
Zahid Jan
@zahidjan22 • 7,538 subscribers
Journalist working with Khyber News, TNN, SUNO FM and Pakhtunkhwa Radio 91.1
Shorts
Videos

ایک پاکستانی کی شہریت مشکوک کیسے ہو سکتی ہے؟ یہ صرف یارزمان ولد پائندہ خان کا مسئلہ نہیں، بلکہ ایک ایسے پاکستانی خاندان کی شناخت کا مسئلہ ہے جس کی جڑیں نسلوں سے اس وطن کی مٹی میں پیوست ہیں۔ یارزمان کا تعلق ضلع باجوڑ، تحصیل سلارزئی، علاقہ برسدین ٹی بستہ سے ہے۔ وہ روزگار کی تلاش میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزدوری کر رہا تھا کہ اس دوران اس کا شناختی کارڈ چوری ہو گیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اب اسے حراست میں لے کر بغیر مکمل تحقیقات کے ڈیپورٹ کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک ایسے شخص کی شہریت کو کیسے مشکوک بنایا جا سکتا ہے جس کے پاکستانی ہونے کی گواہی صرف کاغذات نہیں بلکہ اس کے گاؤں، علاقے اور پوری قوم کے لوگ دیتے ہیں؟ برسدین کا بچہ بچہ، بزرگ، نوجوان، مرد اور خواتین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یارزمان ولد پائندہ خان اور اس کا خاندان نسلوں سے پاکستانی شہری ہیں۔ اگر کسی کا شناختی کارڈ چوری ہو جائے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی شہریت بھی چھین لی جائے؟ کیا بغیر مکمل تحقیقات کے کسی محنت کش کو اپنے وطن سے محروم کرنا انصاف کہلائے گا؟ یہ صرف ایک فرد کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی بلکہ ایک پورے خاندان کی شناخت، عزت اور مستقبل کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہوگا۔ ریاستی اداروں سے گزارش ہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے اس معاملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں۔ ویڈیو میں علاقے کے معتبر افراد اور مقامی باشندے بھی یارزمان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کر رہے ہیں۔ لہٰذا متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل تمام حقائق کا جائزہ لیا جائے اور ایک محنت کش پاکستانی شہری کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ایک پاکستانی کی شناخت صرف ایک کارڈ نہیں، بلکہ اس کی پوری زندگی، اس کا خاندان، اس کی تاریخ اور اس کے وطن سے وابستگی ہوتی ہے۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ یارزمان ولد پائندہ خان کو سنا جائے، اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اسے اس کا جائز حق دیا جائے۔ Mohsin Naqvi Sohail Afridi Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa KP Police Government of KP
Zahid Jan24,884 просмотров • 11 дней назад

راولپنڈی: ادھار کے تنازعے پر دو افراد قتل، خواتین کی گرفتاری پر پختون برادری میں غم و غصہ راولپنڈی میں ادھار کے تنازعے نے خونی رخ اختیار کر لیا جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بعد ازاں پولیس کی جانب سے خواتین کی گرفتاری پر پختون برادری میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ احتجاج سے اجمل وزیر کا خطاب
Zahid Jan154,156 просмотров • 3 месяцев назад

باجوڑ: تحصیل وڑہ ماموند کے علاقے سپرے منڈوگوں میں علاقہ مکینوں نے ایک نایاب چیتے کو ہلاک کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق چیتا گزشتہ کچھ عرصے سے علاقے میں مویشیوں پر حملے کر رہا تھا، جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا تھا۔ مسلسل حملوں کے بعد علاقہ مکینوں نے اسے مار ڈالا۔ مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ وائلڈ لائف باجوڑ بروقت متحرک ہوتا اور چیتے کو محفوظ طریقے سے پکڑنے یا منتقل کرنے کے لیے اقدامات کرتا، تو اس نایاب جانور کو بچایا جا سکتا تھا۔ شہریوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Zahid Jan33,797 просмотров • 21 дней назад

سوات تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ میں طالبان نے سی ٹی ڈی پولیس کا ڈرون مار گرایا
Zahid Jan26,869 просмотров • 28 дней назад

اداروں کو 10 دن کا وقت دیا ہے، خاطر خواہ کاروائی نہیں ہوئی تو اپنے قوم اور ٹرانسپورٹ برداری کیساتھ ملکر موٹروے سمیت تمام شاہراہیں نامعلوم وقت تک بند کرینگے۔۔افضل گجر میں تحریک طالبان کے مشران کو بھی درخواست کرتا ہوں کہ آپ کے نام پر میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے افضل گجر
Zahid Jan18,901 просмотров • 2 месяцев назад

