Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

آپ سوچتے ہوں گے کہ ٹرمپ نے ایک مُلک کا سربراہ اغوا کرلیا ، آج پوٹن کا تیل والا جہاز بھی سیز کردیا ، چائنہ والوں کو بھی روز وارننگ دیتا ہے تو ایسی کیا طاقت ہے امریکہ کے پاس ؟ دراصل یہ Stealth strategic heavy bomber طیارے گیم...

183,480 Aufrufe • vor 8 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

چائنہ نے ایک بیٹری ایجاد کی ہے جو الیکٹرک انڈسٹری میں طوفان برپا کردے گی لیکن اُس الیکٹرک بیٹری کا مسئلہ اُس میں استعمال ہونے والی چاندی ہے جو تقریباً ایک کلو فی بیٹری ہے اتنی کھپت دیکھ کر اس سال کے شروع ہی سے چائنہ نے چاندی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگادی جس نے امریکہ کو ہلادیا ، ایلن مُسک نے بھی اعتراض کیا کہ بہت مسئلہ بن جائے گا کیونکہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں بھی چاندی استعمال ہوتی ہے دوسری طرف امریکہ کا پلان وینزویلا پر حملے کا تھا لیکن اُس پلان میں صدر اغوا نہیں کرنا تھا لیکن جب سی آئ اے نے رپورٹ دی کہ وینزوئیلا کے صدر نے حملے سے پہلے ہی سارا سونا اور چاندی چار طیارے بھر کر روس اور چائنہ بھیج دئیے ہیں تو ٹرمپ کے پاس آخری آپشن صدر رہ گیا تھا کیونکہ تیل تک پہنچنے کے لیے بہت وقت لگنا تھا ، اگر مزاحمت ہوجاتی تو بہت خونریزی ہوتی ، یہ اعصاب کی جنگ ہے یہ چائنہ اور روس اعصاب کی جنگ لڑ رہے ہیں جہاں پر فلحال گولی کا کوئ آپشن نہیں ۔

‏𝑴𝒂𝒔𝒐𝒐𝒅 𝑼𝒔𝒎𝒂𝒏𝒊

84,753 Aufrufe • vor 8 Monaten

میں ٹرمپ انتظامیہ کی ان کیمیرابریفنگ سے نکلا ہوں جہاں بند دروازوں کے پیچھے بھی وہی باتیں ہو رہی ہیں جو باہر ہو رہی ہیں۔ ٹرمپ اپنے شوق کی جنگ میں پڑ تو گیا ہے لیکن آگے اس کو کچھ نہیں پتہ کہ کیا کرنا ہے۔ اسکا دعوی ہے کہ حملہ اسلئے کیاکہ ایران ایٹمی طاقت حاصل کرنے جا رہا تھا ۔ یہ جھوٹ ہے! اگر ایران ایٹمی طاقت حاصل کرنے جا رہا تھا تو پچھلے سال ٹرمپ نے یہ دعوی کیوں کیا کہ اس نے ایران کا ایٹمی پروگرام Obliterate کر دیا ہے؟ ٹرمپ نے بھی یہ نہیں بتایا کہ اس نے امریکی قوم سے پرائی جنگوں میں نہ پڑنے کا وعدہ کیوں توڑا؟ ٹرمپ کہتا ہے کہ اس نے خامنائی کو قتل کر کے ایران کو آزاد کر دیا لیکن سی آئی اے کی رپورٹ ہے کہ خامنائی کے بعد ایران اور زیادہ radical ہو جائے گا۔اصل میں وجہ یہ ہے کہ نیتن یاہو 40سال سے ایران سے جنگ چاہتا تھا اور اسے چالیس سالوں میں ٹرمپ جیسا عقل سے پیدل صدر نہیں ملا تھا جو امریکہ کو پرائی جنگ میں دھکیلنے میں کامیاب ہو جائے۔ اب اسے ٹرمپ کی صورت میں مل گیا ہے۔ جسے یہ بھی نہیں معلوم کہ اس جنگ کی End Gameکیا ہو گی۔امریکی سینیٹر نے ٹرمپ کی آتما رول دی

