正在加载视频...

视频加载失败

اس سے بڑا سپریم کورٹ کا المیہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ وہاں بیٹھا ایک جج، جسٹس نعیم اختر افغان، خود وکیل فیصل صدیقی سے کہہ رہا ہو: “Let the system expose itself.” یعنی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسے ہونے دیں تاکہ...

57,513 次观看 • 7 天前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

ہم جس حال میں خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں، کوئی ہمیں حکومت کرنے کے لیے چھوڑ بھی نہیں رہا . صوبے کے چیف منسٹر کو اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دیا جا رہا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کی جا سکتی ہے۔ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں اور ایک منتخب چیف منسٹر اس سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ کیا پاکستان کسی ضابطے اور اصول پر چلتا ہے نہیں، یہ صرف ڈھنڈے سے چلتا ہے۔ ظلم اور ڈھنڈے کا یہ نظام ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔ اس ملک میں اگر ہم نے رہنا ہے تو قانون اور آئین کے تحت رہنا ہے۔ یہ جو ظلم ہو رہا ہے، یہ صرف عمران خان کے ساتھ نہیں ہو رہا، عوام کے ساتھ ہو رہا ہے۔ عوام سے ان کے ووٹ کا حق چھینا گیا، یہ فیصلہ عوام نے نہیں کرنا ہے کہ ہم نے کس کو ووٹ دینا ہے۔ ووٹ ڈالنے والے سے ووٹ گننے والا اہم ہے۔ اگر کسی ممبر عوامی نمائندے کو معلوم ہو کہ اس کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں، تو کیا وہ آپ کی بات مانے گا۔ عوام کے پاس ووٹ کا حق ہے تو آپ کا نمائندہ آپ کی قدر کرتا ہے۔ ابھی جو ہری پور ضمنی انتخابات میں ہوا ہے، ووٹ کسی اور کو پڑا اور رکن کوئی بن گیا۔ فارم 45 کے مطابق سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کمپیوٹر پر بیٹھا آدمی اپنی مرضی کا ڈیٹا فیڈ کر رہا ہے۔ کس قسم کی عدالت، کس قسم کی الیکشن کمیشن، عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا ۔

Asad Qaiser

16,009 次观看 • 7 个月前

ملک میں جو خود کو ووٹ کو عزت دو کا سب سے بڑا چیمپئن سمجھتا ہے، اس کی حکومت ہے۔ پنجاب میں ان کی بیٹی کی حکومت ہے۔ آج صبح پنجاب میں ہمارا اپوزیشن لیڈر بات کر رہا تھا کہ اس وقت بھی میرے گھر کے سامنے پولیس کھڑی ہے۔ پنجاب میں اگر آپ کا تعلق اپوزیشن سے ہے تو آپ اپنے گھر میں بھی رہائش نہیں رکھ سکتے۔اس وقت نہ کوئی قانون ہے اور نہ ہی آئین، صرف ظلم اور جبر ہے۔ اور جب ظلم حد سے بڑھ جائے تو جہاد لازم ہو جاتا ہے۔ جہاد صرف تلوار اٹھانے کا نام نہیں، جدوجہد سے بھی کیا جاتا ہے، اور یہی جدوجہد ہم پر اس وقت لازم ہے۔عمران خان اس وقت جرأت اور ہمت کے ساتھ اپنا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ جب 1992 کا ورلڈ کپ ہو رہا تھا تو وہ ایک کمزور ٹیم تھی، لیکن اللہ نے عمران خان کو عزت دینی تھی۔ پھر جب شوکت خانم ہسپتال بن رہا تھا تو میں خود اس مہم کا حصہ تھا۔ ہم نے پوسٹر لگائے، چندہ اکٹھا کیا۔ ہمیں بھی یہ ناممکن نظر آتا تھا، لیکن اللہ نے عمران خان کے خواب کو پورا کیا۔

Asad Qaiser

15,982 次观看 • 8 个月前

🚨🚨 بریکینگ نیوز : مولانا کا پلٹنا, عدم اعتماد کی بحث, اچانک کیا ہو رہا ہے؟ سینئر صحافی اسداللہ خان کا بڑا تجزیہ ۔!!!!🔥🔥🔥🛑 یہ سسٹم ری سیٹ ہو رہا ہے, اس کے بہت سارے شواہد ہمیں مل رہے ہیں, مثال کے طور پر مولانا فضل الرحمٰن کا اپوزیشن اتحاد کا حصّہ بن جانا, یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے, اس کے پیچھے ضرور کچھ بڑا ہو رہا ہے ۔ آپ دیکھیں کہ کل کا کورم پیپلز پارٹی نے نہیں چلنے دیا ۔ اور آج سپیکر ایاز صادق صاحب عدم اعتماد کی بات کر رہے ہیں ۔یعنی اب انکو نظر آنے لگا ہے کہ یہ نوبت بھی آسکتی ہے,کہ ہم پر عدم اعتماد بھی ہوسکتا ہے ۔ پھر اس کے علاؤہ عدالت میں ایک بینچ بھی بن گیا ۔ میرے لئے بینچ بننا حیران کن بات نہیں ہے, میرے لئے اس سے پہلے والا مرحلہ زیادہ حیران کن ہے ۔ کہ ایک میڈیکل رپورٹ بنتی ہے, جو عمران خان کو فیور کر رہی ہے ۔ اور پھر وہ رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع ہو جائے ۔ تو کیا اچانک اللہ نے رحم ڈال دیا, ڈاکٹروں کے دلوں میں کہ اس طرح کی رپورٹ بنا کر دو جو عمران خان کی فیور میں ہو ۔ یہ سب اچانک تو نہیں ہوسکتا, اس کے پیچھے ضرور کچھ بڑا ہو رہا ہے ۔ سینئر صحافی اسداللہ خان 🔥🔥🚨

Anisha KHAN

24,032 次观看 • 1 天前