
Bilal Khan Afridi
@TirahWalMama • 6,527 subscribers
Human Rights Activist From a War Torn Side of The world , Born in War Raise in War ,PTM ✌️
Shorts
Videos
1:12
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

We have been thrown to the wolves and the world keeps watching in silence
Bilal Khan Afridi70,028 Aufrufe • vor 12 Tagen

تیراہ میں جب دہشتگردوں کو لایا جاتا تھا تو وہ مقامی آبادی کے درمیان سے ایک دو فائر کرکے وہاں سے فرار ہوجاتے تھے۔ پھر پاکستانی فوج ان کے پیچھے آتی اور ڈرون، کواڈکاپٹر اور جیٹ طیاروں سے ہمارے گھروں پر حملے شروع کر دیتی تھی۔ نتیجے میں ہمارے چھوٹے بچے، عورتیں اور گھروں میں موجود بزرگ شہید ہوتے تھے۔ اس ویڈیو میں یہ بزرگ اپنا دامن اٹھا کر دہشتگردوں سے التجا کر رہے ہیں کہ خدارا ہمارے گھروں کے درمیان سے فائرنگ نہ کرو۔ یہ سب بہانے تھے تیراہ کے لوگوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے اور وہاں قبضہ کرنے کے لیے۔ جن دہشتگردوں کے نام پر ہمارے گھر اجاڑے گئے، وہ یا تو زمین کھا گئے، یا آسمان پر چلے گئے، یا پھر کینٹ کے اندر آرام فرما رہے ہی
Bilal Khan Afridi24,808 Aufrufe • vor 17 Tagen

ہم جو چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ ہمارے جنگلات، معدنیات اور وسائل سب کچھ پنجابی جرنیل لے گئے، لیکن کوئی ماننے کو تیار نہیں۔ یہ تیراہ کا علاقہ ہے، جہاں مقامی لوگوں کو بندوق کے زور پر اپنے ہی گھروں اور زمینوں سے بے دخل کر دیا گیا۔ دیکھیں، ہمارے جنگلات کا کیا حال بنا دیا گیا ہے۔ ہمیں یہ کہہ کر اپنے علاقے سے باہر پھینک دیا گیا کہ یہاں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا ہے۔ نو ماہ گزر چکے ہیں، لیکن آج تک کسی دہشت گرد کے خلاف ایک گولی تک نہیں چلائی گئی؛ کسی کو مارنا یا گرفتار کرنا تو دور کی بات ہے
Bilal Khan Afridi28,786 Aufrufe • vor 23 Tagen

پشاور کے علاقے حیات آباد سے صرف پندرہ منٹ کے فاصلے پر تحصیل باڑہ کی سڑکوں پر تحریک طالبان کا ناکہ لگا ہوا ہے۔ افغانستان میں تو طالبان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، لیکن یہاں کھلے عام انہیں چھوٹ دی گئ ہے۔ پشتونوں کو تباہ کرنے کے لیے یہ سب کچھ ہونے دیا جا رہا ہے
Bilal Khan Afridi153,133 Aufrufe • vor 6 Monaten

پنجابی جج، پنجابی سیاستدان، پنجابی بیوروکریٹس یا پنجابی جرنلسٹ—یہ سب دوسرے چھوٹے صوبوں کے لوگوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے اور نہ ہی ان کے حقوق کو اپنے برابر تسلیم کرتے ہیں۔ یہ الفاظ خود ایک پنجابی جرنلسٹ، ابصار عالم، کے ہیں۔ لیکن اگر ہم یہی بات کہیں اور صرف اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں تو ہمیں افغانی، غدار ، تعصب اور ایجنٹ جیسے القابات سے نوازا جاتا ہے۔
Bilal Khan Afridi28,395 Aufrufe • vor 1 Monat
0:52
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

تیراہ کے علاقے زخہ خیل میں ریاست کے پالے ہوئے دہشتگردوں نے اپنی ایک الگ ریاست قائم کر رکھی ہے۔ چند روز قبل ایک کرنل صاحب انہی کے درمیان کھڑے ہو کر ان وحشیوں سے مخاطب تھے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ایسا امن نہیں جیسا آپ لوگوں نے قائم کیا ہے ، یہ رہا وہ امن
Bilal Khan Afridi65,177 Aufrufe • vor 4 Monaten

اگر ڈرون اپنے ہدف کو اتنی وضاحت سے دیکھ سکتا ہے کہ ایک مخصوص گاڑی پر میزائل داغ سکے، تو پھر ہمارے بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کے جنازے بار بار کیوں اٹھتے ہیں؟ ہر حملے کے بعد دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ہدف “درست” تھا، لیکن قبروں میں دفن ہونے والے اکثر بے گناہ بچے، مائیں اور عام لوگ ہوتے ہیں۔کب تک ہر سانحے کے بعد ذمہ داری سے انکار اور پھر قبائلی روایات کے سہارے معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی جاتی رہے گی؟
Bilal Khan Afridi35,025 Aufrufe • vor 2 Monaten