Harmeet Singh

12,373 Aufrufe • vor 6 Monaten

عجیب بات ہے جرم بھی کرتے ہیں اور چونچ بھی اونچی رکھتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے اوپر تنقید نہ کرو تم پاک ہو تو ہم آپ کو پاک کہیں گے۔ ہندوستان نے حملہ کیا، آپ نے جواب دیا، ہم نے آپ کو سراہا ہے، اگر آپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی ہے ہم نے آپ کو سپورٹ کیا ہے ،ہم اپنے خطے میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن یہ سوال ضرور اٹھاتے ہیں کہ ہماری پالیسیاں کون بناتے ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کون ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کیا پالیسیاں بنا رہے ہیں؟ یہ ہماری عقل ہے، یہ پاکستان کا مفاد ہے کہ ہندوستان کا بارڈر مکمل بند، افغانستان کا بارڈر مکمل بند، مغرب کی طرف بھی آپ تجارت نہیں کرسکتے، کاروبار نہیں کرسکتے، مشرق کی طرف بھی آپ کاروبار نہیں کرسکتے اور ایک چین کا چھوٹا سا کوریڈور ہے وہ بھی آپ نے بند کر رکھا ہوا ہے، اس پر بھی کوئی فعالیت ادھر نہیں آرہی، ایران جن حالات میں ہے وہ آپ کے نہ اچھے کا نہ برے کا، ہر طرف آپ نے پاکستان کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، محصور کر دیا ہے، یہ کون سی عقل کی پالیسی ہے کہ آج پاکستان ایک محصور مملکت کی شکل اختیار کر گیا ہے؟ یہ کون سی سیاست ہے؟ یہ کون سی پالیسی ہے دہشتگردی کی خلاف ہم جنگ لڑ رہے ہیں تو دہشتگردی تو بڑھ رہی ہے، تو دہشتگردی کی خلاف تو تین چار دہائیوں سے آپ لڑ رہے ہیں، آپ نے سوات سے لے کر پورے خیبر پختونخوا میں کتنے آپریشنز کیے اور ہر آپریشنز کے نتیجے میں آپ ملک کے لئے لڑ رہے ہیں اور ہم شاید ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، کس کس بات کو روئے ہم آپ کے؟ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پشین میں خطاب

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

10,437 Aufrufe • vor 3 Monaten

پاکستان نے اس وقت جو ایران امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور اس کے جو دنیا میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، پاکستان کے اندر ان کو ہمیں سمیٹنا چاہیے، حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اس طرز عمل کو اس کے مفادات کو سمیٹے، لیکن جہاں وہ باہر سے کما رہے ہیں پاکستان کے اندر اس کو گنوا رہے ہیں، یہاں حکومت کی ان کامیابیوں کے عوام پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہو رہے ہیں۔ یہاں امن و امان نہیں ہے اور خیبر پختونخوا، بلوچستان میں تو پہلے ہی امن و امان نہیں تھا، سندھ کے لوگ ڈاکوں کے ہاتھوں محکوم نظر آ رہے ہیں، لیکن اگر کشمیر کی بھی ایسی صورت حال بنتی ہے تو جہاں فوج کو یا بارڈرز پہ ہونا چاہیے یا بیرکوں پہ ہونا چاہیے آج وہ پاکستان کے صحراؤں میں پھیلے ہوئے ہیں، پاکستان کے پہاڑوں میں پھیلے ہوئے ہیں، ان کے فوجی شہید ہو رہے ہیں، اور اس مشکل میں ریاست پھنسی ہوئی ہے کہ اس مشکل وقت میں انہیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اگر ان حالات میں بھی حکومت کی طرف سے ایسے بیانات آئے کہ جس سے قوم تقسیم ہو، جس سے اپوزیشن کو سخت سے ردعمل دینا پڑے تو پھر میں نہیں سمجھتا کہ یہ ملک کی یکجہتی کے لیے کوئی کردار ہوگا، بلکہ ملک کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گا۔ بہت زیادہ اشتعال ہے ملک کے اندر، ہم نے پرسوں چارسدہ میں جلسہ کیا، ہم نے اس سے پہلے پشین میں جلسہ کیا، لاکھوں لوگ وہاں اکٹھے ہوئے، بہت ہی کامیاب اجتماعات، پبلک نے اتفاق کیا اور یہ وہ میدان ہے کہ اگر ایک سیاسی جماعت پبلک میں اترتی ہے اور تاحد نظر انسانوں کا سمندر اکٹھا کرتی ہے یہ ایک وہ سیاسی جنگ ہے کہ جہاں قوم کا مورال بلند ہوتا ہے اور آپ کے کارکنوں کا مورال بلند ہوتا ہے، امن پسندوں کا مورال بلند ہوتا ہے، اور مسلح قوتوں کا مورال گر جاتا ہے، تو میرے خیال میں ہم جس محاذ پر کام کر رہے ہیں، میں تو سمجھتا ہوں کہ ہمیں پبلک کی طرف سے زبردست قسم کا ایک مثبت ردعمل ملا ہے، کیا وہ ردعمل حکومتی پارٹی کو بھی مل سکتا ہے؟ میرے خیال میں اس وقت ان کے لئے وہ حالات نہیں ہیں۔ آپ کو وہ حالات بنانے ہوں گے، کہ ہم یکجہتی کا اظہار کریں۔ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پارلیمنٹ ہاوس میں خطاب

