Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

احمد حسن العربی: ماہر بین الاقوامی امور اسرائیل کے 1970 کے ڈاکومینٹ کے مطابق سرکاری طور پرمانا گیا کہ گریٹر اسرائیل کے قیام کے لیے عرب ممالک کو آپس میں لڑوانا ضروری ہے۔ بار بار سعودی عرب پر ایسے حملے کیے گئے جس کو سعودی عرب اور ایران نے...

26,427 просмотров • 5 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

ایک ایسے معاہدے پر ہم جشن منا رہے ہیں کہ جس کی تفصیلات کا حکومت پاکستان کو علم ہی نہیں ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ کو پاکستان، ترکی اور سعودی عرب معاہدے کا نہیں پتہ کہ یہ دراصل ہے کیا، وفاقی کابینہ کو معاہدے کا نہیں پتہ، حکومتی وزراء سے بات ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں نہیں پتہ کہ اس معاہدے میں کیا لکھا ہوا ہے، حکومتی چینلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس معاہدے کو آپ نے مذہبی رنگ نہیں دینا یعنی قوم کو کچھ اور بتانا چاہتے ہیں اور انٹرنیشنل میڈیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا کوئی اسلامی اتحاد نہیں بن رہا نہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ NATO طرز کا کوئی اتحاد ہے اور نہ اس میں یہ تاثر جانا چاہیے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کہیں ترکی یا سعودی عرب کے کام آ سکتی ہے، حکومتی کنٹرولڈ میڈیا کو خاص طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ یہ معاہدہ آپ نے اس طرف نہیں جانے دینا، کسی کو بھی نہیں پتہ کہ یہ معاہدہ ہے کیا، ایک انڈرسٹینڈنگ یہ ہے کہ شاید یہ معاہدہ دہشتگردی کے خلاف ہے کیونکہ تینوں ممالک اپنے کو دھشتگردی سے متاثرہ قرار دیتے ہیں، درحقیقت یمن کے حوثیوں کو سعودی عرب ایک دھشتگرد تنظیم سمجھتا ہے اور انہیں حوثی باغی کہا جاتا ہے تو ان کے خلاف ایک مشترکہ فوجی محاذ کھڑا ہو گا، لیکن کابینہ اور پارلیمان کو معاہدے کی تفصیلات نہ بتانا بہت بڑی غفلت ہو سکتی ہے، اس سے پہلے بھی سعودی عرب کے ساتھ ہونے والا معاہدہ کابینہ اور پارلیمان کے بغیر کیا گیا، وزیر دفاع خواجہ آصف کہتا ہے کہ ہم افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں تو کیا سعودی عرب نے افغانستان کے ساتھ جنگ کو اپنے ملک پر حملہ قرار دیا؟ کٹھ پُتلی پارلیمنٹ فارم 47 پر بنی ہوئی ہے اور اردلی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اتنی اوقات اور سکت نہیں ہے کہ عاصم منیر سے کہہ سکے کہ ہمیں کم از کم پارلیمان سے یہ معاہدہ گزارنے اور منظور کرانے دو۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw

Qasim Khan Suri

18,165 просмотров • 1 месяц назад

نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبریں بار بار اسرائیل خود پھیلا رہا ہے۔۔ کیوں؟؟ سنیں تہران سے سینئر تجزیہ کار محمد حسین باقری کی گفتگو 👇👇👇 نیتن یاہو کے مارے جانے کی افواہیں دراصل اسرائیل کی جنگی اسٹریٹیجی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایرانی عوام کی نفسیات سے کھیلنا ہے۔ اگر نیتن یاہو مارا گیا تو ایرانی عوام کا غصہ کم ہو جائے گا۔۔ اگر نہیں مارا گیا تو غصہ بڑھتا رہے گا۔۔ یہ سب جنگ کی اقسام ہیں۔ ایران کا ٹارگٹ صرف نیتن یاہو نہیں بلکہ اسرائیل کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔۔ ایران نے خلیجی ممالک کو آفر دی ہے کہ ایک حقائق جاننے کی کمیٹی بناتے ہیں جو دیکھے کہ کہاں کہاں ایران نے حملہ کیا ہے اور کہاں کہاں امریکا یا اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کر رہے ہیں۔۔ امریکا نے ایرانی شاہد ڈرون کی نقل تیار کی ہے اور وہ اس سے فالس فلیگ آپریشن کر رہے ہیں۔۔ ایران جہاں حملہ کرتا ہے اس کا بیان جاری کرتا ہے۔ ایران نے سعودی عرب کے مشرق میں یا آرامکو پر حملے نہیں کیے تو وہ حملے ایران کو سعودی عرب سے لڑوانے کے لیے کس نے کیے؟ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

