正在加载视频...

视频加载失败

اسلام آباد کےماسٹر پلان کو دہائیوں سےنہیں چھیڑاگیا دہائیوں سے لاگونہیں کیاگیااب بتایاجارہاہے کوئی 18 رکنی کمیٹی بن رہی ہےجو اس مسئلےکو دیکھےگی، کیا یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے بلڈر مافیا، بیوروکریٹک مافیا، لینڈ مافیااسے صحیح کرنےکی بجائے اپنےمفادات کےلیےاسلام آباد کی بلی تونہیں چڑھادیں گے؟ Amir Mateen...

12,429 次观看 • 6 个月前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

شکرپریاں میں 15ایکڑرقبےپر درخت کاٹ دیےگئےیہ نہایت تکلیف دہ بات ہے اسلام آبادکی خوبصورتی کوتباہ کرکےرکھ دیاگیا اس پر پیپر ملبری کابہانہ بنارہےہیں میں 40سال پہلےاسلام آبادآیاتب سےسن رہاہوں پیپرملبری ختم کررہےہیں وہ توہوانہیں البتہ شیشم اورباقی تمام درختوں کاصفایاکردیاگیا یہ جھوٹ بول رہےہیں اس پرانکوائری ہونی چاہیے،سی ڈی اےکہہ تورہاہے نئےدرخت لگائیں گےدیکھتےہیں کتنےدرخت لگائےجاتے ہیں مگرسوال پھر وہی ہےپہلےوالےدرخت کیوں کاٹےپہلےہی اسلام آبادمیں بھی سموگ شروع ہوگئی اسلام آبادکوآکسیجن دینےوالےشکرپریاں کو اجاڑکےرکھ دیا، سی ڈی اےچیئرمین محمد علی رندھاوا صاحب ٹک ٹاک موڈلنگ کم کرکےادھربھی دھیان دیں مہربانی کریں Amir Mateen DC Islamabad #Islamabad #environment Mohammad Malick Nusrat Javeed Kashif Abbasi Asma Shirazi Nasim Zehra Meher Bokhari Hamid Mir حامد میر SenatorSherryRehman Awais Saleem Muzzammil Aslam Saqlain Imam Palwasha Khan #pollution #Climat #air #oxygenmask #culture #cda Capital Development Authority - CDA, Islamabad Mohsin Naqvi Shehbaz Sharif Muhammad Ali Randhawa

M T

18,528 次观看 • 7 个月前

بہت سارے سرکاری افسران کو اچھا نہیں لگتا کہ اسلام آباد شہر کی بگڑتی صورت حال کو سامنے لایا جائے۔ چند وزیروں کو بھی اچھا نہیں لگتا اور شاید بعض دفعہ تو عوام کو بھی نہیں لگتا جو ہر گند اور گندگی اور ہلڑ بازی میں زندگی گزارنے کی عادی ہوچکی ہے۔ اب یہ ویڈیو دیکھ لیں ۔ کیا آپ یقین کرسکتے ہیں یہ بلیو ایریا اسلام آباد کی ہے۔ جب نالائقی اور سستی اور کام نہ کرنے کا مرض اس سطح پر پہنچ جائے تو پھر شہر تباہ ہوجاتے ہیں۔ کہیں سے لگتا ہے یہ اسلام آباد کا پوش ایریا یا مارکیٹ ہے۔ اب ہر جگہ اسلام آباد میں یہی صورت حال ہے۔ یہ اب new normal ہے شہر میں۔ ایسے مناظر اسلام آباد میں نہیں ملتے تھے۔ اب یہ سب نارمل ہوگیا ہے۔ کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔ افسران بقول خواجہ آصف مال کما کر بیرون ملک جائیدادیں اور شہریتیں لینے میں مصروف ہیں۔ شہر جانے شہری جانیں بچے یا نہ بچے۔ سی ڈی اے، عوام، بائیکرز اور دکاندار مل کر بڑی محنت سے شہر کو تباہ کررہے ہیں۔ یہ راجہ بازار پنڈی لگ رہا ہے اسلام آباد نہیں۔ جب افسران اور اہلکار نااہل ہوں گے تو شہر کی مارکیٹس یہی منطر پیش کریں گی۔ ویڈیو کرٹسی || امجد صدیق Capital Development Authority - CDA, Islamabad Muhammad Ali Randhawa DC Islamabad Islamabad Police Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Khawaja M. Asif SenatorSherryRehman Abdul Qadir Patel Nabil Gabol Dr. Tariq Fazal Ch.

