Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

ایک اور امیر زادے کا تکبر اور لاپرواہی ایک بار پھر سامنے آ گئی۔۔۔۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ سڑکیں ان کی ذاتی جاگیر ہیں، جہاں چاہیں کسی غریب موٹر سائیکل سوار کو روند کر نکل جائیں اور کسی کو جوابدہ بھی نہ ہوں۔ میرپور کے قریب ملت ریسٹورنٹ...

30,762 Aufrufe • vor 8 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

احمد رضا ڈار پر آپ نے ریپ کا کیس نہیں ڈالا، اسے بچا لیا گیا ہے، اور اسے ریپ کے الزام سے بچایا گیا ہے؟ میری تمام انویسٹیگیٹو جرنلسٹس سے گزارش ہے کہ ہمارے پاس ان خواتین کے رابطہ نمبرز موجود ہیں۔ آپ ان خواتین سے بھی بات کر سکتے ہیں اور ان کے والدین سے بھی بات کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو پاکستان کے اداروں پر یقین نہیں ہے، تو شاید آپ کو بیرونِ ملک موجود ان افراد کی بات پر زیادہ یقین ہو۔ آپ ان سے بھی بات کر لیں۔ہم نے ان خواتین کو ایک ایک ملزم کی تصویر دکھائی تھی، اور انہوں نے جو بیان جج کے سامنے دیا، اس میں ایک خاتون کا چار صفحات پر مشتمل بیان ہے جبکہ دوسری خاتون کا بیان تین صفحات پر مشتمل ہے۔ 164 کا بیان اور میڈیکل کسی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ جب جج 164 کے تحت بیان ریکارڈ کر رہا ہوتا ہے تو وہ بار بار یہ پوچھتا ہے اور سرٹیفکیٹ پر دستخط بھی کرواتا ہے کہ آپ جو بیان دے رہے ہیں، وہ بعد میں آپ کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ Muzamal Suharwardy Lahore Police Official

Muzamal Suharwardy Team

28,871 Aufrufe • vor 1 Monat

جن لوگوں کو اس نقصان سے قوم کو بچانے کا سوچنا ہے وہ اپنے ساتھیوں کے سینے پر تمغے لگانے اور دیگر ساتھیوں کو خوش کرنے کے لیے بڑی بڑی گاڑیاں منگوانے میں مصروف ہیں، غیر ملکی دوروں کے ان کے شاہانہ اخراجات عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے ادا ہوتے ہیں اور ساتھ میں غیر ملکی دوروں پر ان لوگوں کو لے کر جا رہے ہیں جو پاکستان کے کسی دوسرے شہر لے جانے کے لائق بھی نہیں ہیں، زمین پر کس کے پاس عام لوگوں کی جانوں اور ان کی املاک کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے؟ وفاقی حکومت کی طرف سے ایک پورا محکمہ چلایا جا رہا ہے تاکہ قبل از وقت وارننگ کا نظام تیار کیا جا سکے ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں اور عوام میں نچلی سطح پر تباہی سے بچنے کے لیے عام آگاہی پیدا کی جائے، لیکن وہ محکمہ عوام کی حالت پر کسی بھی پچھتاوے کے بغیر مراعات سے لطف اندوز ہو رہا ہے، NDMA نامی اس محکمے کی قیادت غالباً فوج کے سب سے زیادہ اہل اور اعلیٰ گڈ مین جنرل صاحب کر رہے ہیں، NDMA ایک اور محکمہ جو اعلیٰ اور طاقتور لوگوں کے لیے مخصوص ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی کا لطف اٹھاتے رہیں، لوگ مصائب کا شکار ہیں اور جنرل صاحب اپنی مراعات بڑھانے میں مصروف ہیں! #پاکستان_کی_کہانی