111,833 просмотров • 6 месяцев назад

ایران جنگ کو دس روز گزر گئے۔۔ اس وقت آبنائے ہرموز نیا میدان جنگ ہے۔ آج آبنائے ہرموز میں تین بحری جہازوں نے گزرنے کی کوشش کی جنہیں ایران پاسداران نے تباہ کر دیا۔ امریکا کا دعوی ہے کہ ایران آبنائے ہرموز میں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے۔۔ اس دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی بنکوں کی بلڈنگز پر حملے کیے گئے،، ایرانی پاسداران کا کہنا ہے کہ اب اسرائیل میں بنک، گوگل اور دیگر ٹیک آفسز ان کے نشانے پر ہوں گے۔۔ ایران کہہ رہا ہے کہ یہ جنگ اب ختم نہیں ہو گی اور اب ایران مزاکرات اپنی شرائط پر کرے گا۔۔ وزیراعظم پاکستان نے ایرانی صدر سے آج گفتگو کی ہے جبکہ وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے بلوم برگ کو انٹرویو میں واضح کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے معاملے پر ساتھ کھڑا ہے۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ عالمی تیل کی قیمت 200 ڈالر تک جائے گی۔۔ ایسے میں پاکستان کیا کرے گا۔۔ محمود خان اچکزئی نے پارلیمان میں اہم ترین سوال اٹھایا کہ اسرائیل امریکا جنگ ہو گی، خامنہ ای کو شہید کر دیا،، ہماری گفتگو عالمی سطح پر کیا ہو رہی ہ، اس پارلیمان کو کچھ نہیں پتا۔۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

25,404 просмотров • 6 месяцев назад

خیبرپختونخوا کی عوام کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث توانائی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اور ایران کی جانب سے مسلم ممالک پر مبینہ حملوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایران کو مسلم ممالک کے خلاف کارروائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہئے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان کو اس تنازع سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا بلکہ نقصان کا سامنا ہے، جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ عوام نے اپیل کی کہ تمام اسلامی ممالک اس جنگ بندی کے لئے کردار ادا کریں۔ ان کے مطابق اسرائیل کی کوشش ہے کہ مسلم ممالک کو آپس میں تقسیم کیا جائے، اور باہمی اختلافات یا جنگ کی صورت میں صرف نقصان ہی ہوگا۔

Shazia

10,610 просмотров • 6 месяцев назад

ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی: 👇👇👇 مجھے اس واقعے میں تیسرا ہاتھ نظر آ رہا ہے۔۔ آپ کچھ کڑیاں ملائیں: 👈جون 2025میں ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو اسرائیلی سیلپر سیلز نے ایران کے اندر سے حملہ کر کے نقصان پہنچایا۔۔ 👈امریکا اسرائیل کی ایران جنگ کے دوران نیتن یاہو نے یو اے ای کا خفیہ دورہ کیا تھا 👈یو اے ای کے حکمرانوں نے اسرائیل کو بتا دیا تھا کہ حماس سات اکتوبر کو حملہ کرنے والی ہے 👈اور کل یروشلم کے اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب سے اسرائیل انٹیلی جنس شیئرنگ کر رہا ہے۔ کوئی بدبخت ہی ہو گا جو حرمین شریفین پر حملہ کرے گا،، حوثی کیوں سعودی عرب پر حملہ کریں گے۔۔ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایک تھرڈ پارٹی مسلمانوں کو لڑوانے کی کوشش کر رہی ہے جس کا فائدہ صرف اسرائیل کو ہو رہا ہے۔۔ صومالی لینڈ بالکل قریب ہے جس پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔ دوسرا یہ دیکھیں کہ امریکی صدر نے اس اہم ترین اور حساس ترین وقت میں سعودی عرب کو مدد سے انکار کیا ہے۔۔ تو امریکا وہ کرے گا جو صرف اسرائیل کو فائدہ دے۔۔ حماس اور حزب اللہ پر ایران کا کافی کنٹرول تھا مگر حوثیوں پر صرف ایران کا اثر ہے۔۔ حوثی 1992 سے لڑ رہے ہیں ایران کا وہاں بہت زیادہ اثر رسوخ نہیں تو وہاں اسرائیل اپنے سلیپر سیل نہیں بنا سکتا جہاں سے وہ ایسی کارروائیاں کرے۔ Khalid Chishti #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

41,783 просмотров • 11 дней назад