正在加载视频...

视频加载失败

امید ہے بریفنگ کے ساتھ جواب دیے جائیں گے ۔ سعودیہ معاہدہ کیا ہے اور کیا بتایا گیا ؟ پاکستان اسرائیلی اور امریکہ معاہدہ جس پر مسٹر ٹرمپ کی کانفرنس ہوئی کیا ہے اور کیا دیکھایا گیا ؟ حماس نے پوائنٹ قبول کرتے ہی پاکستان نے کشمیر کے بیالیس...

21,648 次观看 • 10 个月前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

مسٹر گنڈا پور آپ ہمارے ادارے کا بیانیہ بتا رہے ہیں .Imran Khan بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے آپ کو دیے گے لوگ انتہا درجے کے بزدل ڈرے ہوئے خوف زدہ ہیں ،کوئی بھی احتجاج کے لیے تیار نہیں ہے ہر بندہ پلان لیک کر رہا ہے ،وقت گزر رہا ہے ۔اگر اسی طرح چلتا رہا تو آگے بڑھنا مشکل ہے آپ کا جیل سے انا نامکمن ہو جائے گا ۔جو کہنا چاہیے وہ نہیں کہا گیا ،آپ کے سی ایم نے وہی ادارے کا بیان ہاتھ کی انگلیوں پر گن کر میڈیا میں بتایا ہے جو ادارے میں دوسرے لوگوں کو بنانے کو دیا گیا ۔اگر آپ کے سی ایم کے نزدیک عوام کو ان کے بتائے گے مسائل پر فوکس کرنا چاہیے اور مسٹر خان کی رہائی کے لیے کوشش کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔یہ وہی باتیں کر رہا ہے جو کل ادارے میں بیانیہ بنانے کے لئے دوسروں لوگوں کو بتائی گی تھی ۔آپ کے بیٹوں کو روکنے کے لیے اگر آپ کے سی ایم نے حکومت کے ساتھ مل کر لکھے جانے والے برطانوی حکومت کو خفیہ خط لکھا تو اپ کی رہائی لمبی اور دشوار ہو سکتی ہے ۔اس کو روکیے 🥷🏼👀۵/۷۱)۹۲۷۱🪐🥷🏼🪐/۷۲۹۱🥷🏼🪐۷/۶۲🥷🏼🪐🥷🏼👣🥷🏼🪐۷/۵/۸- Ali Amin Khan Gandapur مسٹر گنڈا پور آپ نے ادارے اور پھر پبلک میں کہا مجھ پر تحمت لگائی جارہی ہے ۔آپ اپنی سیٹ بچانے کیے رجیم چینج کے لوگوں سے ملیں تو سوالات اٹھیں گے ۔جبکہ جو جو آپ کے بقول تحمت لگائی گی وہ سب سچ بھی ثابت ہوئی پھر تحمت کیسی آپ مسلسل جھوٹ قدم قدم پر بول رہے ہیں ۔اگر آپ نہیں چل سکتے تو استعفی دے کر چلے جائے خدارا دونوں طرف کھیلنا بند کریں ۔کوئی بھی آنکھیں بند کر کے سو نہیں رہا یہ بات یاد رکھیں ۔بزدل انسان تاریخ میں مٹا دیے جاتے ہیں ۔

SAGA in Field

32,038 次观看 • 1 年前

پی ٹی آئی میں جو کچھ ہو رہا ہے خان کو بائی پاس کر کے کیا جا رہا ہے ،ورکروں کو خان کی رہائی اہم بنانی ہوگی ،ورنہ یو این او روپ میں لوگ ائے ہیں جو لے جائیں گے ،خان سے کسی وکیل کی ملاقات نہیں ہوئی ،باہر نکلیے اور احتجاج کیجے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ،ہربات میں وکیل جھوٹ بول رہے ہیں ✍️ مسٹر چیف آپ پارٹیوں کو ادھر ادھر مصروف کر کے ایسا نہیں کرسکتے قوم کو بتایا جائے رجیم چینج کا دوسرا پارٹ شروع ہونے کو ہے ، ✍️دو قافلے شاہراہ فیصل سے ہوتے ہوئے بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں اترے ہیں st4.483🪐st.0927🪐کس جگہ ؟ دو اور بحری جہاز آج لنگر انداز ہو رہے ہیں ۔تحقیات کے پتہ چلا ہے نہ تو یہ پاکستان سے باہر جارہے ہیں ،نہ یہ پاکستان میں تیار ہو کر باہر جا رہے ہیں،ایسا ہی ایک قافلہ پاکستان میں ہمیشہ رہا ہے چین کی تنصیاب کی حفاظت کے لیے دو سے تین ڈیوژنُ فورسز حفاظت میں ناکام رہی ہیں ،چین نے پیغام محبت بھیجا ہے حاضری لگوائیں ۔اگر تو افغانستان جا رہے ہیں پاکستان کی زمین کیوں استعمال کی ؟ اگر یہ ریکھوڈک اور معدنیات پر پہرہ دینے ا رہے ہیں پاکستان نے اجازت کیسے دی وہ بھی حکومت کو بائی پاس کرتے ہوئے ،اگر پاکستان نے اپنی زمین اور معدنیات بیچی ہیں تو کس کی اجازت سے اور کس کی اجازت سے یو این او کے روپ میں ائے ہیں ؟ ہم کسی صورت شام لیبیا نہیں بنے دیں گے 🥷🏼 انڈیا نے کراچی سے دور سمندر کے دو حصوں پر قبضہ کر لیا ہے ،پاکستان ابھی تک ناکام رہا ہے اپنے نیوی کا سامان اور لوگ چھڑوانے میںُ یہ ٹویٹ پبلک نہیں ناک لگاتی ہے 🪐🥷🏼👣st4.6792تین ناک دیکھتی رہی ہے 🪐گ🪐🌚سائیکل لال 👁️👁️🥷🏼وہ ننگا نہیں چلا ✍️🛢️🚠🪐کیا ہم شیطان ہوئے 🪐👁️🥷🏼🪐ہم ننگے نہیں نہائے 🪐🌑🌑🎛️میدان 🪐👁️سٹ۴۶۰۷۵🪐وہ الٹا ہے 👁️🌑🪐🥷🏼st۸۰۸۹۶دنیا دس بارہ رنگی👖🌎🎛️پیلا 👁️🥷🏼👁️مالٹا 🪐🛢️🪐دن 🪐🚠👁️🥷🏼ہم الٹا نہیں چلے 🥷🏼🌚👣st۶۰۱۴۶🪐🥷🏼st۸۰۹۸۷🥷🏼🥷🏼👣st۲۷۸۰/۵ہم لڑے 🪐👣🥷🏼🚠🪐st۴/۶۷۲🪐🪐st90£"&🥷🏼🥷🏼hst5685st۳۰۲۸

