Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

ایک ماہ کی جنگ کیا کھویا کیا پایا؟؟ مشاہد حسین سید: ٹرمپ جنگ ہار گیا ہے، اسرائیلی لابی بے نقاب ہو گئی ہے، ٹرمپ کو عوامی سپورٹ نہیں ہے، پاپولیرٹی گر گئی ہے۔ اب یہ فیصلہ ایران کر رہا ہے کہ جنگ کا دورانیہ کیا ہو گا۔۔ایران ڈرائیونگ سیٹ...

14,371 Aufrufe • vor 5 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

ایران امریکا جنگ نئے دور میں داخل،، امریکا کے حملوں کے جواب میں ایران کے بحرین، اردن، عراق پر حملے،،، صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اب اگرایران نے امریکا کے حملوں کا جواب دیا تو وہ حملہ کیا جا سکتا ہے جس کے بعد ایران کا انتہائی کم حصہ باقی بچے گا۔۔ ایران کا کہنا ہے اب اگر امریکا نے حملے کیے تو پچھتائے گا۔ کیا یہ جنگ اس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جس میں اسٹریٹجیز بدل گئی ہیں؟ ایران نے جنگ میں اے آئی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یہ محدود جنگ ہے مگر طویل ہو چکی ہے، اس جنگ کو اب چھ ماہ ہو چکے ہیں، مزید یہ جنگ کتنا عرصہ جاری رہ سکتی ہے۔ ٹرمپ کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ جنگ کو نومبر تک روکا جائے اور پھر نومبر کے بعد مزید حملے کیے جائیں۔۔ مگر پھر دنیا کی معیشتوں کا کیا حال ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان کی سیاست کا محور بدل رہا ہے۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوکی کی لندن میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ صدر زرداری نے پیپلز پارٹی کا سابقہ موقف دہرایا ہے اور کہا ہے کہ جب تک قومی اتفاق رائے نہیں ہوتا اس معاملے پر آگے نہیں بڑھا جا سکتا ہے۔۔ ایسے میں جب حکومت کے پاس نومبر کی ڈیڈ لائن ہے وہ پیپلز پارٹی کے بغیر یہ آئین میں ترمیم کیسے کرے گی۔۔ سندھ اسمبلی اس پر مسلسل بحث جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔ جے یو آئی کی مخالفت کیا رنگ لائے گی،، کیا پی ٹی آئی نئی صف بندی میں شامل ہو سکتی ہے۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

24,885 Aufrufe • vor 20 Tagen

میں ٹرمپ انتظامیہ کی ان کیمیرابریفنگ سے نکلا ہوں جہاں بند دروازوں کے پیچھے بھی وہی باتیں ہو رہی ہیں جو باہر ہو رہی ہیں۔ ٹرمپ اپنے شوق کی جنگ میں پڑ تو گیا ہے لیکن آگے اس کو کچھ نہیں پتہ کہ کیا کرنا ہے۔ اسکا دعوی ہے کہ حملہ اسلئے کیاکہ ایران ایٹمی طاقت حاصل کرنے جا رہا تھا ۔ یہ جھوٹ ہے! اگر ایران ایٹمی طاقت حاصل کرنے جا رہا تھا تو پچھلے سال ٹرمپ نے یہ دعوی کیوں کیا کہ اس نے ایران کا ایٹمی پروگرام Obliterate کر دیا ہے؟ ٹرمپ نے بھی یہ نہیں بتایا کہ اس نے امریکی قوم سے پرائی جنگوں میں نہ پڑنے کا وعدہ کیوں توڑا؟ ٹرمپ کہتا ہے کہ اس نے خامنائی کو قتل کر کے ایران کو آزاد کر دیا لیکن سی آئی اے کی رپورٹ ہے کہ خامنائی کے بعد ایران اور زیادہ radical ہو جائے گا۔اصل میں وجہ یہ ہے کہ نیتن یاہو 40سال سے ایران سے جنگ چاہتا تھا اور اسے چالیس سالوں میں ٹرمپ جیسا عقل سے پیدل صدر نہیں ملا تھا جو امریکہ کو پرائی جنگ میں دھکیلنے میں کامیاب ہو جائے۔ اب اسے ٹرمپ کی صورت میں مل گیا ہے۔ جسے یہ بھی نہیں معلوم کہ اس جنگ کی End Gameکیا ہو گی۔امریکی سینیٹر نے ٹرمپ کی آتما رول دی

