Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

اسلام آباد دی بیوٹی فُل 😷 اینے نئی بچنا ایہنوں لہور لے جاؤ Capital Development Authority - CDA, Islamabad ۱- کھُلے گٹرز کی ویڈیو سب سے بہترین پوش ایریا ایف 7 گول مارکیٹ ریسٹونٹس کے بیک سائڈ پر کچن کے سامنے ہے۔ ہائی جین کا اندازہ آپ خود لگا...

76,520 Aufrufe • vor 7 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

پلاننگ کے وزیر احسن اقبال اور سرکاری بابوز 213 ارب روپے کا میونسپل ٹیکس اسلام آباد کے شہریوں پر لگا کر میڈیکل کمپلیکس کا منصوبہ سامنے لائے ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پوچھنا ہے کسی دن وہ سپر مارکیٹ اور جناح سپر میں گاڑی پارک کر کے دکھائیں کہ آپ سے چوبیس کلومیٹر شہر کی منصوبہ بندی نہ ہوسکی اور آپ تیسری یا چوتھی دفعہ وزیر پلاننگ ہیں۔ پورا شہر بدترین حالت میں ہے۔ سانس تک کی گنجائش آپ لوگوں نے ختم کر دی ہے۔ اسلام آباد اور اس کی خوبصوری مررہی ہے اور کسی کو ٹکے کی پرواہ نہیں۔ آپ تمام حکمرانوں نے 2010 سے پاکستانیوں سے 700 ارب روپے GIDC کا ٹیکس بجلی گیس سی این جی پمپوں سے وصول کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانی ہے۔ پائپ لائن تو نہیں بچھی۔ وہ سات سو ارب کہاں ہے جو عوام سے ٹیکس اکٹھا کیا تھا؟ اس طرح چند ماہ پہلے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے نام پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پٹرول ڈیزل پرائس میں بڑا ریلیف عوام کو یہ کہہ کر نہ دیا گیا کہ وہاں سڑکیں بننی ہیں۔ وہ اربوں روپے کدھر ہیں۔ اب آپ 213 ارب کا نیا ٹیکس اسلام آباد کے شہریوں پر لگا رہے ہیں کہ میڈیکل کمپلیکس بنا رہے ہیں۔ آپ اپنے ناروال اور سیالکوٹ کی منصوبہ بندی تو کر نہ سکے اب اسلام آباد کی خاک کریں گے۔ پہلے زرا 700ارب روپے جی آئی ڈی سی /ایران پاک پائپ لائن اور بلوچستان پٹرول لیوی کا حساب تو اس قوم کو دیں بعد میں یہ نیا 213 ارب روپے کا ٹیکس کے نام پر ہماری جیبوں سے نکالیے گا۔ Shehbaz Sharif Capital Development Authority - CDA, Islamabad Capital Development Authority - CDA, Islamabad Muhammad Ali Randhawa Ahsan Iqbal Prime Minister's Office Khawaja M. Asif Ministry of Finance, Government of Pakistan FBR

