Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

Another week of meaningful engagement and shared progress. From celebrating freedom and equality to strengthening economic and diplomatic ties, here’s a look at the moments that shaped U.S.–Pakistan relations this week. #USAinPakistan باہمی روابط اور مشترکہ ترقی کا ایک اور اہم ہفتہ۔ آزادی اور مساوات سے لے کر معاشی...

20,266 просмотров • 5 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

حکومتِ بنگلہ دیش کی نئی قیادت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ڈھاکہ آمد میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ بحیثیت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، میں وزیرِاعظم پاکستان کی جانب سے حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں، اور اس اہم موقع پر دونوں برادر ممالک کے مابین خیرسگالی اور تعاون کے پیغام کو آگے بڑھانا میری ذمہ داری ہے۔ 🇵🇰🇧🇩 ڈھاکہ پہنچنے پر جس گرمجوشی اور وقار کے ساتھ استقبال کیا گیا، وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور تاریخی رشتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ یادگار لمحات ہمارے تعلقات کے مثبت رخ اور مستقبل کی وسعتوں کا اظہار ہیں۔ اس دورے کے دوران میری ملاقات چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس، نومنتخب وزیرِاعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف سے متوقع ہے، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔ مزید برآں، میں ایک جامعہ کے دورے کے دوران طلبہ سے ملاقات کروں گا، ڈھاکہ چیمبر آف کامرس کے نمائندگان سے تبادلۂ خیال کروں گا، اور تاریخی عمارت احسن منزل کا بھی دورہ کروں گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور سماجی روابط موجود ہیں۔ ہمارا رشتہ بھائی چارے، مشترکہ اقدار اور عوامی سطح پر مضبوط وابستگی پر مبنی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ سماجی و معاشی اشتراک، ترقیاتی شراکت داری اور سیاسی ہم آہنگی کے نئے امکانات کو فروغ دے گا، اور ایک ایسی پائیدار شراکت کی بنیاد رکھے گا جو ہماری خودمختاری کے تحفظ، عوامی خوشحالی اور خطے کے استحکام کو یقینی بنائے۔ ہم باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ایک روشن، مستحکم اور باوقار مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لیے پرعزم ہیں۔ #ڈھاکہ #حلف_برداری #سفارتکاری #پاکستان #بنگلہ_دیش #دوطرفہ_تعلقات #معاشی_شراکت #بھائی_چارگی

Ahsan Iqbal

19,979 просмотров • 4 месяцев назад