Rauf Klasra

43,231 次观看 • 1 年前

دو ہفتے پہلے طاقتور ترین وزیرداخلہ نے وزیراعظم/وزیروں کی فوج ظفر موج کو سامنے بٹھا کر تالیاں بجوائیں اور فرمایا دو سال میں اسلام آباد کو وہ شنگھائی بنا دیں گے۔آج چین سے وہ ٹیکنکل غائیبی مدد آن پہنچی ہے۔الزائیم پلازہ/سینٹورس کے سامنے جدید مشینوں نے کام شروع کر دیا ہے (سی ڈی اہلکار جھاڑو سے ہر طرف موجود کھڈوں سے پانی پھیلایا جارہا ہے) ۔ یاد رہے رندھاوا نے جولائی پچھلے سال 14 ارب کے پلاٹس بیچے۔ شہر کے انفراسٹکچر کی حالت دیکھ لیں۔ ترجیح اربوں روپے کا ناقص فلائی اوور ہیں کہ وہاں چونچ زیادہ گیلی ہوتی ہے۔ یہ آپ کا پرائم اسلام آباد ہے۔ یہ ہے جناب محمد علی رندھاوا کی دلچسپی اور کارگردگی جنہوں نے اگلے دو سال میں اسلام آباد کو الٹ پلٹ کر کے شنگھائی بنانا ہے۔ جن سے ایک سروس روڈ نہ بن سکی وہ شنگھائی بنائیں گے۔ پنجابی فلموں کے بھڑک باز مظہر شاہ یاد آگئے جن کی بھڑک پر فلم بین کی سیٹیوں سے ہال گونجتا رہتا تھا۔😹 Capital Development Authority - CDA, Islamabad Muhammad Ali Randhawa Prime Minister's Office Mohsin Naqvi Dr. Musadik Malik Palwasha Khan SenatorSherryRehman Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i Khawaja Saad Rafique Khawaja M. Asif Dr. Tariq Fazal Ch. Sanaullah Khan Zahid Gishkori Sohail Iqbal Bhatti

Rauf Klasra

32,432 次观看 • 7 个月前

شیری رحمن صاحبہ خود ایک بڑی صحافی رہی ہیں۔ مشہور زمانہ انگریزی جریدے ہیرالڈ کی ایگزیکٹو ایڈیٹر رہی ہیں۔ اب وہ senate committee on climate changes کی چیرپرسن ہیں۔ حیران ہوتا ہوں انہیں اسلام آباد کی بربادی نظر کیوں نہیں آتی۔۔ کیا اس شہر کو وہ اپنا شہر نہیں سمجھتیں جہاں وہ 2002 سے رہتی ہیں لہذا اس شہر کے درخت، جنگل، سبزے، گرین بیلٹس سب کچھ تباہ کررہا ہو وہ چپ رہیں گی؟ ان کی کمیٹی کے سب ممبران بھی خاموش رہیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ہاتھ نہیں روکیں گے جو اسلام آباد کی خوبصورتی کے دشمن بن چکے ہیں ؟ آپ کی کمیٹی کا کس نے اچار ڈالنا ہے اگر آپ لوگوں کو اسلام آباد کی بربادی نظر نہیں آرہی۔ جو بربادی ہورہی ہے اور پراجیکٹ بن رہے ہیں ان منصوبوں کو EPA کیسے کلیرنس دے رہا ہے؟ زرا احتساب اس EPA کا بھی کریں جنہیں آپ نے آج اجلاس میں بلایا ہے کہ یہ کیا کررہے ہیں۔ صرف تنخواہیں، مراعات اور گاڑیاں اور فنڈز لے رہے ہیں ؟ کیا چیرمیں سی ڈی اے سب اداروں پر اکیلا بھاری پڑ گیا ہے؟ آپ کو ایکٹو سینٹر سمجھا جاتا ہے اور آپ کے کام کی ہم عزت کرتے ہیں۔ لیکن آپ کی اسلام آباد کی بربادی پر خاموشی ہم سب کو ڈسٹرب کررہی ہے۔ یہ شہر مررہا ہے اور آپ سب خاموش ہیں۔ کبھی سی ڈی اے آپ کو شتہوت کٹائی کے نام پر جھوٹ بولتا ہے تو کبھی فلاں جگہ فوجی یادگار بنانے کا بہانہ بنا کر پورا جنگل اجاڑ دیتا ہے تاکہ آپ سب چپ ہو جائیں اور آپ بھی چپ ہو جاتے ہیں۔ افسوس ہے آپ اس بڑے جنگل کی بربادی پر بھی خاموش ہیں جو سی ڈی اے نے قتل عام کیا ہے۔ SenatorSherryRehman Capital Development Authority - CDA, Islamabad Shehbaz Sharif Pakistan Environmental Protection Agency, GoP Muhammad Ali Randhawa Dr. Musadik Malik Mohsin Naqvi DG ISPR