آئی جی پولیس، سی سی پی او پشاور اور ڈی پی او خیبر سے مطالبہ ہے کہ افغانیوں کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے۔ روپے ہر انسان کی ضرورت ہے، لیکن افغانیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اب حد سے تجاوز کر چکی ہے، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ KP Police Yar Muhammad Khan Niazi Dr. Mian Saeed #afghanistanpakistanwar
Zahid Jan20,981 просмотров • 3 месяцев назад

سی ایس ایس میں پورے خیبر پختون خوا میں پہلی پوزیشن کیسے لی ؟ نائب قاصد کے بیٹے کی محنت اور لگن کی عجیب کہانی
Zahid Jan16,584 просмотров • 3 месяцев назад

کچھ دن پہلے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کو اس بیان کو کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا آج شیخ صاحب کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ شیخ صاحب کیساتھ دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا گیا اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین
Zahid Jan15,312 просмотров • 3 месяцев назад

پشاور کے کڈنی ہسپتال میں ٹرانسپلانٹ کے لیے چار ماہ کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ نجی ہسپتال میں یہی آپریشن کروانے کے لیے غلام نبی سے تقریباً 35 لاکھ روپے تک کے اخراجات طلب کیے گئے ہیں۔ غلام نبی کا تعلق باجوڑ کے علاقے ماموند (سیوی) سے ہے۔ وہ اسلام آباد میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کماتے رہے، اس امید کے ساتھ کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کرکے ایک بہتر مستقبل بنائیں گے۔ مگر بدقسمتی سے ان کے دونوں گردے ناکارہ ہوچکے ہیں، اور وہ اس وقت دوسروں کے سہارے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، کسی مسیحا کے منتظر۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، Sohail Afridi سے پرزور اپیل ہے کہ غلام نبی کی انتہائی خستہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں، یا کسی سرکاری/نجی ہسپتال میں فوری طور پر ٹرانسپلانٹ کے انتظامات کے احکامات صادر کیے جائیں۔ غلام نبی اور ان کے اہل خانہ اس مدد کے لیے ہمیشہ دعاگو رہیں گے۔ Yar Muhammad Khan Niazi meena. @_rawnreal zoom KPK Amir Khan Bilal Yasir PTI ♥️خــͥــᷠــͣــͣــͪــᷜـــــانـــــی🇵🇰 MSK خان Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Count nomad
Zahid Jan15,379 просмотров • 3 месяцев назад

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں قائم کردہ آئی ڈی پیز کیمپ بر گیا متاثرین پر تمام دروازے بند ہزاروں لوگوں کو بے گھر کرکے ان پر تمام دروازے بند کردی گئی ہے یہ لوگ کہاں جائے نہ ٹینٹ نہ کھانے پینے کے نہ کوئی اور سہولت صوبائی حکومت نے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا #bajaur
Zahid Jan28,682 просмотров • 1 год назад

میری اور میری 9 سالہ بیٹی کو سعید جمالی سے سنگین خطرات لاحق،حکومت تحفظ فراہم کریں،حنا لاشاری اپنی عزت بچانے کیلئے سعید سے خلع لیا مگر اب وہ میرے پیچھے پڑا ہے سعید جمالی نے نوکریوں کا جھانسہ کئی خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا،نوکری دینے کے نام پر لوگوں سے پیسے بھی بٹورے،سابق اہلیہ کی پریس کانفرنس
Zahid Jan11,362 просмотров • 3 месяцев назад

باجوڑ مفتی احسان الحق صاحب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان شاء اللہ کل بروز جمعہ پورے باجوڑ عید الفطر منایا جائیگا
Zahid Jan13,090 просмотров • 4 месяцев назад

باجوڑ کل عنایت کلی بازار مکمل طور کھولنے کا اعلان کرتے ہیں ،، صدر عنایت کلے بازار عمران ماہر یاد رہے کہ باجوڑ میں ٹارگیٹڈ آپریشن اور آج ماموند میں ایک گھر پر گرنے والے ماٹر گولے سے ایک بچے کے شہادت اور تین افراد کی زخمی ہونے کے بعد لوگوں میں غم و غصّے پایا جاتا ہے
Zahid Jan19,300 просмотров • 1 год назад

باجوڑ عوام کے نام پیغام آپ کے آس پاس جو ہمارے بھائی متاثرین ہے انکا خیال رکھے اپنے لیے تیار کردہ کھانے میں ان بھائیوں کو حصہ دار بنائے یہ لوگ آپ کے ارد گرد کسی سکول کالج یا پڑوس میں رہائشی ہے تو خدارا آج ان لوگوں پر سختیاں ہے مشکل وقت میں انکا ساتھ دیجئے #bajauroperation
Zahid Jan15,852 просмотров • 1 год назад
Больше нет контента для загрузки