Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر نے سابق وزیر مہاجر منتخب راولپنڈی جاوید بٹ سے سرکاری گاڑی G-555 ضبط کر کے ٹرانسپورٹ پول میں جمع کروا دی۔ویلڈن جاوید بٹ سرکاری گاڑی 4 اکتوبر 2025 کے بعد اپنے دم پر استمال کرتے رہے ہیں۔

14,896 Aufrufe • vor 3 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

حقیقت یہ ہے آزاد کشمیر کی عوام نے اشرافیہ کی کمر توڑ دی ہے ابھی صبح کے 4 بجے ہیں میری اطلاعات کے مطابق کچھ دستخط رہتے ہیں 53 میں سے 48 ووٹ لینے والا اور 36 روکنی تاریخی کابینہ رکھنے والے کو عام دکانداروں نے ایک کی بیکری ، ایک کی کتابوں کی دکان باقی عام لوگ ملیہ میٹ کر چکے ہیں وہاں کی سیاسی جماعتوں نے کشمیر اور پاکستان میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جس میں پاکستانی ٹیلی ویژن میڈیا نے کردار ادا کیا اتنا بڑا عوام کا جمع غفیر 5 دن سڑکوں پر رہا لیکن مجال ہے اپنے فوکس سے ہٹا ہو تاریخی سیاسی شعور کا مظاہرہ ہوا کشمیر کی عوام آج ثابت کر چکی ہے وہ بھیڑ بکریاں نہیں ہیں سب سے اہم 12 نشستیں فارغ پیں۔ نہ۔فنڈز ، نہ گاڑی پر جنڈی ، نہ وزارتِ یہ مرا ہوا سانپ بن چکی 36 سے کم کر کے 20 یا 18 کابینہ ہو گی یعنی یہ عام لوگ آدھی وزارتوں کو گرا چکے ہیں فوری اربوں روپے کے فنڈز جاری ہوں گے اب ایکسرے ، سٹی سکین، ایم آر آئی کی مشینیں ہمارے شہروں میں ہوں گی تحریکوں کے کچھ لمحات ہوتے ہیں 29 تاریخ مظفرآباد میں گولیاں مار کر لاشیں گرا دی گئ، وہ لمحہ تھا اس تحریک نے ہر گھنٹے زور پکڑا ، گولی چلتی ہے لوگ دروازے بند کرتے ہیں کشمیر میں دروازے کھول کر ہر بندہ باہر آ گیا۔۔ کشمیر زندہ آباد پاکستان پائندہ باد

Sohrab Barkat

54,393 Aufrufe • vor 11 Monaten

اسلام آباد : 28 جولائی، 2026. وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ عام آدمی کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے. ملک کے غریب و متوسط طبقے کو اپنی چھت کے حصول کے لیے ’’وزیراعظم اپنا گھر اسکیم‘‘ کا اجراء کیا ہے. اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے. سرکاری اور نجی بینک اپنا گھر اسکیم کو کامیاب کرنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کریں. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اپنا گھر اسکیم کے لئے عمودی اور افقی ماڈل ہاؤسنگ منصوبوں کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جائے. اجلاس کو پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم کی فناسنگ میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنا گھر اسکیم کی فنانسنگ کے لئے بینک اب تک 204 ارب روپے منظور کر چکے ہیں جبکہ 27 ارب روپے کی فنانسنگ کی جاچکی ہے. وزارت ہاؤسنگ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنا گھر اسکیم پر پیشرفت کا ہر ہفتے جائزہ لے رہے ہیں. اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیر زادہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Prime Minister's Office