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

10,163 Aufrufe • vor 2 Monaten

او یار ان کے گندے ذہن ہیں، یہ ناف کے اوپر والے حصے سے نہیں سوچتے، یہ اب خوش ہیں، پہلے کرنیل نی جرنیل نی ہن گرینل نی، او بھائی تیرے شوق ہیں تو میں کیا کروں، شہباز گل، مجھے دھمکانے کی کوشش مت کرو، خدا کی قسم نہ مجھے امریکہ جانے کا شوق ہے اور نہ ہی امریکی سفارتخانہ میں مدعو ہونے کا شوق ہے، شہباز گل تم جیسے کشتہ فروشوں کے ذہن میں یہی خیالات آتے ہیں، میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تلسی گیبریڈ کیوں چاہتی ہے کہ عمران خان رہا ہو، کیونکہ تلسی پاکستان سے نفرت کرتی ہے، مجھے ان کے مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے میں تمام مذاہب کے عزت کرتا ہوں، لیکن تلسی نے تاریخ بنائی ہے، اس نے پہلی مرتبہ گیتا کو ہاتھ میں لے کر حلف اٹھایا ہے، میں نے یہ نہیں کہا جو آپ بول رہے ہو، میں نے یہ کہا کہ تلسی کا دل آیا ہوا ہے کہ عمران کو رہا کرواؤ تاکہ پاکستان میں CHAOS پھیلے، لیکن زرا یہ بھی یاد رکھنا کہ جب بچے لٹک رہے تھے جس کو ابھی بھی ٹرمپ بھولتا نہیں ہے تو کس نے کہا تھا کہ غلامی کی زنجیریں توڑ دیں، او بھائی یہ بھی آپ لوگوں نے کہا تھا، اور اگر اس سوچ میں ہیں کہ ٹرمپ کی ٹیم افغانستان کا بدلہ لے گی تو اس وقت جنہوں نے چائے پی تھی وہ آپ کے ابو جی تھے میرے نہیں، آپ کے پڑدادا ابو جنرل ضیاء الحق جب یہاں 11 سال تک تھے تو اس وقت بھی میں یہاں رہا تھا اور مقابلہ کیا تھا، جنرل مشرف کے دور میں بھی یہی رہا ہوں، میں اس اسٹوری کے ساتھ کھڑا ہوں، سینئر صحافی نصرت جاوید کی شہباز گل کے جھوٹے پروپیگنڈے پر برس پڑے #PublicNews #NewsUpdates #PublicProgram #KhabbarNashar Adnan Haider (عدنان حیدر) अदनान हैदर Nusrat Javeed

