
Zia ur Rehman
@ziaurrehman76 • 59,156 subscribers
دفن ھوجائے گا خود رات کی تاریکی میں۔ جو یہ کہتا ھے سویرا نہیں ھونے دونگا۔!!
Videos

آپ نے ایک غیرقانونی ڈرون فوٹیج بناکرمولانا صاحب کے گھر کی حرمت اور سکیورٹی بریچ کی ھے اور ھم نے آن ریکارڈ کہا کہ اگراس وڈیو کے ذریعے کل خدانخواستہ مولانا صاحب یا ان کے گھر کی سکیورٹی کمپرومائز ھوئی تو ذمہ دار صرف بنانے والے اور چینل والے نہیں سرپرست بھی ذمہ دار ھونگے۔ تو اپنے غیرقانونی حرکتوں پر پردہ ڈالنے کےلیے تم درخواستوں اور نوٹسز کے پیچھے چھپتے ھو اور ھمیں اس سے ڈراتے ھو؟؟ ھم آپ کو اس سے ڈرنے والے لگتے ھیں؟ مولانا صاحب نے جو سوالات پوچھے ھیں ان کے جوابات دینے ھونگے،تم الزامات، گالیوں اور نوٹسز کے پیچھے نہیں چھپ سکتے #مولانا_کا_خودمختار_پاکستان #بیرونی_ایجنڈا_نامنظور #وسائل_سمگلرز #نوبل_انعام_ٹھس #ڈرون_گردی_کاحساب_دو
Zia ur Rehman25,402 Aufrufe • vor 6 Tagen

فیصل کریم کنڈی صاحب اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ھوکر اتنا ھی بولیں جتنا آپ برداشت کرسکیں ورنہ جمعیت کا ایک ایک کارکن جواب دے گا بھی اور لے گا بھی۔ ادھر ادھر کی باتوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے اصل بات کا جواب دو میرے قائد نے پوچھا ھے کہ فاٹا اور KP کی معدنیات کتنے میں اور کس کو بیچی ھیں #سینہ_سپر_مولانا #معدنیات_کے_سمگلرز #تیرے_پروپیگنڈے_پر_تھو #پیراشوٹر_چہیتا_نقوی #جنریٹر_کو_عزت_دو
Zia ur Rehman30,943 Aufrufe • vor 9 Tagen

سی این این کا نوکر ھمیں بتائے گا کہ سیاست کیسے کرنی ھے؟؟ پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کرنا تو ھندوستان کا ایجنڈہ تھا تو اب یہ جو آپ تباہ کررھے ھو یہ کس کا ایجنڈہ پورا کررھے ھو؟؟؟ آپ جب 2024 کے بعد مولانا صاحب کے پاس ناک رگڑنے آتے تھے تو کونسی آفرز لے کر آتے تھے اور مولانا صاحب آپ کے منہ پر ماردیتے تھے؟؟ مولانا صاحب کو یہ کہہ کر کہ آپ کو اب ریاست نوکری نہیں دے گی یہ ثابت کردیا کہ مولانا صاحب آپ کو اور حکومت کو صحیح نوکر کہتے ھیں اور اسی کی تکلیف ھے آپ کو۔ آپ جیسے نوکروں کے ھاتھوں ھی حالات یہاں تک پہنچے ھیں کہ ملک میں تقسیم ظلم اور خانہ جنگی ھے اور لوگ ریاست والی ماں پہ تھو کر رھے ھیں۔ نوکر ھو تو نوکر رھو باپ مت بنو #مولاناکی_للکار #عوام_کاسامناکرو #سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور #حلف_سےوفاداری_نبھاؤ #جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
Zia ur Rehman24,941 Aufrufe • vor 13 Tagen