Qasim Khan Suri

105,875 Aufrufe • vor 1 Jahr

نئی ویڈیو آ گئی،زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔22 لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر سنگین مقدمات میں نامزد غیر ملکی ملزم کو عدالت میں پیش کرنے میں خاتون تفتیشی پولیس افسر آخرکار کامیاب ہو گئی، جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ اس پورے عمل کے دوران انہیں مختلف قسم کے مبینہ دباؤ اور رکاوٹوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسی خاتون پولیس افسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو انہوں نے تھانے میں کھڑے ہو کر ریکارڈ کی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ بعض بااثر پولیس افسران کی جانب سے ان پر تفتیشی عمل کے دوران دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ خاتون افسر کے مطابق وہ ایک ایسے غیر ملکی ملزم کے خلاف مقدمات کی تفتیش کر رہی تھیں جس پر 22 لڑکیوں کے ساتھ زیادتی سمیت دیگر سنگین الزامات کے مقدمات درج ہیں۔ اب عدالت سے سامنے آنے والی نئی ویڈیو میں خاتون افسر کا کہنا ہے کہ تمام تر مبینہ دباؤ، رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود وہ ملزم کو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کرنے میں کامیاب رہیں۔ ان کے اس دعوے نے ایک بار پھر اس پورے معاملے کو عوامی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ اگر خاتون افسر کے الزامات درست ہیں تو متعلقہ اداروں کو شفاف، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے لانے چاہئیں تاکہ قانون کی بالادستی اور انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

Sajid Hussain

12,388 Aufrufe • vor 2 Monaten

زرائع کے مطابق مطابق اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے اندرونی حلقوں میں اس وقت شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، کیونکہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کیے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس پیشرفت نے سیاسی بساط پر نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے پہلے بھی اس معاملے پر رابطہ کیا تھا، تاہم انہوں نے نہ تائید کی اور نہ مخالفت۔ اب ایک بار پھر بلاول بھٹو زرداری کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ مولانا کو قائل کریں تاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر ایک متفقہ نام سامنے لایا جا سکے۔ادھر سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے بھی پسِ پردہ رابطے تیز ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی بلاول بھٹو زرداری کو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران اہم ٹاسک دیا گیا تھا، جسے انہوں نے کامیابی سے مکمل کیا اور اسی پس منظر میں اب انہیں ایک بار پھر سیاسی مفاہمت کا کردار سونپا گیا ہے۔

Harmeet Singh

78,515 Aufrufe • vor 10 Monaten

عمران خان کے علاج سے متعلق تین ججز کے فیصلے کو حکومت اور انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری پھینک کر ججز کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، ایک دفعہ پھر اس ملک کے " ان ٹچیبل" نے ثابت کیا کہ وہ آئین و قانون سے بالاتر ہیں، ہمارے خلاف عدالت ، ایف آئی اے یا کوئی اور ادارہ حکم دیتا ہے تو ایک گھنٹے میں اس پر عملدرآمد ہو جاتا ہے ، پندرہ منٹ میں پولیس پہنچ جاتی ہے، عمران خان کے علاج کے لیے عدالتوں نے دو دنوں کا وقت دیا مگر جو خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا، اگر عدالتیں ان " ان ٹچیبل" کو کٹہرے میں نہیں لا سکتیں تو انہیں مظلوموں کو بھی سزا سنانے کا کوئی حق نہیں، اگر ظالموں اور طاقتوروں کو سزائیں نہیں سنائی جا سکتی تو عدلیہ سے گزارش ہے کہ جن کمزور لوگوں کو قید کیا ہے انہیں بھی آزاد کر دیں, یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک ملک میں کمزور کے لیے ایک قانون ہو اور طاقتور کے لیے دوسرا قانون ہو, عمران خان نے حقیقی آزادی کی جو جد و جہد شروع کی ہے اسکا مقصد کمزور اور طاقتور کے لیے ایک قانون ہے, عدالتوں کو سوچنا ہوگا کہ یہ ملک کو کس طرف لے جا رہے ہیں، کسان پریشان ہے ، صنعتکار سرمایہ ملک سے باہر منتقل کر رہا ہے, اگر انکا فیصلہ ہے کہ انہوں نے طاقتور کو بچانا ہے تو ہم اس فیصلے سے باغی ہیں, نوجوانوں نے ملک کا فیصلہ کرنا ہے ، انہیں اپنے مستقبل کے لیے کھڑا ہونا ہے, پی ٹی آئی خواتین پر ظلم و جبر کیا جا رہا ہے ، عمران خان کی بہنوں کی بے توقیری کی گئی،اب ان کے پاس عورت کارڈ کا پتا بھی ختم ہو گیا, عمران خان سے ہم جنون کی حد تک عشق کرتے ہیں، ہم خان کی بہن کے ایک ایک آنسو کی قیمت چکائیں گے، 27 تاریخ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا ، اب20 نہیں 40 لاکھ لوگ لے کر جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ہنگو میں ابوبکر صدیق چوک میں اسٹریٹ موومنٹ شرکاء سے خطاب!