12,854 Aufrufe • vor 1 Monat

ایک صوبائی وزیر فضل شکور کو موٹروے پر روکنا، مبینہ طور پر کلاشنکوف کے زور پر گاڑی کو روکنا، سرکاری گاڑی پر فائرنگ کرنا، ٹائروں کو نشانہ بنانا، جس کے نتیجے میں ٹائر پھٹ گئے اور گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، اور پھر صوبائی وزیر کو گرفتار کر لینا انتہائی تشویشناک واقعہ ہے۔ اگر ایک منتخب صوبائی وزیر فضل شکور کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کیا جائے گا تو سوال یہ ہے کہ عام پاکستانی کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟ خدارا! اس ملک پر رحم کریں، اس صوبے پر رحم کریں۔ سیاست کو سیاست رہنے دیں۔ اختلافِ رائے کو بندوق، گولی، ڈنڈے اور طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ایسے اقدامات نفرت اور تصادم کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور ملک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ہم پاکستانی ہیں، محبِ وطن ہیں، یہ ملک ہمارا ہے۔ ہم اپنے اختلافات کو سیاسی اور جمہوری طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے قائد عمران خان نے ہمیشہ ہمیں آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر پُرامن احتجاج، جلسے اور جلوس کرنے کا درس دیا ہے۔ ہماری جدوجہد بھی آئینی، قانونی اور پُرامن رہے گی۔ ہم اختلاف کریں گے، سوال اٹھائیں گے، احتجاج کریں گے، لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے اور کسی قسم کے تشدد یا تصادم کی حمایت نہیں کریں گے۔ ریاستی اداروں سے بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہو، سیاسی اختلاف کو جرم نہ بنایا جائے، اور طاقت کے بجائے آئین و قانون کو بالادست رکھا جائے۔ ملک کو نفرت نہیں، انصاف چاہیے۔ بندوق نہیں، آئین کی حکمرانی چاہیے- پاکستان ہمارا ہے، اور ہم پاکستان کی سلامتی، آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Abdul Ghani Afridi

189,248 Aufrufe • vor 2 Tagen

آج پہلے فرید قریشی ، اسد ملک اور مغل نے سلمان اکرم راجہ کی میڈیا ٹاک میں مجھے ناصرف کارنر کرنے کی کوشش کی بلکہ میرے سوال پوچھتے وقت بولنا شروع کر دیتے تھے پھر جب لاسٹ میں میں سوال کرنے کی کوشش کی تو بھی مرزا اخلاق سے نعرے لگوا کر مجھے روکنے کی کوشش کی میں نہایت صبر کیساتھ سب برداشت کیا اور تحمل کیساتھ برداشت کرتے ہوئے سوال پوچھ کر دم لیا پھر سب میڈیا والے نیچے چلے گئے اور مرزا اخلاق بھی نیچے پہنچ گیا ان سب کیساتھ بیٹھ کر اظہر جاوید کو برا کہا گیا اور تحریک انصاف کے کارکن مرزا اخلاق نے اظہر جاوید کی والدہ کو گالیاں دیں مجھ سے برداشت نہیں ہوا اسی وقت اظہر جاوید کو فون کر کے بتایا کہ آپکی والدہ کو گالیاں دی جا رہی ہیں اور رپوٹرز بیٹھ کر سن رہے ہیں کیونکہ میں سب کے سامنے اظہر جاوید کو فون کر کے بتا رہی تھی اسکے بعد شوکت ڈار اتے ہیں میں ہم لوگ باہر چلے جاتے ہیں میں جب دوبارہ ریسٹورینٹ میں داخل ہوتی ہوں یہ لوگ کھانا کھانے میں مصروف تھے اور میں شوکت ڈار صاحب سے کہا کہ میں ٹویٹ کرنے لگی ہوں کہ ہزار سور ملکر بھی شیر کو نہیں ڈرا سکتے اتنے میں اس ملک نے شوکت ڈار کو مجھے گالی دیتے ہوئے کہا اسے کہیں اپنا منہ بند کر لے میں نے کہا تمہیں کیوں تکلیف ہو رہی میں تمہیں سور نہیں کہہ رہی اسکے بعد اس نے گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں چغل خور ہوں اور پھر میں نے بھی گالیوں کے جواب میں گالیاں ہی دیں اس نے مجھے دھمکی دی کہ تم مجھے جانتی نہیں ہو ہم تمہارے گھر ائیں گے خیر میں ایسے گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں جو شخص اپنے گھر کی عورتوں پر تشدد کرنے کا عادی ہو اسکا مطلب یہ نہیں کہ باہر بھی گالی دے گا سن لی جائے گی میں نے پولیس میں ان لوگوں کے خلاف رپورٹ کروا دی ہے فرید قریشی کے خلاف پہلے ہی پولیس میں کمپلئین ہیں آج دوسرے گینگ ممبرز کا بھی اضافہ ہو گیا ہے میں نے ARY اور Hum والوں کو شکایات کیں تھیںیہ سلسلہ پچھلے ایک سال سے جاری ہے جان بوجھ کر تحریک انصاف کے لوگوں کو میرے خلاف چھوڑا جاتا ہے اور کئی مرتبہ جانی نقصان بھی پہنچانے کی کوشش کی گئی ایسڈ اٹیک تک کروایا گیا لیکن میں نا تب ڈری تھی نا اب ڈروں گی کوئی مرد اٹھے اور مجھے گالی یا میری ماں کو گالی دے گا میں اس سے ڈبل گالی اسکی گھر کی عورتوں کو دونگی اور جتنی چیخیں مارنی ہے مار گالی تو ڈبل ہی ملے گی

