
The Khyber Chronicles
@TKCkhyber • 24,752 subscribers
Established by a group of Journalists from KP & Balochistan Pakistan, Reporting exclusively on Terrorism, Crime and Conflict in the region.
Shorts
Videos

🚨🚨 افغانستان فریڈم فرنٹ کا کابل فوجی ہوائی اڈے پر راکٹ حملے افغانستان فریڈم فرنٹ (AFF) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے کابل فوجی ہوائی اڈے پر راکٹ کے ذریعے طالبان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد طالبان جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے اور تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
The Khyber Chronicles1,191,320 views • 26 days ago

🚨🚨 مشترکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ تین برادر ممالک کے درمیان “مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ” خطے میں اجتماعی سلامتی، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا حامل ہے، جس کا مقصد مشترکہ دفاعی صلاحیتوں، انٹیلی جنس تعاون، دفاعی صنعت اور عسکری ہم آہنگی کو فروغ دے کر خطے میں امن، استحکام اور قابلِ اعتماد دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اس شراکت داری کو تینوں ممالک کے دیرینہ تعلقات، مشترکہ مفادات اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے عزم کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
The Khyber Chronicles526,834 views • 26 days ago

🚨باجوڑ کےعلاقے شاکرو میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، باجوڑ میں کامیاب آپریشنز کے دوران متعدد خوارج کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 11 گرج کے دوران دہشتگردوں کے زیر استعمال دیسی ساختہ بموں کو بھی تباہ کر دیا۔
The Khyber Chronicles626,100 views • 1 month ago

🚨🚨پاکستان رینجرز سندھ کیمپ حملے میں ملوث زخمی دہشت گرد عثمان کے ہوشربا انکشافات، سات دن قبل پاکستان آئے تھے عبدالہادی کے پاس جو باجوڑ کا رہائشی تھا، ہمیں زیر تعمیر بلڈنگ میں رکھا گیا تھا، حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ عبدالہادی وزیرستان سے لایا تھا، میرا تعلق جماعت الاحرار کے ساتھ ہے ، ہم سب کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی۔
The Khyber Chronicles702,599 views • 2 months ago

🚨🚨 گرفتار دہشت گرد کا اعترافی بیان جماعت الاحرار اور افغانستان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، پاکستان نے افغانستان کے تین مشرقی صوبوں میں بمباری کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ تجزیہ کار مشتاق یوسفزئی دیکھیے مکمل ویڈیو
The Khyber Chronicles510,512 views • 2 months ago

🚨🚨 مصدقہ اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کی شیخ ہیبت اللہ کیساتھ گفتگو میں کہا جارہا ہے کہ انہیں پاکستان سے زیادہ افغانستان کے مفادات عزیز ہیں ، اسٹیبلشمنٹ نے بھی واضح کیا ہے کہ انہیں پاکستان کے مفادات مقدم ہیں چاہے اس کیلئے انہیں کچھ بھی کرنا پڑے۔ تجزیہ کار و ماہر افغان امور عقیل یوسفزئی دیکھیے مکمل ویڈیو
The Khyber Chronicles33,165 views • 6 days ago

🚨🚨 ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 1 زخمی: ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد کلاچی سے مڈی کی جانب سفر کر رہے ہیں۔ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2 خارجی موقع پر ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زخمی دہشتگردوں میں وحید خان اور عاطف اللہ بھی شامل تھے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ فرار ہونے والے ایک زخمی دہشتگرد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
The Khyber Chronicles23,584 views • 5 days ago

🚨🚨 فضل الرحمن شہداء کے خلاف بات کرتے ہیں، جبکہ انہیں ڈی آئی خان میں شہداء کی 1200 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی۔ اس معاملے پر اعتراض کیا گیا تو کہا گیا کہ ’’مولانا صاحب کے ساتھ ہماری ڈیل چل رہی ہے‘‘۔ یہ زمین فاریسٹ کی ملکیت ہے اور اسے شہداء کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ دیکھیے مکمل ویڈیو
The Khyber Chronicles13,506 views • 4 days ago

