
Sonia Khan khattak(SK)
@Soniakhan1pak • 33,445 subscribers
Actress | Poetess | Designer | The Voice of the Voiceless ✍️ 🇵🇰 Norway 🇳🇴
Shorts
Videos

دیکھا تو یہ بھی گیا ہے کہ مردوں سے کہیں زیادہ خواتین ہی خواتین کی عمر اور جھُریوں کا مذاق اُڑاتی ہیں ۔
Sonia Khan khattak(SK)130,710 Aufrufe • vor 3 Monaten

میں سیاست پر تو بات نہیں کرونگی نا شادی کے اخراجات ، نہ دلہن کی ساس کا جوڑا بمقابلہ دلہن پر ۔۔ لیکن جس نے بھی اس خوبصورت گیت کو دُلہا کی گھوڑی کے ساتھ فلمایا ہے اتنی خوبصورت دُلہن کے ہوتے ہوئے بہت زہنی دھجکا پہنچا ہے مجھے 🙏😀 منجی پاوئیں دئیو نا دئیو ترتیب تے سدی کر لو 😄
Sonia Khan khattak(SK)144,623 Aufrufe • vor 6 Monaten

آج میں لیکر آئی ہوں بلاسفمی بزنس کے کُچھ ثبوتوں کی مختصر فلم جو 12 منٹ پر مشتمل ہے ۔آج کی اس فلم کے مرکزی کردار ہیں ایمان فاطمہ جس کا تعلق کشمیر سے بتایا جاتا ہے ۔اس بلاسفیمی بزنس میں ایمان بہت بُنیادی کردار ادا کرتی ہے جس کا ویکٹم سے فیس بُک پر رابطہ ہوتا ہے پھر اُسے وہ واٹس پر لیکر آتی ہیں اور آخری حدف ویکٹم کو گھر سے نکال کر راؤ گینگ تک پہنچنا ہوتا ہے ۔۔ پھر اُس موقعہ سے راؤ گینگ کا کام شروع ہوتا ہے جو وہاں سے ویکٹم کو اغوا کرتے ہیں جس میں شہزاد خان نُمایاں نظر آئے گا آپکو اس مختصر فلم میں ۔ انکے مزید تعارف اور باقی کرداروں کو میں آپکے سامنے لاتی رہونگی ۔ آپ سے گُزارش ہے اس فلم کو دیکھیے جس سے آپکو انکا طریقہ واردات سمجھ آئے گا اور اس کے پیچھے کے مقاصد ۔ آپ اس گینگ کو ایکسپوز کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور مزید جانوں کو انکی بلی چڑھنے سے بچائیں اور جتنا ممکن ہو سکے جو بے گناہ بچے انہوں نے قید خانوں میں ڈالے ہیں اُنکے لیے مل کر آواز اُٹھائیں 🙏
Sonia Khan khattak(SK)187,149 Aufrufe • vor 2 Jahren

نالائق راؤ عبدالرّحیم! میں نے کہا تھا تُمہیں خون کے آنسو رُلاؤں گی اور قبر تک تُمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گی۔ آج عدالت میں تُمہاری چیخیں سُنیں، جو میری ٹوئیٹس کے “pain” میں، روسٹرم پر کھڑے ہو کر تُمہارے وجود سے نکل رہی تھیں۔ تُمہارا چہرہ، تُمہاری آواز، تُمہارا لرزتا وجود—سب کچھ چیخ چیخ کر گواہی دے رہا تھا کہ تم جج کے سامنے میری سوشل میڈیا پوسٹ کی دُہائی دے رہے تھے اور وکیل کم، فریادی زیادہ لگ رہے تھے۔ میرے کانوں میں اُن ماؤں کی فریاد گونجنے لگی، جو پچھلے سال سے آج تک میں سُنتی آئی ہوں۔ جب وہ اپنے بچوں کی دُہائی دے کر تُمہیں دُنیا جہان کی بددعائیں دیتی ہیں—وہ بددعائیں جو تُمہارا پیچھا کر رہی ہیں۔ تم نے سینکڑوں اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں اور نوجوانوں کو، جن میں اکثریت بیس، اکیس، بائیس اور تئیس سال کے ہیں، ایف آئی اے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اپنے کُتے بلوں کو مدعی بنا کر وہ ظلم کیے کہ اُن وکٹمز کی اکثریت زندہ تو بچ گئی، لیکن ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ ماؤں کے کلیجے پھٹ گئے، باپ مالی حالات کے ہاتھوں تھانے کچہری کے چکر میں پیسے پیسے کو محتاج ہو گئے، بہنیں سسرال سے واپس گھر لوٹا دی گئیں، گھر بیٹھی بیٹیاں رخصت نہ ہو سکیں کہ وہ “گستاخ” کی بہنیں ہیں۔ دودھ پیتے بچے باپ کے سائے سے محروم کر دیے گئے—یہ سب تُو نے کیا۔ اور آج، تُمہیں “pain” میں دیکھ کر دل کو جو راحت ملی، وہ بیان نہیں کی جا سکتی۔ میں جانتی ہوں، ایک سال سے میری ٹوئیٹس، ویڈیو بیانات، اور انٹرویوز نے تُمہارا جینا حرام کر رکھا ہے۔ پر نالائق آدمی! اتنا بڑا ظلم کرنے سے پہلے کیا تُم نے اپنے بچوں کا سوچا تھا؟ اپنے ماں باپ کا سوچا تھا؟ اپنی بہنوں کا سوچا تھا؟ خبیث کی اولاد! تُمہارا کیا انجام ہونا ہے، اب وہ اُن بیچاروں کے سامنے آنے والا ہے- Rao Abdur Raheem adv Legal Commission On Blasphemy Pakistan
Sonia Khan khattak(SK)124,983 Aufrufe • vor 1 Jahr