خواجہ صاحب مولانا صاحب کا جواب دیتے آپ کی زبان لڑکھڑا رھی تھی اور آپ کا ساتھ نہیں دے رھی تھی۔ مولانا صاحب نے کیا غلط کہا؟ پارلیمنٹ کی عزت وتوقیر کی بات، آئین کی بالادستی کی بات، گورنر راج کےخلاف کےخلاف سٹانس، کیا غلط کہا؟ بلکہ جو باتیں آپ خود اور آپ کی حکومت نہیں کرسکتی وہ آپ کی طرف سے بھی مولانا صاحب نے کردی ھیں تو کیا غلط کیا 19956/96 میں آپ نے ھی اس اسمبلی میں مولانا صاحب پر پلازوں فیکٹریوں اور ملوں کے الزامات لگائے تھے جمعیت کے کارکن ابھی تک آپ کا وہ چہرہ نہیں بھولے ھیں تیس سال میں آپ کی چارحکومتیں آئیں آپ نے کیوں کاروائی نہیں کی؟ اور اب پھر بھی الزام لگارھے ھیں، اصولاً تو آپ کو اس پر بھی معافی مانگ لینی چاھئیے تھی لیکن کوئی شرم ھوتی ھے کوئی حیا ھوتی ھے۔ 2024 کے بعد کتنی دفعہ آپ کےوزیراعظم آپ کے اتحادی بلاول زرداری صاحب اور آپ جن کے بےدست وپا وزیر ھیں انہوں نے کتنی دفعہ مولانا صاحب کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دی لیکن مولانا صاحب نے انکار کیا اور آپ پھر بھی الزام کے لیے جھوٹ بول رھے ھیں، کوئی شرم ھوتی ھے کوئی حیا ھوتی ھے آپ کس کس بات کی معافی مانگیں گے، جنرل ضیاء کی کاسہ لیسی کی یا جنرل مشرف سے حلف لینے کی؟؟ جنرل باجوہ سے ایک سیٹ کی بھیک مانگنے کی یا ایک بوڑھی خاتون نے ھاری ھوئی سیٹ پر قبضہ کرنے کی؟؟ کوئی شرم ھوتی ھے کوئی حیا ھوتی ھے آپ نے کشمیر کمیٹی کی بات کی ھے جب آپ جیسا بےدست وپا شخص وزیردفاع بن سکتا ھے تو کشمیری جس کو ریاست کے ساتھ لڑائی میں اپنا ثالث بنائیں وہ کشمیر کمیٹی کا چئیرمین کیوں نہیں بن سکتا؟؟ کوئی شرم کوئی حیا؟؟ آپ نے کہا کہ مولانا صاحب نےکس حیثیت میں افغانستان کا دورہ کیا کیا وہ وزیرخارجہ تھے تو خواجہ صاحب آپ جن کے بےاختیار وزیر ھیں ان سے ھی پوچھ لیتے کہ مولانا صاحب افغان حکومت کی دعوت پر اپنی سیاسی حیثیت سے جارھے تھے اور پھر بھی ریاست سے بریفنگ لے کرجارھے تھے تاکہ مسائل حل ھوں۔ آپ اس پر بھی جھوٹ بول رھے ھیں کوئی شرم کوئی حیا۔۔۔۔۔ آپ نے کہا کہ مولانا صاحب کو دفاع کے لیے مرد نہیں مل رھے اور خواتین کو آگے کیا ھے تو خواجہ صاحب آپ کے لیے تو ھماری خواتین ھی کافی ھیں مرد آپ کے مقابلے پر آئے تو آپ کو سیالکوٹ کی باؤنڈری کے اس پر جانا پڑےگا۔ اور حیرت ھوتی ھے ایک خاتون سے ھارا ھوا شخص بھی خواتین کی بات کررھا ھے۔ کوئی شرم ھوتی ھے کوئی حیا ھوتی ھے اور خواجہ صاحب مولانا صاحب کا سوال تو ابھی بھی وھیں موجود ھے کہ چاھے دفاعی معاھدہ ھو چاھے چاھے صلح کی صرف میٹنگ ھو آپ اور وزیرخارجہ یہاں کیوں تھے اور وہ لےپالک وزیرداخلہ ایران میں کیوں تھا کیا وہ دفاع اور خارجہ کا وزیر بھی ھے اور آپ ڈمی ھیں؟؟؟ جواب تو دینا ھوگا کوئی شرم ھوتی ھے کوئی حیا ھوتی ھے #مولاناکی_للکار #عوام_کاسامناکرو #سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور #حلف_سےوفاداری_نبھاؤ #جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
Zia ur Rehman16,735 Aufrufe • vor 13 Tagen

