
Bilal Khan Afridi
@TirahWalMama • 6,123 subscribers
Human Rights Activist From a War Torn Side of The world , Born in War Raise in War ,PTM ✌️
Shorts
Videos

پشاور کے علاقے حیات آباد سے صرف پندرہ منٹ کے فاصلے پر تحصیل باڑہ کی سڑکوں پر تحریک طالبان کا ناکہ لگا ہوا ہے۔ افغانستان میں تو طالبان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، لیکن یہاں کھلے عام انہیں چھوٹ دی گئ ہے۔ پشتونوں کو تباہ کرنے کے لیے یہ سب کچھ ہونے دیا جا رہا ہے
Bilal Khan Afridi152,990 просмотров • 3 месяцев назад
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

تیراہ کے علاقے زخہ خیل میں ریاست کے پالے ہوئے دہشتگردوں نے اپنی ایک الگ ریاست قائم کر رکھی ہے۔ چند روز قبل ایک کرنل صاحب انہی کے درمیان کھڑے ہو کر ان وحشیوں سے مخاطب تھے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ایسا امن نہیں جیسا آپ لوگوں نے قائم کیا ہے ، یہ رہا وہ امن
Bilal Khan Afridi65,080 просмотров • 1 месяц назад

قبائل نے جس ظلم، جبر اور بربریت کا سامنا کیا ہے اور آج تک کر رہے ہیں، شاید ہی تاریخ میں کسی قوم پر ایسا سلوک ہوا ہو۔ ایسے مظالم تو دشمن فوجیں بھی نہیں کرتیں جو ہمارے ساتھ پاکستانی فوج نے کیے۔ گھروں کو اجاڑا گیا، بستیوں کو ویران کیا گیا، اور معصوم لوگوں کو تکلیفوں سے گزارا گیا۔ اللہ تعالیٰ بھی سفید داڑھی والے بزرگوں کو دیکھ کر رحم فرماتا ہے، مگر افسوس کہ ہمارے بزرگوں کی عزت کا بھی خیال نہ رکھا گیا۔ نہ بچوں کی معصومیت کا لحاظ کیا گیا، نہ عورتوں کی حرمت کا۔ ظلم اس حد تک بڑھ گیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
Bilal Khan Afridi58,995 просмотров • 3 месяцев назад

یہ نہ تو ایران ہے اور نہ ہی افغانستان، بلکہ یہ قبائلی علاقہ تیراہ میدان ہے جو خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا آبائی علاقہ ہے۔ یہاں سے لوگوں کو بندوق کے زور پر نکال دیا گیا ہے۔ آج تک ایک بھی دہشت گرد نہیں مارا گیا، جب بھی کوئی مرتا ہے تو وہ کوئی غریب ہی ہوتا ہے۔
Bilal Khan Afridi59,108 просмотров • 3 месяцев назад

وزیرستان کے اس نوجوان کی باتیں سننا آسان نہیں۔ کہتا ہے کہ پاکستانی فوج کی کارروائی میں اس کے بھائی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ جب وہ زخمی بھائی کی طرف بڑھا تو ایک داڑھی والے فوجی نے اسے دھمکی دی کہ قریب آئے تو گولی مار دی جائے گی۔ اس کے باوجود کہ اس کا بھائی خود اپنے زخم دکھا کر رحم کی اپیل کر رہا تھا، فوجی نے اس پر مزید بے رحمانہ تشدد کیا—ایسا ظلم جسے وہ آج تک نہیں بھول پائے۔۔
Bilal Khan Afridi52,147 просмотров • 4 месяцев назад

شہید مفتی منیر شاکر کے بیٹے کو تیراہ میدان جانے سے روک دیا گیا۔ ٹیلی فون پر مقامی بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آپ کو ہمارے مشر (افسر) نے بلایا ہے، آپ ان سے ملاقات کریں۔ روکنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ہم نے مقامی لوگوں کو یہاں سے نکل مکانی کرا کے علاقہ خالی کیا ہے۔ اس پر مفتی منیر شاکر کے بیٹے نے جواب دیا کہ آپ لوگ تو خود کہتے رہے ہیں کہ تیراہ کے لوگوں کو ہم نے بے دخل نہیں کیا گیا۔
Bilal Khan Afridi53,340 просмотров • 4 месяцев назад

تیراہ میں جس مقام پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے لائے گئے دو ٹکے کے صحافیوں کو ہیلی کاپٹروں میں اتار کر رپورٹنگ کروائی جا رہی ہے، یہ زمین گزشتہ بیس برس سے فوج کے قبضے میں ہے۔ یہاں نہ کوئی دہشتگرد تھا نہ کوئی غیر ملکی، مگر پھر پاک فوج آئی اور یہ سب ساتھ لے ائے ۔۔! #تیراہ
Bilal Khan Afridi53,590 просмотров • 6 месяцев назад

ہمارے گھر ایسے تباہ کیے جا رہے ہیں، پھر دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کرکے سب کچھ قومی مفاد کی قربانی کہہ کر ختم کر دیا جاتا ہے۔ ہمیں کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں چاہئے، بس جینے دو ،یہی درخواست ہے ہماری ریاستِ پاکستان اور اس کے اداروں سے۔ ان حالات نے ہمیں ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔
Bilal Khan Afridi63,550 просмотров • 7 месяцев назад

اس طرح کے موسم میں اپنا گھر بار، چھوٹے بچوں اور بوڑھے ماں باپ کے ساتھ چھوڑنا تاریخ کی کسی بھی کتاب میں نہیں ملے گا۔ یہ اس ظلم کی داستان ہے جو تیراہ کے لوگوں پر ریاستِ پاکستان کی فوج نے دوسری بار ڈھائی ہے۔ اس ظلم پر پورا ملک خاموش تماشائی بنا رہا۔ یہ رویے یاد رکھے جائیں گے۔
Bilal Khan Afridi36,888 просмотров • 4 месяцев назад