SAGA in Field

103,817 次观看 • 2 年前

اللہ کی فوج کے ساتھ لاکھ سپاہیوں سے دوسرا سوال: آپ کے ادارے کے سربراہ اس سدیوں میں پیدا ہونے والے لیڈر کو torture کر رہے ہیں۔ یہ وہ بندہ ہے جس سے آپ کے ملک کی پہچان ہے اور جب آپ یہ وڈیو دیکھیں گے تو مانیں گے کہ یہ سچ میں ہماری قوم کے غریبوں کے لیے درد رکھتا ہے! آپ سب فوج میں آکر شاید اپنے آپ کو عام پاکستانیوں سے الگ سمجھنے لگے ہیں، اس لیے شاید درد نہیں ہوتا آپ کے دل میں جب قوم کے لیڈر کو اس طرح ٹارچر کیا جارہا ہو ؛ آج آپ شاید محفوظ ہوں مگر یہ جو نانصافی اور ظلم ہے ، یہ آپ کے گھر تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ بس پوچھنا یہ تھا کہ ادارے کے بڑوں کو خط یا WhatsApp بھیجنے کی اجازت ہے؟ اور اگر ہے تو کچھ گلہ کیا یا پھر یہ سمجھانے کی کوشش کی اتنا ظلم بےگناہوں پر نہیں کرنا چاہیے؟ اور اگر نہیں ہمت ہوئی یہ سب کہنے کی تو کس منہ سے اپنے بچوں کو بہادری اور حق بات کرنا سکھائیں گے؟ بندوق استعمال کرلینا بہادری نہیں ہوتی، وہ تو جنگ کے کچھ دنوں میں چلتی ہے، مگر روز مرہ زندگی میں تو اصولوں کی جنگ ہوتی ہے، کس منہ سے اصول سکھائیں گے؟ جب وہ بڑے ہو کر پچھلے تین سال کے واقعات پڑھ کر آپ سے پوچھیں گے کہ آپ کی ظالموں تک رسائی تھی مگر پھر بھی کچھ نہیں بولے ان کو! لوگوں کو بہت مان تھا آپ سب پر۔ ایک ظلم کو جھیلنے کا دکھ تو ہے ہی سب کو مگراس سے بڑا دکھ شاید مان ٹوٹنے کا ہے۔ کچھ کریں ناُ کریں، موقعہ ملے تو یہ ضرور پوچھیے گا اپنے بڑوں سے اور کچھ ساتھیوں سے کہ گولی کیوں چلائی اللہ کی فوج نے اللہ کے پر امن اور نہتے بندوں پر !

Jibran Ilyas

45,518 次观看 • 9 个月前

آپ نے جن افغانوں کو یہ کہہ کر کریڈٹ لیتے رہے کہ ہم نے ان کی اتنے سال مہمان نوازی کی اور پھر جس ذلالت اور انسانیت سے گرے ہوئے انداز میں آپ نے ان کو نکالا اور پھر اب آپ حملہ آور ہوئے اور کس کے کہنے پر حملہ آور ہوئے جس طرح زبیر بھائی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو ایران کے معصوم 136 بچوں کے خون کا قاتل ہے وہ سکول پر بمباری کر رہا تھا اور اس وقت بھی سکول پر بمباری ہو رہی تھی میناب میں جہاں پر کلاس روم میں بچے بیٹھے ہوئے تھے اس ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھی آپ کو افغانستان کی جنگ میں کہہ رہا ہے کہ پاکستان ایز ڈوئنگ اے گریٹ جاب کس کو آپ الو بنا رہے ہیں ہم یہ 25 کروڑ عوام کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں آپ کو بتانا پڑے گا کہ آپ یہی جو آج کابل کے اوپر لوگ بیٹھے ہیں کل آپ کہہ رہے تھے کہ غلامی کی زنجیریں آزاد ہو گئی ہیں پوری قوم کو پتہ ہے آج ایسا کیا ہو گیا کہ آپ بمباریاں کر رہے ہیں سویلینز کو مار رہے ہیں ادھر بھی کیجولٹیز ہو رہی ہیں ہم تو نہیں چاہتے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان امن کی داعی ہے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان ہمیشہ امن کا ایجنڈا لے کر چلتی ہے اور ہم نے بارہا کہا ہے کہ اگر آپ اس مسئلے میں سیریس ہیں تو ہم آپ کو فیسلیٹیٹ کر سکتے ہیں کیوں کہ اس میں سب سے بڑی سٹیک ہولڈر خیبر پختونخواہ کی حکومت ہے وہاں کے قبائلی عوام ہیں آپ نے کس سے پوچھا ہے کیا خیبر پختونخواہ کی حکومت کو اس معاملے میں آن بورڈ لیا گیا ہے یقیناً ہرگز نہیں مجھے پتہ ہے تو کس طرح یہ معاملہ لے کر جا رہے ہیں دوسری بات ایران کے حوالے سے ابھی تک پاکستان کی خارجہ پالیسی اور پاکستان کی ریاستی بیانیہ ایران کے حوالے سے بالکل بھی کلیئر نہیں ہے کہ ہم اس جنگ میں کس طرف کھڑے ہیں خالی بیانوں سے کام نہیں چلتا میں آج یہاں سے کہہ رہا ہوں کہ حکومت جوائنٹ سیشن بلائے جس کا ہم نے مطالبہ کیا ہے اس جوائنٹ سیشن میں قرارداد لے کر آئیں مذمت کریں جو اسماعیل ہنیہ صاحب کو شہید کیا گیا جو رہبرِ معظم تھے جن کا ہمارے دلوں میں ان کے لیے بہت احترام ہے مذمت کریں ان 136 بچوں کی جن کو امریکیوں نے مارا ہے اسرائیلیوں نے صیہونیوں نے مارا ہے 170 سے اوپر ہیں پہلے جب وہ تو 136 رپورٹ ہوئے تھے تو ہم اس میں ساتھ دیں گے آپ تگڑے ہو جائیں۔ ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی

Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan

24,169 次观看 • 5 个月前

نئے صوبوں سے متعلق سوال پر امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا جواب: ایک بات میں پہلے آپ صحافیوں سے کرنا چاہوں گا جی، ذرا مہربانی کریں، آپ میڈیا کی دنیا میں حمایت اور مخالفت کی لکیر نہ کھینچیں۔ یہ ایک ڈیبیٹیبل ایشو ہے اور اس پر مختلف پہلوؤں سے بات ہو سکتی ہے۔ اصولی طور پر ایک مسئلے کی پوزیشن اور ہوتی ہے، عملی طور پر جب آپ آتے ہیں تو پھر اس کی صورت اور ہوتی ہے۔ اصولی طور پر آپ کو حق ہے کہ آپ اپنا گھر بنائیں، لیکن کیا آپ کے پاس وسائل ہیں کہ آپ بنا سکیں؟ وسائل نہیں ہیں، جیب خالی ہے اور آپ جا کر وہاں اینٹیں رکھنا شروع کر دیں تو لوگ کہیں گے کہ یہ کیا کر رہا ہے؟ تو وہ ایک خامخواہ ضائع ہونے والی بات ہو جاتی ہے۔ میری اپنی ذاتی رائے یہ ہے کہ اصولی طور پر تو ہم یونٹس کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم نے اس سے پہلے بہاولپور صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے اس سے پہلے سرائیکی صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے اس سے پہلے ہزارہ صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے خود فاٹا کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم سندھ ذرا اس سے مختلف تھا کہ سندھ کے عوام صوبے کی تقسیم کے لیے آمادہ نہیں تھے، اس وقت بھی نہیں تھے اور اب بھی نہیں ہیں۔ لیکن جو میری معلومات ہیں، جب اس وقت صوبہ، صوبہ ہو رہا تھا تو اسٹیبلشمنٹ بھی اس کی مخالف تھی۔ چنانچہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی گئی جو صوبہ، صوبہ کر رہے تھے اور حکومتوں اور اسمبلیوں میں وہ لوگ نہیں آ سکے، کمزور پوزیشن میں آئے اور بالآخر ان کو وہ ایشوز چھوڑنے پڑ گئے۔ آج پھر کون سی ایسی وحی آ گئی ہے ان کے اوپر کہ آؤ، ان کو پتا نہیں کتنے اور کوئی نقشہ بھی نہیں ہے۔ کبھی آپ سولہ یونٹس میں تقسیم کر رہے ہیں، کبھی آپ بتیس یونٹس میں تقسیم کر رہے ہیں، کبھی ہر ڈویژن کو صوبے کا درجہ دے رہے ہیں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ نقشہ کیا ہے۔ تو ایک بات کہہ دینا اور پھر لوگوں کو چھوڑ دینا کہ وہ اس پر بحث کرتے رہیں، میرے خیال میں ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ایشو پھینکا گیا ہے۔ اس میں کوئی سنجیدگی ہے، نہ اس کے لیے اس وقت کوئی ماحول موجود ہے اور نہ ہی اس کے لیے کوئی تیاری موجود ہے۔ جب ماحول بھی نہیں ہے، اس وقت تیاری بھی نہیں ہے، تو خامخواہ ایک غیر سنجیدہ گفتگو، جس کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہمارے حکمران اس وقت باہر کی دنیا کے ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہیں اور ان کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ پاکستان کی سرزمین جو خون سے سرخ ہے، اس کو بھی تو ہمیں سنبھالنا ہے۔ تو جہاں خون بہہ رہا ہو، جہاں ملکی زمین جو ہے وہ خون سے سرخ ہو اور آپ باہر دنیا میں جا کر وہاں پر ریڈ کارپٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہوں، تو ذرا گھر کو تو ٹھیک کریں۔ ہم نہیں کہتے کہ آپ باہر کی دنیا سے اچھے تعلقات نہ رکھیں۔ ہم نے تو امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کو سپورٹ کیا ہے۔ ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو سپورٹ کیا ہے۔ ترکی کی شمولیت کو ہم نے سپورٹ کیا ہے۔ مصر اس میں آتا ہے، ایران اس میں آتا ہے۔ خیر، مقدم کریں گے ایک اسلامی بلاک کے قیام کا۔ یہ خود جمعیت علماء اسلام کے منشور کا حصہ ہے۔ تو جو چیزیں دنیا میں ہمارے اپنے فکر اور ہمارے نظریے کے مطابق آگے بڑھیں گی، ہم اس کو سپورٹ کریں گے۔

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

11,199 次观看 • 11 天前

عجیب بات ہے جرم بھی کرتے ہیں اور چونچ بھی اونچی رکھتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے اوپر تنقید نہ کرو تم پاک ہو تو ہم آپ کو پاک کہیں گے۔ ہندوستان نے حملہ کیا، آپ نے جواب دیا، ہم نے آپ کو سراہا ہے، اگر آپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی ہے ہم نے آپ کو سپورٹ کیا ہے ،ہم اپنے خطے میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن یہ سوال ضرور اٹھاتے ہیں کہ ہماری پالیسیاں کون بناتے ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کون ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کیا پالیسیاں بنا رہے ہیں؟ یہ ہماری عقل ہے، یہ پاکستان کا مفاد ہے کہ ہندوستان کا بارڈر مکمل بند، افغانستان کا بارڈر مکمل بند، مغرب کی طرف بھی آپ تجارت نہیں کرسکتے، کاروبار نہیں کرسکتے، مشرق کی طرف بھی آپ کاروبار نہیں کرسکتے اور ایک چین کا چھوٹا سا کوریڈور ہے وہ بھی آپ نے بند کر رکھا ہوا ہے، اس پر بھی کوئی فعالیت ادھر نہیں آرہی، ایران جن حالات میں ہے وہ آپ کے نہ اچھے کا نہ برے کا، ہر طرف آپ نے پاکستان کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، محصور کر دیا ہے، یہ کون سی عقل کی پالیسی ہے کہ آج پاکستان ایک محصور مملکت کی شکل اختیار کر گیا ہے؟ یہ کون سی سیاست ہے؟ یہ کون سی پالیسی ہے دہشتگردی کی خلاف ہم جنگ لڑ رہے ہیں تو دہشتگردی تو بڑھ رہی ہے، تو دہشتگردی کی خلاف تو تین چار دہائیوں سے آپ لڑ رہے ہیں، آپ نے سوات سے لے کر پورے خیبر پختونخوا میں کتنے آپریشنز کیے اور ہر آپریشنز کے نتیجے میں آپ ملک کے لئے لڑ رہے ہیں اور ہم شاید ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، کس کس بات کو روئے ہم آپ کے؟ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پشین میں خطاب