Safina Khan

60,764 Aufrufe • vor 1 Jahr

لاپتہ بھائی کی تلاش میں سرگرداں بلوچ طالب علم گرفتار محمد جہانزیب اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں دھکے کھا رہے تھے۔ اُن کے بھائی سعید اللہ بلوچ کو چھ ماہ قبل موٹروے اسلام آباد ٹول پلازہ پر بس سے اُتار کر لاپتہ کیا گیا، درجنوں مسافر نے دن کے وقت وہ منظر دیکھا۔ دونوں بھائی اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ جہانزیب نے مقدمے کے اندراج کے لیے موٹروے کے ساتھ جڑے اسلام آباد کے تھانہ نون سے رجوع کیا۔ شنوائی نہ ہونے پر عدالت میں 22-A کی درخواست دائر کی تاکہ مقدمہ درج کیا جا سکے۔ عدالتی حکم پر بھی عمل نہ ہوا۔ اُن کے وکیل ہادی علی چٹھہ آج اپنے کیس میں پھنسے ہوئے تھے۔ محمد جہانزیب نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے کیس کی جانب متوجہ کیا۔ پھر واپس جانے لگے تو پولیس نے حراست میں لینے کی کوشش کی۔ بھاگ کر واپس عدالتی حدود میں آ گئے اور ویڈیو بیان دیا۔ اس کے بعد متعدد وکلا نے اُن کی گرفتاری روکنے کے لیے باری باری کئی عدالتوں سے چکر لگائے۔ ایک جج نے وکلا کو بتایا کہ اُن کی حدود کا کیس نہیں، دوسرے جج نے کہا کہ عدالت کا وقت ختم ہو چکا ہے اس لیے وہ نہیں سُنیں گے۔ کچہری سے وکلا کے درمیان پولیس سے بچتے ہوئے نکلے مگر کچھ دور اہلکاروں کی گاڑی نے راستہ روک کر جی الیون مرکز کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ تاحال مقدمے کی ایف آئی آر سامنے نہیں آئی کہ کس الزام پر حراست میں لیا گیا۔

A.Waheed Murad

21,826 Aufrufe • vor 9 Monaten

وقوعہ 67/ڈی پاکپتن نیا رخ اختیار کر گیا..... PFA Vs. Milk Adulteration Mafia محمد تنویر مجید، ڈائریکٹر جنرل پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے مبینہ طور پر ملزم فخر جھیڈو کے ساتھ تعلقات نے عوام میں شدید غصہ اور سوالات پیدا کر دیے ہیں… 👈 سوشل میڈیا پر پولیس افسران کے ساتھ دکھائی دینے والے گہرے مراسم یہ واضح کرتے ہیں کہ بعض اعلیٰ عہدے دار اپنے منصب کی ذمہ داریوں سے ہٹ کر ذاتی تعلقات کے بھرم کو مقدم رکھتے ہیں… اس موقع پر خاص طور پر عاصم جاوید ڈی جی Punjab Food Authority کا کردار بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا عاصم جاوید اپنے منصب کی عظمت اور عوامی توقعات کے مطابق کھڑے ہوں گے اور اس واقعے کو ایک مثال بنا کر انصاف کی راہ ہموار کریں گے یا پھر طاقتور تعلقات اور سرکاری پروٹوکول کی پناہ میں ملزمان کو دوام بخشیں گے؟ عوام کی نظر میں یہ فیصلہ صرف ایک فرد کا نہیں، بلکہ پورے ادارے کی ساکھ کا امتحان ہے۔ شفافیت، انصاف اور قانون کی حکمرانی کا تقاضا ہے کہ ہر عہدے دار، چاہے وہ محمد تنویر مجید ہوں یا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید، اپنے منصب کی تقدیر کو ذاتی مفادات کے آگے مات نہ دے۔ آج اگر انصاف نہ ہوا، تو کل عوامی اعتماد بھی مٹ سکتا ہے… Maryam Nawaz Sharif Chief Minister’s Complaint Cell Salma Butt Deputy Commissioner Pakpattan