Rauf Klasra

37,841 Aufrufe • vor 1 Jahr

رندھاوا صاحب . آداب عرض ہے۔ 👇 جب آپ چیرمین سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد لگے اور دونوں عہدے اپنے پاس رکھے تو کچھ لوگوں کا خیال تھا آپ شہر کی حالت بدل دیں گے۔ آپ کی کچھ باتوں کا میں بھی فین رہا ہوں۔ لیکن لگتا ہے آپ سب fancy and big projects سے کم کام کو کام ہی نہیں سمجھتے۔ معذرت کے ساتھ آپ کے دور میں شہر کی حالت بہت خراب ہوچکی ہے۔ یہ فٹ پاتھ کی مثال لے لیں۔ ہوسکتا ہے آپ کو معمولی لگے اور یہ جناح ایونیور پر چائنا چوک کے ساتھ سو فٹ کے فاصلے پر کئی ماہ سے گھڑے فٹ پاتھ میں پڑے ہوئے ہیں۔ شہر میں جو درخت سبزہ نظر آیا آپ نے شتوت کا نام دے کر کاٹ ڈالا اور شہر ننگا ہوگیا ہے۔ آپ ہمیں کرکٹ گراونڈ نہ دیں یہ پیسہ وہاں ضائع نہ کریں۔ ایف نائن پارک پر آپ کا بلڈوزر پہلے کافی چل چکا۔ اس پر رحم کریں۔ پہلے ہی شہر میں گاڑی چلانے، پیدل چلنے یا پارکنگ کی جگہ نہیں رہی، ہر دوسرے قدم پر آپ نے کیفے/ ڈھابے کھول کر ہر مارکیٹ کا گلہ گھونٹ دیا ہے کہ اب کہیں جانے یا بیٹھنے کی جگہ تک نہیں رہی۔ آپ سے بڑی امیدیں تھیں لیکن آپ بھی وہی فینسی پراجیکٹ میں رنگے گئے کہ چالیس دن والے اور چار ارب سے کم منصوبے میں ہاتھ نہیں ڈالنا۔ آپ ایف نائن پارک میں کرکٹ گراونڈ رہنے دیں کہ شہر پہلے ہی دم توڑ رہا ہے اور زرا ان فٹ پاتھ اور گندے مراکز میں صفائی اور ٹریفک پارکنگ اور مراکز میں مارکیٹس کا جو برا حال ہوچکا ہے ان پر کچھ توجہ دیں۔کرکٹ گراونڈ پھر کبھی دیکھ لیجیے گا۔ مان لیا سترہ ارب روپے کے بیچے ہوئے پلاٹس کا روپیہ تنگ کررہا ہوگا کہ کہاں لگائیں۔ میری تجویز ہے ان اربوں میں سے چند ہزار روپے پہلے ان فٹ پاتھ پر لگائیں جس سے ہوسکتا ہے بلے بلے واہ نہ ملے لیکن میں آپ کا ذاتی شکر گزار ہوں گا۔ مناسب سمجھیں تو زرا چند منٹس کی یہ ویڈیو دیکھ لیں جو چند راتیں پہلے میں نے خود بنائی تھی تاکہ سی ڈی اے کی کارگردگی آپ خود دیکھ سکیں۔ شکریہ Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Capital Development Authority - CDA, Islamabad DC Islamabad PMO India SenatorSherryRehman Khawaja M. Asif Rana Sana Ullah Khan Ahsan Iqbal Muhammad Ali Randhawa Engr. Khurram Dastgir-Khan (HI) Raja Khurram Nawaz

Rauf Klasra

43,889 Aufrufe • vor 1 Jahr

اگر آپ کو یقین نہیں آتا کہ اربوں کے پلاٹس بیچ کر اپنی عیاشیوں میں مصروف سی ڈی اے افسران اور بیوروکریسی اسلام آباد شہر کو کباڑ خانہ بنا رہی ہے تو یہ کلپ دیکھ لیں۔ ایسے کلپ ہر جگہ ملیں گے۔ یہ بلیو ایریا کی سینٹورس سامنے سروس روڈ ہے جو کئی ماہ سے اس حالت کا شکار ہے۔۔ کوئی افسر/ادارہ اپنا کام کرنے کو تیار نہیں۔ سب لٹو تے پٹھو فلاسفی پر چل رہے ہیں۔ جب آپ سفارش پروزیر بنیں یا چیرمین پھر آپ خود کو اپنے تگڑے سفارشی آگے جواب دہ سمجھتے ہیں، عوام کو نہیں جس کے ٹیکسوں سے آپ کی عیاشیاں خرچے چلتے ہیں۔ آپ کو یہ کلپ معمولی بات لگے گی لیکن پورے شہر کا یہی حال ہوتا جارہا ہے۔ سب پیسہ ناقص انڈر پاس یا فلائی اوورز پر لگ رہا ہے کہ وہاں افسران اور ان کے باس کے ذاتی خوشحالی کے امکانات بڑے ہیں۔ جتنا بڑا منصوبہ اتنی چونچ گیلی ہونے کے امکانات بڑے۔ لیکن ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہی بڑے شہر تباہ ہوتے ہیں۔ جیسے ہم انسان grow کر کے بڑے ہوتے جاتے ہیں ایسی ہی یہ چھوٹی چھوٹی نالائقیاں بڑی ہوتی جاتی ہیں اور ایک دن شہروں اور ریاست کو نگل جاتی ہیں ۔ Shehbaz Sharif Prime Minister's Office Mohsin Naqvi Capital Development Authority - CDA, Islamabad Muhammad Ali Randhawa Ishaq Dar Dr. Tariq Fazal Ch. Palwasha Khan

