
Fahim Akhtar Malik
@writetofahim • 63,595 subscribers
Islamabad based Journalist Covering Prime Minister, PTI, Elections Sports and Religious Sector for 92 News HD .
Shorts
Videos

سلمان اکرم راجہ پمز پہنچے گفتگو میں کہا کہ اسکول اور اسپتال جہاں عام پاکستانی جاتے ہیں ان کی یہی حالت ہے، اشرافیہ کے بچے امریکہ اور لندن کے اسپتالوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کے بچے ان اسکولوں میں جاتے ہیں جہاں آپ کا بچہ پر بھی نہیں مار سکتا جب تک آپ کا ووٹ وقعت نہیں رکھے گا، جب تک آپ کی آواز نہیں اٹھے کی یہ نظام آپ پر مسلط رہے گا یہ ہوتا رہے گا جب تک یہ قوم اپنی تقدیر کو اپنے ہاتھوں سے نہیں لکھے گی کیوں یہاں آگ لگی، ننھے پھول تھے ، ان بچوں کا ان والدین کا سوچیں، سلمان اکرم راجہ
Fahim Akhtar Malik137,470 views • 8 days ago

مولانا فضل الرحمن کی خوفناک باتیں۔۔۔ ہمارا صوبہ ، حضرت، آپ لوگ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ شاید آپ حضرات کو یہاں پر ادراک نہ ہو یا لاہور میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اتنا ادراک نہ ہو کہ دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر اس وقت کوئی رِٹ نہیں ہے۔ لکی مروت ہو، بنوں ہو، ٹانک ہو، وہاں پولیس کا چین آف کمانڈ ٹوٹ چکا ہے۔ وہاں پولیس نے کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ پولیس نے ناکہ بندیاں کی ہوئی ہیں، راستے روکے ہوئے ہیں۔ وہ نہ DPO کے آرڈر کو تسلیم کرتے ہیں، نہ DIG کے آرڈر کو تسلیم کرتے ہیں، نہ IG کے آرڈر کو تسلیم کرتے ہیں اور مکمل طور پر انہوں نے خود اپنا کمانڈ بنا لیا ہے۔ اور کمیٹی کا سربراہ جو کہتا ہے، اسی طرح ہوتا ہے۔ تو اس طریقے سے ابھی جو ہنگو میں واقعات ہوئے ہیں، پورا کمپاؤنڈ، جتنا بھی تھا پولیس کا، وہ طالبان نے گھیرے میں لے لیا۔ پھر انہوں نے علماء کرام سے درخواست کی کہ آپ سے کچھ ہو سکے تو آپ ان لوگوں سے بات کریں۔ پھر علاقے کے علماء کرام گئے وہاں پر اور انہوں نے ان سے بات کی اور ان سے کہا کہ ہم ان سپاہیوں، پولیس والوں کو آزاد کریں گے، لیکن ان کو اسلحہ چھوڑنا پڑے گا اور ہم اس کی ویڈیو بھی بنائیں گے۔ اور DPO نے کہا، ٹھیک ہے، ہمیں دونوں باتیں منظور ہیں۔ پھر اگلے روز پتا چلا کہ چھ بندے ابھی بھی ان کے پاس ہیں۔ پھر علماء کرام سے درخواست کی کہ اب ان کو بھی چھڑوائیں۔ پھر علماء کرام اس کے پیچھے گئے اور انہوں نے چھ بندوں کو چھوڑا۔ اس طرح چھوڑا کہ ایک ایک پولیس والے کو گلے بھی ملے اور دس دس ہزار روپے بھی دیتے رہے وہ۔ وہ دس دس ہزار روپے بھی دیتے رہے۔ یہ تو آپ کی پولیس کی حالت ہو گئی وہاں پر ۔ اس وقت کرم، اورکزئی کے علاقے، وہاں پر تو اب کچھ بھی نہیں رہا جی۔ تو یہ سارا پشتون علاقہ ہے اور اس پشتون علاقے میں اور خیبر پختونخوا میں تو بالکل ہی رِٹ ختم ہو چکی ہے۔ حضرت، آپ ہماری بات مانیں، یا تو یہ ہے کہ ہم عمداً اس کی اجازت دے رہے ہیں ، یا کوئی ڈیپ ایسی انڈر اسٹینڈنگ ہے کہیں جو پبلک کو نظر نہیں آ رہی ہے۔ اور یہ سارا کچھ کیوں ہو رہا ہے جی؟ بلوچ علاقوں میں، حضرت، آپ چلتن کو عبور کریں تو اس سے آگے چاغی تک ہو یا آپ مستونگ اور خضدار تک جائیں، آج صرف شہروں کو بچانے کے لیے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں، صرف شہروں کو بچانے کے لیے شہروں کے گرد کھدائی کی گئی ہے اور اس کے اندر فوج نے مورچے سنبھال لیے ہیں اور وہاں پر ایکوئپمنٹس لے جا رہے ہیں، تاکہ صرف شہر بچ سکے، ضلعی ہیڈکوارٹر بچ سکے، تحصیل ہیڈکوارٹر بچ سکے، باقی میدان، دیہات وغیرہ وہ ان کے حوالے ہیں۔ تو اس سنگینی کو آخر کیوں ایڈریس نہیں کیا جا رہا؟ اور اگر میں یہ بات کرتا ہوں تو مجھے کیوں مجرم کہا جا رہا ہے؟ صحافی چلے جائیں، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں آ جائیں، باہر سے وہ چلے جائیں ان علاقوں میں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اس صورتِ حال میں جبکہ آپ کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے اور بھائی جو ہیں وہ آپس میں بیٹھ کر اس گھر میں، جس میں آگ لگی ہے، آؤ ذرا اس گھر کو کیسے تقسیم کریں۔ یہ کوئی معقول بات ہے؟ آپ نے آگ بجھانی ہے یا آپ نے گھروں کو تقسیم کرنا ہے؟ تو صوبے بنانے کے بعد بھی ایسی ہی صورتِ حال تقریباً ہے۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو
Fahim Akhtar Malik103,549 views • 15 days ago