Public News

94,577 Aufrufe • vor 1 Jahr

میں قوم کے سامنے اپنی بات دلائل سے پیش کرتا ہوں، تو میری بات آخر آپ قوم تک کیوں نہیں پہنچانے دیتے؟ اسمبلی بلڈنگ کے اندر چیمبرز میں ٹی وی لگے ہوتے ہیں، اور ان چیمبرز میں جو لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، وہ جب میری تقریر سنتے تھے تو اس کو بھی بند کر دیا گیا۔ اب صرف ایوان کے اندر کے لوگ سن رہے ہیں۔ تو میں نے کہا کہ یہ تو میں نے آپ سے کہا تھا نا کہ آپ ایک اِن کیمرا اجلاس تو بلائیں تاکہ ہم دیکھیں کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ ہندوستان کی سرحد بند ہے، افغانستان کی سرحد بند ہے، چین آپ کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اور جب آپ نے درخواست دی، پرسوں یا ترسوں، کہ پاکستان میں آپ کی جو ایک سو ستر ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تھی، اور جسے ہم پورا نہیں کر سکے، اس لیے آپ مہربانی کریں اور وہ ایک سو ستر ارب ڈالر ہمیں معاف کر دیں، تو چین نے آپ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ تفتان کے علاقے، سندک میں ابتدا ہی سے چین کام کر رہا ہے۔ آج اس نے وہاں سے بستر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تو یہ آپ کے چین کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ایران آپ پر کتنا اعتماد کرتا ہے، لیکن خود برے حالات میں ہے،پاکستان کو محصور کردیا اپ نے یہ تمہاری پالیسیاں ہیں۔ آپ انڈیا سے لڑے، ہم نے سب سے پہلے آپ کو سپورٹ کیا۔ آپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی بات کی، ہم نے اس کی بھی سپورٹ کی کہ ہم خطے میں امن کو ترجیح دیں۔ لیکن ہماری رضامندی کے باوجود آپ آ رہے ہیں، جا رہے ہیں، آ رہے ہیں، جا رہے ہیں، آ رہے ہیں، جا رہے ہیں۔ وہ گلہری کی طرح: "میری آنیاں جانیاں وے۔" اور آج بھی امریکہ ایران پر حملے کر رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جب امریکہ نے میرے سپہ سالار کو تھپکی دی کہ: "آپ ایک بہت اچھے آدمی ہیں، بہت اچھے آدمی ہیں۔" اس وقت تک اچھے آدمی تھے، جب ہمارے جھنڈوں کے نیچے ان کے جہازوں نے ہرمز کو عبور کیا۔ اور یہ فائدہ اٹھانے کے بعد، جب ہم گھر واپس آئے، تو ایران پر پھر دوبارہ حملے ہو رہے ہیں۔ اب آپ کچھ کارکردگی تو دکھائیے نا۔ چین ناراض، افغانستان کے ساتھ آپ کی سرحد بند، ملک محصور، اشیائے ضروریہ کی قلت ہو رہی ہے۔ اور اب آپ ناراض کس بات پر ہوئے ہیں؟ کہ میں نے کہا: "ہم لشکر نہیں بنائیں گے۔" آپ قبائل سے کہہ رہے ہیں، جگہ جگہ، کہ تم لشکر بناؤ اور لڑو۔ ہم نے کہا: "نہیں، یہ عوام کی ذمہ داری نہیں ہے۔" اس کے لیے آپ ہیں۔ آپ ہی بھرتی ہوتے ہیں، آپ ہی پیٹیاں باندھتے ہیں۔ لیکن پھر بھی پاکستان کے عوام نے آپ کو اخلاقی طور پر سپورٹ کیا ہے۔ آپ عوام کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب #قائدانقلاب_مولانا #سیاسی_چوکیدار #مولانا_سے_معافی_مانگ #شہداء_صرف_بہانہ #لشکر_نہیں_امن

