Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیرِ انتظام خیبر پختونخوا ہاؤس میں جاری دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب

11,337 views • 8 months ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم سربراہی اجلاس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سیاسی و امن و امان کی صورتحال، سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک، سیاسی اسیران کے بنیادی و آئینی حقوق کی مسلسل پامالی اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹ و سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، پاکستان رائٹس موومنٹ کے سربراہ سینیٹر مشتاق احمد خان، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ زین شاہ، وکیل سابق وزیراعظم عمران خان قائد پاکستان تحریک انصاف خالد یوسف چوہدری، سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر، حقوقِ خلق پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمار علی جان، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ساجد خان ترین ایڈووکیٹ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان حسین احمد یوسفزئی، سابق اراکین بلوچستان اسمبلی نواز بلیدی، ملک نصیر شیوانی اور حاجی زاہد بلیدی سمیت دیگر اہم سیاسی رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی احتجاج اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے مبینہ بے دریغ استعمال، سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی اسیران کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک، ان کے آئینی، قانونی اور انسانی حقوق کی پامالی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اس کے سیاسی و آئینی مضمرات پر تفصیلی مشاورت جاری ہے۔ شرکاء ملک میں آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار کے تحفظ، انسانی حقوق کی پاسداری اور سیاسی استحکام کے لیے لائحہ عمل پر بھی غور کر رہے ہیں۔

Siddique Jan

15,141 views • 1 month ago