Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

حیدر آباد، ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد میں 1973 کے آئین کا جنازہ پڑھا دیا گیا وکلا کا 1973 کے آئین کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ اس موقع پر فیصل مغل ایڈووکیٹ نے حیدرآباد بار کے 27ویں ترمیم کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انا للّٰہ وانا...

18,054 Aufrufe • vor 8 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

آئین کو بلڈوز کیا جا رہا ہے۔ جس طرح جلد بازی میں یہ قانون سازی ہو رہی ہے۔ایسی قانون سازی کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ جب 1973 کا آئین پاس ہو رہا تھا تو پیپلز پارٹی کے پاس دو تہائی اکثریت تھی اور اپوزیشن کے بہت کم ممبر تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے چھوٹی اپوزیشن کو ساتھ ملایا اور ایک متفقہ دستاویز بنی۔ 1973 کا آئین پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ تھا۔زور و جبر سے جو قانون بنایا جا رہا ہے، کیا اس طرح آئین بنتا ہے۔ جس قانون پر عوام، چھوٹے صوبوں اور مختلف مکاتبِ فکر کے لوگوں کی آراء مختلف ہوں، ایسی رویوں سے ملک نقصان کا متحمل ہو سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی 1973 کے آئین اور 18ویں ترمیم کا کریڈٹ لیتی ہے اور اب اس آئینی ترمیم میں سہولت کار بنی ہے۔ اگر 1973 کا آئین سبوتاژ کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوگی۔ طاقت کا توازن یکطرفہ کیا جا رہا ہے، عدلیہ کو مکمل طور پر مفلوج کیا جا رہا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کافی حد تک مفلوج ہو چکی ہے۔ اب 27ویں ترمیم کے بعد جب ججوں کا تبادلہ بھی حکومت کرے گی تو وہ کیسے انصاف کے مطابق فیصلے کریں گے. 27ویں آئینی ترمیم ملک کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہے.ہم سب نے مل کر اس سازش کے خلاف آواز اٹھانی ہے. آج رات 8:30 بجے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف علامتی احتجاج ہوگا. انفرادی اور اجتماعی طور پر جہاں ممکن ہو عوام اس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کریں. اتنی بڑی تعداد میں احتجاج کریں کہ پوری دنیا جان لے کہ اس ترمیم کو پاکستانی قوم کی کوئی حمایت حاصل نہیں. آئیں سب جمہوریت کی بقا کے لیے، عمران خان اور دیگر قیادت کی ناجائز قید کے خلاف آواز اٹھائیں. ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے سب مل کر آواز اٹھائیں. ظلم کے نظام کے خلاف ہم بغاوت کا اعلان کرتے ہیں، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی ہو.

Asad Qaiser

12,648 Aufrufe • vor 9 Monaten