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

15,215 Aufrufe • vor 1 Monat

بریکنگ نیوز 🚨کیپٹن صفدر میدان میں آگیا، کھل کر محسن نقوی کے خلاف بیان دے ڈالا۔ اس دبنگ بیان پر ڈاکٹر شہباز گل کا کیپٹن صفدر کو خراج عقیدت پیش۔ جن مورچوں پر آپ نے جھنڈے گاڑے آپ کو بھی سلام 🔥🔥 کیپٹن صفدر بھی میدان میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی اپنا فیلر بتا رہے تھے کہ نظام بیٹھ چکا ہے تو نظام آپ چلانے والے ہیں۔ ان کے پاس اگر ڈاکٹر محبوب الحق کی طرح کا کوئی پلان ہے تو کابینہ میں ڈسکس کریں۔ میں نے دَبنگ وزیر داخلہ چوہدری نثار دیکھا، اس کے معیار کو محسن نقوی نہیں پہنچ سکتا۔ وزیر خزانہ میں نے اسحاق ڈار کو دیکھا، اس کے معیار کو بھی کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ یہ باقی سب تو اسٹوڈنٹس ہیں۔ کیپٹن صاحب میں ویسے یہاں آپ کو بھی کریڈٹ دوں گا۔ جو جھنڈے اور جن مورچوں پر جھنڈے آپ نے گاڑے ہیں، جن مشکل مورچوں پر آپ نے لڑائی کی ہے دو بدو، مورچوں کے اندر بیٹھ کے بھی کی ہے، مورچوں کے باہر بھی کی ہے، مورچوں کے اوپر بھی کی ہے۔ کیپٹن رہے نا آپ آرمی میں، میں وہ بات کر رہا ہوں میرا غلط مطلب نہ لینا، تو جن مورچوں کے اوپر آپ نے جنگ کی ہے اور آپ نے اپنے جھنڈے اور ڈنڈے گاڑے ہیں، وہ بھی اور کوئی نہیں کرسکتا۔ آپ نے تو لمبی سروس کی نا؟ مجھے نہیں پتہ کتنے سال کی لیکن لمبی سروس کی۔ باقی بیچارے تو تھوڑی تھوڑی سروس کے بعد لوگوں سے گالیاں کھا رہے ہیں۔ انہیں لگ رہا ہے کہ انہوں نے مورچے فتح کیے ہیں لیکن ان سے مورچے فتح کوئی نہیں ہوئے جیسے مورچے آپ نے فتح کیے ہیں۔ تو صرف چوہدری نثار علی خان کا ہی کریڈٹ نہیں بنتا، یا اسحاق ڈار کا ہی کریڈٹ نہیں بنتا، کیپٹن صاحب آپ کا بھی بنتا ہے۔ جو کارنامہ آپ نے انجام دیا ہے، جو مشکل محاذ پر آپ لڑے ہیں، وہ کسی اور کی ہمت نہیں ہے۔

‏زہـــرہ لیــاقت

23,014 Aufrufe • vor 1 Monat

صحافی: مولانا صاحب آپ نے تقریر میں غزہ کا ذکر کیا فلسطین کا ذکر بھی کیا اور آپ نے کہا کہ یہ جو بالائے طاق رکھ کے آواز ہونی چاہیے، آپ سمجھتے ہیں کہ جو بڑے ممالک ہیں اسلامی ممالک ہیں سعودی عرب ہے پاکستان ہے ترکی ہے ان سب کو بڑی توانا طریقے سے آواز اٹھانی چاہیے پلیٹ فارم کی شکل میں تاکہ یہ ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوسکے مولانا: ہم نے تو یہاں تک تجویز دی ہے کہ اسلامی امت کی اسی حوالے سے ایک تنظیم ہونی چاہیے اور اس تنظیم کی قیادت سعودی عرب کرے کہ مرکز اسلام کی نگرانی وہ کر رہے ہیں مرکز اسلام کی خدمت وہ کر رہے ہیں تو مکہ اور مدینہ دونوں مسلمانوں کے مراکز ہیں اسلام کے مراکز ہیں اور جن کی خدمت کی ذمہ داری جو ہے اس وقت خادم الحرمین الشریفین کے ذمے ہے تو یہ مقام ان کا ہے کہ وہ اسلامی دنیا کی قیادت کریں اس حوالے سے اور اس کو منظم کریں، اسی نظم کے ساتھ اور اسی وحدت کے ساتھ ہم دشمن سے دفاع کر سکیں گے مسلمانوں کا دفاع کر سکیں گے ان سے ان کے بشر حقوق کا دفاع کر سکیں گے ورنہ اسی طریقے سے دنیا ہمارا کھیلے گی کیا ہوا کیا گزرے افغانستان کے اوپر، کیا گزری عراق کے اوپر، کیا گزری لیبیا کے اوپر، کیا گزری شام کے اوپر اور اس وقت سعودی عرب اور یمن کے درمیان جو صورتحال ہے اس پر بھی اسلامی دنیا یقیناً پریشان ہے اور یہ حق ہے اس کا اور اس وقت جو فلسطینیوں پہ گزر رہی ہے حد کر دی ہے کہ کس طریقے سے یہ لوگ آئندہ انسان کی بات کریں گے یا انسانی حق کی بات کریں گے، تو یہ ضروری ہے کہ اسلامی دنیا کی طرف انہوں نے متوجہ کیا ہے اور ہم رابطہ عالمی اسلامی کے اور خادم الحرمین الشریفین کے اور ان کے ولی عہد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اقدام سے امت کو اس اہم مقصد کی طرف متوجہ کیا۔ صحافی: مولانا صاحب کچھ ممالک نے اسرائیل کو اسلامی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہوا ہے تو آپ سمجھتے ہیں پاکستان پر بھی دباؤ ہو رہا ہے تو اس ساری صورتحال میں کیا لائحہ عمل ہو سکتا ہے کہ یو این تو اس پہ خاموش ہے امریکہ اس کا ساتھ دے رہا ہے تو کس طرح اسلامی ممالک اسرائیل کو روک سکیں گے؟ مولانا: اسلامی ممالک کی وحدت اور ایک موقف کے اوپر مجتمع ہونا، آج ایک موقف ہے سب کا کہ اسرائیل جو ہے وہ قابض ہے اور اس کا تسلط ہے اور فلسطینی جو ہے وہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لہذا اسرائیل کو تسلیم کرنا یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ فلسطین کی آزادی یہ مسئلہ ہے مسلمانوں کا اور مسلمانوں کو اصل مسئلے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے، ہمیں ایک غیر ضروری موقف کی طرف لے جایا جا رہا ہے جس میں خالصتاً یا اسرائیل کا مفاد ہے یا مغربی دنیا اور امریکہ کا مفاد ہے مسلمان کا مفاد کہاں گیا امت مسلمہ کا مفاد کہا گیا اور مسجد اقصیٰ کا حق کہاں چلا گیا جس پر مسلمانوں کا حق ہے پھر فلسطین جو ہے وہ ارض فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے فلسطینیوں کی سرزمین ہے ان کی آزادی کا جو بنیادی سوال ہے جو 75 سال سے زندہ ہے کیا اس مقصد کو بھی ہم حاصل کریں گے یا نہیں کریں گے یہ بڑا بنیادی سوال ہے جی۔

