Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

ان کے اندازِ کرم ان پہ وہ آنا دل کا ❤️

15,364 Aufrufe • vor 8 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

پیر نصیر الدین نصیرؒ اُنکے اندازِ کرم اُن پہ وہ آنا دِل کا ہائے وہ وقت وہ باتیں وہ زمانہ دِل کا نہ سُنا اُس نے توجہ سے فسانہ دِل کا عُمر گُزری ہے مگر درد نہ جانا دِل کا کُچھ نئی بات نہیں حُسن پہ آنا دِل کا مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پُرانا دِل کا وہ مُحبت کی شُروعات، وہ بے تھاہ خُوشی دیکھ کر اُنکو وہ پھولے نہ سمانا دِل کا دِل لگی دِل کی لگی بن کے مِٹا دیتی ہے روگ دُشمن کو بھی یا رب نہ لگانا دِل کا میرے پہلو میں نہیں آپکی مُٹھی میں نہیں بے ٹھکانا ہے بُہت دِن سے ٹھکانہ دِل کا وہ بھی اپنے نہ ہُوئے دِل بھی گیا ہاتھوں سے ایسے آنے سے تو بہتر ہے نہ آنا دِل کا بے جھجک آ کے مِلو ہنس کے مِلاؤ آنکھیں آؤ ہم تُم کو سِکھاتے ہیں مِلانا دِل کا نقش بر آب نہیں وہم نہیں خواب نہیں آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مِٹانا دِل کا حسرتیں خاک ہُئیں مِٹ گئے ارماں سارے لُٹ گیا کوچۂ جاناں میں خزانہ دِل کا لے چلا ہے میرے پہلو سے بصد شوق کوئی اب تو مُمکن ہی لوٹ کے آنا دِل کا اُنکی محفل میں نصیرؔ اُنکے تبسُم کی قسم دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دِل کا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اردو ورثہ

16,078 Aufrufe • vor 1 Jahr