قبائل نے جس ظلم، جبر اور بربریت کا سامنا کیا ہے اور آج تک کر رہے ہیں، شاید ہی تاریخ میں کسی قوم پر ایسا سلوک ہوا ہو۔ ایسے مظالم تو دشمن فوجیں بھی نہیں کرتیں جو ہمارے ساتھ پاکستانی فوج نے کیے۔ گھروں کو اجاڑا گیا، بستیوں کو ویران کیا گیا، اور معصوم لوگوں کو تکلیفوں سے گزارا گیا۔ اللہ تعالیٰ بھی سفید داڑھی والے بزرگوں کو دیکھ کر رحم فرماتا ہے، مگر افسوس کہ ہمارے بزرگوں کی عزت کا بھی خیال نہ رکھا گیا۔ نہ بچوں کی معصومیت کا لحاظ کیا گیا، نہ عورتوں کی حرمت کا۔ ظلم اس حد تک بڑھ گیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
Bilal Khan Afridi59,306 Aufrufe • vor 6 Monaten

یہ نہ تو ایران ہے اور نہ ہی افغانستان، بلکہ یہ قبائلی علاقہ تیراہ میدان ہے جو خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا آبائی علاقہ ہے۔ یہاں سے لوگوں کو بندوق کے زور پر نکال دیا گیا ہے۔ آج تک ایک بھی دہشت گرد نہیں مارا گیا، جب بھی کوئی مرتا ہے تو وہ کوئی غریب ہی ہوتا ہے۔
Bilal Khan Afridi59,119 Aufrufe • vor 6 Monaten

وزیرستان کے اس نوجوان کی باتیں سننا آسان نہیں۔ کہتا ہے کہ پاکستانی فوج کی کارروائی میں اس کے بھائی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ جب وہ زخمی بھائی کی طرف بڑھا تو ایک داڑھی والے فوجی نے اسے دھمکی دی کہ قریب آئے تو گولی مار دی جائے گی۔ اس کے باوجود کہ اس کا بھائی خود اپنے زخم دکھا کر رحم کی اپیل کر رہا تھا، فوجی نے اس پر مزید بے رحمانہ تشدد کیا—ایسا ظلم جسے وہ آج تک نہیں بھول پائے۔۔
Bilal Khan Afridi52,218 Aufrufe • vor 7 Monaten

شہید مفتی منیر شاکر کے بیٹے کو تیراہ میدان جانے سے روک دیا گیا۔ ٹیلی فون پر مقامی بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آپ کو ہمارے مشر (افسر) نے بلایا ہے، آپ ان سے ملاقات کریں۔ روکنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ہم نے مقامی لوگوں کو یہاں سے نکل مکانی کرا کے علاقہ خالی کیا ہے۔ اس پر مفتی منیر شاکر کے بیٹے نے جواب دیا کہ آپ لوگ تو خود کہتے رہے ہیں کہ تیراہ کے لوگوں کو ہم نے بے دخل نہیں کیا گیا۔
Bilal Khan Afridi53,382 Aufrufe • vor 7 Monaten

ہمارے گھر ایسے تباہ کیے جا رہے ہیں، پھر دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کرکے سب کچھ قومی مفاد کی قربانی کہہ کر ختم کر دیا جاتا ہے۔ ہمیں کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں چاہئے، بس جینے دو ،یہی درخواست ہے ہماری ریاستِ پاکستان اور اس کے اداروں سے۔ ان حالات نے ہمیں ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔
Bilal Khan Afridi63,550 Aufrufe • vor 10 Monaten

تیراہ میں جس مقام پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے لائے گئے دو ٹکے کے صحافیوں کو ہیلی کاپٹروں میں اتار کر رپورٹنگ کروائی جا رہی ہے، یہ زمین گزشتہ بیس برس سے فوج کے قبضے میں ہے۔ یہاں نہ کوئی دہشتگرد تھا نہ کوئی غیر ملکی، مگر پھر پاک فوج آئی اور یہ سب ساتھ لے ائے ۔۔! #تیراہ
Bilal Khan Afridi53,596 Aufrufe • vor 9 Monaten

پہلے ہم ایسی ویڈیوز اور فوٹیجز صرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دیکھا کرتے تھے، جہاں سرسبز وادیوں میں بارود اور فوجی طاقت کا مظاہرہ معمول بن چکا تھا۔ لیکن آج یہ منظر وادیٔ تیراہ کا ہے۔ یہاں کے بچے اسکولوں میں ہونے کے بجائے سڑکوں کے کنارے ٹینکوں، فوجیوں اور مختلف ہتھیاروں کو روز دیکھنے پر مجبور ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ انہی ہتھیاروں اور توپ خانے سے بعد میں ہمارے گھر مسمار کیے جاتے ہیں، اور ہماری بستیاں جنگ کا میدان بن جاتی ہیں۔
Bilal Khan Afridi16,490 Aufrufe • vor 2 Monaten