پہلے “کدو شریف” کی توہین پر سر تن سے جُدا کا فتویٰ آ گیا ان کالی پگڑی والوں کی طرف سے، اور اب “مرغ شریف” کی توہین کا فتویٰ بھی جاری ہو گیا ہے—کہ جناب، مرغ تو دین کی خدمت پر مامور ہے۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ انہی کدو اور مرغ کو اپنی دعوتوں میں کاٹ کر، بھون کر دسترخوان پر پیش کریں اور پھر اُسی کدو اور مرغ کو بیت الخلا کے حوالے کر دیں تو اُس میں کوئی توہین نہیں۔ مگر اگر کوئی ان کو بُرا بھلا کہہ دے تو اُس کا سر تن سے جُدا واجب ہو جائے گا ۔ ٹی ایل پی کے رہنماؤ کی ماشاءاللہ دین کی بے مثال سروس لاجواب خدمت!
Sonia Khan khattak(SK)68,102 Aufrufe • vor 10 Monaten

میں مبارکباد پیش کرنا چاہتی “ Case No 9 “ کے رائٹر Shahzeb Khanzada کو جنہوں نے انتہاہی حساس اور اہم مدعا “ توہین مذہب “ کے حوالے سے جو منظر کشی کی ہے وہ اس وقت پاکستان کا سب سے توجہ طلب مسلۂ ہے ۔ اس پر آپ کا قلم اُٹھانا واقعی حق ادا کرنا ہے ایک صحافی ہونے کا ، اس کاوش کو جتنا سراہا جاہے کم ہے ۔ میری گُزارش ہے سب سے کہ ڈرامے میں فلمائے گئے اس منظر کو جتنا ہو سکے شئر کریں اور اس مسلئے کو ہائی لائٹ کریں ، ہمیں مل کر اس “ بلاسفیمی “ کے آسیب سے لڑنا ہو گا اور سادہ عوام کو سمجھانا ہو گا کہ “ توہین “ اور “توہین کارڈ “ میں کیا گرق ہے ؟ “دین “اور “ دین فروشی “ میں کیا فرق ہے ؟ 🙏🌹 از قلم سونیا خان خٹک
Sonia Khan khattak(SK)52,675 Aufrufe • vor 9 Monaten