اپوزیشن لیڈر چیمبر، قومی اسمبلی وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل چوہدری کی اپوزیشن لیڈر چیمبر، قومی اسمبلی آمد۔ وفاقی وزراء نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔ اس موقع ترجمان تحریک تحفظ آئین حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے ملاقات میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کی تعیناتی پر گفتگو موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی سیاسی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا
Fahim Akhtar Malik100,562 views • 16 days ago

مولانا فضل الرحمن کی تقریر کا سب سے اہم حصہ۔۔۔۔ تم شہدا کی توہین کے مرتکب ہوئے ہو تمہیں اپنے اور میرے شہدا سے معافی مانگنی ہوگی، بجٹ کو دفاعی بجٹ مت رکھو اسے مقدس بجٹ رکھو،ایسے لوگ میرے خلاف سامنےلائے جن کے چہرے اور الفاظ مصنوعی تھے،شہدا کا سہارہ لیکر تم سمجھتے ہو موقف بدل لونگا سن کو جب تک تم ٹھیک نہیں ہوگے موقف نہیں بدلے گا،مولانا فضل الرحمن پنجاب میں جلسوں کا اعلان
Fahim Akhtar Malik79,063 views • 1 month ago

جیو کے بعد اے آر وائی نیوز کو بھی ہیک کرکے وہی پیغام نشر کردیا گیا
Fahim Akhtar Malik247,186 views • 6 months ago

پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی سکروٹنی کمیٹی کے دو ممبران کو سکندر سلطان راجہ نے نواز دیا،جب تک یہ افسران ای سی پی میں رہیں گے سپیشل سیکرٹری رہیں گے جب جائیں گے ان کی پوسٹس ڈی جی کی ہوجائے گی،خوفناک ترین انکشافات کا پارٹ 1 میری ایکسکلوسیو خبر
Fahim Akhtar Malik145,905 views • 4 months ago

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ ۔۔۔۔۔
Fahim Akhtar Malik35,704 views • 1 month ago