لیجیے کہ یہ احتجاج ان سے سنبھالا نہیں جا رہا۔ " شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat58,714 views • 1 month ago

🚨27 ستمبر کے مارچ کی حکمتِ عملی!!!! "27 ستمبر کو پشاور، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے قریبی اضلاع سے قافلہ اسلام آباد/راولپنڈی اور اڈیالہ کی جانب آنا چاہیے، جبکہ دیگر صوبوں کے مرکزی شہروں میں لوگ اپنی جگہ دھرنے دیں اور سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کریں، لیکن سندھ میں بھی علیحدہ احتجاجی سرگرمی ہونی چاہیے۔ "شیر افضل خان مروت
Sher Afzal Khan Marwat36,330 views • 1 month ago