Daim Mubashar

11,455 Aufrufe • vor 5 Monaten

مخصوص خفیہ ایجنسی اورسی ٹی ڈی پر مشتعمل درجنوں اسلحہ بردار افراد نے مجھے اسلام آباد میں اپنے گھر سے گزشتہ جمعہ کی رات کو 12:10 منٹ پر اغوا کیا تھا۔ میں اپنے والدین کا ایک ہی بیٹا ہوں۔ اغوا کے لئے خفیہ ایجنسی کی کالی ویگو، سی ٹی ڈی کے دو ڈالے اور ایک ٹویوٹا فیلڈر گاڑی کو استعمال کیا گیا۔ گاڑی میں بٹھاتے ساتھ ہی میری آنکھوں پر پٹی اور کالا کپڑا باندھ دیا گیا تھا۔ متعلقہ جگہ پر پہنچے تو مجھ سے کہا گیا کہ آپ ہم سے تعاون کریں اور ہم آپ سے۔ وہ سوالات پوچھتے گئے کہ آپ نو مئی کو کہاں تھے وغیرہ وغیرہ اور میں جوابات دیتا گیا۔ پھر مجھ سے کہا گیا کہ ایک وڈیو بناؤ جس میں بتاؤ کہ میں احتجاج اور سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف جو بھی کمپین کرتا ہوں اس کا حکم عمران خان اور پارٹی کی سینئر قیادت دیتی ہے اور معافی مانگو۔ میں نے یہ کام کرنے سے انکار کر دیا کہ عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دوں گا۔ پھر یہ سنتے ساتھ ہی انہوں نے مجھ پر بدترین تشدد کرنا شروع کر دیا۔ میرے سر اور جسم پر جوتوں، مُکوں اور مختلف اوزاروں سے کئی گھنٹوں تک تشدد کرتے گئے۔ تشدد کے نشانات ابھی تک میرے جسم پر موجود ہیں ہیں اور تصاویر بھی ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہیں۔ میں عمران خان اور پارٹی کے خلاف بیان کے لئے نہیں مانا اور نا ہی وڈیو بنوائی۔ بدترین تشدد کے بعد جب میری حالت بے زار ہوگئی تو انہوں نے مجھے پانی پِلایا اور کہا کہ ہم آپ کو چھوڑنے لگے ہیں اور مجھے امادہ کیا گیا کہ میں اپنے اغوا کی تفصیلات کسی کو نہیں بتاؤں گا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میری اتنی جلدی رہائی جسٹس محسن اختر کیانی کی وجہ سے ہوئی۔ اگر مجھے رہا نا کیا جاتا تو میرے والدین ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کرتے جس کے لئے میں نے پہلے سے ہی ایک بیان حلفی لِکھ کر اپنے دوست کو دیا ہوا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ مجھے اغوا کر کے غائب کر دیا جائے تو ذمہ داران کے نام لکھے ہوئے ہیں جس کا ڈائرکٹ الزام خفیہ اداروں پر جاتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی جس طرح سے احمد فرحاد کا کیس چلا رہے ہیں اس سے حساس اداروں پر سخت ترین دباؤ ہے۔ میرا موبائل فون آج دن تک واپس نہیں کیا گیا جس میں میری ذاتی زندگی کی بہت معلومات ہیں۔ نا تو میں بلیک میل ہوں گا اور نا ہی میں کبھی عمران خان اور اپنی پارٹی کی خلاف جاؤں گا بے شک مجھے قتل کر دیا جائے۔ میں اپنے خون کے آخری قطرے تک عمران خان کا وفادار رہوں گا، انشاءاللہ۔ اس کے علاوہ میں تمام پی ٹی آئی ورکرز، سوشل میڈیا وارئرز اور دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے وقت ضائع کئے بغیر میری رہائی کے لئے آواز اٹھائی اور دعایئں کی۔ میں ساری زندگی آپ لوگوں کا احسان مند رہوں گا۔ PTI

