
The Khyber Chronicles
@TKCkhyber • 24,658 subscribers
Established by a group of Journalists from KP & Balochistan Pakistan, Reporting exclusively on Terrorism, Crime and Conflict in the region.
Shorts
Videos

🚨ہم نے دہشت گردوں سے کہا تھا کہ ان علاقوں سے نکل جائیں، لیکن انہوں نے دھمکی دی کہ ہم نے افغانستان سے دو سو افراد بلائے ہیں۔ میں نے جواب دیا کہ تم دو سو افراد کی بات کرتے ہو، بدری 313 سے چار سو افراد بھی لے آؤ، پھر بھی بنوں پولیس کو شکست نہیں دے سکتے۔ بنوں پولیس کا نئے تعینات ڈی پی او کے استقبال پر دہشتگردوں کو پیغام
The Khyber Chronicles68,345 views • 1 day ago

🚨🚨 افغان طالبان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو کابل کے ایک ہسپتال میں انہیں ایک مخصوص جگہ فراہم کی گئی ہے تاکہ ان کی موجودگی خفیہ رہے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ ہسپتال پر حملے نہیں ہوگا۔ مفتی عبدالرحیم
The Khyber Chronicles11,328 views • 10 hours ago

🚨🚨پاکستان رینجرز سندھ کیمپ حملے میں ملوث زخمی دہشت گرد عثمان کے ہوشربا انکشافات، سات دن قبل پاکستان آئے تھے عبدالہادی کے پاس جو باجوڑ کا رہائشی تھا، ہمیں زیر تعمیر بلڈنگ میں رکھا گیا تھا، حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ عبدالہادی وزیرستان سے لایا تھا، میرا تعلق جماعت الاحرار کے ساتھ ہے ، ہم سب کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی۔
The Khyber Chronicles702,592 views • 22 days ago

🚨🚨 گرفتار دہشت گرد کا اعترافی بیان جماعت الاحرار اور افغانستان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، پاکستان نے افغانستان کے تین مشرقی صوبوں میں بمباری کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ تجزیہ کار مشتاق یوسفزئی دیکھیے مکمل ویڈیو
The Khyber Chronicles510,512 views • 21 days ago

🚨🚨 افغانستان میں نیا محاذ کھل گیا؟ نورستان سے طالبان مخالف نیشنل موبلائزیشن فرنٹ (این ایم ایف) کا کہنا ہے کہ اس نے ضلع کامدیش میں افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے مشترکہ ٹھکانے پر حملہ کر دیا، جس میں متعدد جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے اور ٹھکانے کو شدید نقصان پہنچا۔
The Khyber Chronicles26,086 views • 4 days ago

🚨🚨 جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا کمسن ٹک ٹاکر پر تشدد: جنوبی وزیرستان اپر کے کمسن ٹک ٹاکر امان محسود کو دہشت گردوں نے مسجد میں تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا رپورٹس کے مطابق کہ دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے نوجوانوں پر اسلام کے نام پر تشدد کرتے ہیں لیکن متعدد ایسے واقعات ہوئے جن میں دہشتگرد اسلام کی تعلیمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
The Khyber Chronicles54,365 views • 18 days ago

🚨افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد دہشتگردوں کا یہ گروہ بلوچستان کے راستے حب سٹی پہنچا، جہاں سے انہیں چمرا چورنگی منتقل کیا گیا۔ وہاں انہیں کراچی حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری بشیر نےکرائے کے کمرے میں ٹھہرایا، قاری بشیر سمیت 13 سہولت کاروں نے دہشتگردوں کو حملے کے مقام تک پہنچانے، رہائش فراہم کرنے اور سواری کا انتظام کرنے سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ قاری بشیر اور دیگر اہم سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر
The Khyber Chronicles17,123 views • 6 days ago

🚨🚨 دہشت گردی کا چیلنج ملک کے دوسرے حصوں میں نہیں، جیسا یہاں ہے۔ اگر صوبائی حکومت مسلسل چار سے پانچ سال تک پولیس کو وسائل فراہم کرے تو کسی بھی قسم کی بدامنی کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا۔ اگر آج اسلحے کی مانگ کی جاتی ہے تو اسے فراہم ہونے میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔ ذولفقار حمید، آئی جی پولیس کے پی
The Khyber Chronicles11,268 views • 4 days ago

🚨🚨 دہشتگردوں کے ذرائع آمدن؛ دہشتگرد خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ لیتے ہیں۔ بلوچستان میں ایک وزیر کو اسے وجہ سے برطرف کیا گیا کہ وہ باقاعدگی سے بی ایل اے کو بھتہ دیتے تھے۔ بڑے حملوں کے ساتھ دہشت گردوں کی فنڈنگ بھی بڑھتی ہے۔ پاکستان مخالف ایجنسیاں، را اور موساد، براہِ راست حملوں کے بجائے افغان سرزمین سے پراکسیز کو استعمال کرتی ہیں۔ تجزیہ کار فدا عدیل دیکھیے مکمل ویڈیو
The Khyber Chronicles11,210 views • 5 days ago

🚨خصوصی رپورٹ افغانستان میں طالبان حکومت کے دعوؤں کے برعکس، پاکستان سے واپس جانے والے بعض افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، وطن واپس پہنچنے والے بعض افراد کو سخت رویے اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا، بجائے ان افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے افغان رجیم ان افراد کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔
The Khyber Chronicles14,977 views • 7 days ago

🚨جنوبی وزیرستان، انگور اڈہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی پاک فوج نے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کر دی، افغان حکومت نے ایک بیمار افغان خاتون کو انتہائی سنگین حالات میں پاکستانی سرحد کی طرف دھکیل دیا۔ اطلاع ملتے ہی پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خاتون کو محفوظ تحویل میں لے کر ابتدائی طبی امداد، خوراک، آرام اور مکمل تحفظ فراہم کیا ۔
The Khyber Chronicles30,303 views • 24 days ago

🚨🚨 افغانستان کی سرزمین سے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر وادی تیراہ میدان شلوبر میں داخل ہونے والے تشکیلات کی ایک اور ویڈیو ثبوت سامنے آئی ہے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی اس تشکیل کی سربراہی دہشت گرد کمانڈر بشیر قاری، کمانڈر ابوبکر اور قاری عثمان کر رہے ہیں
The Khyber Chronicles145,876 views • 5 months ago

🚨🚨 مذہب کا لبادہ اوڑھ کر بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کی حقیقت
The Khyber Chronicles357,283 views • 1 year ago