Tehreek-e-Insaf

41,449 Aufrufe • vor 2 Tagen

یہ مشرک ایسے ہی دھمکی نہیں دے رہے۔۔انہوں نے تیاری پوری کر لی ہے دوبارہ سے کسی بھی وقت جنگ شروع کرنے کی۔۔۔ پاکستانی قوم اور حکومت تو اپنی مستیوں میں لگے ہوئے ہیں، دشمن کی فوج اور اس کے سیاستدان اور حکمران پوری طرح سنجیدہ ہیں اور ان کے بیانات سے یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ بہت سخت بپھرے ہوئے ہیں اپنی پہلی ذلت کی وجہ سے اور انتقام لینا چاہتے ہیں۔ یہ ہم نے اپ کو بتایا تھا کہ مودی کو ایک چانس اور دیا جا رہا ہے اپنی عزت بچانے کا ورنہ اسے تبدیل کر کے یوگی کو لایا جائے گا۔ اس لیے مودی کو بھی جلدی ہے کہ پاکستان کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرے۔ ظاہر ہے اس مرتبہ اسرائیل دوبارہ اس کے ساتھ شامل ہوگا۔ پاکستانی قوم غیر معمولی غیر سنجیدہ مزاج اور موڈ میں ہے۔۔۔ اللہ نہ کرے ہم کو نقصان ہو جائے گا۔۔ اب کی دفعہ جنگ بہت بڑے پیمانے پر ہوگی اور ہمارے شہروں میں ہوگی۔ کراچی سے لے کر ازاد کشمیر گلگت بلتستان تک۔ یہ سارا فساد جو کشمیر میں کیا جا رہا ہے اسی حملے کی تیاری ہے ۔ کسی بھی دن شروع ہو سکتی ہے۔

اللہ کے بندے۔۔۔

49,271 Aufrufe • vor 10 Monaten

شکریہ چوہدری پرویز الٰہی ابھی کچھ دیر پہلے دفتر سے گھر آتے ہوئے بارش کے پانی کے قریب سڑک پر کسی کو گرے دیکھا۔ گاڑی موڑی اور واپس جا کے دیکھا تو وہ ایک عورت تھی۔ اسے اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ گر پڑی۔ مجھے لگا کہ یہ ذہنی مریض ہے، یہ بھی لگا کہ نشہ کیا ہے اور یہ بھی کہ کسی نے خود یہاں بھیک کے لئے چھوڑا ہے مگر پھر سوچا کہ شدید سردی ہے، یہ مر گئی تو ذمے دار کون ہو گا، میں؟ میں نے اسے مناسب رقم بھی دی مگر مجھے اس کی باتیں بھی سمجھ نہیں آ رہی تھیں، بس اتنی سمجھ آئی کہ ٹکر لگی ہے اور چوٹ۔ دس پندرہ منٹ کی ادھیڑ بن کے بعد پھر یہی خیال آیا کہ 1122 کو کال کروں کہ لوگ قریب سے اجنبیت سے گزرتے جا رہے تھے۔ کال کی اور دس بارہ منٹ میں ہی گاڑی آ گئی۔ کچھ لوگ جمع ہوئے جھگیوں کی رہائش بارے بتایا۔ پھر جو ہوا کچھ اس کی ریکارڈنگ دیکھ لیجئے اور دل میں پہلا خیال آیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کروں اور شہبازشریف کا بھی جنہوں نے سیاسی مخالفت کو چھوڑ کر اس منصوبے کو پنجاب بھر تک پھیلا دیا۔ ریسکیو سٹاف فرسٹ ایڈ کے بعد اس کا گھر ڈھونڈنے اور پہنچانے چلا گیا۔۔

Najam Wali Khan

159,079 Aufrufe • vor 2 Jahren