
Sidrah Dar (سدرہ ڈار)
@SidrahDar • 6,533 subscribers
Correspondent & Producer in @SochVideos | @Voaurdu | Prev @NeoNewsUR | @Geonews_urdu | Tweets are personal opinion RT's not endorsements.
Shorts
Videos

گرفتاری سے قبل شیما کرمانی کا پولیس سے مکالمہ #Auratmarch
Sidrah Dar (سدرہ ڈار)37,184 views • 29 days ago

بری امام کی رہائشی یہ 70 سالہ خاتون بھی ان متاثرین میں شامل ہیں جنھیں #CDA نے گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے ان کی بیٹی نے ہمیں بتایا کہ ان کے آباؤ اجداد بری امام ولیج میں تب سے رہائش پذیر ہیں جب اسلام آباد تعمیر بھی نہیں ہوا تھا مختلف مقامات میں تعمیر کے سبب وہ نور پور شاہاں میں قیام پذیر ہوئے اب انکی بوڑھی بیوہ ماں کو یہاں سے بے دخل کیا جارہا ہے ۔ #bariimam #CDA #Stopislamabadeviction
Sidrah Dar (سدرہ ڈار)19,795 views • 1 month ago

کہانی 2022 میں نسلہ ٹاور کو گرانے کی ۔۔۔۔۔ یہی عدالتیں تھیں جنہوں نے کراچی کے نسلہ ٹاور گرا کر دم لیا تھا عدالت نے یہ تک کہا تھا کہ گرانے میں تاخیر کیوں ہورہی ہے اسے بم سے اڑادیں ۔ لیکن اسی شاہراہ فیصل پر ایک عمارت جو ایک مال بننے جارہا تھا اسے وہ نہ گرا سکے کیوں کہ وہ فیصل بیس کی حدود میں تھی جسٹس گلزار کے ایسے فیصلوں کے دوران اس بلڈنگ نے فالکن مال سے نام بدل کر ایئر وار کالج نام رکھا اور پھر جج جانے کے بعد آج وہ #NASTP تجارتی حب بن گیا ۔ اس سے ذرا آگے راشد منہاس روڈ پر #Neuplex سنیما ہے جو آدھا سڑک پر قائم ہے اس کے ساتھ ایک تجارتی بلڈنگ ہے جو عسکری اپارٹمنٹ کی حدود سے کہیں باہر ہے اسی سنیما کے برابر میں وینیو نامی شادی ہال ہے جسے کوئی جج نہ ہٹا سکا۔ نسلہ ٹاور کے مکینوں کو معاوضہ نہ مل سکا جج ریٹائرڈ ہوگئے پر انھیں بے شمار بد دعایں ضرور ملیں ان فلیٹس میں دو غیر شادی شدہ بہنیں بھی آباد تھیں جو پی آئ اے سے ریٹائر ہوکر اپنی جمع پونجی سے اب اپنے گھر آباد ہوئی تھیں جب یہ بلڈنگ گری تو ایک بہن صدمے سے اتنا بیمار ہوئی کہ چھ ماہ میں انتقال کرگیئں ۔ سنا ہے کہ منصف پر انصاف کا بڑا بوجھ ہوتا ہے اور کیے گئے ہر فیصلے کا ایک حساب اگلے جہاں میں بھی ہوگا ۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اپنے لئے 26، 27، 28 ویں ترمیم کے لئے پارلیمان چھٹی کے روز بھی کھلتا ہے عدالتوں کے تالے رات گئے کھل جاتے ہیں پر عوام کے مفاد کے لئے یہی عدالتیں اور پارلیمان ہفتہ اتوار بند ہوتی ہے بلکہ ہر بار ہی تعطیل پر رہتی ہے ۔ #NaslaTower #ConstitutionAvenue #CDA #Islamabad
Sidrah Dar (سدرہ ڈار)14,441 views • 1 month ago
No more content to load