🚨🚨 مولانا فضل الرحمن کے ارادے خطرناک نظر آتے ہیں، سیاست اور مذہب میں واضح فرق ہونا چاہیے؛ 1973 کے آئین کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل مذہبی معاملات کی نگرانی کے لیے موجود ہے، مولانا فضل الرحمن نے اسلامی نظریاتی کونسل میں اپنے لوگوں کو لانے کی کوششیں کیں، فضل الرحمن نے حکومت کا حصہ رہ کر مالی مفادات حاصل کیے اور اپنے لیے شہداء کی زمین میں سے 1200 ایکڑ بھی الاٹ کرائی۔ دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ دیکھیے مکمل ویڈیو
The Khyber Chronicles13,128 views • 5 days ago

🚨ہم نے دہشت گردوں سے کہا تھا کہ ان علاقوں سے نکل جائیں، لیکن انہوں نے دھمکی دی کہ ہم نے افغانستان سے دو سو افراد بلائے ہیں۔ میں نے جواب دیا کہ تم دو سو افراد کی بات کرتے ہو، بدری 313 سے چار سو افراد بھی لے آؤ، پھر بھی بنوں پولیس کو شکست نہیں دے سکتے۔ بنوں پولیس کا نئے تعینات ڈی پی او کے استقبال پر دہشتگردوں کو پیغام
The Khyber Chronicles72,163 views • 1 month ago

🚨میں سمجھتا ہوں کہ افغان طالبان کے لیے یہ بات، یعنی 180 علماء کا جمع ہونا اور طالبان کے خلاف فتویٰ دینا، سوچنے کا ایک مقام ہے۔ طالبان کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں، اندرونی طور پر ان کی پالیسیاں کیا ہیں، وہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ان کا کیا سلوک ہے۔ تجزیہ کار شمیم شاہد دیکھیے مکمل ویڈیو
The Khyber Chronicles11,661 views • 6 days ago

🚨 دہشتگرد کمانڈر کو پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ اس علاقے سے نکل جاؤ، مگر اس نے جواب دیا کہ وہ افغانستان سے 200 دہشت گرد لے آئے گا۔ میں آج بھی یہی کہتا ہوں، تم افغانستان کی بدری 313 بریگیڈ سے 400 دہشت گرد بھی لے آؤ، پھر بھی تم ہمیں شکست نہیں دے سکتے۔ بنوں پولیس
The Khyber Chronicles54,547 views • 1 month ago

🚨🚨 مذہب کا لبادہ اوڑھ کر بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کی حقیقت
The Khyber Chronicles357,283 views • 1 year ago

🚨پشاور، سب ڈویژن حسن خیل میں دہشتگردہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات کو محفوظ ٹھکانوں کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں، دہشتگرد ان مقامات پر نہ صرف دہشتگردانہ سرگرمیاں انجام دیتے ہیں بلکہ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی بھی انہی مقامات پر کی جاتی ہے۔ ان دہشتگردوں کو عوام اور ان عوامی مقامات کی کوئی پرواہ نہیں۔
The Khyber Chronicles11,105 views • 9 days ago

🚨🚨 افغان طالبان دنیا کو غلط تاثر دے رہی ہے کہ افغانستان میں امن وائم ہے۔ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ طالبان ٹی ٹی پی، القاعدہ، ETIM اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کر رہے، جبکہ طالبان خود کو دہشت گردی کے خلاف ثابت کرنے کے لیے نیا بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں۔ تجزیہ کار ظاہر شاہ شیرازی دیکھیے مکمل ویڈیو
The Khyber Chronicles15,751 views • 13 days ago

🚨🚨 جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا کمسن ٹک ٹاکر پر تشدد: جنوبی وزیرستان اپر کے کمسن ٹک ٹاکر امان محسود کو دہشت گردوں نے مسجد میں تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا رپورٹس کے مطابق کہ دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے نوجوانوں پر اسلام کے نام پر تشدد کرتے ہیں لیکن متعدد ایسے واقعات ہوئے جن میں دہشتگرد اسلام کی تعلیمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
The Khyber Chronicles55,281 views • 2 months ago

🚨🚨 افغانستان کی سرزمین سے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر وادی تیراہ میدان شلوبر میں داخل ہونے والے تشکیلات کی ایک اور ویڈیو ثبوت سامنے آئی ہے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی اس تشکیل کی سربراہی دہشت گرد کمانڈر بشیر قاری، کمانڈر ابوبکر اور قاری عثمان کر رہے ہیں
The Khyber Chronicles145,922 views • 6 months ago