Wajahat Sami

673,530 Aufrufe • vor 2 Jahren

اہم ویڈیوز سامنے آگئے۔ اس حرامزادوں کے ویڈیوز کو پھیلائیں اور سخت ایکشن لینے کی اپیل کریں 🚨Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 Punjab Police Official بلے کا نشان چھِن جانے کے بعد PTI کے امیدوار بوکھلاہٹ کا شکار سرِعام غنڈہ گردی اور بدمعاشی پر اتر آئے ▪️گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کو آئینی اور قانونی وجوہات کی بنا پر اپنے انتخابی نشان بلے سے ہاتھ دھونا پڑا اور PTI کے سینئر ترین وکلاء بھی مکمل موقع فراہم کرنے کے باوجود بھی اپنے حق میں کوئی دلائل پیش نا کرسکے جسکے بعد باضابطہ طور پر بلے کا نشان واپس لے لیا گیا۔ ▪️اب ملک بھر میں بلے کے نشان والے اب آزاد امیدواروں کے طور پر انتخابات لڑرہے ہیں۔ جسکی وجہ سے تمام یوتھیا امیدوار بوکھلاہٹ اور پاگل پن کا شکار ہوچکے ہیں۔ ▪️ایسا ہی ایک واقع رحیم یار خان میں پیش آیا جہاں 171-NA میں PTI کے امیدوار ممتاز مصطفٰی بلے کا نشان چھن جانے کے بعد سرِ عام غنڈہ گردی اور بدماعشی پر اُتر آیا۔ ڈی آر او کے دفتر میں اسلحہ بردار یوتھیا برگیڈ نے نا صرف دھاوا بولا بلکہ فائرنگ کرکے سرکاری اہلکاروں کو ہراساں بھی کیا۔ *تحریکِ انصاف کے اسلح بردار غنڈے ڈی آر او اور آر او کے دفاتر کے گیٹ پر شدید فائرنگ، گالم گلوچ اور سرکاری ملازمین کو مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔* ▪️یہ درحقیقت عمران نیازی کی تربیت ہی کا اثر ہے جو آج تک اس قوم کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔ یہ غنڈہ گردی کا واقع کوئی نیا نہیں بلکہ اسکی جھلک ہمیں حسان نیازی کی بدماعشی کی صورت میں بھی کئی بار دیکھنے کو ملی۔ ▪️انکا جب دل کرتا ہے اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر سڑکیں بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ کرنا شروع کردیتے ہیں۔ سرکاری اور نجی املاک کو اپنی ماں کا جہیز سمجھ کر جلانا شروع کردیتے ہیں۔ ▪️یقین جانیے یہ لاتوں کے بھوت باتوں سے ماننے والے نہیں۔ یہی کرتوتیں انہوں نے 9 مئی والے دن کیں۔ افسوس کہ اگر سانحہ 9 کے مجرمان کو عبرت ناک سزائیں دی ہوتی تو ایسے گلی کے غنڈوں کو کارِسرکار میں مداخلت کی زرا بھی جرات نا ہوتی۔

سید عدنان بادشاہ 🇵🇰

30,466 Aufrufe • vor 2 Jahren

نو منتخب وزیر اعظم بنگلہ دیش جناب طارق رحمان سے ملاقات: دوطرفہ تعلقات کو ہر شعبے میں مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان سے نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور وزیر اعظم طارق رحمان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان باہمی احترام، مشترکہ تاریخ اور ہم آہنگ معاشی مفادات کی بنیاد پر ایک مضبوط اور مستقبل بین شراکت داری کا خواہاں ہے۔ وزیر احسن اقبال نے بنگلہ دیش میں پُرامن جمہوری انتقالِ اقتدار کو جمہوری استحکام کی اہم پیش رفت قرار دیا۔ وزیر اعظم طارق رحمان نے پاکستان کی خیرسگالی کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری اور مستقبل پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش نوجوان آبادی رکھنے والی ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں اور آبادی کا یہ تناسب ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔ مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کا محرک بنایا جا سکتا ہے۔ میں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے، ساحلی بندرگاہوں کے ذریعے بحری روابط کے فروغ اور سپلائی چین کے انضمام پر زور دیا تاکہ علاقائی اور عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے صنعتی صلاحیتوں، ایس ایم ای سیکٹر اور برآمدی حکمت عملی میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی تجویز دی تاکہ دونوں ممالک عالمی ویلیو چینز میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ بنگلہ دیش–پاکستان نالج کاریڈور کے آغاز سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم، تحقیق، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور نوجوانوں کے تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین جلد بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے تاکہ جامعات کے درمیان ٹوئننگ پروگرامز اور طویل المدتی ادارہ جاتی شراکت داری کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ہم نے اتفاق کیا کہ تعلیمی اور تحقیقی روابط پائیدار تعاون کی بنیاد بنیں گے۔ مشترکہ ترقیاتی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کلیدی قومی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تعلیم، صحت، ماحولیاتی تبدیلی اور گورننس کے شعبوں میں بہتری لانے پر مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ ثقافتی اور فکری روابط کو اجاگر کرتے ہوئے اقبال اکیڈمی کو ڈھاکہ میں دوبارہ فعال بنانے اور شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ آئندہ سال ڈھاکہ میں مشترکہ طور پر منانے کی تجویز پیش کی، تاکہ ان کے پیغامِ خودی، اتحاد اور روحانی جمہوریت کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ ثقافتی سفارت کاری اور عوامی روابط معاشی تعاون کو تقویت دیں گے۔ وزیر اعظم طارق رحمان نے پاکستان کے اپنے سابقہ دورے میں سابق وزیر اعظم جناب نواز شریف سے اپنی والدہ مرحومہ خالدہ ضیاء کے ہمراہ اپنی ملاقاتوں کو نہایت خوشگوار اور یادگار قرار دیا اور وزیر اعظم شہباز شریف اور جناب نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں ہم نے تعاون کے عملی فریم ورک کو تیز کرنے اور خیرسگالی کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سارک کو فعال بنانے اور جنوبی ایشیا کو جیوپولیٹکس کے بجائے جیو اکنامکس کی بنیاد پر آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنوبی ایشیا دنیا کے کم ترین مربوط خطوں میں شمار ہوتا ہے۔ بہتر رابطہ کاری، تجارتی سہولت کاری اور علاقائی ویلیو چینز کے فروغ کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش خطے کے تقریباً ایک چوتھائی انسانوں کے لیے خوشحالی اور مشترکہ ترقی کے نئے دروازے کھول سکتے ہیں