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

10,437 次观看 • 2 个月前

اقرار الحسن سے عوام نے جو سوالات پوچھے ہیں ان میں سے ایک کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔ پہلا سوال آپ نے خود ایک انٹرویو میں کہا کہ جب آپ چھٹی جماعت میں تھے تو آپ کے والد نے دوسری شادی کی اور پھر جرمنی چلے گئے۔ آپ نے کہا کہ آپ کو نہیں معلوم وہ کہاں رہتے ہیں کیا کرتے ہیں یا انہوں نے کتنی شادیاں کی ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا صرف دوسری شادی کی وجہ سے کوئی ملک چھوڑ کر جرمنی میں پناہ لیتا ہے؟ ملک چھوڑنے کی اصل وجہ کیا تھی وہ آپ نے آج تک نہیں بتائی۔ دوسرا سوال آپ کے والد اسماعیل شاہ پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی شان میں گستاخی کے الزامات ہیں اور اس کی ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔ آپ کے والد پر 295C کی دفعات بھی درج ہیں۔ اگر یہ سب جھوٹے الزامات تھے تو آپ کے والد نے عدالت کا دروازہ کیوں نہیں کھٹکھٹایا اور پاکستان چھوڑ کر بھاگنے کو ترجیح کیوں دی؟ تیسرا سوال آپ کی کمپنی Perfectum Pakistan کا واحد بیرون ملک دفتر جرمنی کے فرینکفرٹ میں ہے جہاں آپ کے والد مقیم ہیں۔ یہ محض اتفاق ہے یا آپ کے اور آپ کے والد کے درمیان کاروباری تعلق بھی ہے؟ اگر آپ کو اپنے والد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تو پھر جرمنی میں دفتر کیوں؟ چوتھا سوال آپ نے خود ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ آپ نے اہم معاملات پر والد سے رابطہ کیا اور ان سے مشورہ لیا۔ جب آپ انہیں نہیں جانتے اور ان سے کوئی تعلق نہیں تو پھر مشورہ کس بات پر لیا گیا؟ یہ تضاد کیسے؟ پانچواں سوال آپ کہتے ہیں آپ کو فخر ہے مگر برسوں میں ایک بار بھی والد سے ملاقات کا کوئی ویڈیو ثبوت سامنے نہیں آیا۔ جس باپ پر فخر ہو اس کے ساتھ ایک تصویر ایک مشترکہ ویڈیو بھی نہیں؟ یہ کیسا فخر ہے جو چھپ کر ہو؟ چھٹا سوال آپ کے والد کا تعلق اہل تشیع مکتب فکر سے ہے اور وہ ایک مذہبی مقرر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اگر آپ واقعی ان کی سوچ اور عقائد سے الگ ہیں تو آپ نے کبھی عوامی سطح پر اپنے والد کے ان مبینہ بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کیوں نہیں کیا؟ ساتواں سوال آپ نے پاسپورٹ شناختی کارڈ اور اسناد دکھا کر والد کا نام ثابت کیا مگر کسی نے آپ کی والدیت پر سوال نہیں اٹھایا۔ عوام آپ کے والد کے مبینہ کارناموں کے بارے میں حقائق جاننا چاہتی ہے جو زبان زد عام ہیں منقول

Aamir Gujjar

29,062 次观看 • 3 个月前

اس منافقت کا کوئی جواب ہے پی ٹی آئی والوں کے پاس ؟ یاد رکھیں اگر آپ یہ کہتے رہیں گے کہ آپ تو دودھ پیتے بچے تھے اور آپ کو کچھ پتہ ہی نہیں تھا تو اس کا مطلب ہے آپ جان بوجھ کر کی گئی اپنی غلطیاں تسلیم نہیں کر رہے اور غلطی تسلیم نہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ غلطی کی اصلاح بھی نہیں کریں گے۔ مانیے کہ آپ جنرل باجوہ اور ثاقب نثار کے ساتھ اُس وقت کی منتخب حکومت کے خلاف سازش میں شریک تھے، تسلیم کیجئے کہ 2018 میں فوج نے آپ کے لیے الیکشن میں دھاندلی کروائی اور بعد میں بھی جیتنے والوں کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا۔ مانئیے کہ آپ اپنا اقتدار بچانے اور بڑھانے کے لیے فوج کے سب سے بڑے ٹاؤٹ اور بوٹ پالشئیے رہے۔ کہئے کہ اسٹیبلشمنٹ کے سارے مظالم، کرپشن اور کاروبار جانتے ہوئے بھی آپ مصلحتاً خاموش رہے بلکہ ظالم کا ساتھ دیا۔ اعتراف کیجئے کہ آپ نے اپنی حکومت کے جائز ناجائز کاموں کے لئے ایجینسیوں کا استعمال کیا۔ جب تک آپ کھلے دل سے اپنی غلطیاں تسلیم نہیں کرتے آپ پر آئیندہ کے لیے بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

Iqrar ul Hassan Syed

135,085 次观看 • 1 年前

کل خواجہ آصف صاحب نے میرے حوالے سے ایک بات کی تھی۔ میں صرف خواجہ آصف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ کے ضمیر پر اتنا بوجھ تھا تو آپ صرف اتنا بتا دیں کہ 8 فروری کے الیکشن کے حوالے سے آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں ہے؟ کیا یہ الیکشن آپ جیت چکے ہیں؟ جس طرح 8 فروری کے الیکشن کو رِگ کیا گیا، جس طرح الیکشن لوٹا گیا، جس طرح ہمارے لوگوں کو بٹھایا گیا، یہاں اسمبلی میں ہمارے 100 تک اراکین تھے، انہیں نااہل کرکے دوسرے لوگوں کو لایا گیا، عدالتوں کو منیج کیا گیا، الیکشن کمیشن کو منیج کیا گیا۔ ہمارے لوگوں کو اسمبلی سے نکالا گیا اور جعلی لوگوں کو لایا گیا۔ کیا اس وقت آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں تھا؟ آپ کے اپنے ضلع کی ریحانہ ڈار کو پولیس نے سڑکوں پر گھسیٹا، اس وقت آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں تھا؟ گلگت بلتستان میں جو کچھ کیا گیا، کیا اس پر بھی آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں ہے؟ اگر ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنا ہے تو استعفیٰ دیں اور الیکشن کروا دیں، پھر پتہ چل جائے گا کہ آپ کی کیا حیثیت ہے۔