Harmeet Singh

12,373 Aufrufe • vor 6 Monaten

اہم ترین خبر: ایران نے امریکا سے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ امریکا کی 15 شرائط پاکستان کے زریعے سے ایران کو پہنچائی گئی تھیں۔۔ ایران کا کہنا ہے کہ جو ایران کی شرائط ہیں ان کو تسلیم کرنے کے بعد آگے بات ہو سکتی ہے۔۔ پاکستان اپنی کوشش کر رہا ہے مگر اب تک بات چیت کے تمام راستے مسدود لگ رہے ہیں۔۔ ایران نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے وقت کا تعین ایران کرے گا،، ہرجانہ ادا کیا جائے، دوبارہ جنگ نا کرنے کی ضمانت دی جائے، حالیہ جارحیت کو فوری ختم کیا جائے، آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول رہے گا۔ اب تک ثالثوں پاکستان، ترکیے اور مصر کی کوشش تھی کہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر کوئی ملاقات ہو جائے مگر اب صدر ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔۔ ایران یہ جنگ کتنی لڑ سکتا ہے۔۔ یہ جنگ کتنی آگے جائے گی،، اثرات کیا ہوں گے۔۔ پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاون پر غور ہو رہا ہے۔۔ خطے میں اس وقت صورتحال اضطراب سے بھرپور ہے۔۔ پاکستان اس صورتحال سے کیسے نمٹے گا۔۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

64,538 Aufrufe • vor 6 Monaten

امریکا اسرائیل ایران جنگ اس مرحلے پر آ چکی جہاں پانسا ایران کے حق میں پلٹ چکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران جنگ بند کرنے کا اشارہ دے دیا،، انٹرنیشنل مارکیٹس میں جان پڑ گئی،، 119 ڈالر فی بیرل کا تیل واپس 90 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران جنگ کا سارا مدعا اپنے چار مشیروں کے سر ڈال دیا اور کہا کہ ان کے کہنے پر جنگ شروع کی گئی۔۔ امریکی صدر نے روس کے صدر سے فون پر بات کی اور یوکرین جنگ اور ایران جنگ پر بات ہوئی۔۔ امریکی صدر چاہتے ہیں ایران جنگ سے فیس سیونگ کے لیے وہ روس کے صدر کو بیچ میں لائیں۔۔ اگر امریکا ہار چکا ہے تو روس اور چین کہاں کھڑے ہیں۔۔ ایران کی سب سے بڑی کامیابی آبنائے ہرموز پر ایران کا کنٹرول ہے جہاں سے امریکا تمام گارنٹیوں کے باوجود جہاز نہیں گزار سکا۔۔ ایران نے امریکا اور اسرائیل سے مزاکرات سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اب مزاکرات ایران کی شرائط پر ہوں گے۔۔ وزیراعظم پاکستان نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کو پیغام بھیجا ہے، علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

55,333 Aufrufe • vor 6 Monaten

ایران جنگ کو دس روز گزر گئے۔۔ اس وقت آبنائے ہرموز نیا میدان جنگ ہے۔ آج آبنائے ہرموز میں تین بحری جہازوں نے گزرنے کی کوشش کی جنہیں ایران پاسداران نے تباہ کر دیا۔ امریکا کا دعوی ہے کہ ایران آبنائے ہرموز میں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے۔۔ اس دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی بنکوں کی بلڈنگز پر حملے کیے گئے،، ایرانی پاسداران کا کہنا ہے کہ اب اسرائیل میں بنک، گوگل اور دیگر ٹیک آفسز ان کے نشانے پر ہوں گے۔۔ ایران کہہ رہا ہے کہ یہ جنگ اب ختم نہیں ہو گی اور اب ایران مزاکرات اپنی شرائط پر کرے گا۔۔ وزیراعظم پاکستان نے ایرانی صدر سے آج گفتگو کی ہے جبکہ وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے بلوم برگ کو انٹرویو میں واضح کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے معاملے پر ساتھ کھڑا ہے۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ عالمی تیل کی قیمت 200 ڈالر تک جائے گی۔۔ ایسے میں پاکستان کیا کرے گا۔۔ محمود خان اچکزئی نے پارلیمان میں اہم ترین سوال اٹھایا کہ اسرائیل امریکا جنگ ہو گی، خامنہ ای کو شہید کر دیا،، ہماری گفتگو عالمی سطح پر کیا ہو رہی ہ، اس پارلیمان کو کچھ نہیں پتا۔۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