Ahsan Iqbal

17,104 Aufrufe • vor 7 Monaten

اب شوبز میں کبھی واپس نہیں آؤں گی، نرگس نرگس آفیشل ڈاکٹر آف بیوٹی! امریکہ سے بڑی ڈگری لے اڑیں سٹیج ٹی وی اور فلم کی نامور اداکارہ نرگس نے امریکہ سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کر لی ۔نرگس جنہوں نے انیس سو تراسی میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور سو سے زائد فلموں اور سینکڑوں سٹیج ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا چند سالوں سے وہ شوبز کو خیر باد کہہ کر بطور بیوٹیشن اپنا سیلوں چلا رہی ہیں جبکہ اب انہوں نے امریکہ سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیوٹی سیلون کو بیوٹی انسٹیٹیوٹ بنا رہی ہیں جہاں غریب نادار اور مستحق خواتین کو بیوٹیشن کے ڈپلومے کروائیں گی ۔نرگس جو نیو یارک میں بھی اپنا بیوٹی سیلون بنا رہی ہیں وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے بطور کاسموٹولجسٹ کی ڈگری امریکہ سے حاصل کی ہے اور آئندہ ماہ اکتوبر میں وہ ماہر امریکی بیوٹیشنز کو بھی پاکستان بلا رہی ہیں جو یہاں بیوٹی ڈپلومے کروائیں گی ۔نرگس کے کاسموٹولجسٹ بننے پر لالی وڈ کی نامور اداکارہ ریما خان نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے جبکہ نرگس نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب شوبز میں واپس نہیں آئیں گی بلکہ اپنے انسٹیوٹ سے نادار غریب خواتین کو ٹرینڈ کریں گی

24 News HD

56,333 Aufrufe • vor 20 Tagen

اسلام آباد: 6 اپریل 2026 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات ، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے حوالےسے اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کی. صوبہء پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی. یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی مشاورت سے کیا گیا ہے. روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور ہر قسم کے مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے. اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ بیکریاں، ریسٹورنٹ تندور، اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات دس بجے بند کر دئے جائیں گے. میرج ہالز، مارکیز، اور دیگر کمرشل جگہیں جن میں شادیاں منعقد ہوتی ہیں ، رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی. نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہو گی. میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے. اجلاس میں کئے گیے فیصلوں کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا. اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہء سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے. وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں دی گئی سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ؛ 1 لاکھ ٹرانزیکشن ہو چکی ہیں. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ وزراء اعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے قومی اہمیت کے ان اہم معاملات میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا. سندھ حکومت کی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے. مجھے امید ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی اس حوالے سے جلد مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے بعد، اس فیصلے میں شامل ہو جائیں گے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ گلگت شہر اور مظفرآباد شہر میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لئے مفت ہو گی ؛ تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی. اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

Prime Minister's Office

32,513 Aufrufe • vor 5 Monaten