Asad Qaiser

48,217 次观看 • 2 个月前

میں قوم کے سامنے اپنی بات دلائل سے پیش کرتا ہوں، تو میری بات آخر آپ قوم تک کیوں نہیں پہنچانے دیتے؟ اسمبلی بلڈنگ کے اندر چیمبرز میں ٹی وی لگے ہوتے ہیں، اور ان چیمبرز میں جو لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، وہ جب میری تقریر سنتے تھے تو اس کو بھی بند کر دیا گیا۔ اب صرف ایوان کے اندر کے لوگ سن رہے ہیں۔ تو میں نے کہا کہ یہ تو میں نے آپ سے کہا تھا نا کہ آپ ایک اِن کیمرا اجلاس تو بلائیں تاکہ ہم دیکھیں کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ ہندوستان کی سرحد بند ہے، افغانستان کی سرحد بند ہے، چین آپ کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اور جب آپ نے درخواست دی، پرسوں یا ترسوں، کہ پاکستان میں آپ کی جو ایک سو ستر ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تھی، اور جسے ہم پورا نہیں کر سکے، اس لیے آپ مہربانی کریں اور وہ ایک سو ستر ارب ڈالر ہمیں معاف کر دیں، تو چین نے آپ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ تفتان کے علاقے، سندک میں ابتدا ہی سے چین کام کر رہا ہے۔ آج اس نے وہاں سے بستر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تو یہ آپ کے چین کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ایران آپ پر کتنا اعتماد کرتا ہے، لیکن خود برے حالات میں ہے،پاکستان کو محصور کردیا اپ نے یہ تمہاری پالیسیاں ہیں۔ آپ انڈیا سے لڑے، ہم نے سب سے پہلے آپ کو سپورٹ کیا۔ آپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی بات کی، ہم نے اس کی بھی سپورٹ کی کہ ہم خطے میں امن کو ترجیح دیں۔ لیکن ہماری رضامندی کے باوجود آپ آ رہے ہیں، جا رہے ہیں، آ رہے ہیں، جا رہے ہیں، آ رہے ہیں، جا رہے ہیں۔ وہ گلہری کی طرح: "میری آنیاں جانیاں وے۔" اور آج بھی امریکہ ایران پر حملے کر رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جب امریکہ نے میرے سپہ سالار کو تھپکی دی کہ: "آپ ایک بہت اچھے آدمی ہیں، بہت اچھے آدمی ہیں۔" اس وقت تک اچھے آدمی تھے، جب ہمارے جھنڈوں کے نیچے ان کے جہازوں نے ہرمز کو عبور کیا۔ اور یہ فائدہ اٹھانے کے بعد، جب ہم گھر واپس آئے، تو ایران پر پھر دوبارہ حملے ہو رہے ہیں۔ اب آپ کچھ کارکردگی تو دکھائیے نا۔ چین ناراض، افغانستان کے ساتھ آپ کی سرحد بند، ملک محصور، اشیائے ضروریہ کی قلت ہو رہی ہے۔ اور اب آپ ناراض کس بات پر ہوئے ہیں؟ کہ میں نے کہا: "ہم لشکر نہیں بنائیں گے۔" آپ قبائل سے کہہ رہے ہیں، جگہ جگہ، کہ تم لشکر بناؤ اور لڑو۔ ہم نے کہا: "نہیں، یہ عوام کی ذمہ داری نہیں ہے۔" اس کے لیے آپ ہیں۔ آپ ہی بھرتی ہوتے ہیں، آپ ہی پیٹیاں باندھتے ہیں۔ لیکن پھر بھی پاکستان کے عوام نے آپ کو اخلاقی طور پر سپورٹ کیا ہے۔ آپ عوام کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب #قائدانقلاب_مولانا #سیاسی_چوکیدار #مولانا_سے_معافی_مانگ #شہداء_صرف_بہانہ #لشکر_نہیں_امن

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

15,215 次观看 • 1 个月前

شہید ڈاکٹر علی لاریجانی ایک واقعہ سناتے ہوئے: ’’ایک وقت تھا جب میں امریکہ گیا ہوا تھا، مسٹر کسنجر (Henry Kissinger) نے مجھ سے کہا کہ میں آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ میری بھی خواہش تھی کہ ان سے ملوں۔ وہ آئے اور ایٹمی پروگرام اور دیگر مسائل پر مختلف باتیں کیں۔ پھر انہوں نے پوچھا: 'کیا آپ ہمارے ساتھ تزویراتی تعلقات (Strategic Relations) رکھنا چاہتے ہیں؟' میں نے کہا: 'ہمارا تو آپ کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے، آپ تزویراتی تعلقات کی بات کر رہے ہیں؟ آپ مجھ سے یہ سوال کیوں کر رہے ہیں؟' اس پر انہوں نے میز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: 'ہم نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد خود لکیریں کھینچیں، ملکوں کو نام دیئے۔ سوائے دو ملکوں کے؛ ایک ایران اور دوسرا مصر۔ آپ (تاریخی طور پر) موجود تھے، ہیں اور رہیں گے۔ ہمارے پاس آپ کے ساتھ چلنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔' ایک صاحبِ فکر شخص جب کسی قوم کا تاریخی پس منظر جانتا ہو، تو وہ اس طرح بات کرتا ہے۔ وہ 'تسلیم ہو جانے' کی بات نہیں کرتا۔ آپ سے بڑے (طاقتور) بھی اس قوم کو تسلیم نہیں کروا سکے