Rauf Klasra

128,780 Aufrufe • vor 10 Monaten

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے نام اگرچہ یہ مناسب نہیں لگتا کہ ملک کے آرمی چیف کو اسلام آباد کے ماحول کی بربادی کے حوالے سے کچھ لکھ کر ان کی مدد مانگی جائے۔ لیکن کیا کریں جس ملک میں پوری 440 ممبران پارلیمنٹ، وزیراعظم، ساٹھ رکنی کابینہ سب حیران کن طور پر خاموش ہوں اور اکیلا میڈیا ہی اسلام آباد کے جنگل درخت بچانے کی کوشش میں لگا ہوا ہو وہاں آپ سے براہ راست بات کرنے میں ہرج نہیں ہے۔ آئی ایٹ سے زیرو پوائنٹ تک کا کئی کلو میٹر پر محیط پورا ہر بھرا جنگل درخت تباہ کرنے کے بعد سی ڈی اے کا کہنا ہے یہاں انہوں نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فتح کی یادگار بنانی ہے۔ یقینی طور پر یہ پاکستانی قوم اور فوج کی بڑی کامیابی ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے۔ لیکن اس کے لیے کئی کلومیٹر کا جنگل/ہزاروں درخت کاٹ وہاں ایک یادگار بنانا کئی حساب سے شہر کے لاکھوں لوگوں کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔ یہ یادگار شکڑپڑیاں پریدڈ گراونڈ میں بھی بن سکتی ہے۔ اس کے لیے اتنا بڑا جنگل کاٹنے کی کیا ضرورت ہے۔ ہماری فوج یقینی طور پر سرحدوں کا دفاع کررہی ہے لیکن اگر ملک میں ماحولیات کا دفاع نہ کیا گیااور سب درخت جنگل کاٹ ڈالے گئے تو سب فتوحات بے معنی ہو جائیں گی۔ سی ڈی اے افسران ہر جگہ فوج کا نام دے رہے ہیں کہ وہ یادگار بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام ناخوش ہے۔ میڈیا ناخوش ہے۔ اچھا تاثر نہیں جارہا۔ اسلام آباد کی خوبصورتی کی وجہ یہی درخت اور جنگل ہیں۔ ابھی سے شہر کا ماحول خراب ہونا شروع ہورہا ہے۔ آلودگی /سموگ بڑھ رہی ہے۔ شہر سے بارشیں روٹھ گئی ہیں۔ اس طرح پارک روڈ پر DHA کے نام پر درخت جنگل کٹ رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے یہ معمولی باتیں لگتی ہوں لیکن یہ اہم ایشوز ہیں۔ اگر ملک کے کروڑں لوگوں کو اچھا ماحول ہی دستیاب نہیں تو ہمارا اندرونی ماحولیاتی دفاع سخت خطرے میں ہے۔ آپ سی ڈی اے کو کہیں وہ فوج کے نام پر اتنے بڑے رقبے پر جنگل درخت برباد نہ کرے۔ آئی ایٹ جنگل کو دوبارہ درخت لگا کر آباد کرے۔ مئی جنگ کی یادگار کو شکڑ پڑیاں پریڈ گراونڈ میں شفٹ کرے جہاں پہلے پڑیڈ کے لیے خالی جگہ موجود ہے۔ سی ڈی اے نے فوج کی یادگار کے نام پر کاٹے گئے ہمارے خوبصورت شہر کو ہمارے جنگل واپس کرے۔ ہمارے درخت واپس کرے۔ آپ سے توقع ہے کہ ان چند گزارشات پر غور کریں گے اور ہمارے آئی ایٹ کے جنگل درخت واپس کرائیں گے۔ انشاء اللہ بہت شکریہ (رئوف کلاسرا) DG ISPR Mohsin Naqvi Capital Development Authority - CDA, Islamabad Shehbaz Sharif Absar Alam Khaleeq Kiani SenatorSherryRehman Palwasha Khan Muhammad Ali Randhawa Ahsan Iqbal Dr. Musadik Malik

Rauf Klasra

27,078 Aufrufe • vor 8 Monaten