یہ پاکستان ھے ھم سب کا مشترکہ وطن، یہ پاکستان ایک آئین کے تحت چلتا ھے جیسا کہ ھمیں بتایا گیا ھے اور اس آئین نے ھر ایک کے لیے حدود متعین کردی ھیں لیکن ایک عجیب منظر ھمارے سامنے ھے قصور کے جلسے کے بعد کچھ صحافی اپنے یوٹیوب چینلز سے مولانا فضل الرحمن صاحب کے خلاف میدان میں آئے گالیاں دیں الزامات لگائے غداری کے فتوے لگاۓ دشنام طرازی کی اور جو غلاظت نکالی جاسکتی تھی وہ نکالی گئی، لیکن اس سے بھی عجیب بات یہ کہ ISPR کے زیراھتمام ورکشاپس ھوتی ھیں ان میں انہی لوگوں کو دعوت دے کر بلایا جاتا ھے، ابھی حال ھی میں پچھلے ھفتے کوئٹہ کینٹ کا دورہ کروایا تو یہی لوگ شریک تھے اب کل ھی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے دارالحکومت میں فیلڈ مارشل صاحب مہمان خصوصی تھے تو وھی لوگ اور چہرے تھے جو پچھلے دس دن سے مولانا صاحب کو گالیاں دے رھے ھیں۔ تو DG ISPRصاحب بحیثیت ایک پاکستانی کے میرا سوال ھے کہ آخر ھمارے خون پسینے کی کمائی سے ان لوگوں کی آبیاری کیوں کی جارھی ھے جو سیاسی لوگوں اور جماعتوں کو گالیاں دیتے ھیں؟؟؟ آپ ان کو اون کرتے ھیں یا اس سے لاتعلقی کا اظہار کریں گے؟؟ اگر آپ ان سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کرینگے تو انگلیاں آپ کی طرف اٹھیں گی۔ دعوت فکر ھے آپ ملاحظہ کیجئے #مولانا_چھاگئے #کرپٹ_چوکیدار #کالےچینلز_کی_مشتاقیاں #پیڈ_ٹرینڈ_فلاپ #کرائے_کے_باکو
Zia ur Rehman62,215 Aufrufe • vor 3 Monaten

انصارالاسلام کے رضاکار احتجاجی مظاھرے کے بعد شاھراہِ دستور کی صفائ کرتے ھوئے دنیا کو پیغام دے رھے ھیں کہ جلسوں اور مظاھروں کی خوبصورتی انہی سے ھے اور یہی لائق بھی ھیں جو پہلے نظم کے قیام میں پتہ تک نہیں گرنے دیتے اور پھر صفائ بھی خود کرتے ھیں۔ ویلڈن انصار الاسلام❤️❤️
Zia ur Rehman410,246 Aufrufe • vor 3 Jahren

مسلم لیگیو آپ کے قائد میاں نواز شریف سچ بول رھے ھیں یا جھوٹ؟؟ لیکن تم لوگ تو اس لولی لنگڑی غلامی کی حکومت کے شوق میں اپنے قائد کو بھی جھوٹا بول دوگے تمھارا کیا دین ایمان ھے۔ #NationStandsWith_Maulana #مولانا_کی_للکار #پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو #مولانا_قدم_بڑھاؤ
Zia ur Rehman48,388 Aufrufe • vor 4 Monaten

اس کے بارے میں کیا خیال ھے حنا صاحبہ😊 #مولانا_کی_للکار #پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو
Zia ur Rehman37,132 Aufrufe • vor 4 Monaten

مولانا فضل الرحمن صاحب نے سپریم کورٹ کے الیکشن فیصلے کے حوالے سے دو انتہائ اھم سوالات اٹھادیے۔ ۱- اس فیصلے میں ججز کی آراء کا ذکر تو ھے لیکن order of the court موجود نہیں ھے اور اسی پر عملدرآمد ھونا ھوتا ھے، وہ ھی موجود نہ ھو تو عمل کس پر ھو یا review کس کے خلاف ھو۔ ۲- اعتراضات کی بنیاد پر دو ججز نے بینچ سےعلیحدگی اختیار کی تو یہ تو انکا حق تھا لیکن پھر اسکو سات سے پانچ رکنی بینچ میں کس آرڈر کے تحت تبدیل کیا گیا وہ آرڈر کہاں ھے؟ کیونکہ بینچ کی فارمیشن کسی آرڈر کے تحت ھوتی ھے وہ آرڈر بھی موجود نہیں ھے
Zia ur Rehman111,330 Aufrufe • vor 3 Jahren