Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

بلاول ہاؤس لاہور کے باہر جیالوں نے سيکورٹی سنبھآل لی ۔ جیالو کا کہنا ہے ہم خود کریں گے اپنے لیڈر کے گھر کی حفاظت ۔

82,705 Aufrufe • vor 11 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

شکریہ کرک۔ میرے پاکستانیو! کرک کی عوام اپنے امن کے لئے نکل آئے ہیں اب آپکا کام ہے ان کی آواز ہر جگہ پہنچانا۔جب سیکورٹی کے ذمہ داران پارلیمان ،عدلیہ ،میڈیا، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے فتح کرنے کے بعد چلغوزے کی کاشت اور کھیتی باڑی میں مصروف ہوں۔جب ان کی تمام توانائیاں ملک کے مقبول ترین لیڈر اور ان کی پارٹی کو کچلنے اور ان کے خلاف بیانیہ بنانے میں صرف ہورہی ہوں۔ جب حفاظت کرنے والو سے ہی آپ کو خطرہ ہو تب آپ کو اپنا امن خود بحال کرنا پڑتا ہے۔جب آگ گھر کی دہلیز پر ہو اور آگ بجھانے والے آگ بھڑکا رہے ہوں تو اپنے گھر اور اپنے پیاروں کو خود بچانا پڑتا ہے۔ میرے پاکستانیو! یہ ملک ہمارا ہے، یہ گھر ہمارا ہے اور ہم نے مل کر تمام سیاسی وابستگیوں ذات پات قومیت سے بالاتر ہوکر اس کو بچانا ہے۔ ۲۰۲۲ میں جب مالاکنڈ سوات دیر بونیر میں یہ جنگ لائی گئی تو دو مرتبہ ہم نے اپنے زور بازو سے ان کو نکالا تھا، اب سابقہ فاٹا اور جنوبی اضلاع سے انکو نکالنے کا عزم کرنا ہے۔کرک آغاز ہے میرے مہمند، باجوڑ،لکی مروت، وزیرستان، ٹانک، ڈی آئی خان اور خیبر کے غیرت مندوں تیار رہو انشاءاللہ جلد مل کر وہاں بھی امن کے پرچم کے سائے تلے نکلیں گے۔اور پھر دیر باجوڑ سے لیکر بلوچستان تک سب کو متحد کرکے پنڈی اسلام آباد کا رخ کرینگے۔آپ نے چوکیداری چھوڑ کر سیاست شروع کر دی ہے ہم نے فی الحال امن کا پرچم تھاما ہے اس سے قبل کے آپ کا کام قوم سنبھال لے اپنے مورچوں پر واپس جاؤ۔ اپنے ڈالروں کے لیے ہمیں آگ میں مت دھکیلو۔ ہمارے گھر، ہماری جانیں، ہمارے بچے، ہمارا مستقبل برائے فروخت نہیں ہے!

Murad Saeed

153,701 Aufrufe • vor 1 Jahr

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم جناب راجہ پرویز اشرف سے اہم ملاقات کی، جس میں لاہور میں جاری ممبرشپ مہم اور 25 جولائی کو منعقد ہونے والے عظیم الشان عوامی جلسے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیصل میر نے لاہور بھر میں پارٹی تنظیم سازی، نئے کارکنوں کی شمولیت، یونین کونسل سطح تک ممبرشپ مہم کی پیش رفت اور کارکنان کے بھرپور جوش و جذبے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے جیالے چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظریے کو گھر گھر پہنچانے کے لیے متحرک ہیں۔ اس موقع پر 25 جولائی کے تاریخی جلسے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے لاہور کی تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور کارکنوں کی محنت ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 25 جولائی کا جلسہ عوامی قوت، جمہوری جدوجہد اور بھٹو ازم سے وابستگی کا ایک یادگار مظاہرہ ثابت ہوگا۔ لاہور کے جیالے ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کی امید، جمہوریت کی ضمانت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔ Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir Dr.Ayesha Shaukat #PPP #PakistanPeoplesParty #Lahore #FaisalMir #RajaPervaizAshraf #BilawalBhuttoZardari #MembershipCampaign #25JulyJalsa

PPP LAHORE Official

28,770 Aufrufe • vor 2 Monaten

مینارِ پاکستان سے صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر اور مجید غوری کی میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جلسے کی اجازت دینے پر ہم مشکور ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری نے آگاہ کیا ہے کہ اجازت دے دی گئی ہے، اب ہمیں انتظامات مکمل کرنے کے لیے صرف ایک دن درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو فروغ دیا ہے۔ ہم آج 23 جولائی سے ہی مینارِ پاکستان پہنچ گئے ہیں اور تمام رات یہیں موجود رہیں گے۔ پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے اجازت مل چکی ہے۔ فیصل میر نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ گراؤنڈ سے پانی نہیں نکالتی تو پیپلز پارٹی کے کارکن خود پانی نکال کر جلسہ گاہ تیار کریں گے۔ جلسے کے لیے 100 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے، جہاں گلوکار انقلابی ترانے پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 جولائی کو رات 8 بجے جلسہ شروع ہوگا جبکہ 26 جولائی کو رات 12 بج کر ایک منٹ پر صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر 24 فٹ اونچا کیک کاٹا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جبکہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ اور قمر زمان کائرہ بھی شرکاء سے خطاب کریں گے۔ لاہور کے ہر ٹاؤن سے کارکنوں کے قافلے جلسے میں شرکت کریں گے۔ فیصل میر نے واضح کیا کہ ہم نے کوئی گیٹ نہیں توڑا، گیٹ پہلے سے کھلا ہوا تھا۔ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی اسی شہر کے شہری ہیں اور انہیں بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح اپنے جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق حاصل ہے۔ اس موقع پر مجید غوری نے کہا کہ جیالے اسٹیج کا سامان لے آئے ہیں۔ بارش ہو یا شدید گرمی، پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے عزم پر قائم ہیں اور ہر صورت جلسہ کامیاب بنائیں گے۔ #PPP #PakistanPeoplesParty #Lahore #MinarEPakistan #AsifAliZardari #BilawalBhuttoZardari Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir

PPP LAHORE Official

16,429 Aufrufe • vor 2 Monaten