25,404 Aufrufe • vor 6 Monaten

چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل ضیاء الحق اس دور کے امریکی صدر ریگن کی چاپلوسی کیا کرتے تھے امریکہ کی جنگ میں پاکستان کو زبردستی ضیاء الحق نے گھسایا، عمران خان ہمیشہ سے جنگوں کے خلاف ہیں اور ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ ہمیں پرائی جنگ میں نہیں کودنا چاہیئے، آج پھر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چاپلوسی کرتا ہے اس نے افغانستان پر زبردستی حملہ کر دیا ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بگرام ایئر بیس ہمارے پاس ہونی چاہیے تھی اور اگر ہم یہاں سے ایران پر حملہ کرتے تو ایران کی حکومت کو اور اس کے ملک کو تباہ کر سکتے تھے، آج اسی چاپلوسی میں یہ جنگ شروع کر دی گئی ہے اور پاکستان پھر پرائی جنگ میں کود گیا ہے، خواجہ آصف آج عاصم منیر کا چمچہ بنا ہوا ہے جس طرح اس کے والد ضیاء الحق کے چمچے تھے اور وہی چیز دھرائی جا رہی ہے، یہ چمچہ کلچر پاکستان کے اندر تباہی و بربادی کا ذریعہ بن رہا ہے، ضیاء الحق کو پرائی جنگ میں کودنے سے کیا ملا تھا؟ معیشت اس نے تباہ کر دی پاکستان میں ہیروئین کلچر لے کے آ گیا کلاشن کوف کلچر لے کے آ گیا، افغانستان کی سپریم کورٹ کے اعظم شیخ مولوی عبد الرؤف نے پاکستان کے خلاف لڑنا جہاد قرار دے دیا ہے اور افغان نوجوانوں کو کہا ہے کہ ہم پہ جنگ مسلط کر دی گئی ہے اور اپنے ملک کا دفاع اب ہم نے کر دیا ہے اور یہ ایک جہاد ہے، دونوں طرف سے جہاد کے فتوے آ رہے ہیں دونوں طرف مسلمان ہیں اور بے مقصد جنگ، دوسرے کی جنگ پاکستان نے شروع کر دی ہے تو پھیل رہی ہے، کیا دہشتگردی بگرام ایئر بیس امریکہ کو دینے سے ختم ہو جائے گی؟ #PakAfghanConflict #FascismUnderAsimLaw

Qasim Khan Suri

10,252 Aufrufe • vor 6 Monaten

ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی: ایران کے پاس 80 ہزار شاہد ڈرون ہیں، پچاس ہزار میزائل ہیں، دس ہزار بیلسٹک اور کروز میزائل ہیں۔۔ ایران نے روس کو بھی شاہد میزائل بیچے تھے۔ آپ کہہ سکتے ہیں ایران کے پاس لڑنے کے ہتھیار اس جنگ کے لیے کافی ہیں۔ یوکرین کے صدر نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں امریکا نے 200 پیٹریاٹ میزائل بھی نہیں دیے جبکہ گلف ممالک اب ک دو ہزار پیٹریاٹ میزائل چلا چکے ہیں۔ ایک پیٹریاٹ میزائل ایک 30 سے 40 لاکھ ڈالر کا ہے۔۔ جب سے آبنائے ہرموز بند ہے دنیا امریکی صدر کی انشورنس کو بھی نہیں مان رہی اور وہ اس راستے سے گزرنے کو تیار نہیں، ہزاروں بحری جہاز اس وقت کھڑے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ گزرنے کی اجازت ملے۔۔ اس پوری جنگ میں سب سے سکون میں روس ہے، روس خوش ہے کہ امریکا کا پورا فوکس یوکرائن سے ہٹ کر مڈل ایسٹ پر ہے، اور ممالک دھڑادھڑ کیش پر تیل خرید رہے ہیں۔۔ چین بھی خاموش ہے اور تماشا دیکھ رہا ہے۔۔ جنگ جتنی طویل ہو گی اتنا امریکا اور اسرائیل کمزور اور ایران مظبوط ہو گا۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

153,790 Aufrufe • vor 6 Monaten

محمد حسین باقری، تجزیہ کار ایران: امریکہ کی مزاکرات کی گیم سے ایران اب سیکھ چکا ہے، کوئی مزاکرات نہیں ہو رہے، مزاکرات کا بہانہ اسپیکر ایران اسمبلی باقر قالیباف کو مارنے کے لیے ہو رہا ہے، امریکا اس وقت بات چیت کے لیے جس کو ڈھونڈ رہا ہے اس کو ٹارگٹ کرنے کے لیے آج تہران میں فضائی حملے کیے گئے۔ ایران حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے پاس یہ جنگ لڑنے کے لیے میزائل اسٹاک کی کمی نہیں، جون 2025 میں جب اسرائیل کے انٹرسیپٹر میزائل ختم ہو گئے تو انہوں نے 12 روز میں جنگ بندی کر لی، اس کے بعد امریکا اور اسرائیل کو اپنے میزائل انٹرسیپٹرز پورے کرنے میں آٹھ ماہ لگے جس کے بعد انہوں نے دوبارہ حملہ کیا، اب ایک بار پھر ایران کے میزائلوں کا اسرائیل میں ہٹ کرنے کا تناسب 40 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہو گیا ہے، امریکا ایک ماہ میں اپنے دفاعی نظام تھاڈ کے آٹھ میزائل بناتا ہے جبکہ ایران ایک ماہ میں 80 میزائل بناتا ہے، امریکا کے پانچ تھاڈ نظام تباہ ہو چکے ہیں۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

69,812 Aufrufe • vor 6 Monaten