Harmeet Singh

198,607 次观看 • 5 个月前

محترم مشتاق بھائی آپ سے ہمیشہ محبت کا رشتہ رہا ہے اور رہے گا مگر اب آپ سے تحریکی رشتہ ختم ہوا جاتا ہے۔ پیارے مشتاق بھائی جب آپ نے اردن سے یہ اعلان کیا کہ میرا استقبال بغیر پارٹی جھنڈوں کے کیا جائے تب ہی ایک سیکنڈ میں میرے دل میں آپ کی عزت میں اچانک سے بہت کمی آگئی تھی۔ مشتاق بھائی یہ پارٹی ہماری ماں ہے، اس کی اجتماعیت میں ہی سب کچھ ہے فرد واحد کچھ نہیں ہوا وہ امیر جماعت ہو یا آپ۔ یہ پارٹی پرچم ہماری آن مان شان ہے۔ آج ایک تحریکی ساتھی کی بات یاد آرہی ہے جس نے آپ کے فلوٹیلا پر جانے کے اعلان والے روز یہ کہا تھا کہ اب مشتاق بھائی سولو فلائٹ لے کر ایک شخصیت بنانے کے لیے فلوٹیلا جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تاکہ فالونگ میں بہت تیزی سے اضافہ ہو سکے کیونکہ 20 لوگوں کے جلسے احتجاج اور مظاہرے تو ان سے ہو نہیں رہے یہاں تک کہ اڈیالہ سے نکلوانے میں انہیں جماعت اسلامی کا سہارا لینا پڑتا ہے آپ یہ سمجھ رہے تھے کے فلوٹیلا سے واپسی پر ایک سول سوسائٹی اور دوسرے پارٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد انہیں ویلکم کرے گی مگر افسوس وہی جمیعت اور جماعت اسلامی کے لڑکے بزرگ وہاں پہنچے۔ حافظ نعیم الرحمن صاحب کا ظرف ہے کہ اپنے ناظمین کو، قیم اور ڈپٹی قیم کو استقبال کے لیے بغیر جھنڈوں کے بھیجا۔ البتہ آپ کو جھٹکا ضرور لگا ہوگا کہ سوشل میڈیا پر کتنی سپورٹ مل رہی تھی اور گراؤنڈ پر کتنی اور کن کی۔ مشتاق بھائی آپ کے جانے کا دکھ ہرگز نہیں ہے دکھ ان کارکنان اور ارکان کا ہو رہا ہے جو عانت کی شکل میں ڈونیشن کی شکل میں چندے کی شکل میں اور وغیرہ وغیرہ مختلف شکلوں میں اپنی جمع پونجی تحریک کو دیتے ہیں اور تحریک ایک فرد پر انویسٹمنٹ کر کے ایک ایسی شخصیت میں ڈھالتی ہے عام فرد کو کہ وہ پوری دنیا میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کر سکے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ تحریک کی آپ پر کی گئی انویسٹمنٹ ضائع گئی۔ ورنہ کیا اپ کیا میں یا کیا کوئی اور فرد تحریک کا۔ کیا کسی کی حیثیت یہ سب ہے تو تحریک کی وجہ سے ورنہ ہم کیا ہماری اوقات کیا۔ اس تحریک کے بغیر نہ آپ ناظم اعلی بن سکتے تھے، نہ کے پی کے کے امیر بن سکتے تھے اور نہ ہی سینیٹر۔ تحریک کی محبت افراد کی محبت پر کل بھی غالب تھی آج بھی غالب ہے ! خواب ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے جس تحریک نے ہمیں سب کچھ دیا، اس سے الگ ہوکر انفرادی حیثیت کچھ بھی نہیں اللہ ہمیں اس سے تاحیات جوڑے رکھے (آمین) آپ کے لیے مولانا مودودی رحمتہ اللّٰہ کہ وہ الفاظ ضرور کہنا چاہوں گا جو انہوں نے ڈاکٹر اسرار رحمتہ اللّٰہ کے لیئے کہے تھے کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ جہاں بھی ہوں گے تحریک اسلامی کا کام کریں گے

Asaad Fakharuddin🍁

68,960 次观看 • 10 个月前

پتہ نہیں میں بزدل ہوں، کمزور ہوں، یا ایمان ضعیف ہے، یہ تو اللہ کو بہتر پتا ہے۔ مطلب، جب بھائی آپ کا شہید کیا جائے، والد آپ کا شہید کیا جائے، کزن آپ کا اٹھا کر چھ مہینے غائب رکھا جائے اور پھر مسخ شدہ لاش آپ کے ہاتھ میں تھما دی جائے، اور جیتا ہوا الیکشن آپ سے چھین لیا جائے، تو پھر آپ کیا کریں گے؟ یہ تو پتہ نہیں، میں نے آپ کو کہا تھا کہ میں دوسروں کا نام نہیں لیتا، اپنی بات تو کر سکتا ہوں۔ آپ کی نظر میں پتہ نہیں میں بزدل ہوں، میں کمزور ہوں، یا میں کس سوچ اور فکر کا مالک ہوں، پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ نہیں، خدا را! آپ ملازم کو نہیں بخش رہے۔ ایک ملازم کی کیا سزا ہو سکتی ہے؟ ایک سادہ سی ڈیمانڈ ہے، ڈی آر اے ہے اور یکساں نظامِ تنخواہ (Salary System) ہے۔ آپ کی نظر میں وہ بھی بد ہے۔ اب تو دروازے بند کر رہے ہو، عدالتوں سے انصاف کی توقعات آپ نے ختم کر دی ہیں، پارلیمنٹ کی خودمختاری آپ نے پاؤں تلے روند دی ہے۔ مطلب، وہ کیا کریں؟ وسائل ہمارے لوٹے جا رہے ہیں، اور ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ میرے گھر کے سامنے سے گیس نکل رہی ہے، مگر میں اس سے مستفید نہیں ہوں؛ لوگوں کے کارخانے اس سے چل رہے ہیں۔ میرے گھر سے سونا نکالا جا رہا ہے، کوئلہ نکالا جا رہا ہے، لیکن میں دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہوں۔ یعنی میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں: کیا اس وقت پاکستان کی اہمیت پنجاب کے کیلے اور مالٹے ہیں، یا بلوچستان اور پشتونخوا کے ساحل اور وسائل؟ اصغر خان اچکزئی (صدر، اے این پی بلوچستان)