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

13,145 Aufrufe • vor 2 Jahren

بھارتی صحافی نے دو روز پہلے بھی سوال اٹھایا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے انٹرنیشنل میڈیا کو بریفنگ میں مکمل ثبوت دکھائے ،ریڈار سگنیچر دکھائے اور بتایا کہ ہم نے بھارت کے پانچ جہاز گرائے ہیں(یاد رہے تب تک پانچ ہی گرائے تھے،چھٹا آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص نہیں ہوا تھا) بھارتی صحافی نے اپنی فوج،حکومت اور ائیر فورس سے کہا تھا کہ آپ خاموش کیوں ہیں؟آپ پاکستان کے اس دعویٰ کا جواب کیوں نہیں دے رہے؟؟؟؟ بھارتی صحافی نے اعتراف کیا کہ ان کی حکومت اور فوج کی جانب سے تردید نہ کرنے سے پوری دنیا میں پاکستان کا بیانیہ مانا جارہا ہے کہ ہم نے بھارت کے جہاز گرائے ہیں خیر اب تو کل بھارتی ائیر فورس کے ترجمان نے اعتراف کر لیا ہے کہ ان کے جہاز گرے ہیں لیکن وہ نقصان جنگ کا حصہ تھا بھارتی صحافی نے یہاں تک کہا کہ بھارت میں اس طرح کے سوالات اس لیے نہیں اٹھائے جارہے کہ کہیں سوال اٹھانے والے صحافی قتل ہی نہ کر دیے جائیں، بھارتی صحافی نے اپنے وی لاگ میں ٹیلی گراف کی خبر بھی دکھائی جس میں بھارتی جہاز گرنے کی خبر دی گئی تھی۔ بھارتی صحافی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی جانب سے رافیل گرانے کی وجہ سے رافیل بنانے والی کمپنی کے شئیرز گرے ہیں اور پاکستان نے جو جہاز اور میزائل استعمال کیے،ان کے شئیرز بڑھے ہیں، بھارتی صحافی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بھارت نے 2019 میں اپنے ملک میں جھوٹا دعویٰ کیا اور منجن بیچا کہ انہوں نے پاکستان کا ایف سولہ جہاز گرایا ہے لیکن عالمی سطح پر کوئی ثبوت نہیں دکھا سکے تھے، بھارتی صحافی نے کہا کہ شاید اس بار بھی مودی سرکار کا یہی پلان ہے کہ جھوٹا بیانیہ بناو اور ووٹ بڑھاو لیکن اس بار یہ جھوٹ نہیں بک رہا اور نہ بکے گا۔۔۔۔۔کیونکہ دنیا بدل چکی ہے اور معلومات تک رسائی بہت آسان ہو چکی ہے۔ #ceasefire #IndiaPakistanWar2025 #OperationBunyanulMarsoos