آج تحریک طالبان کے افراد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے گھر سے صرف پانچ منٹ کے فاصلے پر، اور سینکڑوں فوجی قلعوں کی موجودگی کے باوجود، مرکزی باڑہ بازار کی مختلف سڑکوں پر گشت کرتے اور ناکے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ تیراہ میدان میں بھی اسی طرح پانچ چھ دہشت گرد دکھائی دیے۔ مگر انہی چند دہشت گردوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو جبراً اپنے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا، اور اب وہاں لوٹ مار اور زمینوں پر قبضوں کا بازار گرم کر رکھا ہے۔۔۔
Bilal Khan Afridi27,572 просмотров • 3 месяцев назад

تیراہ میدان کے 24 رکنی جرگے کی قیادت کرنے والے نمائندوں نے اُس وقت فوج کی طرف سے مسلط کی گئی دو ظالمانہ شرائط عوام کے سامنے رکھیں۔ پہلی یہ کہ مقامی لوگ خود دہشت گردوں کو علاقے سے نکالیں، اور دوسری یہ کہ پورا تیراہ میدان خالی کر کے وہاں سے نکل جائیں۔ جرگہ مشر نے صاف لفظوں میں عوام کو اکر کہا کہ فوج نے ہمیں کوئی تیسری آپشن بالکل نہیں دی۔ لہٰذا ہم نے سراسر دباؤ، جبر اور دھمکی کے تحت جرگے کو بتائی گئی انہی شرائط کے مطابق اپنے گھر چھوڑے۔ اس حقیقت میں کوئی اختلاف نہیں کہ یہ کھلا ظلم فوج اور وفاقی حکومت نے مل کر ہم پر کیا، اور اس ناانصافی کی تمام تر ذمہ داری انہی پر عائد ہوتی ہے
Bilal Khan Afridi26,064 просмотров • 4 месяцев назад

ویڈیو میں تیراہ کا مقامی شخص دعا کر رہا ہے اے پروردگار! جس نے ہمیں یہ تکلیف پہنچائی ہے، تیری اس کتاب کی خاطر اسے تباہ و برباد کر دے۔ آمین آج تیراہ کے مرکزی بازار کی مرکزی مسجد سے قرآنِ پاک اور دیگر اسلامی کتب کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ یہاں لوگوں نے اپنے گھر بار، سامان اور سب کچھ یونہی چھوڑ دیا، کچھ بھی محفوظ نہ کر سکے، مگر اللہ کی کتاب کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ یہ نوجوان فائرنگ کے ماحول میں مسجد گئے اور قرآنِ پاک کو محفوظ کر کے واپس نکلے
Bilal Khan Afridi24,299 просмотров • 4 месяцев назад

کینیڈا میں ایک بلوچ قوم پرست خاتون قتل ہوئیں۔ جب میت بلوچستان لائی گئی تو پوری قوم استقبال کو نکلی۔ ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر نے اجازت نہ ہونے کے باوجود جنازے کو سلوٹ کیا، جس پر اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، جرنیل اور وزیر کچھ نہیں دیتے—غیرت سے جینا سیکھو ۔ منظور پشتین
Bilal Khan Afridi22,743 просмотров • 4 месяцев назад

شاہ حسین کا تعلق وزیرستان سے تھا،سکول میں استاد تھے لیکن کل اس نے اپنے علاقے میں جاری مظالم اور ناانصافی سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی جان لے لی۔فیس بک کی آخری پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں گھریلو پریشانیوں سے نہیں بلکہ اردگرد جاری ناانصافی اور غیر انسانی رویے سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھا رہا ہوں
Bilal Khan Afridi28,602 просмотров • 6 месяцев назад

تیراہ کے اس نوجوان کے سامنے میز پر پڑے خالی شیل اور ٹکڑے، جن کی بارود نے اردگرد کے علاقے میں بارش کی طرح عام عوام پر تباہی برسائی ہے۔ ان شیلز اور ٹکڑوں کے بارود سے ہمارے کئی سو معصوم انسان جان سے گئے، جن میں بچے، بوڑھے اور عورتیں شامل ہیں۔ یہ نوجوان پشتو میں کہہ رہا ہے کہ پاکستان آرمی نے اس سے تقریباً پانچ سو مرلے کے قریب زمین اور دو کنال کا گھر قبضے میں لے رکھا ہے۔
Bilal Khan Afridi21,701 просмотров • 4 месяцев назад

تیراہ میں امن جرگہ 90٪ کامیابی کے قریب تھا، مگر شرکاء کے مطابق جیسے ہی پیش رفت کا علم ریاستی اداروں کو ہوا تو جرگے کے علما و مشران پر مبینہ فضائی حملہ ہوا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جرگے میں شریک منہاج آفریدی کا تفصیلی مؤقف جو ریاست کا اصل چہرا ہمیں دیکھا رہا ہے۔۔
Bilal Khan Afridi26,999 просмотров • 6 месяцев назад

تیراہ میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے تاجر یونین کے صدر نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت اور مقامی نمائندوں کے ساتھ کوئی حل ممکن نہیں،تو براہِ کرم IG ایف سی کو وزیرِاعلیٰ مقرر کرے اور یہاں تیراہ میں موجود بریگیڈیئر کو مقامی نمائندہ بنایا جائے،تاکہ عوام بلاوجہ آپ کے پیچھے ذلیل و خوار نہ ہوں
Bilal Khan Afridi23,605 просмотров • 5 месяцев назад