“میں روسٹر پر کھڑا ہوں، جو میرے لیے مسجد سے زیادہ مقدس ہے۔ مسجد اس کے آگے کچھ نہیں۔” راؤ عبدل رحم یہ الفاظ اُس شخص کے ہیں جس نے 400 سے زائد نوجوانوں پر “توہین مذہب ” “توہین رسالت ” اور توہین مقدسات “کے جھوٹے مقدمات بنائے۔ آج جب خود عدالت میں دفاع کرتے ہوئے اُن کے پاس دلیلیں ختم ہو گئیں، توبولا : “میں روسٹر پر کھڑا ہوں، جو میرے لیے مسجد سے زیادہ مقدس ہے۔ مسجد اس کے آگے کچھ نہیں۔” تو پھر بتاؤ راؤ عبدل رحیم جو توہین مذہب کے پہریدار ہو اور 295 تُمہاری ریڈ لائن — کیا اب تم پر 295-A نہیں لگتی؟ کیا اب تم نے خود ہی مسجد کی حرمت کو “کچھ نہیں” کہہ کر بھری عدالت میں توہین نہیں کی؟ یا تو یہ قانون صرف غریبوں کے لیے ہے جن کی جانوں کی قیمت پر تم “بلاسفیمی بزنس “ چلاتے ہو ؟ یا تمہاری زبان سے گستاخی بھی مقدس جذبہ کہلائے گی ؟ ——- یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے: •400 سے زائد نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر اُن کی زندگیاں تاریک کر دیں۔ •عدالتوں، تفتیشی افسران، اور ایف آئی اے میں اثرو رسوخ کا استعمال کیا۔ •سادہ لوح والدین، بیٹیوں، بیویوں کو خوف و ہراس میں رکھ کر چپ کروا دیا۔ •اور جب اب ان خاندانوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا، تو یہ خود عدالت میں کھڑے ہو کر کہہ رہے ہیں: “عدالت میرے لیے مسجد سے زیادہ مقدس ہے، اس لیے میری بات پر یقین کریں۔” یہ بیان خود اُن کے پورے بیانیے کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اگر عدالت کو “مسجد سے زیادہ مقدس” کہنا صرف زبان کی لفاظی نہیں بلکہ یقین دہانی ہے تو اب یہی الفاظ ان پر توہینِ مقدسات کے قانون کے تحت کیوں لاگو نہ ہوں؟ سونیا خان خٹک— (انصاف کے طلبگار خاندانوں کی آواز)
Sonia Khan khattak(SK)73,736 Aufrufe • vor 1 Jahr

اب کہاں گئی صلاح الدین ایوبی کی زرہ بکتر اور علم الدین کا چُھرا ۔۔۔ مجھے چھوٹے اور بڑے “ یک “ سے پوچھنا تھا۔۔ ؟ قبریں تم نے نہیں چھوڑیں مسجد مندر گرجا تم نہیں چھوڑے ، کفر کے فتوؤں سے کوئی بچا نہیں تُمہارے ، سروں کی قیمتیں تم لگاتےرہے ہو ۔۔ سڑکوں پر زندہ انسان جلانا اور گردنیں اُتارنا تُمہارا جنونی کھیل ہے ۔ اب جب مالک پر بھونکوں گے اور کاٹوں گے تو وہ تُمہیں کُچلہ تو کھلائے گا ۔ لیکن اب سعد رضوی کو اللہ رسول کے واسطے دلانا یاد آگیا ۔یاد کرو اُس جلتے ہوئے انسان نے کیا کیا فریاد نہ کی ہو گی کیا کیا واسطہ نہ دیا ہو گا ؟ جن کے سر تن سے جُدا کیے تم لوگوں نے عرش تک اُس کی درد ناک چیخ نا گئی ہو گی ؟ وہ جو ہزاروں ماؤں کے لال توہین مذہب کی بلی چڑھائے تم نے اُن بچوں اور ماؤں کی سالوں سے پیچھا کرتی بدُعاؤں کو کیا کبھی تُمہارے کانوں نے سُنا ہو گا جن کے لیے علم الدین کا چھرا لئے پھرتے ہو کہ اگر قانون نے اپنا کام نا کیا تو وہ تُمہارا چھرا کام دیکھائے گا اُن کے سر تن سے جُدا کر کے۔ تم جیسوں کو کبھی کسی پر رحم آیا ہو گا جب وہ تُمہیں اپنے اللہ رسول کا🤲 واسطہ دیتا ہو گا ، اپنے ایمان کی قسمیں کھاتا ہو گا ۔ آج تُمہاری یہ حالت دیکھ کر کئی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے کلیجے ٹھنڈے پڑیں ہونگے اور پاکستان کی عوام کو ایک سکون کی سانس نصیب ہوئی ہوگی ۔ سُنا ہے تُمہارے گھر سے کروڑوں روپیہ اور کروڑوں کا زیور بھی ضبط ہو گیا جو منتیں کر کے واپس مانگ رہے ہو۔ اب پولیس کو حرامی حلالی ہونے کا سوال نا کرو ، راؤ عبدل رحیم کو بلاؤں ، اپنے ابا حضور اور اپنے روحانی باپوں علم الدین اور ممتاز قادری سے مدد مانگو اور اپنے اُن زمینی خُداؤں کو پُکارو ۔ #Ban_TLP از قلم سونیا خان
Sonia Khan khattak(SK)42,280 Aufrufe • vor 10 Monaten