Asghar khan Achakzai

54,628 次观看 • 6 个月前

صحافی: مولانا صاحب آپ نے تقریر میں غزہ کا ذکر کیا فلسطین کا ذکر بھی کیا اور آپ نے کہا کہ یہ جو بالائے طاق رکھ کے آواز ہونی چاہیے، آپ سمجھتے ہیں کہ جو بڑے ممالک ہیں اسلامی ممالک ہیں سعودی عرب ہے پاکستان ہے ترکی ہے ان سب کو بڑی توانا طریقے سے آواز اٹھانی چاہیے پلیٹ فارم کی شکل میں تاکہ یہ ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوسکے مولانا: ہم نے تو یہاں تک تجویز دی ہے کہ اسلامی امت کی اسی حوالے سے ایک تنظیم ہونی چاہیے اور اس تنظیم کی قیادت سعودی عرب کرے کہ مرکز اسلام کی نگرانی وہ کر رہے ہیں مرکز اسلام کی خدمت وہ کر رہے ہیں تو مکہ اور مدینہ دونوں مسلمانوں کے مراکز ہیں اسلام کے مراکز ہیں اور جن کی خدمت کی ذمہ داری جو ہے اس وقت خادم الحرمین الشریفین کے ذمے ہے تو یہ مقام ان کا ہے کہ وہ اسلامی دنیا کی قیادت کریں اس حوالے سے اور اس کو منظم کریں، اسی نظم کے ساتھ اور اسی وحدت کے ساتھ ہم دشمن سے دفاع کر سکیں گے مسلمانوں کا دفاع کر سکیں گے ان سے ان کے بشر حقوق کا دفاع کر سکیں گے ورنہ اسی طریقے سے دنیا ہمارا کھیلے گی کیا ہوا کیا گزرے افغانستان کے اوپر، کیا گزری عراق کے اوپر، کیا گزری لیبیا کے اوپر، کیا گزری شام کے اوپر اور اس وقت سعودی عرب اور یمن کے درمیان جو صورتحال ہے اس پر بھی اسلامی دنیا یقیناً پریشان ہے اور یہ حق ہے اس کا اور اس وقت جو فلسطینیوں پہ گزر رہی ہے حد کر دی ہے کہ کس طریقے سے یہ لوگ آئندہ انسان کی بات کریں گے یا انسانی حق کی بات کریں گے، تو یہ ضروری ہے کہ اسلامی دنیا کی طرف انہوں نے متوجہ کیا ہے اور ہم رابطہ عالمی اسلامی کے اور خادم الحرمین الشریفین کے اور ان کے ولی عہد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اقدام سے امت کو اس اہم مقصد کی طرف متوجہ کیا۔ صحافی: مولانا صاحب کچھ ممالک نے اسرائیل کو اسلامی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہوا ہے تو آپ سمجھتے ہیں پاکستان پر بھی دباؤ ہو رہا ہے تو اس ساری صورتحال میں کیا لائحہ عمل ہو سکتا ہے کہ یو این تو اس پہ خاموش ہے امریکہ اس کا ساتھ دے رہا ہے تو کس طرح اسلامی ممالک اسرائیل کو روک سکیں گے؟ مولانا: اسلامی ممالک کی وحدت اور ایک موقف کے اوپر مجتمع ہونا، آج ایک موقف ہے سب کا کہ اسرائیل جو ہے وہ قابض ہے اور اس کا تسلط ہے اور فلسطینی جو ہے وہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لہذا اسرائیل کو تسلیم کرنا یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ فلسطین کی آزادی یہ مسئلہ ہے مسلمانوں کا اور مسلمانوں کو اصل مسئلے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے، ہمیں ایک غیر ضروری موقف کی طرف لے جایا جا رہا ہے جس میں خالصتاً یا اسرائیل کا مفاد ہے یا مغربی دنیا اور امریکہ کا مفاد ہے مسلمان کا مفاد کہاں گیا امت مسلمہ کا مفاد کہا گیا اور مسجد اقصیٰ کا حق کہاں چلا گیا جس پر مسلمانوں کا حق ہے پھر فلسطین جو ہے وہ ارض فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے فلسطینیوں کی سرزمین ہے ان کی آزادی کا جو بنیادی سوال ہے جو 75 سال سے زندہ ہے کیا اس مقصد کو بھی ہم حاصل کریں گے یا نہیں کریں گے یہ بڑا بنیادی سوال ہے جی۔

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

13,145 次观看 • 2 年前

آپ کو تو آرام اور طریقے سے بات کرنی چاہیے تھی۔ اب جس انداز میں وہ کہہ رہے تھے کہ جی فلانی ڈبل روڈ ہم نے دی ہے بلوچستان میں؛ بلوچستان کی سوئی گیس کے ٹریلینز آف ٹریلینز آف ڈالرز آپ لے گئے ہیں۔ اگر آپ پورے بلوچستان کی سڑکیں پکی کر دیں اور پورے بلوچستان کو سولر دے دیں، پھر بھی آپ بلوچستان کی گیس کے مقروض رہیں گے۔ ​آپ کے پاس وقت بہت تھوڑا ہے۔ ہمارے ارد گرد کے علاقے میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ بہت بڑی بربادی ہے۔ اس کی تیاری کے لیے، خدا کے لیے اپنے لوگوں پر بھروسہ کریں۔ لوگوں کو آپ سے کچھ نہیں چاہیے؛ جس طرح قیصر بھائی نے آپ سے کہا کہ پشتونخوا وطن اور بلوچستان کے لوگ سینٹرل ایشیا کے ذریعے اپنی تجارت کر کے خود کو پالتے تھے۔ وہ خود اپنا پیٹ پالتے تھے، لیکن آپ نے اس پر پابندی لگا دی اور اس چکر میں آپ نے پنجاب کے زمیندار کو بھی فارغ کر دیا۔ ​ہم پر آپ فوراً غدار کا ٹھپہ لگا دیتے ہیں۔ میرے بھائی نے کہا تھا کہ "پاکستان ہے تو ہم ہیں"، جی ہاں، شہباز بھائی یہ بات 100 فیصد درست ہے۔ لیکن پاکستان آسمان پر لٹکی ہوئی کوئی چیز نہیں ہے۔ پاکستان کا مطلب بلوچستان ہے، پاکستان کا مطلب خیبر پختونخوا ہے، پاکستان کا مطلب سرائیکی علاقہ ہے، پاکستان کا مطلب سندھ ہے اور پاکستان کا مطلب پنجاب ہے۔ جب یہاں خوشی ہوگی، جب یہاں امن و امان ہوگا، تب ہی پاکستان میں امن ہوگا۔ ​کشمیر کے لوگ آپ سے کیا چاہتے ہیں؟ ان کے مطالبات کیا ہیں؟ خدا کے لیے شہباز بھائی، میں شریف لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہاں کوئی وفد (ڈیلیگیشن) بھیجیں اور انہیں سمجھائیں۔ آپ پاکستان کو کہاں لے کر جا رہے ہیں؟ لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔ قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی Mehmood Khan Achakzai