Siddique Jan

100,475 Aufrufe • vor 1 Jahr

(پاکستان 🇵🇰 💪) یہ مولانا شیخ عمران حسین ہیں جنہوں نے 2004 میں ٹرینیڈاڈ میں دجال دی فالس مسیحا یا اینٹی کرائسٹ پر اپنے لیکچر کی وضاحت کی- (اس دلچسپ ویڈیو کے ٹرانسکرپٹ کا مکمّل اردو ترجمہ پیش کر رہا ہوں- اسے ضرور پڑھیں اور سنیں)- "اور میں آپ سے کہہ رہا ہوں، اگر آپ پیسوں کی دنیا کو دیکھیں تو آپ کو دیوار پر لکھا نظر آئے گا- بریٹن ووڈز معاہدہ ٹوٹ رہا ہے، یہ پہلے ہی ٹوٹ چکا ہے اور ایک نیا بین الاقوامی مالیاتی نظام قریب ہے، جس میں امریکی ڈالر غائب ہو جائے گا- اور جب امریکی ڈالر کریش ہو گا تو امریکی معیشت اس کے ساتھ کریش ہو جائے گی- میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکہ پر 11 ستمبر کا حملہ 1914 کے موسم گرما کے دہشت گردانہ حملے سے غیر معمولی مماثلت رکھتا ہے- اور یہ کہ جو واقعات اب دنیا میں رونما ہو رہے ہیں، افغانستان پر حملہ، عراق پر حملہ، نئی امریکی سامراج جو دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، ان سب کا مقصد ایک مشن ہے، اسرائیل کے ساتھ ایک بڑی جنگ کی راہ ہموار کرنا- اور اس بڑی جنگ کے نتیجے کے طور پر جو اسرائیل چھیڑنے جا رہا ہے، اسرائیل کی ریاست کا علاقہ ڈرامائی طور پر پھیلتا جا رہا ہے تاکہ اسرائیل کی مقدس سرزمین کی بائبل میں بتائی گئی سرحدوں کو گھیر لیا جا سکے- بائبل کہتی ہے، "مصر کے دریا سے لے کر دریائے فرات تک"، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ مصر کے دریا سے لے کر دریائے فرات تک مقدس سرزمین کا درحقیقت کوئی ذکر موجود نہیں ہے، یہ ایک گڑھا ہوا جھوٹ ہے- لیکن اب یہ بائبل میں موجود ہے، انہوں نے اسے زبردستی داخل کیا ہے۔ اور اس لیئے اسرائیل کو ایک بڑی جنگ چھیڑنی ہے، جس سے ریاست کے علاقے میں ڈرامائی طور پر توسیع ہو جائے گی، تاکہ اسرائیل نہر سویز کو کنٹرول کر لے- اور اسرائیل کل خلیج کے تیل کو کنٹرول کر لے گا- اور امریکی ڈالر پر ایک ساتھ حملہ آور ہو گا اور امریکی ڈالر گرتا جائے گا- اور جب یہ گرے گا تو کاغذی کرنسی کی پوری دنیا کو اپنے ساتھ لپیٹ لے گا- جب اسرائیل وہ بڑی جنگ چھیڑتا ہے، میں توقع کرتا ہوں کہ اسرائیل جنگ کے ایسے ہتھیار اتارے گا جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے- اور اس کے اختتام پر اسرائیل دنیا میں ایک نئی حکمران ریاست کے طور پر امریکہ سے اقتدار سنبھال لے گا- لیکن، اسرائیل اس جنگ کو نہیں چھیڑ سکتا، کیوں کہ اب بھی راستے میں بہت خاص رکاوٹیں موجود ہیں- اور اب اپنی سوچ کی ٹوپی پہن لیجیئے- کہ وہ کونسی سب سے اہم رکاوٹ ہے، جو اب بھی اسرائیل کی ایک بڑی جنگ چھیڑنے کی راہ میں کھڑی ہے؟ اور یہ ہے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی صلاحیت- اور اس کے ساتھ ایران کی میزائل صلاحیت بھی ہے- اور اس طرح، ہم اس وقت جتنے بھی ہنگاموں سے گزر رہے ہیں، دنیا کی بساط پر وہ تمام تدبیریں، جب اسرائیل وہ بڑی جنگ چھیڑتا ہے اور امریکہ کی جگہ دنیا میں ایک حکمران ریاست کے طور پر آتا ہے، پہلی حکمران ریاست برطانیہ تھی، دوسری حکمران ریاست امریکہ تھی، تیسرا اور آخری یہ دھوکے باز، اسرائیل کی ریاست ہوگی- اس لیئے میں آپ کو یہ تجویز کر رہا ہوں کہ اینٹی کرایسٹ یا دجال اب مرحلہ دوم مکمل کر چکے ہوں گے، ایک دن جو ایک مہینے کے برابر ہے، اور تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گا، ایک دن جو ایک ہفتے کے برابر ہے، یعنی بہت کم مدت- یہ وہ وقت ہے جب دہشت گردی اپنے عروج پر ہے- انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کو قتل کرنا جاری رکھیں گے جو اسرائیل کی ریاست کے خلاف ہاتھ اٹھانے کی جرات کرتے ہیں۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے- لیکن CNN آپ کو یہ کبھی نہیں بتائے گا۔ میری بات سننے کا شکریہ-

