Zahid Jan's banner
Zahid Jan's profile picture

Zahid Jan

@zahidjan227,538 subscribers

Journalist working with Khyber News, TNN, SUNO FM and Pakhtunkhwa Radio 91.1

Shorts

باجوڑ میں آج شروع کیا گیا ٹارگیٹڈ آپریشن ویڈیو میں بتایا جارہاہے کہ یہ تین عام افراد زخمی ہوئے ہیں جن ہسپتال لیجایا جا رہا ہے

باجوڑ میں آج شروع کیا گیا ٹارگیٹڈ آپریشن ویڈیو میں بتایا جارہاہے کہ یہ تین عام افراد زخمی ہوئے ہیں جن ہسپتال لیجایا جا رہا ہے

35,257 次观看

Videos

zahidjan22's profile picture

ایک پاکستانی کی شہریت مشکوک کیسے ہو سکتی ہے؟ یہ صرف یارزمان ولد پائندہ خان کا مسئلہ نہیں، بلکہ ایک ایسے پاکستانی خاندان کی شناخت کا مسئلہ ہے جس کی جڑیں نسلوں سے اس وطن کی مٹی میں پیوست ہیں۔ یارزمان کا تعلق ضلع باجوڑ، تحصیل سلارزئی، علاقہ برسدین ٹی بستہ سے ہے۔ وہ روزگار کی تلاش میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزدوری کر رہا تھا کہ اس دوران اس کا شناختی کارڈ چوری ہو گیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اب اسے حراست میں لے کر بغیر مکمل تحقیقات کے ڈیپورٹ کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک ایسے شخص کی شہریت کو کیسے مشکوک بنایا جا سکتا ہے جس کے پاکستانی ہونے کی گواہی صرف کاغذات نہیں بلکہ اس کے گاؤں، علاقے اور پوری قوم کے لوگ دیتے ہیں؟ برسدین کا بچہ بچہ، بزرگ، نوجوان، مرد اور خواتین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یارزمان ولد پائندہ خان اور اس کا خاندان نسلوں سے پاکستانی شہری ہیں۔ اگر کسی کا شناختی کارڈ چوری ہو جائے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی شہریت بھی چھین لی جائے؟ کیا بغیر مکمل تحقیقات کے کسی محنت کش کو اپنے وطن سے محروم کرنا انصاف کہلائے گا؟ یہ صرف ایک فرد کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی بلکہ ایک پورے خاندان کی شناخت، عزت اور مستقبل کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہوگا۔ ریاستی اداروں سے گزارش ہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے اس معاملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں۔ ویڈیو میں علاقے کے معتبر افراد اور مقامی باشندے بھی یارزمان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کر رہے ہیں۔ لہٰذا متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل تمام حقائق کا جائزہ لیا جائے اور ایک محنت کش پاکستانی شہری کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ایک پاکستانی کی شناخت صرف ایک کارڈ نہیں، بلکہ اس کی پوری زندگی، اس کا خاندان، اس کی تاریخ اور اس کے وطن سے وابستگی ہوتی ہے۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ یارزمان ولد پائندہ خان کو سنا جائے، اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اسے اس کا جائز حق دیا جائے۔ Mohsin Naqvi Sohail Afridi Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa KP Police Government of KP

Zahid Jan

24,884 次观看 • 11 天前

zahidjan22's profile picture

پشاور کے کڈنی ہسپتال میں ٹرانسپلانٹ کے لیے چار ماہ کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ نجی ہسپتال میں یہی آپریشن کروانے کے لیے غلام نبی سے تقریباً 35 لاکھ روپے تک کے اخراجات طلب کیے گئے ہیں۔ غلام نبی کا تعلق باجوڑ کے علاقے ماموند (سیوی) سے ہے۔ وہ اسلام آباد میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کماتے رہے، اس امید کے ساتھ کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کرکے ایک بہتر مستقبل بنائیں گے۔ مگر بدقسمتی سے ان کے دونوں گردے ناکارہ ہوچکے ہیں، اور وہ اس وقت دوسروں کے سہارے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، کسی مسیحا کے منتظر۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، Sohail Afridi سے پرزور اپیل ہے کہ غلام نبی کی انتہائی خستہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں، یا کسی سرکاری/نجی ہسپتال میں فوری طور پر ٹرانسپلانٹ کے انتظامات کے احکامات صادر کیے جائیں۔ غلام نبی اور ان کے اہل خانہ اس مدد کے لیے ہمیشہ دعاگو رہیں گے۔ Yar Muhammad Khan Niazi meena. @_rawnreal zoom KPK Amir Khan Bilal Yasir PTI ‏♥️خــͥــᷠــͣــͣــͪــᷜـــــا‏نـــــی🇵🇰 MSK خان Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa ᠝ Count  nomad

Zahid Jan

15,379 次观看 • 3 个月前

没有更多内容可加载