Rauf Klasra

10,888 次观看 • 8 个月前

لگتا ہے اسلام آباد اور راولپنڈی والے کسی پرانے گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔ کبھی وہ خود کو بڑا خوش قسمت سمجھتے تھے اور اب اتنے ہی خود پر جلتے اور کڑھتے ہیں۔ جتنی بدترین ٹریفک اور افراتفری اس وقت آپ کو اسلام آباد اور پنڈی کی سڑکوں پر نظر آتی ہے اس نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ ہمارا جنون ہمیں لڑ گیا ہے کہ ہم نے گن پوائنٹ پر کرکٹ میچ کرانے ہیں چاہے عوام پورا ماہ ذلیل ہو ۔ میچ ختم ہوجائیں تو وی ائی پی روٹس والے آجاتے ہیں۔ خود روٹس لگا کر سڑک پر نکلتے ہیں اور کسی کو قریب نہیں پھٹکنے دیتے کہ صاحب لیٹ نہ ہوں۔ ایکسپریس وے بنی تھی تو لوگوں کو لگا شاید ہمارے دکھ کم ہوں۔ کم ہونے کی بجائے الٹا بڑھ گئے ہیں۔ یہ خجل خواری اب روز کا معمول بن چکا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی، میڈیا ٹائون، گلبرگ گرینز کے رہائشی جنہوں نے صبح سویرے دفاتر/سکولز/کالجز پہنچنا ہوتا ہے وہ ایک عذاب سے گزر رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمرانوں، پولیس اور دیگر اداروں کا وہی حال ہے آگ لگے بستی میں ہم اپنی مستی میں Shehbaz Sharif Prime Minister's Office Mohsin Naqvi Capital Development Authority - CDA, Islamabad Islamabad Police Muhammad Ali Randhawa RPO Rawalpindi Maryam Nawaz Sharif Dr. Tariq Fazal Ch. SenatorSherryRehman Ishaq Dar

Rauf Klasra

48,873 次观看 • 9 个月前

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے نام اگرچہ یہ مناسب نہیں لگتا کہ ملک کے آرمی چیف کو اسلام آباد کے ماحول کی بربادی کے حوالے سے کچھ لکھ کر ان کی مدد مانگی جائے۔ لیکن کیا کریں جس ملک میں پوری 440 ممبران پارلیمنٹ، وزیراعظم، ساٹھ رکنی کابینہ سب حیران کن طور پر خاموش ہوں اور اکیلا میڈیا ہی اسلام آباد کے جنگل درخت بچانے کی کوشش میں لگا ہوا ہو وہاں آپ سے براہ راست بات کرنے میں ہرج نہیں ہے۔ آئی ایٹ سے زیرو پوائنٹ تک کا کئی کلو میٹر پر محیط پورا ہر بھرا جنگل درخت تباہ کرنے کے بعد سی ڈی اے کا کہنا ہے یہاں انہوں نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فتح کی یادگار بنانی ہے۔ یقینی طور پر یہ پاکستانی قوم اور فوج کی بڑی کامیابی ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے۔ لیکن اس کے لیے کئی کلومیٹر کا جنگل/ہزاروں درخت کاٹ وہاں ایک یادگار بنانا کئی حساب سے شہر کے لاکھوں لوگوں کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔ یہ یادگار شکڑپڑیاں پریدڈ گراونڈ میں بھی بن سکتی ہے۔ اس کے لیے اتنا بڑا جنگل کاٹنے کی کیا ضرورت ہے۔ ہماری فوج یقینی طور پر سرحدوں کا دفاع کررہی ہے لیکن اگر ملک میں ماحولیات کا دفاع نہ کیا گیااور سب درخت جنگل کاٹ ڈالے گئے تو سب فتوحات بے معنی ہو جائیں گی۔ سی ڈی اے افسران ہر جگہ فوج کا نام دے رہے ہیں کہ وہ یادگار بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام ناخوش ہے۔ میڈیا ناخوش ہے۔ اچھا تاثر نہیں جارہا۔ اسلام آباد کی خوبصورتی کی وجہ یہی درخت اور جنگل ہیں۔ ابھی سے شہر کا ماحول خراب ہونا شروع ہورہا ہے۔ آلودگی /سموگ بڑھ رہی ہے۔ شہر سے بارشیں روٹھ گئی ہیں۔ اس طرح پارک روڈ پر DHA کے نام پر درخت جنگل کٹ رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے یہ معمولی باتیں لگتی ہوں لیکن یہ اہم ایشوز ہیں۔ اگر ملک کے کروڑں لوگوں کو اچھا ماحول ہی دستیاب نہیں تو ہمارا اندرونی ماحولیاتی دفاع سخت خطرے میں ہے۔ آپ سی ڈی اے کو کہیں وہ فوج کے نام پر اتنے بڑے رقبے پر جنگل درخت برباد نہ کرے۔ آئی ایٹ جنگل کو دوبارہ درخت لگا کر آباد کرے۔ مئی جنگ کی یادگار کو شکڑ پڑیاں پریڈ گراونڈ میں شفٹ کرے جہاں پہلے پڑیڈ کے لیے خالی جگہ موجود ہے۔ سی ڈی اے نے فوج کی یادگار کے نام پر کاٹے گئے ہمارے خوبصورت شہر کو ہمارے جنگل واپس کرے۔ ہمارے درخت واپس کرے۔ آپ سے توقع ہے کہ ان چند گزارشات پر غور کریں گے اور ہمارے آئی ایٹ کے جنگل درخت واپس کرائیں گے۔ انشاء اللہ بہت شکریہ (رئوف کلاسرا) DG ISPR Mohsin Naqvi Capital Development Authority - CDA, Islamabad Shehbaz Sharif Absar Alam Khaleeq Kiani SenatorSherryRehman Palwasha Khan Muhammad Ali Randhawa Ahsan Iqbal Dr. Musadik Malik

Rauf Klasra

27,078 次观看 • 7 个月前