Amir H. Qureshi

13,333 Aufrufe • vor 5 Monaten

آپ کو 9 مئی والے واقعات یاد ہوں گے نا ڈرتے ہیں کہیں ایسا موقع پھر نہ آ جائے اس میں میں ایک سوال کرتا ہوں آپ سبھی ساتھیوں سے خاص کر جو سمجھتے ہیں کور کمانڈر کا گھر آپ کا گھر نہیں ہے وہ میرا گھر ہے کور کمانڈر کا گھر ایسے کھلا کیوں تھا کہ لوگ چلے گئے آپ جواب دیں نا اس سے کیوں نہیں پوچھا گیا کہ کور کمانڈر صاحب آپ... کور کمانڈر کا گھر تو... نہیں دیکھیں جب عوام کا ایک سمندر آ جاتا ہے نا تو پھر اس کو روکا نہیں جا سکتا نہیں ہم... گولیاں تو نہیں چلاتے نا ہماری اپنی ایک فیصلہ ہو رہا ہے سچ یہ ہے اگر 9 مئی کے لوگوں کا یہ وہ ہے آپ رات پوچھیں سوچیں وہ بھی سوچیں آپ کو بھی پتہ ہے آپ کا یہ دل بھی مانتا ہے میرا بھی مانتا ہے اس 8 فروری کو الیکشن عمران کی پارٹی... 25 کروڑ انسانوں کو شہباز شریف اور ان کے متحدہ فوجیوں، سپاہیوں اور مجھ جیسے بیکار لوگوں نے سپورٹ کیا 25 کروڑ انسانوں کے خلاف دہشت گردی کی 9 مئی میں آپ نے 10 سال جیل دیے تو میں پوچھتا ہوں سپریم کورٹ ایک پارٹی سے اس کا نشان چھینتی ہے اس کی پارٹی کے لیڈر کو کہیں بھی کاغذات نامزدگی داخل ہونے نہیں دیے گئے تمام لوگوں کی یہ جو کے پی کے کی بات کر رہا ہے 200 نشانوں پر لوگوں نے انتخاب لڑا کہیں گائے تھی کہیں گھوڑا تھا کہیں گدھا تھا ووٹ انہوں نے دیے جیت لیے آسمان سے میں عمران خان کا، میں اس کا مخالف تھا لیکن جب وہ جیت چکا ہے اور آپ بائے فورس اس کو وہ کریں گے یہ تو پاکستان کی بنیادیں ہلا دے گا قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی

Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan

16,902 Aufrufe • vor 3 Monaten