PTI

33,108 次观看 • 2 个月前

آپ سے ایک تعلق رہا ہے لہذا کوشش کی ہے تلخی نہ ہو لیکن کیاکریں جواب دینا پڑے گا۔ مجھے چینل میں آئے صرف دو تین ماہ آئے ہوئے تھے۔ کون سا چینل دو ماہ میں ریٹنگز پر نکالتا ہے؟شاید آپ کو کبھی نکالا گیا ہو۔ آفتاب اقبال صاحب کا کلپ شئیر کررہا ہوں سن لیں کس وجہ سے نکالا گیا تھا۔ آپ کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے یہ کافی ہے۔ آپ کی اس وقت کیا حیثیت تھی کہ میں آپ کو فون کرتا کہ مجھے جنرل نکال رہے ہیں اور آپ میری مدد کرو اور مل کر بتائوں گا؟ اچھا لطیفہ گھڑ لیا ہے۔ جہاں تک ارشد شریف کی بات ہے آپ نے جو ارشد اور اس کی فیملی پر بدزبانی ٹوئٹر پر کی ہوئی ہے اور ا سکی بیوی کے بارے میں جو کچھ فرمایا تھا اس کے بعد بھی آپ ارشد کے وارث ہیں؟ آپ کو کسی نے بتایا تھا کہ آپ کے بارے گیلا تیتر والی ویڈیو ارشد شریف نے بنوائی تھی لہذا آپ کی تو ارشد اور اس کی بیوی سے سخت دشمنی چل رہی تھی۔ ارشد کے آپ کے بارے خیالات کو مجھ سے بہتر کون جانتا ہے۔ میں تو الٹا اس کو آپ کے حوالے سے بہت ٹھنڈا کرتا رہتا تھا ورنہ وہ بھی آپ کا بھی وہ وہی حشر کرتا جو اس نے ایک اور صاحب کا گوادر میں کیا تھا جب اس نے بھی آپ کی طرح ارشد اور اس کی بیوی کے بارے بدزبانی کی تھی۔ آپ کب سے ارشد کے سگے بن گئے ؟ اپنے گندے ٹوئٹس یاد ہیں جو ارشد/بیوی پر آپ نے کیے تھے؟ جب آپ اور چند آپ جیسے دیگر ارشد کے سارے دشمن اس کے گرد اچانک اکٹھے ہوئے تھے اور وہ بھولا/سادہ انسان آپ لوگوں کے چکر میں آیا تو میں نے اسے میسج بھیجا تھا کہ ان تین چاروں سے بچنا یہ سب تمہارے پرانے دشمن ہیں۔ انہیں تمہارے ساتھ پلانٹ کیا جا رہا ہے ۔ یہ تمہارے سابقہ دشمن/اب جعلی ہمدرد تمہیں گھیر کر شکاریوں کے سامنے ڈالیں گے۔ وہ میسجز آج بھی میرے پاس موجود ہیں۔ ارشد کے لہو کو آپ جسیوں نے بیچا ہے۔ ڈالرز کمائے ہیں۔اس کی لاش کو بیچا ہے۔ میں نے ایک دوست کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی جس کے گواہ موجود ہیں۔ اسے بتایا تھا یہ سب تمہارے پرانے دشمن تمہیں مروانے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ہم دیہاتی لوگ دوستوں کو بانس پر چڑھا کر نہیں مرواتے۔ مطلب آپ جیسا بندہ کیسے ارشد کا دوست یا خیرخواہ ہوسکتا تھا جو اس کے بارے ٹوئٹر پر مسلسل بدزبانی کرتا رہا ہو اور اس کی بیوی کی کردار کشی کرتا رہا ہو ؟حیرانی ہے آج آپ ارشد کی قبر کے وارث بن بیٹھے ہیں جو واہ واہ کر کے اسے مققل گاہ تک لے گئے تھے۔ آپ لوگ اتنے بے رحم ہیں کہ اپنے بدلے لینے کے لیے ارشد کے جعلی ہمدرد بن گئے۔اس کے پانچ بچوں پر بھی رحم نہیں کیا۔ جہاں تک بار بار جواب کی بات ہے آپ کو نے میرے ٹوئٹ پر لکھا تھا جس پر میں نے آپ کو اہمیت دے کر جواب دیا اور آپ چھت سے جا لگے۔ میں نے آپ کو کبھی آپ کے کسی ٹوئٹ پر نہیں لکھا ۔ اب آفتاب اقبال زرا سنیں جھوٹ کون بول رہا ہے۔ آپ فرما رہے ہیں ریٹنگز کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔ افتاب صاحب کو سنیں کیون نکالا گیا۔ ویسے اگر مجھے رینٹنگز پر نکالا جارہا تھا تو آپ کو میری فکر کیوں لاحق ہوگئی تھی۔ یہ میرا اور آفس کا ایشو تھا۔ بہرحال آفتاب اقبال کا کلپ سنیں اور اپنے جھوٹ پر کچھ شرمندگی ہونے کی کوشش کریں 😎

Rauf Klasra

270,321 次观看 • 3 个月前

میں اپنے ملک کے اندر بات کر رہا ہوتا ہوں۔ اگر میرے بیانیے پر غلط الزام لگایا جاتا ہے، مجھے ایک ابتلا میں مبتلا کرنے کے بعد جب میں نے اس کا دفاع کیا، تو اب میرے دفاع کو کاؤنٹر کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں یہ چل رہا ہے، ہندوستان میں یہ ہو رہا ہے۔ جب بنگال میں آپ سرنڈر کر رہے تھے، اُس وقت انڈیا پر کیا اثر تھا؟ اُس وقت ہندوستان کیا پیغام دے رہا تھا؟ ان کو ایسی باتوں پر شرم نہیں آتی؟ خود کو ٹھیک کرو، اور جب آپ ٹھیک ہوں گے تو قوم آپ کو مبارک باد دے گی۔ انڈیا نے ہم پر حملہ کیا، اور سب سے پہلے فضل الرحمٰن کھڑا ہو گیا اپنی فوج کو سپورٹ کرنے میں۔ اور جب آپ نے بہادری دکھائی، تو میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا تھا۔ میں نے آپ کو تنہا تو نہیں چھوڑا۔ ہم ملک میں آئین کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم ملک کے اندر انصاف کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں، اور اُس میں ملک کے رکھوالے اپنے ہی قوم اور اپنے ہی شہریوں کی نیتوں پر شبہ کرتے ہیں، اور ہمارے ملک کے رکھوالے اپنے ہی شہریوں کی کردار کشی کرتے ہیں۔ ملک کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے، اخلاص رکھنے والے، اُس کے لیے قربانیاں دینے والوں پر جب ہمارے ملک کے رکھوالے شک کی نگاہ سے دیکھیں گے، تو پھر بحث چھڑے گی۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی صحافی آصف نثار سے گفتگو #فخر_ملت_مولانا #سرکاری_چمچے_فلاپ #بارڈر_یا_بیرکس #معدنیات_فروش_ٹولہ #مہنگائی_کا_جواب_دو

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

12,120 次观看 • 1 个月前