مطلب کہ کوئی” آئی ویٹنس “ ہے جس کا زکر خاتون کرنا چا رہی تھی کہ مریم صاحبہ نے مائیک بن کر کہ خود ہی گواہ بن کر بیان دے دیا کہ کوئی آئی ویٹنس ہے ہی نہیں یہ پوچھنے کہ بجائے کہ وہ آئی ویٹنس کون ہے جس نے آوازیں سُنی اُسے سامنے لایا جائے۔شرم ناک باتیں ہیں یہ اور اندھا نظام ۔ پریس کانفرنس بُلا کر گواہیاں دلوانی حد ہی ہو گئی ۔ اول تو سی ایم کا کیا کام اس مسلۓ میں پریس کانفرنس کرے یہ پاکستان میں ہی ہوتا ہے ۔سیدھا طریقہ یہ ہے کہ پولیس کو ایمانداری سے اپنی کاروائی کرنے دی جائے پر پاکستان میں اب سچ تک پہنچنا ایسے ہی ہے جیسے خدا تک پہنچنا جو ان زمینی خُداؤں کے ہوتے ممکن نہیں ۔
Sonia Khan khattak(SK)75,914 Aufrufe • vor 1 Jahr

بڑے بے آبرو ہو کر تیرے روسٹرم سے ہم نکلے 😄 حسن معاویہ محمدحسن اتنی بستی 😄 پولیس والے کو دھکا اتنی زور سے نہیں مارنا چاہیے ۔۔😄 پر ویکٹم کے ماں باپ کے کلیجے میں ٹھنڈ سی پڑ گئی یہ دیکھ کر کہ آج اس صدی کا “پاکستانی فرعون “ اُسی عدالت میں دھکے مار کر نکالا جا رہا ہے ، جن عدالتوں کے چکر کاٹ کاٹ یہ غریب خاندان ُرل گئے اور آنکھیں آنسو بہاتی بہاتی گل گئی۔۔ ہاتھ انکے لیے بُدعائیں کرتے نہیں تھکے ۔ ابھی تو شروعات ہے ۔۔ حساب بہت زیادہ ۔۔ تم لوگوں کی زلت زمانہ دیکھے گا ۔۔ اور اس راؤ چول کی بے بسی دیکھو ۔۔ اقرا اُنگلی دانتوں میں دبائے کھڑی ہے ابھی تو بستی شروع ہوئی ہے ۔ 😄🙏 لیگل کمیشن آن بستی پروگرام
Sonia Khan khattak(SK)40,406 Aufrufe • vor 1 Jahr

جُنید حفیظ اور اُن کے والد کا پیغام، ہم سب کے نام — اُن سب کے لیے جو جُنید کی آواز بنے۔ میں ذاتی طور پر محمد حفیظ صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جو ایک باہمت اور باوقار والد ہیں۔ چند روز قبل وہ میری اسپیس میں تشریف لائے، جو ہم نے جُنید حفیظ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد کی تھی۔ آئیے اس پیغام کا خیرمقدم کریں، اور ایک امید سے لبریز والد کی آواز کو آگے بڑھائیں تاکہ یہ ہر دل تک پہنچے۔ خدا کرے یہ امید کی کرن ایک چمکتے سورج میں بدل جائے، اور ایک بےگناہ جان آزاد فضا میں سانس لے — جبکہ شرپسند عناصر کا احتساب ہو۔ دعاگو: سونیا خان خٹک Saira Wasim
Sonia Khan khattak(SK)27,195 Aufrufe • vor 9 Monaten

جو شخص قاضی فائز عیسیٰ کا سر اتار کر لائے گا میں اسے 1 کروڑ انعام دوں گا ( سید ظہیر الحسن شاہ بخاری کا لاہور پریس کلب کے باہر بڑا اعلان ) اگر ریاست اس کے پیچھے نہیں تو فوراً اس شخص کو گرفتار کیا جائے اور بین کیا جائے ٹھریک لبیک کو ۔ اور اگر نہیں تو ریادت پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہو گا ؟؟؟؟؟
Sonia Khan khattak(SK)52,212 Aufrufe • vor 2 Jahren